Author: عبدالقادر

  • وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے، عمران خان کو امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی اور شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کراچی میں تین مہینے رہ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں، وسیم اختر

    وزیراعظم کو پارٹی ممبران نے شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کی صورت حال پر بھی اعتماد میں لیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    وزیراعظم نے پارٹی وفد کو مستقبل قریب میں کراچی کا باضابطہ دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

  • ملک کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عوام کے حق میں لا ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے ملاقات میں ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ریاست ادارے بناتے ہیں، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔

    سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دیں گے، مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیرآئینی وغیر قانونی ہیں، خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون، شریعت اور انسانیت کے منافی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں‌ کے اقدامات کا اعتراف، پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتختب

    ماحولیاتی تبدیلیوں‌ کے اقدامات کا اعتراف، پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتختب

    اسلام آباد: ماحولیات سے متعلق کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق اسیپن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا اور پھر پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے ملک کی نمائندگی کی۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سمیت 6 اہم ترین کمیٹیوں کا ممبر ہوگا، عالمی سطح پر ہمیں اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمیں ماحولیات کی عالمی کمیٹیوں کی نمائندگی بھی مل گئی، پاکستان کومتفقہ تمام ممالک کی جانب سےنائب صدرمنتخب کیاگیا، 6اہم ترین کمیٹیوں میں نامزدگی ہمارے لیے قابل فخرہے۔

    ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیات سے متعلق معاملات اور فیصلہ سازی میں پاکستان کا مؤثر اور اہم کلیدی کردارہوگا۔

  • وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرتبادلۂ خیال

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرتبادلۂ خیال

    ریاض: وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے، قبل ازیں عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں اُن کا استقبال ڈپٹی گورنر اور پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺپرحاضری دی ، نوافل ادا کئے، انہوں نے امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

    اس موقع پرسعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی  موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں موجود رہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری ،نوافل کی ادائیگی

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت  کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمران خان رواں ماہ بحرین ، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے پر بھی جائیں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

  • مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ

    مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ

    اسلام آباد: ملائیشیا کے وزراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیجا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کریں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق ملائشیا کے قونصل خانے میں 16 دسمبر بروز پیر گاڑی دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مہاتیرمحمد نےدورۂ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے  اور  پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم ملیشیا مہاتیر محمد کا پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان

    یاد رہے رواں سال مارچ میں  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اُن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا  اور  مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

    ملائیشین وزیراعظم نے ایک روز بعد پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ پاکستان میں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو قائم کرنا ہے۔

  • قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں، وزیراعظم

    قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ترجمانوں کو 38 ارب سے زائد رقم کی ایڈجسٹمنٹ کیس پر بریفنگ دی گئی، ن لیگ دور میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی کہ ایک کمپنی کھلی تو قوم کے 39 ارب روپے واپس مل گئے، 31 کمپنیوں کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف لوٹ مار کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام کو خوار نہ ہونے دیں انہیں سہولیات فراہم کریں، وزیراعظم کے احکامات

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن نہ ہوتی تو آج صحت و تعلیم کے شعبے پسماندہ نہ ہوتے، قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے قطر کے ساتھ اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سمیت اہم لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت لاہور اور پشاور میں قطری ویزا سینٹرز کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 63 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان قطر کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، جب کہ قطر نے پاکستان سے فیفا ایونٹ کے لیے مزید افرادی قوت کی درخواست کی ہے،قطر پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے وژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔

  • ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا، وزیراعظم

    ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی ہے کہ ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم نے اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس مافیا نے 15 ماہ زور لگایا وہ ناکام ہوگا، ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کل لاہور جارہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔

    حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ارکان نے رائے دی کہ رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا جواز نہیں بنتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانا ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایئرلائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارےمضبوط ہورہےہیں اور اپنی حدودمیں رہ کرکام کررہےہیں،عدلیہ مضبوط ہے اور دیگرادارے بھی مضبوط ہورہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بہتری کیلئےمیرٹ پرتوجہ بہت ضروری ہے کیونکہ میرٹ جتنازیادہ ہوگااتنی ہی جمہوریت پروان چڑھےگی، دنیامیں بھی دیکھ لیں وہ ٹیم اوپرجاتی ہےجس میں میرٹ ہو، ہم تمام اداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کریں گے۔

  • اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم

    اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے فوری رابطے کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ او آئی سی میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں۔

    کور کمیٹی اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو قانونی نکات عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی، بابر اعوان آئینی اور قانونی معاملات پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔

    پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔

  • قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا: عمران خان

    قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا: عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرپشن دیمک ہے، احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، رول آف لا سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران نواز شریف کے ای سی ایل کیس سمیت آئینی، قانونی و سیاسی امور پر مشاورت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لیے ایک پیج پر ہیں، عوامی ریلیف کے لیے اس ماہ بڑے اقدامات سامنے آئیں گے، اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتا ہوں، میڈیا قوم کی تعلیم و تربیت کا فرض ادا کرے۔

    دوسری جانب بابر اعوان نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، وزیراعظم کی انتھک کوششوں، اکنامک ریفارمز سے مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اکنامک ریفارمز کے ثمرات بہت جلد غریب عوام تک پہنچیں گے، معیشت کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے، وقت ثابت کرے گا کٹھن فیصلے قوم کے مفاد میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب عوام تک ریلیف پہنچے گا۔