Author: افضل خان

  • پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ  جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں ہجوم کے تشدد سے نوجوان محسن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    جھگڑے کے بعد مقتول محسن کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو مقتول پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی: شہر قائد میں سچل اسکیم 33 میں رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے، فوٹیج بھی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ مافیا سر اٹھانے لگا ہے، سچل کے علاقے اسکیم 33 میں 2 روز قبل رہائشی پروجیکٹ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، سچل پولیس نے پروجیکٹ کے انچارج محمد شہور میمن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے وصی اللہ لاکھو، محمد آصف، محمد طارق اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے پروجیکٹ کے مالک آصف غازیان سے ٹیلی فون پر بھتہ طلب کیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف غازیان کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں برے انجام کی دھمکی دی گئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

  • کراچی :  پلاسٹک بنانے والی فیکڑی میں لگی  آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : پلاسٹک بنانے والی فیکڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : سائٹ غنی چورنگی کےقریب پلاسٹک بنانے والی فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ کے باعث کمرے کا کچھ حصہ گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ غنی چورنگی کےقریب پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔

    اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ایک اسنار کل پہنچی اور فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرنے لگی۔

    فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فیکٹری سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی، عمارت کی چھت پر عارضی کمرے بنائے گئے تھے تاہم آتشزدگی سے فیکٹری کی بالائی منزل کی دیوار گر گئی۔

    حکام نے عمارت میں لگی آگ کو دوسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے واٹر باوزر بھی موجود ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی8 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

  • گرفتار ملزم کا ایس ایچ او ابراہیم حیدر پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام

    گرفتار ملزم کا ایس ایچ او ابراہیم حیدر پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام

    کراچی: ایک اور تھانے دار رشوت کے عوض کراچی میں منشیات فروشی کی سرپرستی کے الزام کی زد پر آ گیا ہے، گرفتار ملزم نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شمشیر نے ویڈیو بیان میں اہم انکشاف کیا ہے، شمشیر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری رشوت لے کر منشیات فروشی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    ملزم کو کچھ روز قبل سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ بس اسٹاپ سے گرفتار کیا تھا، اس نے اپنے بیان میں کہا ’’میں علی اکبر شاہ گوٹھ میں رہتا ہوں، میں اور میرا بھائی منشیات فروخت کرتے ہیں، ایس ایچ او ابراہیم حیدری کا بیٹر شاہنواز ہر ہفتے ہم سے پیسے لے کر جاتا ہے۔‘‘

    ملزم شمشیر نے کہا ’’شاہنواز بیٹر کو ہر ہفتے 40 ہزار روپے ایس ایچ او کے لیے، 5 ہزار اپنے لیے لیتا ہے۔‘‘

    ویڈیو بیان کے مطابق ملزم پہلے بھی 3 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، وہ کورنگی اور ابراہیم حیدری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

  • کراچی میں لیٹرے بے لگام  : گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ لیا

    کراچی میں لیٹرے بے لگام : گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ لیا

    کراچی : شہر قائد میں لیٹروں نے عزیز آباد میں گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپ استعمال کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری گھر کی دہلیز پر بھی محفوظ نہیں رہے، عزیز آباد بلاک 8 میں گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو فیملی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گھر کے باہر ایک مرد اور عورت کھڑے ہوتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان پہنچ جاتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

    واردات کل شام چار بجے پیش آئی ، اس دوران ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپ استعمال کی۔

    خیال رہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کہ 4 ماہ میں 9 ہزار 464 شہریوں کے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

    سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ 4ماہ کےدوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

  • 9 مئی کو ٹرک جلانے والے زیر حراست بزرگ نے واقعے سے اظہار لا تعلقی کر دیا

    9 مئی کو ٹرک جلانے والے زیر حراست بزرگ نے واقعے سے اظہار لا تعلقی کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں 9 مئی کو ٹرک جلانے والے زیر حراست بزرگ نے واقعے سے اظہار لا تعلقی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک بزرگ شہری گل رحیم کو ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

    ملزم گل رحیم پر الزام ہے کہ انھوں نے نو مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ٹرک جلا دیا تھا، تاہم زیر حراست بزرگ ملزم نے واقعے سے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے۔

    ملزم گل رحیم نے 9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے ٹینکرز کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی، ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں خفیہ اطلاع پر مطلوب منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں خفیہ اطلاع پر مطلوب منشیات فروش گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں خفیہ اطلاع پر مطلوب منشیات فروش عبد اللہ اور فہیم اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی میں مطلوب 2 منشیات فروش ملزمان منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق تھانہ مدینہ کالونی پولیس کو آفریدی کالونی 7 نمبر قبرستان کے پاس منظم گروہ کی جانب سے منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    مذکورہ مقام کی ریکی کے بعد ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر محمد اسلم نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کارروائی کی۔

    چھاپے کے دوران عبداللہ ولد غلام نبی اور فہیم اللہ ولد غلام نبی نامی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 2600 گرام چرس اور غیر قانونی 30 بور پستول مع ایمونیش برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان پیشہ ور عادی منشیات فروش ہیں جو کہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ و سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ویمن پولیس اسٹیشن کے لاک اپ سے ملزمہ مسکان فرار، ایس ایچ او معطل

    ویمن پولیس اسٹیشن کے لاک اپ سے ملزمہ مسکان فرار، ایس ایچ او معطل

    کراچی: لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن سے مسکان نامی ملزمہ کے فرار پر ویمن تھانے کی ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا، جب کہ 3 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن سے ملزمہ مسکان کے فرار کے معاملے میں ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر ایس پی لیاقت آباد نے تحقیقات مکمل کر لی، پولیس تحقیقات میں ویمن پولیس اسٹیشن کے عملے کی غفلت سامنے آ گئی۔

    ویمن پولیس اسٹیشن کی 2 خواتین پولیس کانسٹیبلز اور ایک اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں سپاہی عروج کرن، سپاہی ردا فاطمہ اور سپاہی ریحان پاشا کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن ارم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    ملزمہ مسکان کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا، لاک اپ پر موجود خواتین پولیس اہلکاروں نے غفلت برتتے ہوئے گیٹ کھول دیا تھا، لاک اپ کا گیٹ کھلتے ہی ملزمہ مسکان دھکا دے کر تھانے سے فرار ہو گئی۔

    تحقیقات میں معلوم ہوا کہ تھانے کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار ریحان پاشا نے بھی ملزمہ کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے فرار کے بعد تاحال تلاش جاری ہے، اور ابھی تک دوبارہ گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

  • کراچی میں لٹیرے بے لگام : ڈکیتی مزاحمت پر 53افراد  کو قتل کردیا گیا

    کراچی میں لٹیرے بے لگام : ڈکیتی مزاحمت پر 53افراد کو قتل کردیا گیا

    کراچی : شہر قائد میں لٹیرے بے لگام اور شہری خوف کا شکار ہے ، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 53 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر تریپن افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

    سپر ہائی وے احسن اباد موڑ کے قریب ڈاکووں نے لیپ ٹاپ نہ دینے پر انجینئر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول عبدالباسط دفتر جانے کے لئے نکلا تھا گھر سے کچھ فاصلے پر ڈاکووں کا نشانہ بنا۔

    منگل کی شام بھی کورنگی نمبر 4 میں مسلح ملزمان نے 66 سالہ صفدر حیسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے، ورثاء کا کہنا ہے کہ صفدر حسین کے بیٹے اظہر حسین کو بھی ایک ہفتے قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، دو ہفتے میں ایک ہی گھر سے دو لاشیں اٹھیں۔

    لٹیرے اس قدر بلاخوف ہیں کہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے، ان کی تلاشی تک لیتے ہیں، شہر قائد میں لوٹ مار ختم کرنے کے دعوے اور کوششیں بے سود دکھائی دے رہی ہیں، صورتحال یہ ہے کہ گھر کی دہلیز بھی محفوظ نہیں اور گھر کے سامنے شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے یا قتل کردیا جاتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

  • گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، مشینیں اور سامان برآمد

    گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، مشینیں اور سامان برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کچی آبادی کے گٹکا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا، جہاں سے گٹکا بنانے والی مشینیں اور سامان برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی میں گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چھاپے کے دوران گٹکا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔

    جیکسن تفتیشی پولیس نے گٹکا فروش کی مدد سے گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں سے  بڑے پیمانے پر گٹکا بنانے والی مشینیں اور سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

     پولیس نے بتایا کہ کارخانہ کا مالک احمد خان عرف محبوب ہے جس کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی مقدمہ گٹکا ماوا ایکٹ میں گرفتار شدہ ملزم عبدالواحد کی نشاندھی پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 پڑیاں گٹکا برآمد ہوا تھا جس نے دوران انٹروگیشن مذکورہ کارخانے کی نشاندھی کی  تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانہ کے مالک احمد خان عرف محبوب کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔