کراچی (15 جولائی 2025): ہاکس بے روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثہ موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے، لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کار ساز کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر
گزشتہ روز شارع فیصل کار ساز کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوئے، موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا۔