Author: عابد خان

  • اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت کرنے پر اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈیفنس سی پولیس کو اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نےاداکارہ اور ملزمان کو بائیس مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اداکارہ کےخلاف ڈیفنس کے اسود ہارون نامی شخص نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

    مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔ امانت میں خیانت، فراڈ اوردھمکیاں دینے کی دفعات کےتحت استغاثہ دائر کیا گیا تھا۔

    عدالت نے استغاثہ میں نامزد نازش جہانگیر، سکندرخان اور دیگرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کرادیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ نازش جہانگیر کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • زیادتی یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کون کرے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    زیادتی یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کون کرے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    لاہور: ہائیکورٹ نے زیادتی یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ اگر بچی کا بائیولوجیکل والد ثابت ہو جائے تو وہ اس کے اخراجات کا پابند ہے، جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے۔


    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، والد کی جگہ شادہ شدہ بیٹی سرکاری نوکری کے لیے اہل قرار


    عدالتی فیصلے کے مطابق بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کی ذمہ داری اٹھائے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواست گزار نے خاتون مریم سے مبینہ زیادتی کی تھی، درخواست گزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مبینہ زیادتی کے نتیجے میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا، جس کے بعد خاتون نے بچی کے خرچے کے لیے بائیولوجیکل والد کے خلاف دعوی دائر کیا۔


    سپریم کورٹ نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کے لیے اہل قرار دے دیا


    درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ میں بیان دیا کہ بچی اس کی نہیں ہے، دعویٰ مسترد کیا جائے، ٹرائل کورٹ نے خاتون کا دعویٰ تسلیم کرتے ہوئے بچی کا 3000 خرچہ مقرر کر دیا، جس پر درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

  • بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟

    بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیخلاف درخواست پرہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالر نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    فل بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دارافسر کو بھی ریکارڈسمت طلب کر لیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سےحکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہےہیں اور یہ بھی بتایاجائےایکس کی حیثیت قانونی ہے یاغیرقانونی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔

    پی ٹی اےوکیل کی جانب سےدرخواستوں کی مخالفت کی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزرات داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی اے نےایکس پرپابندی لگائی۔

    جس پر ،چیف جسٹس نے کہا کہ وزرات داخلہ نےایکس کی موجودہ صورتحال کےبارےمیں آگاہ کرنا ہے،جسٹس علی ضیا نے کہا کہ ایکس یاٹویئربلاک ہونےکے باوجوداستعمال ہورہاہےتواسکا ذمہ دارکون ہے۔

    وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این کے ذریعے ایکس ٹوئٹراستعمال ہوتاہے تاہم عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کوجواب داخل کرانےکی ہدایت کر دی

    بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفی دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفی دے دیا

    لاہور: ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بجھوا دیا ہے، فاضل جج ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

    استعفے میں لکھا گیا ہے کہ انھوں نے اب تک 42 ہزار زائد مقدمات پر فیصلے کیے۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیز فوجداری قانون کے ماہر تھے اور وہ فوجداری مقدمات کی سماعت کر رہے تھے، جسٹس عبدالعزیز کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ سینیارٹی لسٹ پر 19 نمبر ہیں۔

    جسٹس عبدالعزیز نے 8 ستمبر 2033 کو اپنے عہدے سے 62 برس کے ہونے پر سبک دوش ہونا ہے، ان سے پہلے گزشتہ برس فروری میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

  • چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے  کا فیصلہ کالعدم قرار

    چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار

    ‌لاہور : چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلقہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا او وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلےکیخلاف اپیل پرفیصلہ سنایا ، حکومتی اپیل میں کہا گیا کہ  نادرا  کے چیئرمین کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی، سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا۔

    یاد رہے سنگل بینچ نے نادرا  کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے  منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ 6 ستمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے  لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

  • رواں سال CSS  کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    لاہور : رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔

    تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت 2024 کے نتائج کے اعلان تک نئے امتحانات روکنے کا حکم دے۔

    عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست خارج کردی اور کہا کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے نئے نو ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد جج کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے نئے نو ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

    تقریب میں نئے ایڈیشنل ججز نےعہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججوں سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر ، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ،. جسٹس سید احسن رضا کاظمی ، جسٹس محمد جواد ظفر ، جسٹس خالد اسحاق ، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔

    تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور افسران نے شرکت کی، تقریب میں وکلا رہنماوں اور نئے تعینات ہونے والے ججز کی فیملیز بھی شریک تھیں۔

    رجسٹرار ہائی کورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

    نئے ججز  کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں جج کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، نئے ججز کی تعیناتی کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے نئے نو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم یڈیشنل ججز سے حلف لیں گی، حلف اٹھانے کے بعد ہائی کورٹ میں جج کی تعداد 43 ہوجائے گی۔ج

    حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقارحیدراعوان، جسٹس سرداراکبرعلی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس محمد جواد ظفرشامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اورجسٹس چوہدری سلطان محمود بھی حلف اٹھائیں گے۔

    گذشتہ روز صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل ججوں کو مقرر کیا گیا تھا، جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ججز کی تقرریاں آئین کے آرٹیکل 197 اور 175 (اے) کے تحت کی گئی ہیں۔

  • وزیر آباد حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی  کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    وزیر آباد حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    لاہور : بانی پی ٹی آئی نے وزیر آباد حملہ کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ جیل میں وزیر آباد حملہ کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی ، یاسمین راشد ،عمر سرفراز کے بیانات کیلئے سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی گئی ، سیکیورٹی خدشات پر عدالت نے تین گواہوں کی حد تک سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مراسلہ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان اپنے وکلاکی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈنہیں کرانا چاہتے۔

    عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو آئندہ سماعت پر  عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گواہ خود ویڈیو لنک پرکہے کہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا یا مہلت لینا چاہتا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ، اس کیس میں اب تک 55 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

  • گھروں میں گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں!

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں!

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

    ممبر واٹر جوڈیشنل کمیشن نے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کردی، عدالت نے ریمارکس دیے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے. اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے، جو خلاف ورزی کرے دس ہزار جرمانہ کر دیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے اور ہدایت کی کہ جس پٹرول پمپ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے، اسے سیل کردیں، پہلے وارننگ دے کر ایک لاکھ جرمانہ کریں اور مساجد میں بھی پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔

    عدالت نے چیمپینز ٹرافی کے دوران ٹریفک جام پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے قرار دیا کہ شہر میں اتنا بڑے ایونٹ ہورہے ہیں،لوگوں کو کچھ پتہ نہیں لگ رہا کہ انہوں نے کہاں جانا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا چیف ٹریفک آفیسر کدھر ہیں؟ کیا انہیں پتہ نہیں کہ شہر کی سڑکوں پر کیا ہورہا ہے، لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ٹیموں کی آمدروفت کس وقت ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کے متبادل روٹس کے بورڈ لگے ہونے چاہیے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو تین ماہ پہلے سے پتہ ہے یہاں چمپیئنز ٹرافی ہونی ہے مگر یہ دفتر سے باہر نہیں نکلتے۔

    لاہورہائیکورٹ نے کرکٹ ایونٹ متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دے دیا، بعد ازاں سماعت دس فروری تک ملتوی کردی گئی۔