Author: افضل خان

  • کراچی میں فائرنگ سے بچی کی موت، سیکیورٹی گارڈ شامل تفتیش

    کراچی میں فائرنگ سے بچی کی موت، سیکیورٹی گارڈ شامل تفتیش

    کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں گاڑی میں اسکول جاتے ہوئے 7 سالہ بچی مریم ثاقب سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش کیے گئے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ نے بیان دیا ہے کہ ڈاکوؤں کو دیکھ کر فائرنگ کی تھی۔

    پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے ہیں، واقعہ ہوٹل کے گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا تھا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کے زیر استعمال ٹرپل ٹو رائفل کو فرانزک کے لیے بھیج رہے ہیں، تعین ہونا باقی ہے کہ مریم ثاقب کو سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگی یا ڈاکو کی گولی لگی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریم ثاقب کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے، ورثا نہ مانے تو سرکاری مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی : اندھی گولی سے 7 سالہ مریم ثاقب کی ہلاکت:  تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل

    کراچی : اندھی گولی سے 7 سالہ مریم ثاقب کی ہلاکت: تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل

    کراچی : بفرزون میں 7 سالہ مریم ثاقب کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں 7 سالہ مریم ثاقب کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ نے 4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

    تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تحقیقاتی ٹیم ایس پی گلبرگ جہانداد کی سربراہی میں کام کرے گی، ٹیم میں ڈی ایس پی شادمان ٹاون محمد جاویدبھی شامل ہیں۔

    ایس ایچ او تیموریہ ذوالفقار حیدر،ایس ایچ او شارع نورجہاں قمر جاویدبھی کیس پر کام کریں گے ، تحقیقاتی ٹیم فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائے گی۔

    ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم روزانہ کیس میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے گی، ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔

    یاد رہے کراچی بفرزون کے قریب سات سالہ مریم اندھی گولی کا نشانہ بن گئی تھی، بچی والد کے ساتھ گاڑی میں اسکول جارہی تھی کہ گولی سر پر آ لگی، پولیس کےمطابق مسلح ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا مریم ثاقب زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔

  • اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو  بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    کراچی : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی مریم ثاقب کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر تیموریہ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد مریم کے والد ثاقب کا بیان لے لیا۔

    والد نے بتایا کہ مریم ثاقب کو کار میں اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    مریم کے والد کے بیان کے مطابق مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے، ممکنہ طورپرنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھاکہ مریم ثاقب فائرنگ کی زد میں آگئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ بفرزون میں روڈ کی دوسری جانب سےگولی 7سالہ مریم کو لگی، جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیجز تلاش کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پرگولیوں کے خول بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

  • کراچی میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر کس نے قتل کیا؟ فوٹیج  سامنے آگئی

    کراچی میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر کس نے قتل کیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والے مبینہ ملزم کےفرار ہوتے وقت کی فوٹیج سامنے آگئی ، ملزم گلیوں سے ہوتا ہوا پیدل فرار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن میں دہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے ، میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والے مبینہ ملزم کےفرار ہوتے وقت کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    سفید شلوارقمیض پہنے ٹوپی لگائے ملزم کو فرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم گلیوں سے ہوتا ہوا پیدل فرار ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کررہے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا دونوں میاں بیوی کی پسند کی شادی تھی، علاقہ مکین نے بتایا ہے مقتولین کا کسی رشتے دار سے جھگڑا چل رہا تھا اورآج صبح یہ فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے چار خول ملے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

    علاقہ مکین نے پولیس کو بتایا تھا کہ واقعہ ابتدائی طور پرغیرت کےنام پر قتل کا ہے، دونوں میاں بیوی تقریباً 8سال سےرہائش پزیرتھے، موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان گھر کے باہر پہنچے،گھر کے اندر آدھے گھنٹے تک شور شرابہ اور لڑائی جھگڑا ہوتا رہا تاہم جھگڑا اورشور شرابہ سن کر محلے سے کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔

    رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقہ مکینوں کے بیانات حاصل کئے جارہے ہیں۔

  • کراچی  میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل

    کراچی میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل

    کراچی: مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پرغیرت کےنام پر قتل کا ہے، مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، میاں بیوی کونامعلوم افراد نےگولیاں مار کر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پسند کی شادی پرقتل کیا گیا ہے، ملزمان نےصرف میاں بیوی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، مقتولین کے4بچے ہیں، واقعے کے وقت 2 اسکول گئے ہوئے تھے۔

    واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    علاقہ مکین نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ ابتدائی طور پرغیرت کےنام پر قتل کا ہے، دونوں میاں بیوی تقریباً 8سال سےرہائش پزیرتھے، موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان گھر کے باہر پہنچے،گھر کے اندر آدھے گھنٹے تک شور شرابہ اور لڑائی جھگڑا ہوتا رہا تاہم جھگڑا اورشور شرابہ سن کر محلے سے کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔

    رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقہ مکینوں کے بیانات حاصل کئے جارہے ہیں۔

  • محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ

    محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ

    محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، احتساب کی بازگشت سن کر کرپٹ سسٹم کے آلاکار بھاگنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے بااثر افسر سنیل حسین شاہ نے 90 روز کی رخصت لے لی ہے۔ سنیل حسین کے خلاف بداعنوانی اور خلاف ضابطہ تقرری کے الزامات ہیں۔

    مذکورہ افسر کے خلاف نیب اور دیگر اداروں میں انکوائریز چل رہی ہیں۔ گریڈ 16 کے باثر افسر سنیل کو ایک ہی وقت میں کئی عہدوں کا چارج دیا گیا۔

    سنیل حسین شاہ آئی جی سندھ کے پی ایس او کے علاوہ ترجمان صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی رہے۔ وہ ہیڈ آف اکاؤنٹس آئی جی جیل خانہ جات کے عہدوں پر براجمان رہے۔ دوران ملازمت سنیل آئی جی جیل خانہ جات کے تمام مالی معاملات بھی دیکھتے تھے۔

    سنیل حسین شاہ کی چھٹی کے بعد شیراز حیدر کو آئی جی جیل خانہ جات کا پی ایس او مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کیخلاف گھیرا تنگ

    محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کیخلاف گھیرا تنگ

    کراچی: محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا جبکہ احتساب کی بازگشت سن کر کرپٹ سسٹم کے آلاکار بھاگنے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گریڈ 16 کے بااثر افسر سنیل حسین شاہ نے 90 روز کی رخصت لے لی جس کے بعد شیراز حیدر کو آئی جی جیل خانہ جات کا پی ایس او مقرر کرنے کا آرڈر جاری کر دیا گیا۔

    سنیل حسین شاہ کے خلاف بداعنوانی اور خلاف ضابطہ تقرری کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف نیب اور دیگر اداروں میں انکوائریز چل رہی ہیں جبکہ ان کو ایک ہی وقت میں کئی عہدوں کے چارج دیے گئے۔

    سنیل حسین شاہ آئی جی سندھ کے پی ایس او کے علاوہ ترجمان صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی رہے۔ وہ ہیڈ آف اکاونٹس آئی جی جیل خانہ جات کے عہدوں پر براجمان رہے۔

    دوران ملازمت سنیل حسین شاہ آئی جی جیل خانہ جات کے تمام مالی معاملات بھی دیکھتے تھے۔

  • کراچی تیز رفتار ٹینکر نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا

    کراچی تیز رفتار ٹینکر نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا

    کراچی : کورنگی سنگرچورنگی کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگرچورنگی کےقریب پانی کا ٹینکر فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں پرچڑھ گیا، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تاہم ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے حادثہ واٹر ٹینکر کے مبینہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد دم توڑ گئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ٹینکر ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی اتر کر فرار ہوگیا،ٹینکر نے پلیہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

    کراچی میں کورنگی سنگرچورنگی کےقریب ٹینکر کی فٹ پاتھ پر لوگوں کو کچلنے کے حادثے میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لواحقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی علاقے کے رہائشی اور نجی کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کے وقت بھی کمپنی کا گیٹ کھنے کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار ٹینکر نے اچانک ان کو کچل دیا۔

    لواحقین نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں سلیم اور سعید جاں بحق ،2 افراد زخمی ہوئے، سعید گھر کا واحد کفیل لانڈھی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی عمر اور زین کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی قانونی کارروائی چاہتے ہیں ، ٹینکر ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کورنگی میں ٹینکر سے اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچلے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

  • کراچی: پی آئی بی کالونی میں گھر سے لڑکی کی لاش برآمد

    کراچی: پی آئی بی کالونی میں گھر سے لڑکی کی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گھر سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 16 سالہ فضا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    فضا کی بہن نے بتایا کہ چھ بہن بھائیوں میں تین شادی شدہ ہیں، گھر میں تین بہنیں اور والدہ رہتی ہیں ایک بہن کالج ایک اسکول میں پڑھتی ہیں۔

    مقتولہ کی بہن کے مطابق واقعے کے بعد والدہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں جب واپس آئیں تو گھر کا نقشہ بگڑا ہوا دیکھا، زیور، پچاس ہزار روپے سمیت ہر قیمتی چیز غائب تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    واضح رہے کہ پولیس نے ابتدا میں خاتون کی ہلاکت کو ڈکیتی کے دوران تشدد کا نتیجہ بتایا تھا۔

  • ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

    ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

    کراچی: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک بڑی کارروائی میں ایک لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز کے عملے نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی۔

    کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی میں اسمگل شدہ ڈیزل سے بھرے 5 آئل ٹینکر ضبط کیے گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 11 ہزار 286 لیٹر ڈیزل موجود ہے، جب کہ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ 55 ہزار 552 روپے ہے۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی کے دوران ٹینکرز میں موجود ڈرائیورز اور کلینرز سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اندرون سندھ لے جایا جا رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز نے کارروائی کی۔