Author: عدنان طارق

  • قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 56 افراد شہید

    قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 56 افراد شہید

    پشاور: ملک دشمن عناصر نے مذموم کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلادیا ہے۔

    پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں 56 افراد شہید ہوچکے ہیں دھماکےکے194زخمی ایل آرایچ لائےگئے،، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے،ادویات،طبی عملہ، خون ایمرجنسی میں فراہم کیاگیا.

    ترجمان کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

    حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے سے قبل فائرنگ

    ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جہاں پولیس سے مقابلہ ہوا اور مسجد میں جا گھسے، واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لےلیاہے۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور غیر حاضر طبی عملے کو فوری طلب کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ زخمیوں کو زیادہ تر سر میں زخم آئے ہیں، اس وقت ایمرجنسی کی صورت حال ہے، پہلی ترجیح زخمیوں کی جان بچانا ہے۔

  • پشاور دھماکا خودکش قرار، پولیس کے 2 جوان بھی شہید

    پشاور دھماکا خودکش قرار، پولیس کے 2 جوان بھی شہید

    پشاور: پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کو ایک بار پھر خون میں نہلادیا گیا، پولیس نے دھماکے کو ‘خود کش’ حملہ قرار دے دیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں آج ایک نامعلوم خودکش حملہ آور نے نماز جمعہ کے وقت داخلے کی کوشش کی، اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور خود کش حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، بعد ازاں حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے مسجد میں داخل ہوگیا اور منبر کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    واقعے کے بعد شدید زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:دھماکے کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا، شیخ رشید

    ایس ایس پی آپریشنزہارون رشید نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد پر سیکیورٹی تعینات تھی، سیکیورٹی نہ ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ آج نماز جمعہ کے وقت قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد کوچہ رسالدار میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

  • پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: صوبائی دارالحکومت میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی ٖفوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں واقع پھندو تھانے پر علی الصبح دستی بموں سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے پر 2 دستی بم حملے کئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز نے تھانے پر دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح 6 بجکر24 منٹ پر ایک نقاب پوش شخص تھانے کے سامنے آیا اور اس نے یکے بعد دیگرے دو بم تھانے پر پھینکے اور با آسانی فرار ہوگیا۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور کا ہدف تھانہ پھندو ہی تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پولیس کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچا اور شواہد اکھٹے کئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق تخریب کاروں ن گاڑی کے نیچے ایک کلو گرام مقناطیسی آئی ای ڈی لگایا گیا تھا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔

  • خیبرپختون خواہ بلدیاتی انتخابات، پشاور پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس

    خیبرپختون خواہ بلدیاتی انتخابات، پشاور پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس

    خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پشاور پولیس نے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کی مؤثر نگرانی کیلئے پہلی بار اپلیکشن تیار کر لی، جس میں الرٹ بزر سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ناخوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ سسٹم استعمال میں رہے گا اور پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ جائے گی جبکہ اس کی مدد سے افسران کی ڈیوٹیاں اور لوکیشن بھی براہ راست چیک کی جاسکے گی۔

    عباس احسن کے مطابق ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اور پولیس اسٹیشن کی تعداد و لوکیشن بھی ایپ میں شامل کی گئی ہے۔

    اپلیکشن میں پولیس ٹیمز کی تعیناتی سمیت حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق بھی معلومات درج ہے، اس ایپلیکیشن پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی رسائی حاصل ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پولنگ  اسٹیشن  یا اس کے قریب ناخوشگوار واقعات پیش آنے پر اہلکار بروقت پولیس بیک اپ ٹیم کو آگاہ کرسکیں گے اور پھر ٹیمیں جلد از جلد وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کریں گی۔ سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اپلیکشن کا مقصد شفاف اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

    یاد رہے کہ کل خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

  • چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ‘ابابیل فورس’ بنانے کا فیصلہ

    چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ‘ابابیل فورس’ بنانے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات پر پولیس نے چھیناجھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    آئی جی خیبر پختوںخواہ نے مزید بتایا کہ ہر موٹر سائیکل پر2اہلکارسوار اور جدیدجیکٹس میں کیمرے لگے ہوں گے۔

  • پشاور میں‌ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم شدت پسند تنظیم کے چار کارندے گرفتار

    پشاور میں‌ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم شدت پسند تنظیم کے چار کارندے گرفتار

    پشاور: انسداد دہشت گردی فورس نے ضلع خیبر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیموں القاعدہ، داعش کے خلاف کارروائی کی۔

    سی ٹی ڈی نے ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیام جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، دیگر ہتھیار اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات و مواد برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور داعش سے ہے، جو پشاور اور اطراف میں بڑی کاررائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اس کارروائی کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    قبل ازیں سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کے حدود میں کی تھی، جس میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے تھے۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مارٹیموں پراچانک فائرنگ شروع کردی تھی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،بم دھماکوں،فورسزپرحملوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے۔

  • پشاور، آئس تیار کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور، آئس تیار کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور: خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں خطرناک نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہائشی علاقوں میں چھاپہ مارا، ان رہائشی مکانوں میں آئس نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں موجود تھیں۔

    پولیس نے کارروائی کے مطابق خاتون سمیت فیکٹری کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ وہاں سے منشیات برآمد کی، جس کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بنتی ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق فیکٹری سے تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ان فیکٹریوں میں نشہ آور گولیاں اور آئس تیار کی جاتی تھی، جسے مقامی سطح پر فروخت کیا جاتا جبکہ یہاں سے مال بیرونِ ملک بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فیکٹری سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

    کارروائی کے دوران فیکٹریوں سے 5کلوگرام سے زائد آئس، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں،126 کلوگرام کیمیکل اور مشینری بھی برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ حراست میں لیے جانے والوں سے تفتیش بھی شروع کردی، امکان ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان اہم انکشاف کریں گے۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پرایف آئی اے نے خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں کارروائی کر کے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا۔

    متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے اس حوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش کے دوران  اقبال جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔

  • پشاور: حیات آباد میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا

    پشاور: حیات آباد میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا

    پشاور: ملک دشمن عناصر نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد میں کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان نے بتایا کہ دستی بم حملے میں دو زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ راہ گیر کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ،  2 اہلکار شہید

    قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ پشاور کے دوران پور قرنطینہ سینٹر میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔