Author: عدنان طارق

  • سخت حفاظتی انتظامات میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع

    سخت حفاظتی انتظامات میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ جاری ہیں جس کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج پشاور میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، امتحانات یونیورسٹی پبلک اسکول اور آل یونیورسٹی کالج فار بوائز میں ہو رہے ہیں۔

    امتحانی ہال میں موبائل فون یا الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی ہے، امتحانی ہالز کے باہر پہلے پولیس اہل کاروں کی پھر امیدواروں کی تلاشی لی گئی۔

    امتحانی مواد لانے والی گاڑی پر 10 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہر امتحانی ہال کے مین گیٹ پر 24 پولیس اہلکار اور 6 خواتین ہیلتھ ورکرز تعینات ہیں، امتحانی مراکز کی چھتوں پر 10 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

    خیبر پختون خوا کے 7 اضلاع میں 46 ہزار 220 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہیں، سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے دوران موبائل سگنل معطل ہیں۔

  • باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 2 بم دھماکے

    باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 2 بم دھماکے

    پشاور: باجوڑ کے دو مختلف علاقوں میں سڑک کنارے نصب دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے باجوڑ میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ایک دھماکا باجوڑ کے علاقے وارا مغحموند اور دوسرا ڈمہ ڈولہ میں ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے باعث ہوئے ہیں، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پشاور میں دولہے کے قتل کی ماسٹر مائنڈ دلہن نکلی

    پشاور میں دولہے کے قتل کی ماسٹر مائنڈ دلہن نکلی

    پشاور میں دولہے کے قتل کی ماسٹر مائنڈ دلہن نکلی ہے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گیارہ نومبر کو چارسدہ روڈ پر تھانہ فقیر آباد کی حدود میں بارات میں دُلہے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بارات سے واپسی پر دولہا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے واردات میں ملوث ملزم جلال کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ قتل میں مقتول عدنان کی اپنی دلہن ماسٹر مائنڈ نکلی ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ملزم اور دلہن شادی کرنا چاہتے تھے لیکن والدین رضامند نہیں تھے اس لیے انہوں نے منصوبہ بندی کی کہ دولہے کو قتل کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق بارات لے جاتے وقت ملزم نے دولہے کو نشانہ بنایا اور قتل کردیا، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کیں اور ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں دلہن کو بھی حراست میں لیتے ہوئے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

  • پشاور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،  ایک اہلکار شہید، 10 زخمی

    پشاور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 10 زخمی

    پشاور : ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 7 اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔

    ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے

  • حیات آباد: داماد نے بیوی کے ساتھ مل کر ساس کے گھر سے ہزاروں ڈالر چرا لیے

    حیات آباد: داماد نے بیوی کے ساتھ مل کر ساس کے گھر سے ہزاروں ڈالر چرا لیے

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں داماد نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ہی ساس کے گھر سے ہزاروں ڈالر اور افغان کرنسی چرا لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک افغان شہری نے بے روزگاری سے تنگ آ کر ساس کے گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا اور بیوی کی مدد سے بڑی واردات کر ڈالی۔

    پولیس حکام کے مطابق ساس کے گھر میں واردات میں ملوث افغان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے مسروقہ 4 ہزار امریکی ڈالر، 12 لاکھ سے زائد افغان کرنسی، اور سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار میاں بیوی کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • پہاڑی علاقوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے مشقیں شروع

    پہاڑی علاقوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے مشقیں شروع

    پشاور: خیبر پختون خوا میں پہاڑی علاقوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی مشقیں شروع کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہاڑی وادیوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو خیبر پختون خوا نے جوانوں کی تربیت شروع کرتے ہوئے فرضی مشقیں کیں، اس دوران ریسکیو ورکرز کو جدید آلات بھی دیے گئے۔

    خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئے روز چیئر لفٹ میں پھنسنے جیسے واقعات رو نما ہوتے ہیں، ان واقعات میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو حکام نے اپنے آپریشنل یونٹ کے ماہر جانبازوں کو خصوصی مشقوں میں شامل کیا ہے۔

    ریسکیو سروس کے مطابق خیبر پختون خوا ایمرجنسی ریسکیو سروسز اپنے دستیاب وسائل میں پہاڑی و بندوبستی علاقوں میں فرضی مشقیں کروا رہی ہے، جہاں چیئر لفٹ ایمرجنسیز سے نمٹنے، اہلکاروں کی حفاظت اور پھنسے افراد کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

    ان ڈیزاسٹر آپریشن مشقوں میں شامل ریسکیو کے اہلکاروں کو ڈی رنگ، سنگل و ڈبل پولی، زپ لائن پولی، فگر آف 8، سیفٹی بیلٹ، سیٹ ہارنس، روپ رولر، باسکٹ اسٹریچر اور جمپنگ شیٹسس فراہم کی گئی ہیں۔

  • پشاور ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا

    پشاور ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں ہائی کورٹ کے جج کو وی آئی پی موومنٹ کے باعث اپنی گاڑی اور اسکواڈ دونوں کو سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سڑکوں پر آئے دن کی وی آئی پی موومنٹ کے باعث نہ صرف عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات خصوصی افراد بھی اس تکلیف دہ صورت حال سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

    ایسا ہی آج صبح پشاور میں اس وقت ہوا جب ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک کے بیچ چھوڑ کر پیدل ہائیکورٹ پہنچنا پڑا، جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے وی آئی پی مومنٹ کے لیے روڈ کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    پولیس حکام نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی موومنٹ کے باعث ٹریفک کو روکا گیا تھا، تاہم اس کے بعد پولیس نے ٹریفک کلیئر کرا دیا ہے۔

  • بٹگرام: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار

    بٹگرام: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار

    پشاور: پولیس نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو کوتاہی برتنے پرگرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 5 مختلف دفعات شامل کی جائیں گی۔

    بٹگرام، چیئر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ کے کنٹرول روم کو سیل کرکے تالے لگا دیئے گئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح ہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ سے بچے صبح 7 بجے کے وقت اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

    اس چیئر لفٹ میں 8 لوگ سوار تھے جسے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد صحیح سلامت رسیکیو کرلیا گیا تھا۔

  • مفتی محمود فلائی اوور پر حفاظتی جنگلہ چوری کرنے کی ویڈیو پر وائرل

    مفتی محمود فلائی اوور پر حفاظتی جنگلہ چوری کرنے کی ویڈیو پر وائرل

    پشاور: مفتی محمود فلائی اوور پر حفاظتی جنگلہ چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر چور جنگلہ اتار کر لے گئے، سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو فلائی اوور سے حفاظتی جنگلہ اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساتھی اسے جنگلہ اتارنے سے منع بھی کر رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنگلہ چوری کرنے والے ملزم کا سراغ لگا کر ملوث ملزم اور خریدار کباڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، ملزمان کے موبائل فونز سے  بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔