Author: عبدالقادر

  • وزیراعظم نے حج پیکیج میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا

    وزیراعظم نے حج پیکیج میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حج پیکیج میں 1 لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حج پیکیج میں 1 لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ مسترد کردیا، وزارت مذہبی امور نے حج کے لیے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا اعلان کیا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق متعلقہ وزیر نے قیمت میں اضافہ پر اصرار کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حاجیوں سے صرف کرائے کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرائے میں صرف 20 سے 25 ہزار روپے اضافہ ہوگا، عازمین حج سے 80 ہزار روپے کسی صورت وصول نہیں کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار حج کوٹہ مختص کردیا گیا، نور الحق قادری

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ رواں سال سعودی عرب نے 1 لاکھ 89 ہزار 210 کا حج کوٹہ دیا ہے، 60 فیصد حجاج سرکاری اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ جائیں گے۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ 70 سال یا زائد عمر والے حجاج کے نام بغیر قرعہ اندازی شامل ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حجاج کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا۔

  • فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کیخلاف سازش کےبیان کاجائزہ لیاگیا اور فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ  مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا فضل الرحمان نےمنتخب حکومت کیخلاف سازش کےاعتراف کیا، مولانافضل الرحمان کےاعتراف کی روشنی میں انکوائری ہونی چاہیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کےاجلاس میں بھی فضل الرحمان کےبیان پرانکوائری کامطالبہ کیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی

    یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا  تھا کہ ہمارے دھرنے اور مولانافضل الرحمان کےدھرنے میں فرق تھا، ہم2 سال بعد 4حلقےکھلوانے آئے تھے لیکن حکومت گرانےنہیں جب کہ مولانافضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئےتھے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نےگارنٹی دی، فضل الرحمان کےدعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔

  • ووہان میں پھنسے ہر پاکستانی کا خصوصی خیال رکھا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    ووہان میں پھنسے ہر پاکستانی کا خصوصی خیال رکھا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے کہا کہ طلبا سمیت ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی اہم ملاقات ہوئی۔ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکریٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چینی جامعات میں پاکستانی طلبا کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔

    چینی شہر ووہان میں موجود پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو مکمل صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے چینی حکومت سے مل کر کام کر رہے ہیں، یقین ہے چین کرونا وائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین میں موجود ہم وطنوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے فکر مند ہیں، طلبا سمیت ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دفتر خارجہ اور فارن مشن ہم وطنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

    وزیر اعظم نے وزارت اوور سیز کی جانب سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو چینی سفیر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسی معاملے پر زلفی بخاری نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کی واپسی تک تمام ہم وطنوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور اسپیشل کیسز کی صورت میں چینی حکومت خصوصی تعاون کرے۔

    چینی سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا تھا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کی دیکھ بھال مزید بہتر کر رہے ہیں، ہر قسم کی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے۔

  • 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

    17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا جبکہ احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر قیادت اداروں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ، وزرات مواصلات نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں اس ماہ بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار کرائی گئی۔

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی حکمت عملی کا نتیجہ، صرف ایک ادارے کی آمدن میں 25 ارب سے زائد کا اضافہ

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن میں 25 ارب 80 کروڑ روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ، وزارتِ مواصلات کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کے ریونیو میں پچھلی حکومت کی نسبت 66 فی صد اضافہ ہوا اور موجودہ حکومت میں کل ریونیو 63 ارب 61 کروڑ ہو گیا۔

    اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔

    وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ادارے نےقومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

  • حالیہ گندم بحران میں سٹہ مافیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف

    حالیہ گندم بحران میں سٹہ مافیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: ملک میں جاری گندم بحران میں سٹہ مافیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جاری گندم بحران میں سٹہ مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کو اہم حقائق کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو یہ رپورٹ اہم اداروں کی جانب سے پیش کی گئی، وزیراعظم نے سٹہ مافیا کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا سے متعلق کل کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹہ مافیا گندم بحران کا فائدہ اٹھاکر مصنوعی مہنگائی کرتا رہا، وزیراعظم کو تحقیقات مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ایک اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

  • مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم  عمران خان کا  ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام

    مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم  عمران خان کا ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں،مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان  کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے،  اجلاس پی ٹی آئی کےسینئر رہنما بھی شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کےخلاف حکمت عملی تیار کر لی اور مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کاکہہ دیا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار ، حکمت عملی پر بریفنگ دے گی۔

    حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز  اور مہنگائی، اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےاقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ  وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کوحکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی اور میڈیا پر حکومتی بیانیے کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظرترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہو گی۔

    مزید پڑھیں : عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، وزیراعظم

    گذشتہ روز زیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

  • بڑا وعدہ پورا ہونے لگا، وزیر اعظم کے گھروں کے منصوبے کے لیے تعمیرات شروع

    بڑا وعدہ پورا ہونے لگا، وزیر اعظم کے گھروں کے منصوبے کے لیے تعمیرات شروع

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا بڑا وعدہ پورا ہونے لگا، انتہائی مستحق افراد کے لیے گھروں کے منصوبے کے لیے تعمیرات شروع کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی مستحق افراد کے لیے گھروں کے منصوبے کے سلسلے میں تعمیرات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی تنظیم کے اشتراک سے لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، گھروں کی تعمیر مائیکرو ہاؤسنگ لون کے تحت حکومتی سرپرستی میں کی جا رہی ہے، انتہائی کم لاگت سے تعمیر مکانات آسان شرائط اور مناسب قیمت میں مستحق افراد کو دیے جائیں گے۔

    احساس کفالت پروگرام کا آغاز

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا، اس سلسلے میں 15 جنوری کو درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن تھا، ترجمان نادرا نے کہا تھا کہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

    وزیر اعظم 31 جنوری کو انتہائی مستحق افراد کے لیے ایک اور پروگرام کا بھی افتتاح کر چکے ہیں، ’’احساس کفالت پروگرام‘‘ کے تحت بیوہ خواتین سمیت نادار افراد کی مالی امداد اور انتہائی مستحق افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ رقم دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی جس میں گندم بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، گندم کی دوسرے صوبے نقل وحمل کے نظام میں خامیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق گندم کی نقل وحمل کے نظام میں خامیاں گندم بحران کا سبب بنیں، جہانگیرترین نے گندم بحران کو حل کرنے سے متعلق کی جانے والی کوششوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاسکو سے گندم کا اسٹاک اٹھانے میں تاخیر بحران کی وجہ بنی، پنجاب نے گندم اسٹاک کو صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی، بحران پیدا ہونے پر پنجاب کو گندم کی نقل وحمل پر پابندی اٹھانا پڑی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے گندم کا اسٹاک اٹھا لیا، پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی کھلنے تک بحران ختم ہوچکا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ گندم بحران جیسے مسائل سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوا ئی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹا بحران باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پیدا کیا گیا۔

  • اسلام آباد میں سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سافٹ ویئر سٹی بنانے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر میں مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا۔

    اجلاس میں پاکستان سے آئی ٹی سافٹ ویئرز کی ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، ٹیلی فون ٹاورز کے ذریعے شہروں کی ڈیجیٹلائز کنیکٹیوٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس میں بینڈوتھ اور فائبر آپٹک کا عمل فوری مکمل کرنے، ملک کی سافٹ ویئر ایکسپورٹس کو 10 بلین ڈالرز تک لے جانے اور چھوٹے سافٹ ویئر ایکسپورٹرز کے لیے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے شرکا نے وفاقی دارالحکومت میں 40 ایکڑ پر مشتمل سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ کیا، سافٹ ویئر سٹی میں لوکل سافٹ ویئر کمپنیوں کو سہولتیں ملیں گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی ادارے لوکل کمپنیوں سے سافٹ ویئر خریدیں گے۔

    علاوہ ازیں صوبائی اور وفاق کی جانب سے عائد ڈبل ٹیکس ختم کرنے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی یونیورسٹیز کو انٹر کنیکٹ کر کے ڈیجیٹلائز کرنے اور ایکسپورٹرز کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ سے بہتر دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ایکسپورٹرز رسیو ایبل رقم کے مساوی قرض حاصل کر سکیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کا مستقبل ہے، آئی ٹی سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ حکومت قابل نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فری لانس سہولتیں اور مراعات فراہم کریں گے، لاکھوں نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اور نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور 5 جی اسپیکٹرم کے اجرا پر کام تیز کریں اور بڑے شہروں میں فائبرائزیشن کے ذریعے ٹاورز کو ملانے کا کام مکمل کریں۔

    وزیر اعظم نے اس حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی مفصل روڈ میپ بھی ایک ہفتے میں طلب کر لیا۔

  • عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلا کے داماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے

    عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلا کے داماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے

    اسلام آباد : عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےداماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آگئے اور اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا جنوبی افریقاکشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر پر مؤثر سفارتکاری رنگ لے آئی، عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےدامادبھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے۔

    عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےدامادنے  پارلمینٹ ہاؤس  کا دورہ کیا ، جہاں ان کی فیصل جاوید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہل کشمیرپرجاری بھارتی مظالم پر بات چیت ہوئی، فیصل جاوید نے نیلسن منڈیلاکے داماد موزی ڈلامنی کا پارلیمان آمد پر خیر مقدم کیا، جنوبی افریقا کے سینیٹرماگو دو لیلیٰ بھی نیلسن منڈیلا کے داماد کے ہمراہ تھے۔

    ملاقات میں پاکستان اورجنوبی افریقاکےمابین کرکٹ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، نیلسن منڈیلا کے داماد نے کہا نیلسن منڈیلا کشمیرکےحوالےسےواضح مؤقف رکھتےتھے، اہل کشمیرکےجذبات سےآگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتےہیں، جنوبی افریقاکشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔

    موزی ڈلامنی نے اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی نیلسن منڈیلا  سےملاقات تاریخی موقع تھی، جنوبی افریقامیں وزیراعظم عمران خان کےبہت سےمداح ہیں، جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم جلدپاکستان کادورہ کرےگی۔

    اس موقع پر سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ،اہل کشمیرکیلئےنیک جذبات کےاظہارپرشکرگزارہیں، جنوبی افریقامیں کرکٹ  بورڈکےسربراہ سے ملاقات کا موقع ملا، پاکستان میں کرکٹ شائقین جنوبی افریقاکی ٹیم کے شدت سے منتظر ہیں۔