Author: افضل خان

  • کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی چوری

    کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی چوری

    کراچی: شہر قائد میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب اورنگی ٹاؤن کے پانی کی لائن سے کنکشن لے کر غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے سینکڑوں واٹر ٹینکر بھرے جاتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی منظم چوری جاری ہے، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، خیر آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بلدیہ ٹاؤن کے پانی کی لائن سے کنکشن لے کر پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

    حب کینال سے بھی پانی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس پانی چوروں سے خطیر رقم لے کر پانی چوروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ منگھوپیر پولیس غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور ٹینکر مافیا سے ہر ہفتے لاکھوں روپے رشوت وصولی کرتی ہے۔


    بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازمی


    دوسری جانب پولیس کی طرف سے انوکھی منطق پیش کی جا رہی ہے کہ ’’ہمیں واٹر بورڈ انتظامیہ نشان دہی کرے گی تو ہم پانی چور مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔‘‘

    واضح رہے کہ کراچی کے متعدد علاقوں میں شہری پانی کے لیے ترس رہے ہیں، اور شہر بھر کے لوگ ٹینکروں کے ذریعے انتہائی مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

  • پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ٹکرانے پر نوجوان کو گولی مار دی، فوٹیج

    پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ٹکرانے پر نوجوان کو گولی مار دی، فوٹیج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ٹکرانے پر نوجوان کو گولی مار دی، واقع سے متعلق ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے، اے آر وائی نیوز کو حاصل فوٹیج میں پولیس اہلکار کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر گلی میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس اہلکا رنے موٹر سائیکل سے اتر کرنوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا، عوام جمع ہوئی تو پولیس اہلکار نے اسلحہ نکال لیا اور تلخ کلامی کے دوران اس نے فائرنگ کر دی، جس سے گلی میں بھگدڑ مچ گئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان فہیم اور اس کا دوست انس زخمی ہوئے، شہریوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران فہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


    شہر قائد میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر اصل یا اصل جیسی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار


    فہیم کے ورثا کا کہنا ہے کہ مقتول فہیم نجی اسپتال میں وارڈ بوائے تھا، فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار اور 3 سادہ لباس افراد ملوث ہیں، نامزد افراد کے خلاف مومن آباد تھانے میں مقتول کے والد محمد یاسین کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروا لیا گیا ہے، تاہم واقعے میں ملوث کسی شخص کو تا حال گرفتار نہیں کیا گیا، لواحقین نے مطالبہ کیا کہ تمام افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    واضح رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز توحید کالونی میں پیش آیا تھا، مدعی مقدمہ محمد یاسین نے بتایا کہ ان کے بیٹے فہیم کا اشتیاق سے موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر اشتیاق نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فہیم پر فائرنگ کر دی، گولی فہیم اور اس کے دوست انس کو لگی، فہیم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا

    پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ملزم اشتیاق، آصف، ذیشان، ثاقب اور تنزیل کو نامزد کیا گیا ہے، مرکزی ملزم اشتیاق اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے، جب کہ ملزم اشتیاق پولیس اہلکار ہے اور وہ عزیز آباد تھانے میں تعینات ہے۔

  • کراچی : سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا، جس میں 2 افراد جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ آگ لگنےسے2افرادجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے، آگ سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں لگی ہے، آگ تین منزلہ عمارت کی چھت پر لگی جو نچلی منزل تک آئی۔

    انچارج ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابوپالیا۔

    ریسکیو انچارج کا مزید بتانا تھا کہ آگ فیکٹری کی چھت پر موجود سولر سسٹم میں لگی، سولر سے آگ بڑھ کر نیچے کپڑے اور دیگر سامان تک پہنچی، فیکٹری میں فائر کا نظام موجود تھا، پہلےخودبھی آگ پر قابوپانے کی کوشش کی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے 10 افراد کی حالت غیرہوگئی تھی تاہم میڈیکل اسٹاف نےمتاثرہ افرادکواسپتال منتقل کردیا ہے۔

    فیکٹری میں آتشزدگی کی وجوہات اور تقصانات کا تعین نہ ہوسکا۔

  • ویڈیو: میڈیکل اسٹور پر دل دہلا دینے والی ڈکیتی، دکاندار قریب سے چلائی گئی گولیوں سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    ویڈیو: میڈیکل اسٹور پر دل دہلا دینے والی ڈکیتی، دکاندار قریب سے چلائی گئی گولیوں سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اعظم بستی، محمود آباد میں ایک میڈیکل اسٹور پر دل دہلا دینے والی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس میں دکان دار قریب سے چلائی گئی متعدد گولیوں سے بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ روز دن کے وقت کراچی کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں کی گئی، جس میں 4 ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار کی، مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    ڈکیتی کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، واردات کے دوران اسٹور کے اندر گھسنے والے ڈاکو کو دکان دار نے اچانک پیچھے سے دبوچ لیا۔

    ویڈیو کے مطابق دوسرے ساتھی نے اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے دکان دار کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسے مکے مارے لیکن ڈاکو کے تشدد کے باوجود دکاندار نے اس کو دبوچے رکھا، ایسے میں تیسرے ڈاکو نے اپنے ساتھی ہو چھڑانے کے لیے دکان دار پر گولیاں چلانی شروع کیں۔


    ٹرالر نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق


    انتہائی قریب سے چلائی گئی متعدد گولیوں کے باوجود دکاندار خوش قسمتی سے محفوظ رہا، اور ڈاکو دکان دار سے مدبھیڑ کے بعد جلد فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں کسٹمرز اور کیش کاؤنٹر سے نقدی بھی لوٹی۔

  • مبینہ تشدد سے زخمی 3 لاوارث بچوں کے والدین کی تلاش، ویڈیو رپورٹ

    مبینہ تشدد سے زخمی 3 لاوارث بچوں کے والدین کی تلاش، ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے علاقے منگھوپیر سے 3 لاوارث بچے ملے ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کو لاوارث بھائیوں کے والدین کی تلاش ہے، بچوں کی حالت خراب ہے، اور مبینہ تشدد سے زخمی بھی ہیں۔

    منگھوپیر سے لاوارث حالت میں ملنے والے ان بھائیوں کی عمریں 3 سے 6 برس کے درمیان ہیں، جن کے نام سبحان، مظہر اور محمد بتائے جاتے ہیں۔ تینوں بچے سندھی زبان سمجھ سکتے ہیں لیکن اتنے سہمے ہوئے ہیں کہ بات کرنے سے قاصر ہیں۔


    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ


    ایدھی فاؤنڈیشن نے تینوں بچوں کی دیکھ بھال اور والدین کی تلاش بھی شروع کر دی۔ تینوں بچے منگھوپیر چونگی ناکا چوک سے ایک شخص کو ملے تھے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بچوں کو امانتاً ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • نوجوان کامران عباس کو سر میں گولی مارنے والا ڈکیت پکڑا گیا، فوٹیج

    نوجوان کامران عباس کو سر میں گولی مارنے والا ڈکیت پکڑا گیا، فوٹیج

    کراچی: سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان گلشن اقبال میں نوجوان کے قتل میں ملوث نکلے۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق 14 مئی کو گلشن اقبال بلاک 6، بینک اسلامی کے سامنے دوران ڈکیتی قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان کامران عباس کے قاتل پکڑے گئے ہیں۔

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان سجاد عرف سجاول اور نادر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جن کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے کر لی گئی، ملزمان نے دوران ڈکیتی نوجوان کامران عباس کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس قتل کا مقدمہ 302/2025 بجرم دفعہ 302/397/34 گلشن اقبال تھانے میں درج ہے۔


    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ


    ملزمان کے قبضے سے برامد شدہ موٹر سائیکل گلستان جوہر کی چھینی ہوئی معلوم ہوئی، جس کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 28/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ملزمان کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، وہ اور ان کے دیگر ساتھی موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں مسلح چوروں نے لمبا ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی ہی اتار لی، تاہم ان کی یہ کوشش جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    کیماڑی جنگل شاہ روڈ پر گودام کے باہر لگی پی ایم ٹی چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ملزمان اور سیکیورٹی گارڈز میں دو طرفہ فائرنگ ہونے لگی، اس دوران ایک ملزم مارا گیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔


    کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ


    گودام کے سیکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 6 تھی، جنھوں نے پی ایم ٹی اتار لی تھی، اچانک سیکیورٹی گارڈز پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • تیز رفتار ڈمپر نے مسافروں سے بھری وین کو کچل دیا، ویڈیو رپورٹ

    تیز رفتار ڈمپر نے مسافروں سے بھری وین کو کچل دیا، ویڈیو رپورٹ

    سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب مسافروں سے بھری وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 7 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلط سمت پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ وین میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق حیدر آباد اور ٹنڈو آدم خان سے تھا، جو شادی میں شرکت کے بعد واپس اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔


    کراچی میں چوبیس گھنٹوں میں تیز رفتار ڈمپر کے 3 حادثات پر ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی: لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس سائیکل گلی میں حجام کی دکان میں واردات ہوئی، دو ملزمان نے دکان میں موجود آٹھ شہریوں کو لوٹ لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرہ چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا۔

    واردات میں ملزمان شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    بعدازاں دکان نے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کروادی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے 138 روز میں ڈاکوؤں نے 45 افراد کو قتل کردیا، ایک ہفتے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

    یہ پڑھیں: کراچی میں لوٹ مار کے دوران قتل کے واقعات میں اضافہ

    9 جنوری، 10 فروری، 9 مارچ اور اپریل میں 10 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے۔

    مئی 16 روز میں ڈاکوؤں نے 10 شہریوں کو قتل کیا۔

    گزشتہ روز کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورنوجوان کی جان چلی گئی، کورنگی نمبر ساڑھے تین میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھیننے آئے ملزمان نے موذن کے بیٹے کو گولی ماری۔

  • سابقہ بیوی کے سفاک بھائیوں نے 9 سالہ بیٹی کے سامنے باپ پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو رپورٹ

    سابقہ بیوی کے سفاک بھائیوں نے 9 سالہ بیٹی کے سامنے باپ پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور 9 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ واقعہ لین دین کے تنازعے پر خاندانی رنجش کا شاخسانہ نکلا۔ پولیس کے مطابق راشد مجید کو اس کی سابق بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔ قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ناظم آباد میں اسکول کے باہر باپ بیٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان 5 روز بعد گرفتار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راشد مجید کو اس کی سابقہ بیوی کے بھائیوں نے رقم کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔ ٹیکنکل سپورٹ سے واقعے میں ملوث ملزمان اقبال اور شاہد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں قاتلوں کو سامنے دیکھ کر مقتول راشد کی بہن طیش میں آ گئی۔


    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ


    مقتول کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی 9 سالہ امینہ تاحال زیر علاج ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں