Author: عبدالقادر

  • وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندورنی کہانی، احتساب کے عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا عزم

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندورنی کہانی، احتساب کے عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احتساب، روٹی کی قیمت، تحائف، فنڈز پر توجہ مرکوز کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال، اسلام آبادماسٹرپلان پر توجہ وزرا کی توجہ مرکوز کرائی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاحتساب،روٹی کی قیمت ،تحائف فنڈزپر بھی توجہ مرکوزکرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر احتسابی عمل مزید مؤثر،سخت بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’کریمنل کےساتھ کریمنل جیساہی سلوک ہونا چاہیے‘‘۔

    یہ بھی سامنے آیا کہ کابینہ نےفیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دی، جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد ماسٹر پلان  کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، عمران خان نے 2 روز بعد ماسٹر پلان سے متعلق اہم اجلاس طلب بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آبادمیں بلندعمارات کی تعمیر کو ترجیح دی جائے، سیکٹرجی سکس میں ہائی رائزبلڈنگز،شاپنگ سینٹربنائےجائیں،پوش سیکٹرمیں زمین کامناسب استعمال کیا جائے جبکہ باقی اراضی کوکھلاچھوڑاجائے، ساتھ ہی  اسلام آبادکی کچی آبادیوں میں بھی اپارٹمنٹس کاپلان ترتیب دیاجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کو گھروں کو سہولت فراہم کرنے میں بہت سنجیدہ ہوں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد نقصانات پر وزیراعظم نے اظہار تشویش کیا اور کہا کہ سندھ حکومت کو اربوں روپے دئیے مگر انہوں نے عوام کو سہولتیں نہیں فراہم نہیں کیں، کراچی میں سیوریج،صفائی کانظام  نہ ہونےسےشہریوں کی زندگی اجیرن ہے۔

  • وزیراعظم نے روٹی اور نان کی قیمتوں‌ میں‌اضافے کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے روٹی اور نان کی قیمتوں‌ میں‌اضافے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھنے پر نوٹس لے لیا، عمران خان نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

    نمائندہ اے آروائی نیوز عبدالقادر کے مطابق خصوصی اجلاس کچھ ہی دیر میں وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن، وزارت غذائی تحفظ اور دیگر وزرا و افسران طلب کرلیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تندور پر کتنا اثر پڑا ہے، بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم نے تفصیلات طلب کی ہیں کہ مل مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پشاور: 69 نان بائیوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 15 جولائی کو کے پی حکومت نے پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد نان بائیوں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے نان بائیوں کو 15 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ڈی سی کے احکامات ہیں جو نان بائی 190 گرام سے کم روٹی فروخت کرے گا وہ جیل جائے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل قبل پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزن کی روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف علاقوں سے 22 نان بائی گرفتار کر لیے تھے۔

  • چین کا پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

    چین کا پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد : چین کا پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ، رواں سال نومبر میں 100 پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کے لیےاچھی خبر آگئی ، چین نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار سےچینی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد کی قیادت سفارتخانے کےڈپٹی چیف جیولی جیان نے کی، ملاقات میں پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت رواں سال نومبر سوپاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کادورہ کرےگا۔ دورے کے ذریعے نوجوانوں کو جدید رجحانات سے واقفیت ملے گی۔

    عثمان ڈار کاکہناتھا کہ بہت جلد ترکی ملائشیاء اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔

    چینی وفد کے سربراہ جیولی جیان نے اس موقع پرکہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، ان کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :چین کی پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت

    یاد رہے جنوری 2019 میں پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا اور  چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی تھی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے، نوجوانوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رابطوں کو بڑھایا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدامات کررہے ہیں۔

    اس سے قبل دسمبر 2018 کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پہلا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہوئے تھے، جس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    واشنگٹن : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔

    زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمیپ کے درمیان ملاقات میں روزگار کی فراہمی، تکنیکی تربیت، معاشی ترقی کے منصوبوں اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود پرپاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں دلچسپی پر شکرگزار ہیں، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی محاذ پرمزید کامیابیاں ملیں گی۔

    امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

  • ورلڈکپ پاکستانی شہیدوں کے نام، اراکین پارلیمنٹ کا اعلان

    ورلڈکپ پاکستانی شہیدوں کے نام، اراکین پارلیمنٹ کا اعلان

    اسلام آباد: برطانیہ میں بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے والے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی عبدالقادر کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا تھا جس میں اراکین قومی اسمبلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری ٹیم ،پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرناچاہتاہوں، ارکان پارلیمنٹ نے بہت اچھےکھیل،ڈسپلن کامظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے پہلابین الپارلیمانی ورلڈکپ جیتنےکااعزازپاکستان کو حاصل ہوا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اور پاکستان کو عزت سے نوازا ، قوم کو پیغام ملا ہے تمام جماعتیں قومی مقاصد کیلئےایک ہیں۔

    پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان زین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صرف پارلیمان کی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے، ارکان پارلیمان نے پاکستان کی عزت کے لیےکھیلا اور  اسپیکرقومی اسمبلی نےہرمرحلےپرہماری حوصلہ افزائی کی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کےتعاون پر شکر گزار ہیں، ورلڈ کپ ملک کی خاطر جان دینے والوں کےنام کرتے ہیں۔

  • افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    نئی دہلی: سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی ، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود بھارت افغان امن عمل سے مکمل طور پر باہر ہوگیا، وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل طور پر باہر ہونے کو پاکستان کی سفارتی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دے دیا

    بھارتی اخبار نے تسلیم کیا کہ افغان امن عمل کے نتیجے میں پاکستان ، امریکہ اور روس اور چین کے ساتھ مل کر طالبان کے ساتھ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے۔ دوسری جانب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور گہرے مفادات وابستہ ہونے کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے یہ بھی لکھا ہے کہ پورے افغان امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے، تازہ صورت حال سے واضح ہے کہ پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور بھارت کو افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ سازی کے عمل سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

    اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان اس خطے کی جیوپولیٹکس میں سینٹر سٹیج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس حوالے سے بھارتی تشویش پر کسی بھی سطح پر سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی سرکار نے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد اور روسی حکام کے سامنے بھی اپنا نکتہ نظر رکھا ، تاہم دال گلتی دکھائی نہ دی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی نئی دہلی آمد کے موقع پر بھی بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ بھارت کا موقف ہے کہ گزشتہ 18 برس کے دوران بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے جو افغان امن معاہدے کے بعد خطرے کی زد میں ہوگی۔

    ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتحال سے مکمل مطمئن اور پوری طرح خوش دکھائی دے رہا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں، آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔چین اور پاکستان بھی ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں مگر بھارت منظر سے غائب ہے۔ پاکستان نے اپنے آپ کو خطے کے لئے اہم اور ناگزیر ملک ثابت کیا ہے۔

    بھارتی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود وہ واشنگٹن میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ یہ تمام صورتحال بھارت کے لیے انتہائی پریشان کن ہے اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی گواہی دیتی ہے۔

    بھارت کیوں ناکام رہا

    بھارت میں تعینا ت پاکستان کے سابق سفیر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی موجودگی کا مقصد انویسٹمنٹ سے زیادہ پاکستان کے صوبے بلوچستان اور سی پیک منصوبے کو ڈی اسٹیبلائز کیا جائے ، ان اہداف کو حاصل کرنے میں بھارت بری طرح ناکام رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے باوجود ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کہ ابھی بھی افغانستان کی بھاری انویسٹمنٹ ہے اور افغان انٹیلی جنس نیٹ ورک میں اسکا بے پناہ اثر و رسوخ ہے جس کے ذریعے وہ مستقبل میں ہمیں پریشان کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    ان کا یہ کہنا تھا کہ بھارت نے شروع سے اینٹی طالبان بیانیہ اپنایا جس کی بنا پر وہ اس معاہدے سے باہر ہے جبکہ پاکستان نے افغان حکومت اور افغان طالبان سمیت سب وہاں کے تمام گروہوں سے متوازن تعلقات رکھے جس کے سبب آج پاکستان سینٹر اسٹیج پر ہے اور امریکا سمجھتا ہے کہ مذاکرات میں بھارت کی موجودگی افغان امن عمل کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا  مال ہے، علی زیدی

    پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا دنیا بھر میں بلیو اکانومی تقریباً 23 ٹرلین ڈالر پر محیط ہے، پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، نئی شپنگ پالیسی سے واضح بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بلیو اکانومی سے متعلق قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کی اجلاس میں وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے شرکت کی جبکہ ریلوے، فوڈ سیکیورٹی، پیٹرولیم سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں پاکستان کی بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

    علی زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بلیو اکانومی 23 ٹریلین ڈالر پر محیط ہے ، امپورٹ ایکسپورٹ کا سارا انحصار بندرگاہوں پر ہے۔ وزارتوں کے باہمی تعاون سے بلیو اکانومی میں موجود صلاحیتوں سے فائدہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالآ مال ہے نئی شپنگ پالیسی سے واضع بہتری آئے گی ماضی میں فشریز کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا فشریز کو عالمی معیار پر واپس لے کر آئیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔

  • مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے، وزیراعظم

    مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے، معاشی صورت حال مدنظر رکھ کر حکومت نے مشکل فیصلے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اس موقع پر خسرو بختیار، حفیظ شیخ، رزاق داؤود، مخدوم ہاشم جوان بخت، شبر زیدی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پنجاب میں صنعتی شعبے، زراعت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور تاجروں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    [bs-quote quote=”کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نامساعد حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، صنعتے شعبے کا فروغ اور کمزور طبقے کے تحفظ پر توجہ دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے، کاروباری برادری سمیت دیگر معاشی ترقی میں حصہ دار بنیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت معاشی ٹیم کو کاروباری تنظیموں سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کاروباری تنظیموں سے ملاقات کرکے معاشی و ٹیکس نظام میں اصلاحات سے آگاہ کیا جائے۔

  • منی لانڈرنگ اور کرپٹ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم

    منی لانڈرنگ اور کرپٹ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے منی لانڈرنگ اور اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ایسے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں وزیراعظم نےاراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کر دی اور معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ اور اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی منی لانڈرنگ اور کرپشن والے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ ملنا چاہیے۔

    کابینہ نے حج پالیسی 2019 اور حج پالیسی 2019 کے تحت حجاج کے کوٹے میں اضافے کی منظوری دی۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ جا کر پاکستان کی بات کروں گا، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کروں گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی امریکہ جانیوالے وفد میں شامل ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نےبورڈآف انوسٹمنٹ کے نئے چیئر مین کی منظوری بھی دے دی اور سید زبیر گیلانی چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مقرر کردیا ، زبیر گیلانی کا تعلق بینکاری اور صنعتی شعبے سے ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پر پیسے چوری کرنے کا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقرریں کیسے کرسکتے ہیں  ، یہ ہمیں سلیکٹڈ کس منہ سے کہتے ہیں ، یہ تاریخی خسارہ چھوڑ گئےاورسوال بھی ہم سےکرتےہیں، ہم نےکرنٹ اکاؤنٹ کاخسارہ 30 فیصد کم کیاہے، منی لانڈرنگ کےخلاف پورےقدم اٹھارہےہیں۔

  • بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت کریں گے

    بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی جلد ملاقات کا امکان ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پر تیار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کاسفارتی رابطہ ہوا ، جس سے پاک بھارت وزرائےاعظم کی جلد ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا ، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پرتیار ہوگئے ہیں ، بابا گرو نانک کی سالگرہ پر مودی کرتار پورہ کوریڈور کا دورہ کریں گے، کرتار پور کوریڈور تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

    یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھیجا تھا ، جس کی حکومتی سطح نے تصدیق کی گئی تھی ، ذرایع وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ خط پر نریندر مودی کے دستخط ہیں، دستخط شدہ خط میں حوصلہ افزا باتیں کی گئی ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مزید مندرجات بھی سامنے آئے تھے ، خط میں نریندر مودی نے کرتارپور راہ داری پر کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا تھا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔

    خیال رہے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔