Author: افضل خان

  • کراچی: کار سواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن نے مقدمہ درج کرادیا

    کراچی: کار سواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن نے مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : گلشن معمارمیں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے کتا ہلاک ہوگیا ، پولیس نے کتے کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سفاک ملزمان نے بے زبان جانور پر گولیاں چلا دیں، کار سواروں کی فائرنگ سے گلی میں کتا ہلاک ہوگیا۔

    واقعے کے خلاف اینمل ایکٹوسٹ صدف عارف نے پولیس سے رابطہ کیا، کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔

    سماجی کارکن کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامعلوم کار سوار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا اور متن میں کہا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 نامعلوم کار سوار افراد نے میرے کتے کو قتل کیا۔

    گلشن معمار پولیس نے بتایا کہ کتے کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی اور سی سی ٹی وی حاصل کررہے ہیں۔

    پاکستان میں جانوروں پر ظلم کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں نے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

  • کراچی :’ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو والدین اور پھپھی کی نگرانی میں میں قتل کیا گیا’

    کراچی :’ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو والدین اور پھپھی کی نگرانی میں میں قتل کیا گیا’

    کراچی: منگھو پیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں انکشاف ہوا والدین اور پھپھو کی نگرانی میں لڑکی اور لڑکے کا قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر سلطان آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ
    سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمتے کے متن میں کہا ہے کہ لڑکی کی والدہ، پھپھو اور والد کی موجودگی میں 5 سے زائد افراد نے میاں بیوی کوقتل کیا، 3 مئی کو مقتولین نے کورٹ میرج کی اور منگھوپیرمیں رشتےدارکےگھررہ رہےتھے۔

    متن میں کہنا تھا کہ قتل سے قبل بھی لڑکی کی والدہ اور پھپھو ان کےگھرآئی تھی، فواد اور دیگر5ملزمان میاں بیوی کوقتل کرکے فرار ہوگئے۔

    مقدمے میں انکشاف کیا گیا کہ مالک مکان نے بتایا والدین اور پھپو کی نگرانی میں لڑکی اور لڑکے کا قتل کیا گیا۔

    گزشتہ روزعادل نامی نوجوان اور لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیاتھا، پسندکی شادی کرنےوالےجوڑےکاتعلق خیبرپختونخواکےقبائل سے ہے، کراچی میں دونوں کےخاندان نارتھ ناظم آباد ڈی سلوا کے رہائشی تھے۔

    عادل اورسائرہ پڑوسی تھے، جن کی دوستی ہوگئی تھی، 7 ماہ پہلے دونوں نے گھر والوں کی رضامندی کےبغیر چھپ کرشادی کی اور منگھو پیر کی کچی آبادی میں میاں بیوی اپنے خاندانوں سےچھپ کررہائش پذیرتھے۔

    7ماہ سے عادل اورسائرہ کو دونوں خاندان تلاش کررہے تھے ، چند روز پہلےدونوں کے خاندانوں کو میاں بیوی کی رہائش کا معلوم ہوگیا تھا۔

  • ہاکس بے ٹرٹل بیچ واقعے پر ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    ہاکس بے ٹرٹل بیچ واقعے پر ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر ہاکس بے ٹرٹل بیچ واقعے پر ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تفریحی مقام ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر 3 افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سمندر میں نہانے پر نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    کراچی کے ساحلی مقامات پر ڈوبنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    جاوید عالم اوڈھو کے مطابق سی ویو، منوڑہ اور ہاکس بے سمندر میں کسی بھی شخص کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او/ڈی ایس پی کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ کہاں ہوا، اہم انکشاف

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ کہاں ہوا، اہم انکشاف

    کراچی : منگھو پیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آبادمیں پسند کی شادی کرنے والے جوڑےعادل اورسائرہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگھوپیرمیں میاں بیوی کےقتل کافیصلہ جرگےمیں ہوا، قتل میں میاں بیوی کے والدین کی رضا مندی شامل تھی، ابتدائی طور پر دونوں فریقین نے مقدمہ کےاندراج سےانکاربھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولہ سائرہ کی والدہ اور خالہ نے قتل میں اہم کرداراداکیا، سائرہ کی والدہ بہن کےہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور کافی دیر تک بات ہوتی رہی پھر مقتولہ کی ماں نے ہی ملزمان کو گھر کے اندر بلایا، ملزمان نےگھرمیں گھس کرفائرنگ کی،چھریوں کے واربھی کیے۔

    پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر سے 30 بور کے 4خول،2 سکے اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    گذشتہ روز پسندکی شادی کرنے والے جوڑے عادل اورسائرہ کوقتل کردیا گیا تھا، مقتولین نارتھ ناظم کےرہائشی اورآبائی تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

  • کراچی چوری کی انوکھی واردات، چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

    کراچی چوری کی انوکھی واردات، چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹرون سی میں چوری کی واردات میں چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرون سی کے گھر کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات ہوئی۔

    متاثرین نے دعویٰ کیا چور نقدی،زیورات کیساتھ فریج میں رکھاگوشت بھی لےگئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان ٹھٹھہ گیا تھا،2 روز بعد واپس آیا تو واردات کاعلم ہوا تاہم واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • بلدیہ مددگار 15 پولیس کی تیز ترین کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر کو دھر لیا

    بلدیہ مددگار 15 پولیس کی تیز ترین کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر کو دھر لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں مددگار 15 پولیس نے ایک تیز ترین کارروائی میں موٹر سائیکل اسنیچر کو دھر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن مزدور میں 3 مسلح ڈکیتوں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے، تاہم مددگار 15 کے اہلکاروں نے کچھ ہی دیر میں پہنچ کر ڈکیت کو ڈھونڈ لیا۔

    متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے 15 پر کال کر کے پولیس کو واردات سے آگاہ کیا، اور 5 سے 7 منٹ میں پولیس کی گاڑی پہنچ گئی، اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت کو ڈھونڈ لیا اور اس سے موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

    پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے ماں بیٹی زخمی

    شہری کے مطابق اس کے موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوا تھا، شہری سے واردات کرنے والے ڈکیتوں کی تعداد تین تھی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈکیت فرار ہو گئے تھے، جب کہ گرفتار ڈکیت کو تھانہ سعید آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سائٹ گودام فٹبال چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون اور بچی زخمی ہو گئی، مذکورہ فیملی پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک کار سوار فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی، تو مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون اور بچی زخمی ہو گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان خاتون کا موبائل فون اور پرس چھین کر لے گئے، زخمی ہونے والی بچی کی شناخت سکینہ جب کہ خاتون کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمی خاتون اور بچی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڑی پور کو واقعے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق ایک ہفتے میں ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

  • راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے تھے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو ملزمان کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

    جائے وقوعہ پر موجود عوام نے بھی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عزیز بھٹی پولیس نے مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی

    گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی ہے۔

    کراچی پولیس کے تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد کے علاقوں گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں 30 بور اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، پولیس پر یہ دونوں ہی حملے جمعے کے روز ہوئے، اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا گیا۔

    12 جولائی کو ڈیفنس میں ہونے والے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل خالد زخمی ہو گیا تھا، جب کہ 19 جولائی کو گلبرگ میں ہونے والے حملے میں یوسف شہید ہو گیا تھا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعات کے خول جمع کر لیے گئے ہیں جنھیں میچنگ کے لیے فارنزک بھجوا دیا گیا ہے، دونوں واقعات میں عینی شاہدین کے بیانات سے بھی طریقہ ورادت میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ یکم جون کو پولیس اہلکار قمر آزاد لسبیلہ ہوٹل پر فائرنگ سے جاں بحق ہوا، 3 جون کو سہراب گوٹھ، گنا منڈی کے قریب سڑک کنارے بیٹھے پولیس اہلکار یاسین جاں بحق ہوا تھا، جب کہ 7 جولائی کو کریم آباد پر ڈی ایس پی علی رضا کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • فوٹیج: گیس سلنڈرز کی دکان میں واردات، پولیس کو دیکھ کر لٹیرے موبائل فون پھینک کر فرار

    فوٹیج: گیس سلنڈرز کی دکان میں واردات، پولیس کو دیکھ کر لٹیرے موبائل فون پھینک کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں گیس سلنڈرز کی ایک اور دکان لٹیروں کا نشانہ بن گئی، بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر، جمعہ بازار کے قریب واقع گیس سلنڈرز کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں جمعہ بازار کے قریب ایک گیس سلنڈرز کی دکان میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے واردات کی، فوٹیج میں ایک لٹیرے کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق دو لٹیرے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دکان پر آئے، اور دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر دکان دار کو لوٹ لیا۔

    لٹیروں نے دکان دار سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے، تاہم واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی، جن کا لٹیروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران لٹیرے موبائل فون پھینک کر تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا موبائل فون گیس سلنڈرز کی دکان کے مالک کو لوٹایا گیا، جب کہ واردات کرنے والے لٹیروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔