Author: عدنان طارق

  • پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

    پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

    پشاور: پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل سرور شاہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بھانا ماڑی میں پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل سرور شاہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تھانہ بھانا ماڑی سے متنی جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنا،کانسٹیبل سرور شاہ سنیچرز کا تعاقب کر رہے تھے اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ سرور شاہ پولیو ڈیوٹی کیلئے متنی جارہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

  • خیبرپختونخوا میں  ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے 665 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں شمالی وزیرستان، پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں چودہ خودکش دھماکے شامل ہیں۔.

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، سی ٹی ڈی کی جون 2022سے جون2023رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی میں دہشتگردی کے 665سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان 140، ڈی آئی خان 81 ، پشاور میں دہشتگردی کے 56 واقعات ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان،پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں 14 خودکش دھماکے ہوئے جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ،لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں 15 راکٹ حملے بھی کئے گئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 107 دستی بم حملے ہوئے جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے 382 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 432 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، اس دوران 139 شدت پسندوں کو مقابلوں میں مارا گیا۔

  • پشاور: ریگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: ریگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں ریگی کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن سبحان شیر ناکہ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا، ایس پی ورسک محمد ارشد کے مطابق 2 زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ہیں۔

    ایس پی ورسک کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہے، حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حملے میں شرپسندوں کی تعداد معلوم نہ ہو سکی، کیوں کہ جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی وہاں مکمل اندھیرا تھا، سی ٹی ڈی یونٹ اس واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہا ہے، حملے میں ایس ایم جی رائفل استعمال ہوئی، اور شدت پسندوں نے 30 میٹر کے فاصلے سے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے 17 فائر کیے گئے، سی ٹی ڈی نے زخمی اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔

  • پشاور کے علاقے حیات  آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی اہلکار تھے۔

    حیات آباد

    ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالے تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد گروہ گرفتار

    محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد گروہ گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    کے پی کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور محرم میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور اور ہنگو سے کالعدم تنظیم داعش  کے کم از کم 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو محرم کے مہینے میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اور اس کے ساتھی محرم کے مہینے میں امن خراب کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز تورواری پہاڑوں ہنگو سے چار مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گرد علاقے کے لوگوں سے تاوان کی رقم وصول کرنے میں ملوث تھا۔

  • چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چمکنی موٹر وے پر ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق چمکنی موٹر وے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    تلاشی پر گاڑی سے مختلف بور کی 111 پستولیں، 12 بور کی 13 بندوقیں برآمد ہوئیں، 2 کلاشنکوف، 3 عدد 30 بور اور ایک 223 بور سمیت 14 ہزار سے زائد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف روٹس کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • خیبر پختون خوا میں  جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج

    خیبر پختون خوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے الزام میں کے پی کے میں سہولت کاری کا پہلا مقدمہ درج ہو گیا ہے، ضلع بونیر کے تھانہ گاگرہ میں یہ مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں پی ٹی آئی بونیر کے رہنما ہشتم خان اور بختیارعلی نامزد کیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کو پناہ دے رکھی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مینا خان، اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا، اب پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کو دفعہ 212 شق کے تحت مقدمات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جس گھر سے گرفتار کیا جائیگا اسکے مالک مکان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

  • پشاور، ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور، ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور: ریڈیو پاکستان کی عمارت سے سامان چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جلاؤ گھیراؤ کے وقت ٹیپ ریکارڈ، دیگر سامان چوری کیا تھا، گرفتار ملزم کی سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے قدیم ٹیپ ریکارڈ، مائیکرو فون کیبل، تین مائکس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا جسے برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم محمد عمر کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

  • ریڈیو پاکستان پر حملے میں ملوث 50 ملزمان گرفتار

    ریڈیو پاکستان پر حملے میں ملوث 50 ملزمان گرفتار

    پشاور: ریڈیو پاکستان پر پُرتشدد مظاہرے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 50 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق 9 مئی واقعے کو پرتشدد مظاہرے جلاؤ گھیراؤ  کرنے والے کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ریڈیو پاکستان واقعے میں 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 مئی کو الیکشن کمیشن آفس پر حملے میں ملوث  30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملوث ملزمان کے خلاف سرکاری  ملازم کی جانچ پڑتال کیلئے اسپیشل ٹیم کام کررہی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ویڈیوز تصدیق کے لیے جیو فینسنگ  ایریا لوکیشن سے میچ کیا جارہا ہے، شواہد متعلقہ محکمہ کو بمعہ ثبوت تفصیلات فراہم کیے جائیں گی۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعات میں 270 افراد کو  دہشتگردی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔