Author: افضل خان

  • کراچی : پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : گلستان جوہر میں پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 کی رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی کار میں 2 بھائیوں کی دم گھٹنے سے موت کا واقعہ پیش آیا۔

    پولیس نے گاڑی کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا تھا، مالک نے بیان میں بتایا کہ گاڑی خراب تھی اس لئے 8ستمبر سے پارک کرکے چھوڑ دی تھی، گردوں کےعارضےمیں مبتل اہوں روز ڈائیلاسز ہوتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے لواحقین نے بھی قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور گاڑی کے مالک کی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسے چھوڑ دیا۔

    حکام نے بتایا کہ واقعاتی شواہدکےمطابق بھی واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا، دونوں بھائی کھیلتے کھیلتے کار میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کیا۔

    کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق 

    دوسری جانب بچوں کے پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بچے کھیلتے ہوئے گاڑی کے قریب آئے، بچوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور گاڑی میں بیٹھ گئے ، جس کے بعد بچے کئی گھنٹوں تک گاڑی میں بند رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے دوسرا بچہ بھی دم توڑ گیا،4 سالہ رؤف اور 3سالہ حسان پارک گاڑی میں بند ہوگئے تھے۔

    گذشتہ روز کراچی میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

    کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 19 میں پارکنگ کے اندر کھڑی کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

     تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

      پولیس حکام کے مطابق واقعہ دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، دو بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے، گاڑی لاک ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا دم گْھٹہ اور ایک بچہ راؤف ولد حشر علی عمری 3 سالہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بچہ حسان ولد حشر علی 4 سالہ بیہوش ہوا۔

    پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مزید تفتیش و تصدیق جاری ہے۔

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈی میں الماری سے نوجوان کی لاش برآمد

    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈی میں الماری سے نوجوان کی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈی میں الماری سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سفاک ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاش الماری میں بند کرکے کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

    مقتول حسن شاہ کارپینٹر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 کا رہائشی اور کمسن بیٹی کا باپ تھا۔

    مقتول کی والدہ کا بتانا ہے کہ بیٹا اتوار اور پیر کی درمیانی شپ لاپتا ہوا تھا جس کی لاش اورنگی گلشن بہار کی کچرا کنڈی سے ملی ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے حسن شاہ کی لاش کو ڈرم میں ڈال کر الماری کے اندر بند کردیا تھا۔

    تفتیشی حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گھر سے 2 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔

    خاتون کی شناخت 26 سالہ فاطمہ زوجہ نعمان کے نام سے کی گئی تھی، خاتون 2 بچوں کی ماں تھی جس کا آبائی تعلق صوابی سے تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا شوہر فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

  • چور دکان سے آن لائن منی ٹرانسفر موبائل لے اڑا، 9 لاکھ روپے ٹرانسفر کرالیے

    چور دکان سے آن لائن منی ٹرانسفر موبائل لے اڑا، 9 لاکھ روپے ٹرانسفر کرالیے

    کراچی میں چور آنکھوں کے سامنے دکان سے آن لائن منی ٹرانسفر کرنے والا موبائل لے اڑا اور 20 منٹ کے اندر ساڑھے 9 لاکھ روپے ٹرانسفر کرالیے۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان آباد میں موبائل فون شاپ کا مالک لٹ گیا، پاس ورڈ نوٹ کرنے کے بعد شاطر ملزم بہانے سے منی ٹرانسفر موبائل لے اڑا اور کچھ ہی منٹوں میں ساری رقم مختلف اکاونٹس میں منتقل کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    متاثرہ دکاندار نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے علاوہ جن نمبرز پر رقم ٹرانسفر کی گئی ان پر کام جاری ہے جلد ملزم پکڑا جائے گا، ڈاکس پولیس نے متاثرہ دوکاندار کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کردیا ہے۔

  • ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے  انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور ضلع ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور گلشن معمار گڈاپ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے طابق گرفتار ملزمان میں جواد علی عرف جاوید عرف فرحان، سجاد علی عرف جانی، رب نواز عرف ربو اور عابد علی عرف فہد بنگالی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ چار مختلف گروہ آپس میں مل کر ڈکیتیوں، موٹر سائکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اپنے اپنے گروہ بھی چلا رہے ہیں۔

    ملزمان نے اعتراف کیا کہ یہ چاروں گروہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 تا 15شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کے علاوہ 250سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کر کے ساکران بلوچستان میں بیچنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

     ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 19 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے ضلع ایسٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی کے تھانہ کلچر کیخلاف پولیس اہلکار کا ویڈیو بیان

    کراچی کے تھانہ کلچر کیخلاف پولیس اہلکار کا ویڈیو بیان

    کراچی کے تھانہ کلچر کیخلاف پولیس اہلکار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

    کانسٹیبل علی احمد نے کہا کہ تھانے کا منشی عابد 1 ہزار لے کر ڈیوٹیاں لگاتا ہے جو اہلکار ہزار دو ہزار دیتا ہے اسے باہر کی اچھی ڈیوٹی پر لگایا جاتا ہے رشوت دینے والوں کو چھٹی بھی دی جاتی ہے۔

    کانسٹیبل علی احمد نے کہا کہ رشوت نہ دینے والے اہلکاروں کو پھنسا دیا جاتا ہے بیٹے کو بلڈ کینسر ہے، علاج پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ آتا ہے۔ اچھی ڈیوٹی کے خواہشمند اہلکار نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی منگھوپیر کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں پولیس اہلکار کی جانب سے ڈیوٹی منشی پر الزامات لگائے گئے ہیں ڈی ایس پی منگھوپیر کو واقعے کا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    حفیظ الرحمٰن بگٹی نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • رینجرز نے لیاری گینگ وار کے ’کروٹ، جھاڑی اور کٹا‘ کو گرفتار کرلیا

    رینجرز نے لیاری گینگ وار کے ’کروٹ، جھاڑی اور کٹا‘ کو گرفتار کرلیا

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری گروپ سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان شہزاد عرف کروٹ، فرحان عرف جھاڑی اور عبدالمعیز عرف کٹا شامل ہیں اس دوران ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بھتہ وصولی کیلئے فائرنگ، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، ارسلان شہزاد عرف کروٹ 2020 میں یوسف عرف موٹاکے گروپ میں شامل ہوا، ملزم 2022 تک ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان شہزاد عرف کروٹ 2023 میں ارسلان پٹنی اور ایاز زہری کے بھتہ وصولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمد عرف فرحان کے کہنے پر گروپ میں شامل ہوا، 2023 میں گینگ نے لیاقت آباد میں کار شو روم سے 50 لاکھ بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی، بھتہ نہ دینے پر ملزمان فائرنگ کیلئے گئے لیکن پولیس کی موجودگی کے باعث نہ کرسکے۔

    ملزم فائرنگ کیلئے لیاری گینگ وار کمانڈر کو گینگسٹرز فراہم کرتا تھا، 24 جون کو کھارادر سے ملزم ریحان کو فائرنگ کیلئے بھیجا لیکن پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، ملزم غیرقانونی اسلحے کی خرید و فروخت، موٹر سائیکل چھیننے میں بھی ملوث رہا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فرحان عرف جھاڑی 2017 سے وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم 2024 میں یوسف عرف موٹاکے کہنے پر بھتہ وصولی گروپ میں شامل ہوا، 4 جولائی کو کھارادر میں زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کیلئے گئے لیکن نہ کرسکے، ملزم یوسف عرف موٹا کی نیو کراچی کے قریب ڈکیتی کی سی سی ٹی وی وائرل ہوئی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم عبد المعیز عرف کٹا سنی تحریک کا سر گرم کارکن ہے، ملزم 2023 میں عبد الصمد عرف فرحان کے کہنے پر بھتہ وصولی گروپ میں شامل ہوا۔

  • 2 کروڑ کی ڈکیتی، زخمی گارڈ جاں بحق ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

    2 کروڑ کی ڈکیتی، زخمی گارڈ جاں بحق ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کو منتقل کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند دن قبل اسٹاک ایکسچینج کے قریب شہری سے ہونے والی 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس میں زخمی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے، جس کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس کیس میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام شواہد آج ایس آئی یو کے حوالے کیے جائیں گے، تاہم کیس پر ایس آئی یو کے ساتھ ضلع پولیس بھی تفتیش جاری رکھے گی۔

    واردات کے وقت ڈکیتوں نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جس راستے پر وہ فرار ہوئے تھے، ان روٹس کی کوئی مؤثر سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو نہیں مل سکی ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیت کراچی کے علاقے لیاری کی طرف فرار ہوئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں میں آخری بار وہ کتیانہ اسپتال کے قریب دیکھے گئے تھے، جب کہ روٹس پر لگے زیادہ تر کیمرے خراب یا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند تھے۔

  • خفیہ اطلاع پر 2 ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف

    خفیہ اطلاع پر 2 ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیت کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سید جواد شاہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جنوری 2022 میں ناظم آباد نمبر 2 میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس ڈکیتی میں ملزمان ملوث تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سردار محمد عرف کانیا افغانی ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار اور تشدد کرتے تھے، ملزم کے ساتھیوں میں امیر، سخی اور جابر افغانی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ چند ماہ قبل افغان ڈکیت حکیم عرف چیچو گینگ کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران ملزم ایران فرار ہوگیا تھا، حال ہی میں واپس آیا تھا، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ میں مسافروں کو لوٹتا تھا۔

  • کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

    تاہم یہ واقعہ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون مسلم ٹاؤن کی گلی سے گزر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار قریب آکر نازیبا حرکت کرتے ہوئے چلا جاتا ہے، موٹرسائیکل پر ملزم کے ساتھ بچہ بھی بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیو کراچی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہت کہ متاثرہ خاتون یا کسی اور نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ جائے وقوعہ سے مزید سی سی ٹی وی شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔