Author: افضل خان

  • دو دریا پر سمندر میں نوجوان لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی، لاش نہ مل سکی

    کراچی: دو دریا پر ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر سارہ ملک نے مبینہ طور پر سمندر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے، تاہم ریسکیو ٹیم کو اس کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پر دو دریا کے مقام پر ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو ٹیموں نے دوسرے روز بھی سمندر میں تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    حکام کے مطابق پولیس کو ساحل سے لڑکی کا بیگ ملا ہے، بیگ میں موجود شناختی کارڈ سے لڑکی کی شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی نے سمندر میں چھلانگ کیوں لگائی؟ اس کی وجہ سامنے نہ آ سکی، لڑکی اعظم بستی محمود آباد کی رہائشی تھی۔

    لڑکی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہو گیا، لڑکی کے والد ابرار احمد ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہیں، والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی ہاؤس جاب مکمل کر چکی تھی، بیٹی نے ایسا کیوں کیا معلوم نہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے موبائل فون پر فون کالز کی ریکارڈنگ سے مزید معلومات حاصل کریں گے۔ ایدھی کی ریسکیو ٹیم کی سمندر میں لڑکی کی تلاش جاری ہے، گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو کا آپریشن روک دیا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سارہ ملک فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر ہے، اور انھیں سارہ ملک کی گم شدگی کے حوالے سے کسی پر شک نہیں، تاہم اہل خانہ نے پولیس کی کارکردگی پر مایوس کا اظہار کیا۔

    گزشتہ رات لڑکی کے چاچو وقار ملک نے کہا کہ ہماری بیٹی خود کشی نہیں کرسکتی، وہ سمجھدار لڑکی ہے، ہم رات سے سمندر کنارے کھڑے ہیں لیکن پولیس ابھی تک نہیں آئی۔

  • منشیات تیار کرتے شخص کا رقص، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی

    منشیات تیار کرتے شخص کا رقص، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں منشیات تیار کرنے کے دوران منشیات فروش کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر پولیس حرکت میں آ گئی اور ملزم کو ڈھونڈ نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص منشیات کی تیاری کے دوران جھوم رہا ہے، یہ ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سید اسد رضا نے فوری نوٹس لے لیا۔

    کلفٹن پولیس نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نثار خٹک ولد الیاس گل کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ملزم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم منشیات کی تیاری اور رقص میں مصروف تھا۔

    ملزم کی اُس ویڈیو کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کی گئی، لیکن اسی دوران ہی کلفٹن پولیس کو ملزم گِزری میں واقع حسن ظہیر شہید روڈ پر دکھائی دیا، جس پر اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 420 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کورنگی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کورنگی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ اور قتل کے واردات میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

     ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عبد القیوم کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزموں نے نوجوان عبدالقیوم کے قتل سے قبل پچھلی گلی میں بھی واردات کی۔

    قتل سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو شہری اسرار سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری اسرار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر دوسری گلی میں گئے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    ویڈیو میں ملزموں کو واردات کرکے گلی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں ملزم قمیض شلوار میں ملبوس  تھے،جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے چہرے پر ماسک بھی لگارکھا تھا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوسری گلی میں ملزموں نے  شہری کمال سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر اسکے کزن عبدالقیوم کو گولی مار کر قتل کیا، عینی شاہدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزموں کو شناخت کرلیا۔

    اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ جس مقام پر عبدالقیوم کا قتل  ہوا وہاں اطراف میں کیمرے نصب نہیں ہے۔

  • فوٹیج: باوردی پولیس اہل کاروں نے کوکنگ آئل سے بھری گاڑی لوٹ لی

    فوٹیج: باوردی پولیس اہل کاروں نے کوکنگ آئل سے بھری گاڑی لوٹ لی

    کراچی: شہر قائد میں باوردی پولیس اہل کاروں نے بغیر نمبر پلیٹ والی موبائل میں آ کر کوکنگ آئل سے بھری گاڑی لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ پولیس موبائل اور موٹر سائیکل پر باوردی اہل کاروں کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔

    اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی کے متاثرہ تاجر حضرت رحمان نے واردات کے حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

    متاثرہ تاجر نے کہا کہ اورنگی نشان حیدر چوک کے قریب پولیس موبائل اور موٹر سائیکل سوار اہل کاروں نے ان کی سوزوکی کو روکا، اہل کاروں نے ڈرائیور سمیر کی انکھوں پر کپڑا ڈالا، اور کوکنگ آئل سے بھری سوزوکی اپنے ساتھ لے گئے۔

    تاجر کی درخواست کے مطابق پولیس اہل کاروں نے اس دوران 6 لاکھ روپے مالیت کا مال نامعلوم مقام پر اتار دیا، اہل کاروں نے ڈرائیور کو 3 گھنٹے بعد مزار قائد کے قریب چھوڑا اور کچھ فاصلے پر گاڑی بھی چھوڑ دی۔

    واردات سے متعلق سی سی ٹی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں، فوٹیجز میں پولیس موبائل کو مال بردار سوزوکی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے،کورنگی نمبر  6 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شخص نے اپنی جان گنوا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے کے مطابق کورنگی نمبر 6 کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ قیول ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا،  زخمی کو فوری طور پر اسپتتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے ہوئی ہے،  پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب دو روز قبل کورنگی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان بھی دم توڑ گیا،  نوجوان فیضان کو دو روز قبل ڈاکو نے مزاحمت کے دوران گولیاں ماری تھیں۔

    فیضان کو تین گولیاں لگی تھیں ایک ہاتھ ایک پاؤ اور تیسری سینے میں لگی تھیڈاکٹر کے مطابق سینے میں لگنے والی گولی باہر نہ نکل سکی تھی اور گردوں میں پھنس گئی تھی۔

  • کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: غفلت برتنے پر کراچی میں ساحل تھانے کے ایس ایچ او کو ڈیوٹی افسر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر ساحل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ اور ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد ہمراز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    گرفتار پولیس افسران نے چند روز قبل 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر نے محکمانہ غلفلت برتتے ہوئے ایک ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔

    گرفتار منشیات فروش کو چھوڑنے پر دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دونوں اہل کاروں کے خلاف اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایک 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی، جس پر معمر شہری ایف آئی آر کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑھ گیا، بیس سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔

    شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکی کے شادی کے بعد گھر سے چوری کرنے کے حوالے سے متاثرہ شہری کا بیان وائرل ہوا، خبر سامنے آنے پر پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اور مدعی کو تلاش کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی کے رہائشی متاثرہ شخص بشیر احمد ولد عبدالشکور کو ڈھونڈ کر ان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم دوسری طرف ویڈیو بیان میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ ملیر سٹی تھانے جا کر ایف آئی آر کٹوانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جا سکتی۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدمہ شوہر کی مدعیت میں لڑکی عائشہ اور اس کے باپ کے خلاف کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی کی دفعہ 406,420 شامل کی گئی ہیں۔

  • کراچی میں ڈاکو بے لگام:  ایک اور  نوجوان ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

    کراچی میں ڈاکو بے لگام: ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

    کراچی : پی آئی بی کالونی میں گھر سے دودھ لینے کیلئے نکلنے والا نوجوان عدنان زبیری ڈاکوؤں کی گو لیوں کانشانہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو بے لگام ہے، پی آئی بی کالونی میں گھر سے دودھ لینے کیلئے نکلنے والا نوجوان عدنان زبیری ڈاکوؤں کی گو لیوں کانشانہ بن گیا ۔

    پی آئی بی کالونی کا رہائشی عدنان زبیری نجی ادارے میں اکاونٹنٹ تھا ، پیر کے روز گھر سے کچھ ہی فاصلے پر قتل کردیا گیا۔

    مقتول گھر سے اپنے چار سالہ بیٹے کیلئے دودھ لینے نکلا تھا کہ علاقے میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

    عدنان کی ناگہانی موت کی خبر خاندان پر بجلی بن کر گری، ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، مقتول کے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد واقعہ کا مقدمہ پی آئی بی کالونی میں درج کیاگیا ہے۔

    کراچی میں پی آئی بی کے علاقے میں اکاونٹنٹ عدنان زبیری کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر پولیس کی روایتی سست روی کے باعث کیس میں فوری پیش رفت نہ ہوسکی۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بورکا ایک خول ملا تھا، جسے فرانزک کیلئے بھیجا ہوا ہے، فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں پیش رفت شروع ہوسکے گی۔

    دوسری جانب ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عدنان زبیری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور علاقے میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح زیادہ ہے پولیس گشت بڑھایا جائے۔

    ورثاء کا کہنا ہے کہ واقعے والے روزبھی پولیس جائے وقوعہ پر کافی دیرسے پہنچی تھی۔

  • کراچی  میں بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی میں بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کورنگی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار کرلیے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان سے 4 پستول اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ، گرفتارملزمان میں محمد کامران عرف کامی ، انوارالحق عرف احسان ،غلام محمد، جازب علی شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان نے ڈیفنس، گزری، گلشن اقبال، طارق روڈ، فیروز آباد، شارع فیصل، کورنگی، قیوم آباد کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

    انویسٹی گیشن یونٹ کا کہنا تھا کہ بوٹ بیسن و دیگر علاقوں میں بھی بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے کئی لوگوں سے لاکھوں روپے اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔

    حکام کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی ریاض رواں سال گلشن اقبال میں ایک ہائی روف سے ڈکیتی کے دوران اسی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا تھا ، کامران، غلام محمد اور غلام حسین موقعہ سے گرفتار ہوئے تھے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی  میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

    کراچی میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

    کراچی : پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم منشیات فروش کا ویڈیو بیان منظر عام پرآگیا، جس میں ملزم نے منشیات فروشی کی سرپرست پولیس اہلکاروں کے نام بتادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی کا انکشاف سامنے آیا۔

    زمان ٹاون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم منشیات فروش کا ویڈیو بیان سامنے آیاہے ، جس میں ملزم سدھیرنے منشیات فروشی کی سرپرست پولیس اہلکاروں کے نام بھی بتائے۔

    ملزم سدھیر نے کہا ہے کہ میں دو سال سے منشیات بیچ رہا تھا،میری پولیس سے سیٹنگ ہے ہر ہفتے پیسے دیتا تھا۔

    ملزم سدھیر نے انکشاف کیا اے ایس آئی شفیق اور سپاہی منیب کو پیسے دیتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سدھیر کو دوران گشت پولیس نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمدگی پر حراست میں لیا، اس سے قبل بھی ملزم سدھیر متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم سے منشیات،رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔