Author: افضل خان

  • کراچی میں آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں آن لائن آرڈر پر پیسے نہ دینے والا عادی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کے قبضے سے خواتین کے 95 سوٹ برآمد کر لیے گئے۔

    ملزم آن لائن آرڈر دیتا اور پیمنٹ کیے بغیر سوٹ لے کر بھاگ جاتا تھا۔ ملزم سے برآمد 95 سوٹ کی مالیت لاکھوں روپے کے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک محمد افہم مختلف سم نمبرز کے ذریعے آن لائن آرڈر دیتا تھا ملزم ڈیفنس میں آن لائن  آرڈر کے ذریعے 4کروڑ کا سامان لے کر فرار ہو چکا ہے۔

    پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • گلی میں لوٹ مار کے دوران لٹیرے نے خاتون پر فائر کر دیا، فوٹیج

    گلی میں لوٹ مار کے دوران لٹیرے نے خاتون پر فائر کر دیا، فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں دن دہاڑے گلیوں میں لوٹ مار کے دہشت ناک واقعات اب معمول بن چکے ہیں، پولیس کے دعوؤں کے برعکس شہری اپنی قیمتی اشیا ہی نہیں جانوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

    کراچی کے علاقے محمود آباد کی ایک گلی میں لوٹ مار کا ایک دہشت ناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لٹیرے نے واردات کے دوران ڈرانے کے لیے خاتون پر فائر کر دیا۔

    لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی، جس میں محمود آباد میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں کو خاتون سمیت 2 افراد سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو گلی میں داخل ہوئے، اور موٹر سائیکل پر آنے والے ایک شہری سے لوٹ مار کرنے لگے، ایسے میں لٹیروں کا ایک ساتھی گلی سے گزرنے والی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کرنے لگا۔

    خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے اس پر فائر کر دیا، تاہم خوش قسمتی سے خاتون گولی لگنے سے محفوظ رہی، اور اس دوران لٹیرے نے خاتون کا پرس چھینا اور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

  • کراچی: پاپوش نگر میں دکان مالک کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد

    کراچی: پاپوش نگر میں دکان مالک کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد

    کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں آٹھ سالہ بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر اورنگ آباد میں ڈرائی کلینر دکان مالک نے آٹھ سال کے بچے پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    سنگدل شخص نے کم عمر بچے کو رسیوں سے باندھ کر مارپیٹ کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹھ سالہ بچہ چیختا چلاتا رہا لیکن ملزم کو اس پر ترس نہ آیا اور اس نے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم محمد دین کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتول صادق نگری کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 خادم سولنگی گوٹھ کے قریب سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ مقتول کے بھائی اسلم کی مدعیت میں سائٹ سپرہائی وےتھانے میں درج کیا گیا، مقدمےمیں ڈکیتی مزاحمت اورقتل کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ مقتول صادق نگری اہل خانہ کے ساتھ کارمیں ناشتہ کرنےکیلئےجارہا تھا، صبح ساڑھے 7 بجے اسکیم 33 میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ میں نے بچنےکے لیے کارکی رفتاربڑھائی توملزمان نےفائرنگ کردی، زخمی حالت میں بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا جہاں وہ دم توڑگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول صادق نگری کوگزشتہ روزنامعلوم ملزمان نےکارپرفائرنگ کرکےقتل کیا تھا تاہم کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو دی گئی ہے

    خیال رہے رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد 101 سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • کراچی میں مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف

    کراچی میں مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف

    کراچی : مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف سامنے آیا، ملزم نے کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسروقہ گاڑیوں کے نام پر تاوان طلب کرنے والا گینگ سرگرم ہے، قیمتی گاڑیوں سے محروم شہری دوہری پریشانی کا شکار لیکن مسرقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہے، اے وی ایل سی پولیس نے ایسے کیسز کو فراڈ کا نام دے کر جان چھڑا لی اور رواں سال اے وی ایل سی مسروقہ گاڑیوں میں 10 فیصد ریکور نہ کرسکی۔

    کراچی میں گاڑیاں اورموٹرسائیکل اسنیچنگ کیسز میں برآمدگی کی شرح 10 فیصد بھی نہیں، شہریوں کی پریشانی میں اس وقت اضافہ ہوجاتا ہے جب ان کی مسروقہ گاڑیوں کی بازیابی کیلئے تاوان کی کالز آنا شروع ہوجائیں۔

    ایسا ہی کچھ ہوا عمران نامی شہری کے ساتھ جس کی گاڑی 11 اکتوبر کو کورنگی سے چوری ہوئی اور 15 اکتوبر کو تاوان کیلئے کالز آنا شروع ہوگئی۔

    ۔کورنگی صنعتی ایریا سے چوری گاڑی کے مالک کو تاوان کیلئے کال موصول ہوئی، تاوان مانگنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا اور کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود اے وی ایل سی گاڑی برآمد نہ کرسکی۔

    15 اکتوبر کو نامعلوم نمبر سے مدعی سے رابطہ گیا گیا، رابطہ کرنے والے ملزم نے بتایا کہ گاڑی ان کے پاس ہے، ملزم نے گاڑی کی بازیابی کے لئے جوڑ توڑ شروع کیا۔

    تاوان کے حوالے سے جیسے ہی پولیس کو اگاہ کیا گیا ملزم نے اپنا نمبر بند کردیا، مدعی کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی حکام کو آگاہ کیا تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

    پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر تاوان کے لئے کالز کرنے والا کوئی فراڈی ہوگا، اس قسم کی وارداتوں کے بعد تاوان کے لئے ایسی کالز ماضی میں بھی آتی رہی ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کالز کرنے والے ملزم کو تلاش کررہے ہیں۔

  • کراچی میں  3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی

    کراچی میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی

    کراچی : اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کی 3 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی، مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کافی عرصے سے خالی تھی، بدھ کی صبح مزدور کام کررہے تھے اس دوران اچانک بلڈنگ گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

    ریسکیوں اداروں کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے بلڈرمافیا قدیم اور مخدوش عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کروا رہے تھے۔

    ایک سروے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں 500 سے زائد قدیم اور مخدوش عمارتیں ہیں جہاں کم آمدنی والے مکین خوف کے ساِئے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ 

  • کراچی میں 3 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

    کراچی میں 3 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

    کراچی : گلبرگ کے علاقے قبائل کالونی میں 3 سالہ بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کردیا گیا، لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ قبائل کالونی میں کچرا کنڈی سے تین سالہ بچی کی لاش ملی ، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ بہن بھائی مدرسے جانے کیلئے نکلے تو آمنہ بھی ان کے پیچھے گھر سے نکل گئی، والدہ تلاش کرتی رہی کچھ دیر بعد لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی سوا سات بجے گھر سے نکلی اور لاش پندرہ سے بیس منٹ بعد گلی سے ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، عمرے پر گئے ہوئے ہیں، 12 اکتوبر کو ان کی واپسی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ آمنہ چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی ، جس کے گلے میں پھندا لگائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے دوران بچی کی لاش سے سیمپلز محفوظ کرکے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں ، بظاہر لگتا ہے بچی سے زیادتی بھی ہوئی لیکن پولیس سرجن کا بیان حتمی ہوگا اور بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کیمیائی تجزیئے کی رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی۔

  • کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی

    کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی

    کراچی : ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ 2 روز بعد درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں دہشت گردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں اور کہا گیا کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی، دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

    ذرائع نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

  • کراچی  میں   6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی : لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ ہے، مکینوں نے الزام لگایا کہ اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری غریب شاہ کے مقام پر نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی نے پہلے سے تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت کے رہائشی خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    لیاری مین 6 منزلہ عمارت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث خوفزدہ مکینوں نے جان بچانے کے لئے خود ہی عمارت خالی کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    مکینوں نے الزام لگایا کہ برابرکے پلاٹ میں کھدائی کے دوران عمارت کی بنیادیں کاٹ دیں اور اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث 19 سے زیادہ خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ بلڈر بلڈنگ دوبارہ تعمیر کرکے دیں یا معاوضہ ادا کیا جائے۔

    پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس نے روڈ بند کرکے نفری تعینات کردی ہے۔

  • کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی : نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، ورثاء نے وزیراعلیٰ ، وزیر صحت اور آئی جی سندھ سےانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔

    ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ چیک اپ کیلئے گھر کے قریب نجی اسپتال میں لے گئے تھے جہاں غلط انجکشن لگانے گئے، جس سے موت واقعے ہوئی۔

    اس حوالے سے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت پہلے سے ہی بہت تشویشناک تھی جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    متاثرہ خاندان نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

    دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ، جہاں دوران ڈلیوری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کرنے والی دو ڈاکٹرز میں سے ایک کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی۔