Author: عابد خان

  • نواز شریف  کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض  ختم

    نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

    ٹربیونل نے اپیل پر آفس اعتراض کو ختم کر دیا، رجسٹرار ٹریبونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقول اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض عاٸد کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوٸے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو طلب کر لیا۔

    اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے ۔ ٹریبونل نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • این اے 122 اور  89 : بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف  اپیل دائر

    این اے 122 اور 89 : بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر

    لاہور: بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل میں ‏این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل داٸر کر دی گٸی

    بانی پی ٹی آٸی کی جانب سے اپیل کرامت بھنڈاری ایڈووکیٹ نے داٸر کی، اپیل میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ریٹرننگ افسر نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عاٸد کیا جبکہ الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ میں سزا پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ لاگو نہیں ہوتا کیونکہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں۔

    اپیل میں کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کے دوسرے حلقے سے ہونے کا اعتراض بھی عاٸد کیا جس پر تمام ثبوت پیش کیے گٸے مگر اس کے باوجود کاغذات مسترد کر دیے گٸے لہذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

    دوسری جانب راولپنڈی این اے 89 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائر کردی گئی، اپیل لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ٹربیونل میں دائر کی گئی۔

    اپیل بیرسٹر لامیہ نیازی ،ملک جواد اصغر ،راجہ یاسر شریف کے ذریعے دائر کی گئی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے خرم کھوسہ کی بازیابی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کے خلاف ایف آئی آر خارج کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس خرم لطیف کھوسہ کیخلاف شواہد پیش نہ کرسکی۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خرم کھوسہ کو پولیس پر حملے اور وائرلیس چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ملزم سے ایک وائرلیس مل گیا دوسرا برآمد کرنا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ وہ ویڈیو کہاں ہے جس کا ایف آئی آر میں ذکر ہوا۔

    تفتیشی افسر نے کہاکہ وائرلیس چھیننے کی ویڈیو نہیں ہے، جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ آپ کی باتوں سے شکوک تو پیدا ہوتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ کیا ملزم کو شک کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، عدالت نے خرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • این اے 130: نواز شریف کے  کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

    این اے 130: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

    لاہور: رجسٹرارالیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا اور واپس کردی۔

    لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل داٸر رجسٹرار آفس نے اعتراض عاٸد کر دیا

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے این اے130سےکاغذات نامزدگی منظورہونےکیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے کاغذات نامزدگی منظورہونے کےخلاف اپیل دائرکی۔

    جس میں الیکش ٹربیونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقل اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگا دیا، جس پر اپیل کنندہ وکیل نے استدعا کی کہ اپیل کو اعتراض کیساتھ ہی سماعت کیلئے متعلقہ ٹربیونل میں پیش کیا جائے۔

    اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا اور نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے اس لیے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

  • صنم جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور: پی ٹی آئی کی ایکٹوسٹ صنم جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی پولیس نے صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔

    پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

    سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے دو مختلف کیسز میں تفتیش کرنی ہے، جمسانی ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

  • ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کاٹنے کا عندیہ

    ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کاٹنے کا عندیہ

    لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کنکشن کاٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے درخواستوں پر مزید کارروائی دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے ایل ڈبلیو ایم کو سٹرکوں پر چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی کہ چھڑکاؤ کیلیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے۔

    عدالت نے خبردار کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں تجویز دی کہ میچز کے دوران لائٹس کیلیے استعمال ہونے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہیے جبکہ پی ڈی ایم اے کے وکیل نے بتایا کہ سانس ایپ کو مزید بڑھایا جا رہا ہے اور اس ایپ کی مدد سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔

    اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ نئے سال کیلیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اللہ تعالیٰ نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں بھر کرے۔ عدالت نے زور دیا کہ چین نے جس طرح انڈسٹری کو شہر سے باہر منتقل کر کے اسموگ پر قابو پایا یہاں بھی ایسا کرنا چائیے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی پر فیصلہ محفوظ

    بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی پر فیصلہ محفوظ

    لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 پر جمع بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 پر جمع بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریٹرننگ افسر آفس کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو ن لیگ کی جانب سے چیلنج کیا گیا اور سابق ایم پی اے میاں نصیر نے ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔

    ریٹرننگ افسر نے کاغذات پر اعتراض کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار میاں نصیر کے وکیل نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی سزا معطل ہوئی ہے جرم  نہیں۔ ان کا جرم برقرار ہے لہذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو کسی کو سزا دے سکے۔ اہلیت کا سوال تب اٹھتا ہے جب کسی قانون کے تحت سزا ہوئی ہو، الیکشن کمیشن کا سزا سے متعلق کوئی قإنون ہی موجود نہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر اس فیصلے کی وجہ سے آرٹیکل 62،63 کا اطلاق نہیں ہوتا۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تائید کنندہ این اے 122 کا ہی ووٹر تھا جس پر وکیل محمد خان کھرل نے کہا کہ 15 دسمبر کے بعد یہ حلقہ تبدیل ہوا۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے ہائیکورٹ نے حکم دیا جس پر تبدیلی ہوئی تاہم جب یہ حلقہ بندی تبدیل ہوئی اس وقت الیکشن کا شیڈول آچکا تھا اور الیکشن کمیشن 4 ماہ پہلے حلقہ بندیوں میں ردو بدل نہیں کرسکتا۔

     

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں سب کچھ کیا گیا اور یہ بانی تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آج نئے تجویز اور تائید کنندہ بھی پیش کر رہے ہیں۔

    تائید کنندہ نے کہا کہ میں آج بھی این اے 122 کا ووٹر ہوں اور مجھے الیکشن کمیشن نے آگاہ نہیں کیا کہ حلقہ بندی میں تبدیلی ہوئی ہے۔

  • کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    لاہور: عدالت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

    لاہور ہائی کورٹ ( ایل ایچ سی) نے اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بند روڈ سے ملحق سروس روڑ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل کی  تاریخ 22 دسمبر ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ اسموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔

    عدالے نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پراجیکٹس کے لیے باہر سے کنسلٹنٹ لیے جائیں تو بہتر ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    تحریک انصاف  کے بانی چئیرمین کے بھانجے حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی والدہ کی معرفت کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس میں میں وفاق، پنجاب حکومت ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جب کہ وہ نہ تو نا اہل ہیں اور نہ ہی کسی مقدمے می سزا یافتہ ہیں تاہم اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔

    ’بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے‘

    حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی اجازت بھی دی جائے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کی نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کی معیاد مکمل پر انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے دائر اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ان کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کی گئی جس پر بینچ نے اس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت پر معذرت کے ساتھ ہی یہ اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ اسے سماعت کے لیے کسی دوسرے بینچ کے روبرو فکس کیا جائے۔

    اپیل کنندہ مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ انوار الحق کاکڑ  کو عام انتخابات کرانے کے لیے تین ماہ کی مدت کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا لیکن نگراں وزیراعظم آئین کے مطبق 90 دنوں میں انتخابات نہیں کر اسکے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کےعہدے کی معیاد 15 نومبر کو ختم ہو چکی ہے جس  کے بعد وہ اب تک غیر آٸینی طور پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔