Author: افضل خان

  • کراچی : چور نے نعت ریکارڈ کرکے وائرل کرنے کے بہانے نابینا موذن کو کس طرح لوٹا؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی : چور نے نعت ریکارڈ کرکے وائرل کرنے کے بہانے نابینا موذن کو کس طرح لوٹا؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی : گلستان جوہر کی مسجد میں نابینا نعت خواں لوٹ لیا گیا، ایک چور نعت ریکارڈ کر کے وائرل کرنے کے بہانے نابینا موذن سے رقم اور موبائل فون لےاڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی مسجد کے نابینا موذن سے چور رقم اور موبائل فون لےاڑا ، چور نے نابینا موذن کو نعت ریکارڈ کر کے وائرل کرنے کے بہانے واردات کی۔

    چور نے ریکارڈنگ کیلئے موذن کے موبائل سےایزی کیش سے 35ہزارمنتقل کیے اور رقم منتقلی کےبعدملزم نابیناموذن کا قیمتی موبائل بھی لے اڑا۔

    مسجدکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کی ریکارڈنگ محفوظ ہوگئی، فوٹیج میں ملزم کورقم لوٹتے،موٹرسائیکل پرفرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نابیناموذن حافظ امجد نے بتایا کہ مجھےمسجدمیں لوٹ لیاگیا،چیف جسٹس،بلاول بھٹوانصاف دلوائیں، نوسربازنےاپنانام حسن بتایاتھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • ویڈیو: ڈکیتی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شہری کی جان چلی گئی

    ویڈیو: ڈکیتی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شہری کی جان چلی گئی

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کی جان چلی گئی، گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں احسن نامی شہری جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹئج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں فائرنگ کے بعد شہریوں کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    28 سالہ احسن کو فوٹیج میں بھاگتے ہوئے اور پھر گولی لگ جانے کے بعد گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہوٹل کے باہر لوٹ مار کر رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی، تاہم ڈاکؤوں کی جوابی فائرنگ کی زد میں آ کر احسن جاں بحق ہو گیا، مقتول شہری پان کے کیبن کے قریب موجود تھا۔

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

  • ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    کراچی: شہر قائد میں قیمتی گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے، فیڈرل بی ایریا میں شادی کے لیے آئے ہوئے ایک شہری کی نئی کار چوری ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 سے نئی کار چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار چوروں کو گاڑی چوری کر کے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملیر کا رہائشی تقریب میں شرکت کے لیے فیڈرل بی ایریا آیا تھا، گاڑی گھر کے باہر پارک کی، کچھ دیر بعد آ کر دیکھا تو گاڑی غائب تھی۔

    سمن آباد پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی، اے وی ایل سی پولیس نے بھی واقعاتی شواہد کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • مذہبی رہنما سلیم کھتری قتل کیس میں اہم پیش رفت، 3 دہشت گرد گرفتار

    مذہبی رہنما سلیم کھتری قتل کیس میں اہم پیش رفت، 3 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: مذہبی رہنما سلیم کھتری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ شہر میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیو کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما سلیم کھتری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیسں نے خفیہ معلومات پر نیو کراچی بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

    جاوید عالم اوڈھو نے کہا ’’ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رمضان المبارک میں فرقہ ورانہ فساد کروانے کی کوشش کی گئی، شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں غیر ملکی خفیہ ادارے ملوث تھے۔‘‘

    انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر اٹھی تھی، گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا اور مفتی عبدالقیوم کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تینوں شخصیات کے قتل کے کیسز حل ہو گئے ہیں، مفتی عبدالقیوم کا قتل ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ تھا۔

    اے آئی جی کے مطابق فروری اور مارچ میں تین قتل کیسز کو مذہبی معاملات کی جانب موڑا جا رہا تھا، تاہم رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے۔

    انھوں نے کہا اسٹریٹ کرائم پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے، رمضان المبارک میں قتل کے واقعات میں بھی 9 ملزمان کو بھی مختلف کاروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر کمپیوٹر آپریٹر شعبہ جیل میں سیکشن افسر تعینات

    پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر کمپیوٹر آپریٹر شعبہ جیل میں سیکشن افسر تعینات

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ شعبہ جیل میں بااثر کمپیوٹر آپریٹر کو غیر قانونی طور پر سیکشن افسر تعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر محمد چنا نامی ایک ڈیٹا پروسسنگ افسر ہونے کی بجائے سیکشن افسرکے اختیارات استعمال کرنے لگا ہے، سیاسی بنیادوں پر بااثر شخص کو پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر اہم ذمہ داری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

    کمپیوٹر آپریٹر ایک ٹیکنیکل پوسٹ ہے جب کہ سیکشن افسر کمیشن افسر کی پوسٹ ہے، تاہم سیکشن افسر میر محمد چنا محکمہ جیل خانہ جات کی 2 اہم پوسٹوں کے معاملات دیکھتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میر محمد چنا محکمہ جیل خانہ جات میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ محکمے کے افسران کی ترقی کی دستاویزات بھی بناتا ہے، چنا اہم سیاسی شخصیات کے گھر کو جیل کا درجہ دینے اور کسی بھی سیاسی شخصیت کو پے رول پر رہائی دینے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔

    ذرائع محکمہ جیل خانہ جات سندھ کے مطابق حالیہ دنوں میں محکمہ جیل خانہ جات کے 2 افسران کو خلاف ضابطہ ڈی آئی جیز کی پوسٹ پر ترقی دینے کا معاملہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، تاہم میر محمد چنا نے غیر قانونی طور پر معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے سے پہلے ہی دونوں ڈی آئی جیز کی ترقی کے دستاویزات تیار کر لیے۔

  • شہر قائد میں پولیس اہلکارکا لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف 

    شہر قائد میں پولیس اہلکارکا لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف 

    کراچی: تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اہلکار ائیرپورٹ تھانے کی حدود سے موٹر سائیکل کچھ رقم اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد شہری نے ان کا پیچھا کیا تاہم ملزمان شاہراہ فیصل میں روپوش ہوگئے تھے۔ 

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے احتجاج کرنے کے بعد ائیرپورٹ تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کر گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی تلش جاری ہے۔ 

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عبداللہ اورذیشان شفیق سے پستول اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا گیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ذیشان شفیق کانسٹیبل اور ایس ایس پی  انویسٹی گیشن ایسٹ میں تعینات ہے۔ 

  • ون ویلنگ اور بائیک ریسنگ میں ملوث 7 رائیڈرز گرفتار ہو گئے، ایف آئی آر درج

    ون ویلنگ اور بائیک ریسنگ میں ملوث 7 رائیڈرز گرفتار ہو گئے، ایف آئی آر درج

    کراچی: گزری پل پر ون ویلنگ اور بائیک ریسنگ میں ملوث 7 رائیڈرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، مقدمات غفلت، لاپرواہی اور شاہراہِ عام پر غیر محتاط سواری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر بائیک ریسنگ کی روک تھام کے لیے پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو دریا سے گزری تک موٹر سائیکل سواروں کی ریسوں کے باعث اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر اتوار کو بائیکرز ریسیں لگاتے ہیں، تیز رفتاری کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں۔

    آج صبح 7 بجے کے قریب کئی رائڈرز ریسنگ کے دوران ٹکرا گئے تھے، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی جب کہ متعدد دیگر معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

    ویڈیو: کراچی گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ، کئی رائڈرز ٹکرا گئے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد اس ریس میں شامل ہوتے ہیں، گزری پل کے اوپر بھی ریسنگ کی جاتی ہے، بعض اوقات ریسنگ کے دوران نوجوانوں کی جان بھی چلی جاتی ہے، لیکن کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

  • ویڈیو: کراچی گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ، کئی رائڈرز ٹکرا گئے

    ویڈیو: کراچی گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ، کئی رائڈرز ٹکرا گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے، کئی رائڈرز بری طرح ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزری پل پر آج صبح 7 بجے کے قریب کئی رائڈرز ریسنگ کے دوران ٹکرا گئے، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی جب کہ متعدد دیگر معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

    واقعے کے فوراً بعد کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں میں درجنوں رائڈرز کو دیکھا جا سکتا ہے، اور حادثے کے بعد زخمی سڑک کے کنارے پڑے ہیں، جب کہ لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد نوجوان ریس لگا رہے تھے، جن میں سے تین چار رائڈرز آپس میں ٹکرا گئے۔

    دوسری طرف گزری پل پر نوجوانوں کی ون ویلنگ اور ریس کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے سخت نوٹس لے لیا ہے، عرفان بلوچ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، گزری پولیس کو اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔

    کراچی: اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا

    واضح رہے کہ دو دریا سے گزری تک موٹر سائیکل سواروں کی ریسوں کے باعث اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا ہے۔

  • ویڈیو: ڈیوٹی افسر نے کم عمر جیب کترے کو آفس میں زنجیر سے باندھ دیا

    ویڈیو: ڈیوٹی افسر نے کم عمر جیب کترے کو آفس میں زنجیر سے باندھ دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تھانہ سپر مارکیٹ میں ایک جیب کترے کو زنجیر سے باندھنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک اور تھانے میں متنازع معاملہ سامنے آ گیا، تھانہ سپرمارکیٹ میں کم عمر جیب کترے کو زنجیر سے باندھنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں غیر انسانی طریقے سے لڑکے کو زنجیر سے بندھا زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیب کترے کو تاجروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ڈیوٹی افسر نے ملزم کو لاک اپ کرنے کی بجائے آفس میں ہی باندھ دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے میں ملزم سے بدسلوکی کا علم ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، غفلت برتنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں، پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جیب کترے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، بچے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اسے لاک اپ میں بند نہیں کیا گیا، جب کہ تھانے کے لاک اپ میں جرائم پیشہ ملزمان پہلے ہی موجود تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے والدین کو تھانے میں طلب کیا گیا، اور بچے کے والدین کی معافی کے بعد بچے کو چھوڑ دیا گیا، مارکیٹ کے نمائندے بھی بچے پر مقدمہ درج کرانا نہیں چاہتے تھے، تاہم بچے کو زنجیر سے باندھنے پر متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

    جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

    کراچی : جیل خانہ جات سندھ میں تین انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، افسران ترقی پاتے رہے لیکن سندھ کی 3 جیلیں آج تک تعمیر نہ ہو سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، جہاں زمین پر نہ کوئی جیل ، نہ کوئی قیدی نہ انتظام پھر بھی افسران ترقی پاتے رہے۔

    چند برسوں قبل میرپور خاص، بینظیر اباد اور ٹھٹھہ میں جیلوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاہم سنگ بنیاد اور کاغذی کاروائی کے بعد تاحال تعمیر نہ ہوسکیں۔

    ذرائع محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا کہ 2015 اور2016 کے بجٹ بک میں جیلوں کے اخراجات بھی ظاہر کئے گئے، تینوں جیلوں میں منظور نظر افسران کی تعیناتی ظاہر کی گئی اور افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی بھی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی گریڈ 16 کے افسران شاہ نوازساند، حسن سہتو اور اسلم ملک کو ان جیلوں پر عہدے دیئے گئے، تینوں منظور نظر افسران کو ان جیلوں میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ منظور نظر افسران حالیہ برسوں میں مزید ترقی پاکر گریڈ 20 میں جانے والے ہیں۔