Author: افضل خان

  • مفرور منشیات فروش نیاز عرف’’موت کا سوداگر‘‘ کیخلاف گواہی دینے والے شخص کو قتل کی دھمکیاں

    مفرور منشیات فروش نیاز عرف’’موت کا سوداگر‘‘ کیخلاف گواہی دینے والے شخص کو قتل کی دھمکیاں

    کراچی : مفرور منشیات فروش نیاز عرف’’موت کا سوداگر‘‘ کیخلاف گواہی دینے والے شخص کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز محمد عرف موت کا سوداگر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیاز محمد عرف موت کا سوداگر سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کرلی۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نیاز محمد پہلوان گوٹھ پر پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم سمیع عرف ملا کا اہم ساتھی تھا، اس کے خلاف مومن اباد، سچل، پیر آباد اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے شیر پاوں کالونی میں روپوش ہونے کے شواہد ملے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نیاز محمد نے مومن آباد میں منشیات کے اڈے قائم کررکھے ہیں اور منشیات کا منظم نیٹ ورک چلاتا ہے ، جو کراچی کے پوش علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرتا ہے۔

    دوسری جانب بدنام زمانہ منشیات فروش نیاز محمد عرف موت کا سوداگر کا اپنے خلاف گواہی دینے والے شخص کو دھمکیاں دینے کا انکشاف سامنے آگیا۔

    متاثرہ شخص نے ملزم کیخلاف عوامی کالونی پولیس کو درخواست دے دی ہے ، درخواست گزار محمد صغیر کے مطابق ملزم نیاز محمد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا جس کا میں چشم دید گواہ ہوں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چند روز قبل نیاز محمد نے مجھے کال کی تھی نیاز محمد نے مجھے اور میرے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گواہی دینے کی پاداش میں ملزم میرا پیچھا کر رہا ہے میری جان بچائی جائے۔

  • پوش علاقوں کو کوکین سپلائی کرنے والی 26 سالہ لڑکی پکڑی گئی

    پوش علاقوں کو کوکین سپلائی کرنے والی 26 سالہ لڑکی پکڑی گئی

    کراچی: شہر قائد میں پوش علاقوں کو کوکین سپلائی کرنے والی ایک 26 سالہ لڑکی کو نارکوٹکس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ایک کارروائی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے پہلے سے گرفتار ایک ملزم کی نشان دہی پر گلستان جوہر میں کارروائی کی تھی، خاتون ایک عرصے سے گلستان جوہر میں مقیم تھیں، چھاپے کے دوران جس کے قبضے سے 90 ملی گرام کوکین کے 24 پیکٹ برآمد ہوئے۔

    انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    ایکسائز حکام کے مطابق ملزمہ سے ایک سِوک کار بھی تحویل میں لی گئی ہے، اور معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔

  • انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    کراچی: انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت سے متعلق پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس سے مقابلے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا ہلاک ہو گیا تھا، پولیس نے اس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔

    فوٹیجز کے مطابق سمیع عرف ملا دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ عمارت میں داخل ہوا تھا، اس کے ہمراہ کلاشنکوف بردار محافظ بھی تھے، سمیع ملا اور اس کے ساتھی عمارت کی بالائی منزل پر گئے۔

    ملزم کے چند مسلح ساتھی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رک گئے تھے، جب پولیس کا چھاپا پڑا تو اس دوران سمیع عرف ملا اور ساتھی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا، فوٹیج کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود ملزم کا ایک ساتھی بھی پولیس اہلکاروں کے پیچھے بھاگتا نظر آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 پولیس جوان ہیڈ کانسٹیبل اکبر خان اور پولیس کانسٹیبل مدثر دوران تعاقب زخمی ہوئے تھے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سمیع عرف ملا ہلاک ہوا۔

    منشیات فروش سمیع عرف ملا 16 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

  • کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے بھرا بیگ چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا، مقدمے میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈ کونامزدکیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنےکامقدمہ درج کرلیا گیا، بوٹ بیسن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا۔

    قدمہ میں سیکورٹی کمپنی کا گارڈ ذوالفقار کو نامزدکیا گیا اور کہا گیا کہ کیش وین رقم منتقلی کی ڈیوٹی پرمامور تھی، کلفٹن برانچ پہنچنے پر گارڈ اورڈرائیور وین کےاندرموجودتھے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ 2افراد رقم دینےبینک کےاندرگئے، گارڈ نے ڈرائیور سے کہا طبیعت خراب ہے چائے اور پانی لےآو، ڈرائیور وین سے اتر کر بینک گیا تو گارڈ پیسوں سےبھرابیگ لیکرفرارہوگیا۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق وین کے اندر چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گارڈ بھی غائب ہے، پولیس نے رقم لیکر فرار ہونے والے گارڈ کی تلاش شروع کردی، واقعے گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

  • ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی

    ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: شارع فیصل پر سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل کاوش کراؤن پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع نجی سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے سی ای او نوید خان کو تیز دھار آلہ کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

    تاہم اب مقتول پر حملے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سیڑھیوں سے شدید زخمی حالت میں مقتول نوید کو اترتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں زخمی نوید کو سیڑھیوں پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں پیچھے آنے والے ساتھی نوید کو اٹھا کر نیچے کی جانب لے جاتے ہیں لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خون زیادہ بہہ جانے کے باعث نوید دم توڑ گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے 3 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر سی ای او کو قتل کیا تھا۔

  • کراچی : امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی، مقدمہ درج

    کراچی : امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی، مقدمہ درج

    کراچی : انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی تاہم ۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد لاش کے پاس گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سینے میں 2 گولیاں ماری گئیں، ممکنہ طورپرذاتی رنجش پرقتل کیاگیا تاہم مقتول کاموبائل فون بھی گھر سے برآمد ہوگیا ہے۔

    ملزمان نے مقتول کی ریکی مسجد سے شروع کی اور جب مقتول فجرکی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا تو چند قدم فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، سرسیدتھانےمیں بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ پربھائی کوسیکٹر 7ڈی ون میں قتل کرنےکی اطلاع ملی، بھائی قاضی عبدالقیوم کوزخمی حالت میں عباسی شہید منتقل کیاگیا، اسپتال سےمعلوم ہوا بھائی کاانتقال ہوگیاہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کا موبائل فون قبضے میں لیا ہے اور جائے وقوعہ کا کرائم سین بھی کروایا، جائے وقوعہ سے 9ایم ایم پستول کے 2خول ملے ہیں، جنھیں قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

  • سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا ڈاکو پکڑا گیا

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا ڈاکو پکڑا گیا

    کراچی: گزشتہ شب تھانہ شاہراہ فیصل کے علاقے سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کا مزید ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمٰن بلوچ ولد لعل بخش عرف لالو کے نام سے کی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل مع ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی تھی۔

    عبدالرحمٰن بلوچ نے دوران تفتیش ڈالمیاں ٹوٹل پیٹرول پمپ پر اپنے ساتھی سمیت واردات کرنے کا انکشاف کیا، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، جس میں واضح طور پر ملزم کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    گرفتار ملزم سے اسٹریٹ کرائم کی مزید وارداتوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملزم کی شناخت بھی کروائی جائے گی۔

  • کراچی میں ماہ جون میں سب سے زیادہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینتے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ

    کراچی میں ماہ جون میں سب سے زیادہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینتے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ

    کراچی: شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں، سب سے زیادہ واردتیں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینتے اور چوری ہونے کی رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کراچی میں بڑھتے جرائم سے متعلق ماہ جون کے اعداد و شمار جاری کردئیے، جس میں بتایا کہ
    سب سے زیادہ واردتیں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینتے اور چوری ہونے کی رپورٹ ہوئیں۔

    اے وی ایل سی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ملزمان کے نشانے پر ہیں۔

    سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا کہ 30 روز میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 24 گاڑیاں چھینی گئی اور 135 گاڑیاں چوری کی گئی، جس میں صرف 80 گاڑیاں برآمد ہوسکیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ 564 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لی گئی اور 2792 موٹر سائیکلیں کراچی میں چوری ہوئی، جس میں سے پولیس صرف 196 موٹر سائیکلیں برآمد کرسکی۔

    اس کے علاوہ1433 شہریوں کے موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لئے اور پولیس صرف 18 موبائل فون برآمد کرسکی۔

    جون میں کراچی کے اندر بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے اور اسی ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔

  • کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے  والی  گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے بتایا کہ مجھے نشہ آور شہ دے کر تیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو دیئے گیے بیان میں کہا کہ مجھےنشہ آور شے دےکرتیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    ملازمہ ثمینہ کا کہنا تھا کہ جاوید اور اشفاق گھرآئے اور انہوں نے کولڈ ڈرنک دی، کولڈ ڈرنک پینےکےبعدمجھےکچھ ہوش نہ رہا اور جب ہوش میں آئی تو نیچے پڑی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی کے گرنے کے معاملے پر بوٹ بیسن پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ سودا لیکرفلیٹ پرپہنچی تھی، ساتھ کولڈرنک بھی لیکرآئی تھی، کولڈرنک پینے کےبعدبیہوش ہوگئی پھر یاد نہیں مجھے کس نے نیچے پھینکا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعہ بظاہر خود کشی کا لگتا ہے خودکشی میں محفوظ رہنے کے بعد ممکنہ سزا سے بچنے کیلئے بیان بدلاگیا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ دو شادیاں کرنے والے نوجوان تاجر کا قتل معمہ بن گیا

    ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ دو شادیاں کرنے والے نوجوان تاجر کا قتل معمہ بن گیا

    کراچی : کورنگی میں دو شادیاں کرنے والے تاجر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 6 میں دن دہاڑے نوجوان تاجر وسیم کا قتل پولیس کے لئے معمہ بن گیا، مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھی اور ایک بچے کا باپ تھا۔

    تاجر کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی سامنےآگئی ہے، فوٹیج میں مقتول وسیم کو دکان میں فون پربات کرتے اور موٹرسائیکل سوار 2افرادکو دکان پرآتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ملزمان نے وسیم کو ہدف بنا کر قتل کیا، پیچھے بیٹھا شخص نے دکان میں داخل ہونے کے ہونے کےبعد وسیم پر فائرنگ کردی اور واردات کےبعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے واقعےکو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا اور کہا وسیم کو قتل کرکے موقع سے فرار ہونے والے ملزمان طریقہ واردات سے عادی جرائم پیشہ معلوم ہوتے ہیں۔

    اچانک موت پرمقتول وسیم کے ورثاء سکتے میں ہیں اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں اور کہا وسیم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔