Author: افضل خان

  • کراچی میں  15 سالہ  لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی میں 15 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی : 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمیات کے قریب مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پندرہ سال کی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ملزم کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا ہے، ملزم کا نام عرفان ہے۔

    ایس ایس پی ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ زینب گھر میں اکیلی تھی، والدین کام پر گئے تھے ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ کچھ دنوں سے ملزم عرفان گھرمیں کام کاج کیلئے آرہا تھا، آج زینب کو اکیلے پاکر زیادتی کی اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی نے کہا مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور میڈیکو لیگل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    حکام کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس مزید معلومات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔

  • کراچی  میں 12 سالہ بچی کا زیادتی  کے بعد قتل،  مقدمہ درج

    کراچی میں 12 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

    کراچی : لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،بچی کے والد نے کہا کہ واقعے میں نشے کا عادی بھائی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ واقعےمیں نشےکاعادی بھائی ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ  مقدمےمیں زیادتی اورقتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم مجیب اللہ واقعے کے بعد سے فرار ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک چچا نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ لاش ملنے کے بعد سے اس کا چچا فرار ہے ۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بچی کی خودکشی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرایا تو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

  • کراچی میں کھلے عام منشیات فروشی، فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

    کراچی میں کھلے عام منشیات فروشی، فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں کھلے عام منشیات فروشی جاری ہے جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی اسکرین پر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں ایک لڑکا نشے کے عادی افراد کو پیسے لے کر کھلے عام منشیات فراہم کر رہا ہے۔

    کھلے عام منشیات فروشی سب کو نظر آ رہی ہے لیکن پولیس کی نظروں سے اوجھل ہے جس کے باعث علاقے میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جس نے اہل علاقہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

     

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد مومن آباد تھانے کی حدود میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی کرتے ہیں اور اب تک ایسے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن پولیس کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔

    علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پولیس اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی اور منشیات اڈے ختم کرکے علاقے سے اس ناسور کا خاتمہ اور آنے والی نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

  • کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی مختلف نمبروں سے سرکاری افسران کو دھمکیوں کا انکشاف

    کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی مختلف نمبروں سے سرکاری افسران کو دھمکیوں کا انکشاف

    کراچی : سینٹرل جیل میں قید دہشتگرد کی سرکاری افسران کو دھمکیوں کا انکشاف ہوا، ملزم مختلف نمبروں سے فائر بریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دینے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی فائراسٹیشن حملے کے گرفتار ملزم کی جیل سے سرکاری افسران کو دھمکیاں کو انکشاف سامنے‌ آیا۔

    کورنگی فائراسٹیشن حملے کا ملزم مختلف نمبروں سے فائر بریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے، ملزم بلال ظفر پر فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل کا الزام ہے۔

    محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران نے درخواستیں ارسال کردیں ، درخواستیں رینجرز،پولیس اورسندھ ہائیکورٹ کوارسال کی گئیں۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم فائر اسٹیشنز کے نمبروں پر کال کرکے دھمکیاں دے رہا ہے، دھمکیوں کے باعث فائر مین اوراسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہے۔

  • کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

    کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

    کراچی : پولیس نے انتیس سالہ فیکٹری ملازم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، جہاں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں انتیس سالہ فیکٹری ملازم کو بے لگام پولیس اہلکاروں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    متاثرہ نوجوان وحید حسین کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ دو روز قبل اورنگی کے علاقے رئیس امروہی میں رات گئے اہلکاروں نے گھر سے وحید کو حراست میں لیا۔

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کے باہرڈکیتی ہوئی تھی پولیس نے شبے میں وحیدکو حراست میں لیا اور 24 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تشدد کا نشانہ بنایا اور چھوڑ دیا۔

    اہل خانہ نے مزید بتایا کہ وحید کے جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہمارےپاس اقبال مارکیٹ تھانےمیں وحید کوحراست میں لینےکی کوئی انٹری نہیں، ممکنہ طور پرپولیس کے کسی اور سیل نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہوگا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • کراچی :  ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو  قتل کردیا گیا

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو قتل کردیا گیا

    کراچی : محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کردیا اور واقعے کے بعد ملزمان گلیوں سے پیدل فرار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ محمودآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کم عمر نظر آنے والے ملزمان نےواردات کے بعد فرارہوتے ہوئے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اوراسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور جب موٹرسائیکل چھیننےمیں ناکامی پرملزمان گلیوں میں فرار ہو گئے۔

    دودھ کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دونوں ملزمان کو دکان پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کم عمرلگ رہے ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لئے شہری سے موٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی۔

    فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو روکنے کے لئے ملزمان نے شہری پرفائرنگ بھی کی اور واقعےکے بعد ملزمان گلیوں سےپیدل فرار ہوئے۔

  • ویڈیو: مسلح ڈاکوؤں نے انجن آئل کی دکان لوٹ لی

    ویڈیو: مسلح ڈاکوؤں نے انجن آئل کی دکان لوٹ لی

    کراچی: شہر قائد کے ایک مشہور مقام کیفے پیالہ کے قریب جمعہ کے روز صبح سویرے لٹیروں نے ایک انجن آئل شاپ لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیفے پیالہ کے قریب انجن آئل کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، 3 ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار کے جھاڑو دیتے وقت موٹر سائیکل پر 3 ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں لوٹ لیا۔

    فوٹیج کے مطابق ملزمان نے آتے ہی دکان دار کا بٹوہ جیب سے نکال لیا، ایک لٹیرے نے بٹوے سے پیسے نکالنا شروع کیا جب کہ دیگر 2 لٹیروں نے دکان کی تلاشی لی۔

    لٹیرے واردات کے بعد بہ آسانی فرار ہو گئے۔

  • کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔

    کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، 100 عدد راؤنڈز اور 30 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کراچی: اعظم بستی کے قریب فلیٹ میں زہریلی گیس بھر جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: اعظم بستی کے قریب فلیٹ میں زہریلی گیس بھر جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی کے علاقے محمود آبا اعظم بستی کے  فلیٹ میں کیڑے مار دوار کے استعمال سے متاثر ہوکر ایک بچی ہلاک، ماں اور چار بچے بے ہوش ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم بستی سو فٹ روڈ پر واقع  بخاری ٹاور کے فلیٹ میں کیڑے مار دوا کے استعمال سے  متاثر ہوکر چار سالہ  بچی ہلاک، ماں اور چار بچے بے ہوش ہوگئے، متاثرہ بچوں کو قومی ادارہ برائے امراض اطفال  جبکہ بچی کی لاش  اور خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت ریچل دختر شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ بے ہوش ہونے والے بچوں میں کرسٹینا، پیٹر، اسرائیل اور فرسٹینا شامل ہیں، متاثرہ بچوں کی عمریں ساڑھے تین سال سے دس سال کے درمیان ہیں۔

     متاثرہ سب سے چھوٹی بچی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کے والد شہزاد  کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے گھر  کے کمرے میں پھٹ کر بکھرنے والی  کیڑےمار دوا  استعمال کی گئی تھی ، دوا کے استعمال کے لیئے کمرہ بند کر دیا گیا تھا۔

     گزشتہ شام کمرہ کھول کر صفائی کی گئی، صفائی کے دوران ہی اہل خانہ کی طبعیت بگڑنے لگی تھی جسے ہم نے نظرانداز کر دیا، رات کو اہلیہ کی طبعیت بگڑنے پر اسپتال لے جانے کا کہا لیکن اس نے صبح اسپتال جانے کا کہا، رات بھر بچوں کی طبعیت مزید بگڑتی گئی۔

     بچوں کو الٹیاں بھی آئی صبح ریچل کی حالت تشویشناک ہونے پر بیوی بچوں کو اسپتال لے کر پہنچا تاہم ریچل جانبر نہ ہوسکی۔

  • ماموں بھانجا گینگ کا سرغنہ گرفتار

    ماموں بھانجا گینگ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی: انتہائی مطلوب اسٹریٹ کریمنل گروہ ماموں بھانجا گینگ کا سرغنہ اتحاد ٹاؤن سے گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتہائی مطلوب اسٹریٹ کریمنل گروہ کا سرغنہ شاہ رخ عرف بارود کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پستول بمع راؤنڈ برآمد ہوا، ملزم موبائل شاپ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے 5 مقدمات میں مفرور تھا۔

    ملزم بلدیہ ڈویژن میں متعدد وارداتوں میں ملوث ماموں بھانجا گینگ کا سرغنہ ہے، ماموں بھانجا گینگ کے 6 کارندے کچھ روز قبل ہی تھانہ اتحاد ٹاؤن سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    ادھر سمن آباد پولیس نے بھی اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، یہ مقابلہ بلاک 20 فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قریب ہوا۔

    سمن آباد پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو کر گر گیا۔

    گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سیف اعجاز عرف بلا ولد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل، لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔