Author: افضل خان

  • سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن، ڈسکو موڑ میں علی الصبح 2 مسلح ملزمان آئس کریم شاپ میں لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے، کہ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آئس کریم شاپ کا نوجوان ملازم جاں بحق ہو گیا۔ مقتول عابد نے کچھ روز قبل ہی آئسکریم شاپ پر ملازمت شروع کی تھی۔ مقتول عابد اورنگی بہار کالونی کا رہائشی تھا، جس کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا۔

    واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان اور دوکان مالک میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دکان دار نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا جو اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔


    ڈھابوں ہوٹلوں پر 2 سے زیادہ کپ چائے موت کو دعوت، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • 13 سالہ مجیب الرحمٰن جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ

    13 سالہ مجیب الرحمٰن جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ

    13 سالہ مجیب الرحمٰن، جسے جنسی درندوں نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، کے ورثا کا کہنا ہے کہ مجیب 3 برس سے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا، پہلے بھی متعدد مرتبہ معلم کی جانب سے تشدد کی شکایت کر چکا تھا، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ


    عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران بھی بچے پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت متعدد افراد کو مجیب الرحمٰن کے قتل کے شبے میں شامل تفتیش کر لیا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای میں ڈاکوؤں نے موبائل چھین کر بھاگتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 38 سالہ شہری کاشف حسین جاں بحق ہوگیا۔

    مقتول کے تین کم عمر بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

    کاشف حسین کے قتل کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    ادھر گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

    پہلا واقعہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ راشد 9 سالہ بچی کو اسکول چھوڑنے آیا تو پہلے سے تاک میں موجود ملزم نے باپ بیٹی کے سرپر گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا، فائرنگ سے راشد مجید جاں بحق اور بچی آمنہ شدید زخمی ہوگئی۔

    دوسرا واقعہ گلشن اقبال راشد منہاس روڈ جبکہ تیسرا نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا، دونوں واقعات میں ملزمان موٹرسائیکل چھین کر لے گئے اور مزاحمت پر گولیاں برسادی۔ گلشن میں 30 سالہ کامران جاں بحق جبکہ نارتھ ناظم آباد میں سگے بھائی رفاقت اور سخاوت زخمی ہوگئے۔

  • کراچی : مدرسے کے احاطے سے 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

    کراچی : مدرسے کے احاطے سے 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

    کراچی : سپر ہائی وے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ بچے کی شناخت 13 سالہ مجیب الرحمان کےنام سےہوئی ، مجیب الرحمٰن کو جنسی درندوں نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تاہم مدرسے کے معلم سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

    عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے دوران بھی بچے پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    جس کے بعد پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت متعدد افراد کو مجیب الرحمٰن کے قتل کے شبے میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    ورثاء کا کہنا ہے کہ مجیب 3 برس سے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا ، پہلے بھی متعدد مرتبہ معلم کی جانب سے تشدد کی شکایت کرچکا تھا، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    بھائی نے الزام لگایا تھا کہ مجیب الرحمان کےساتھ بدفعلی کی گئی، 5ماہ قبل بھی بدفعلی کی شکایت کی تھی، معلم سمیت 3 سے4 افراد ملوث ہیں،سخت سزادی جائے۔

  • بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی ڈاکو لیاقت آباد کے قریب چھین کر فرار، ویڈیو

    بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی ڈاکو لیاقت آباد کے قریب چھین کر فرار، ویڈیو

    کراچی: عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں مویشی چھیننے کی وارداتیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی ڈاکو لیاقت آباد کے قریب چھین کر فرار ہو گئے، ڈاکو کار میں سوار تھے جنھوں نے مویشی لے جانے والی گاڑی کا تعاقب کیا تھا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہری ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جا رہا تھا، جب راستے میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتار کر اپنی کار میں سوار کیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکو جانوروں سے بھرا ٹرک خود لے کر روانہ ہو گئے، اور کچھ فاصلے پر جا کر ٹرک ڈرائیور کو اتار کر ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا ہے۔


    اس سال کراچی مویشی منڈی کی سیکیورٹی کیسی ہوگی؟ اہم خبر


    پولیس حکام کے مطابق چھینے گئے مویشیوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے، متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ مویشیوں کی قیمت 6 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

  • انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائٹ ویڈیوز دیکھیں

    انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائٹ ویڈیوز دیکھیں

    کراچی: انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ کک باکسنگ میں پاکستان کے لیے ایک اور سنہری کامیابی ملی ہے، بلدیہ ٹاؤن کراچی کی باہمت اور باصلاحیت بیٹی رابعہ نور نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

    رابعہ نے جیتنے کے بعد کہا کہ انھوں نے 4 راؤنڈ کھیل کر فائٹ جیتی، جس پر انھیں بے حد خوشی ہے، رابعہ نور نے ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں اسپانسر کیا۔

    بلدیہ ٹاؤن کی بیٹی نے محنت، حوصلے اور عزم سے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی نے اس ہونہار کھلاڑی کو اسپانسر کر کے اس کامیابی کا راستہ ہموار کیا۔

    رابعہ نور بلدیہ ٹاؤن کراچی کی رہائشی ہے، انھوں نے قومی سطح پر متعدد اعزازت جیتے ہیں، انھیں باکو میں مقابلے میں شرکت کے لیے اسپانسر کی ضرورت تھی، اے ار وائی نیوز کی خبر کے بعد ٹاؤن چیئرمین نے نوٹس لیا اور ان کی جانب سے رابعہ کو ایئر ٹکٹ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔


    اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس، انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو اسپانسر مل گیا


    انٹرنیشنل کک باکسر اور گولڈ میڈلسٹ اور ایشیئن چیمپئن رابعہ متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، اب آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی ’’بلڈ ٹو بلڈ‘‘ انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

  • گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    کراچی: گزشتہ روز کراچی میں سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم پریونٹو افسر نکلے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ متوفی رانا مدثر کسٹم کے لیگل ڈویژن میں تعینات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کہا ہے کہ سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے رانا مدثر کی گاڑی کو ڈمپر نے کچل دیا تھا، حادثے میں رانا مدثر کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، جس پر انھیں نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    گزشتہ روز رانا مدثر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا، رانا مدثر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں کسٹم افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    کسٹم حکام کے مطابق رانا مدثر کا آبائی تعلق ملتان سے تھا، ان کی لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔


    سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ دوڑا، ڈرائیور جاں بحق


    واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات نہیں رک سکے ہیں، سپر ہائی وے بس ٹرمنل کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے کو کچل دیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت قطب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا تھا، یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس پر پیش آیا تھا، جس میں ایک ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار سوار باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق افراد منگھوپیر کے علاقے گل محمد قلندرانی گوٹھ کے رہائشی تھے۔

    9 مئی کو بھی کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک فیملی کو اجاڑ دیا تھا، جب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا تھا۔ یہ حادثہ اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

  • سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ دوڑا، ڈرائیور جاں بحق

    سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ دوڑا، ڈرائیور جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے سپر ہائی وے ایریا میں ایک تیز رفتار ٹریلر نے سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے کو کچل دیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے بس ٹرمنل کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، رکشہ پنجاب بس اڈہ کے قریب سواری کے انتظار میں کھڑا تھا۔

    رکشہ ڈرائیور ٹریلر ٹکر کراچی سپر ہائی وے
    ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    اس افسوس ناک حادثے میں رکشہ ڈرائیور موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا تھا، پولیس نے ٹریلر ضبط کر لیا، اور ٹریلر ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ قتل خطا اور غفلت سے ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کی لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے، متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت قطب الدین کے نام سے ہوئی ہے، متوفی بس اڈے کے قریب سڑک کنارے سواری کے انتظار میں تھا کہ تیز رفتار ٹریلر آ کر چڑھ دوڑا۔


    کراچی میں ڈمپر نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کی جان لے لی


    کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات نہیں رک سکے ہیں، گزشتہ روز بھی ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا تھا، یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس پر پیش آیا تھا، جس میں ایک ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی تھی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار سوار باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق افراد منگھوپیر کے علاقے گل محمد قلندرانی گوٹھ کے رہائشی تھے۔ 9 مئی کو بھی کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک فیملی کو اجاڑ دیا تھا، جب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا تھا۔ یہ حادثہ اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

  • کراچی : صدر میں بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے  پولیس اہلکار معطل

    کراچی : صدر میں بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار معطل

    کراچی: صدر میں بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر صدر میں شاہراہ عراق پر کھڑے ضعیف العمر ریڑھی بان پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔

    ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور ایس ایس پی نے ملوث اہلکاروں اور افسر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

    ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیا اور بوڑھے ریڑھی بان سے ملاقات کی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد تشدد میں ملوث اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا۔

    بوڑھے ریڑھی بان نے اس اقدام پر اعلیٰ پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا نے افسوسناک واقعے پر ایس ایچ او صدر کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز پر نشر ہوئی تھی جس میں اہلکاروں کو بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا تھا۔

  • جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    کوئٹہ: سانحہ نوشکی کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس سے کراچی لائے جانے والے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے جھلسنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے والے مزید ایک زخمی کی کراچی کے اسپتال میں رات گئے دوران علاج موت واقع ہو گئی۔

    علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج شوکت نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جاں بحق شوکت جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


    نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے


    شدید زخمی 24 افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئر بیس منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی دم توڑ گیا تھا، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔