Author: عدنان طارق

  • کرک اور  بنوں میں  پولیو ٹیم  پر حملہ، ایک  پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی

    کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی

    پشاور : کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیو ورکر اور اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرک، بنوں اور لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کرک میں بانڈہ داؤد شاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔

    حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پولیو ورکر زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

    بنوں میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیو اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس سے اہلکار حیات اللہ خان زخمی ہوگیا۔

    حیات اللہ کے خاندان کی پرانی دشمنی ہے تاہم مسلح حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

    لکی مروت میں تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے انسداد پولیو ٹیم سے سامان چھین لیا، پولیس کا کہنا ہے سامان چھیننے کے بعد دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کو چھوڑ دیا، انسداد پولیو ٹیم ڈیوٹی کے بعد مقامی اسپتال واپس جا رہی تھی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کرک پولیو ٹیم پر حملے کی اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور حملہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا۔

    فیصل کریم کا کہنا تھا کہ زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

    چئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بنوں،کرک میں پولیوٹیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے گورنر کے پی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پولیو ورکرزاور ٹیم کی سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکارکی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کیلئےپولیوورکرزکاتحفظ انتہائی ضروری ہے، خیبرپختونخواحکومت پولیوورکرز کے تحفظ اورمہم کی کامیابی کو یقینی بنائے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ: کے پی حکومت نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ: کے پی حکومت نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    پشاور: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں دہشتگردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

    محکمہ داخلہ کے پی نے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا کہ خوارج نے پی ٹی آئی احتجاج میں خودکش دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے، متعلقہ ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے حفاظتی اقدامات کریں۔

    نیکٹا کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج میں دہشت گردی کر سکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مطابق پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، پاکستان بھر کے ہر شہر سے قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

    اس میں مزید بتایا گیا کہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے، بے گناہ لیڈران، کارکنان اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، 26ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ اور 8 فروری کا حقیقی مینڈیٹ بحال کیا جائے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی نے بگڑتی معاشی صورتحال اور بڑھتی دہشتگردی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملات کے فوری حل کے زمرے میں حکومتی بے حسی پر شدید تنقید کی گئی۔

  • سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سرکاری آفسر نے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے باپ کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم عرفان اللہ ایف بی آر میں ایڈیشنل کمشنر ہیں اور فائرنگ کی وجہ کاروباری لین دین بتائی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم کو اسلحہ لہراتے دیکھ جا سکتا ہے اور مقتول کی لاش کے پاس بیوی، بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغانی گرفتار

    جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغانی گرفتار

    پشاور : جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغان باشند وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے چونیتس افغان باشند وں کوگرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان غیرقانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہے تھے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر سے دو غیر ملکیوں کی گرفتاری کےبعدہاسٹل پرچھاپہ ماراگیا جہاں سے بتیس افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : افغان شہریوں کا جعلی ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف

    رضوان شاہ نے بتایا کہ ملزمان ایجنٹ کےذریعےپاسپورٹ،شناختی کارڈ بنواناچاہ رہے تھے۔

    یاد رہے افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

    جعلی میڈیکل ویزے پر آئے 9 افغان شہریوں کو کراچی سے جاپان اور امریکا جاتے ہوئے امیگریشن عملے نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری میڈیکل ویزے پر کابل کی پرواز سے اسلام آباد آتے ہیں۔

  • خواجہ سرا ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو وائرل ،  پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    خواجہ سرا ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو وائرل ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    پشاور : خواجہ سرا ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا  مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سراڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ‌خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھانہ ہشنگری میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خواجہ سرا کی درخواست پر ملزم عمران سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ عمران اور اس کےساتھیوں نے2023میں شبقدرسےاسلحہ کےزورپراٹھایا، ملزمان مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ ملزم عمران اور اس کےساتھی بلیک میل کرتے رہے اور ملنے بلاتے تھے۔

    خواجہ سرا نے کہا کہ 29 اکتوبرکوسوشل میڈیا پراپنی ویڈیووائرل ہونےکاپتہ چلا، ویڈیو سےمیری اورخاندان کی ساکھ مجروح ہوئی ،ملزمان کوگرفتارکیاجائے۔

  • دلہا کے کمرے کو چمکانے آنے والے  گھر کا صفایا کرکے چلتے بنے

    دلہا کے کمرے کو چمکانے آنے والے گھر کا صفایا کرکے چلتے بنے

    پشاور : رنگ ریزوں نے شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، دلہا کے کمرے کو چمکانے آئے اور گھر کا صفایا کرکےچلتے بنے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور چمکنی پولیس اسٹیشن کی حدود پھندو پایان میں ڈکیتوں نے دولہے کے گھر پر واردات کر ڈالی اور گھر خالی ہونے پر ملزمان طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

    جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ڈکیتی میں لوٹے گئے زیورات اور دیگر سامان برامد کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈکیت کوئی اور نہیں دولہے کے کمرے کے رنگ روغن کرنے والے رنگ ساز نکلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • چالان کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    چالان کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    پشاور میں چالان کیے جانے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نشتر آباد چوک میں چلان کیے جانے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی، پشاور پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    Challan karne par driver ne gari traffic ahelkaro par chara di (youtube.com)

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نشتر آباد چوک میں پیش آیا جبکہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم اس واقعے کے بعد سے فرار ہیں تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  چالان کیا گیا، ڈرائیور نے مارنے کی غرض سے گاڑی ہم پر چڑھائی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا موبائل فون نمبر ٹریس کررہے ہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔

  • کراچی : دکاندار نے فائرنگ کرکے ڈاکو مار ڈالا

    کراچی : دکاندار نے فائرنگ کرکے ڈاکو مار ڈالا

    کراچی : اہلیان شہر قائد نے اسلحہ بردار لٹیروں کے خلاف ازخود ایکشن لینا شروع کردیا، کراچی میں دکاندار کو لوٹنا ڈاکو کو مہنگا پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ نمبر دو پر ایک دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والا مسلح ڈاکو اپنی جان سے گیا۔

    دکاندار نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کرکے ڈاکو کو ہلاک کردیا، ملزم موٹر سائیکل پر دکان میں واردات کے لئے آیا تھا۔

    مسلح ڈاکو کو دیکھ کر دکاندار نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، ملزم کی فائرنگ سے دکاندار بھی زخمی ہوا دونوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لیاری میں پولیس مقابلہ

    علاوہ ازیں گارڈن پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان لیاری مرزا آدم خان روڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت شاہ زیب اور بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح غیرمعمولی حد تک بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں ایک ایسی خبریں زیر گردش رہیں کہ جن میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان دکانیں لوٹنے میں ملوث پائے گئے۔

  • پشاور میں فائرنگ سے ماں‌ 4 بچوں‌ سمیت قتل

    پشاور میں فائرنگ سے ماں‌ 4 بچوں‌ سمیت قتل

    پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں، تین بیٹیوں اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سی سی پی او قاسم علی کے مطابق جاں بحق خاتون نورین پر شوہر کے قتل کا الزام تھا، مقتولہ حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے ردعمل میں خاتون کو مارا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

    مبینہ جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے گھر کے اندر چار بچوں اور چار خواتین سمیت 9 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ خاندانی دشمنوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    ابتدائی طور پر 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

  • پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکار شہید

    پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکار شہید

    پشاور میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید اللہ کے نام سے ہوئی۔

    شہید اہلکار سعید اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سی سی پی او قاسم علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔