Author: افضل خان

  • ڈکیتی کے دوران قتل حافظ‌ قرآن نوجوان کے قاتل گرفتار

    ڈکیتی کے دوران قتل حافظ‌ قرآن نوجوان کے قاتل گرفتار

    گزشتہ دنوں ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والے نوجوان حافظ قرآن اسامہ کے قاتل گزشتہ شب پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ شب سمن آباد تھانے کی حدود شفیق موڑ پر لکڑی کی ٹال کے نزدیک پولیس مقابلے میں دو زخمی ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ زخمی ملزمان عبدالرحیم اور سمیع اللہ سمیت سلمان اور ہلال براہ راست اسامہ قتل کیس میں ملوث ہیں۔

    دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحیم نے ہی اپنے پستول سے اسامہ کو دورانِ ڈکیتی گولی ماری تھی اور دوسرا ملزم سمیع اللہ اس وقت موٹر سائیکل چلا رہا تھاجبکہ تیسرا ملزم سلمان موٹر سائیکل پر بیچ میں بیٹھا تھا۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کے لئے اسلحہ گرفتار ملزم ہلال سے لیا گیا تھا جب کہ تمام گرفتار ملزمان رشیدآباد کے رہاشی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ملزم عبدالرحیم سے برآمد ہونےوالا اسلحہ اسامہ کو دورانِ ڈکیتی قتل کر نے میں کی واردات میں بھی استعمال ہوا ہے، برآمد پستول فارنزک معائنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالرحیم نے انکشاف کیا دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر اس نے فائرنگ کی اور ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کا نام بعد میں اسامہ معلوم ہوا، ملزمان کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے مزید تفتیش کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے گزشتہ دنوں نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر موبائل فون چھیننے کی واردات میں مزاحمت پر حافظ قرآن نوجوان اسامہ کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں موبائل فون چھیننے کے دوران نوجوان اسامہ کی ہلاکت، تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل

    اسامہ کے بھائی نے بتایا حافظ اسامہ 6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا اورلاڈلا تھا، دن میں معذور والد کی خدمت اوررات کو نوکری کرتا تھا۔

  • کراچی میں ایک اور شہری لٹ گیا، فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی میں ایک اور شہری لٹ گیا، فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا ہفتے کی صبح ڈاکو بھرے بازار میں شہری سے اس کی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس قابو پانے میں ناکام ہوگئی اور صبح سویرے گھروں سے نکلنے والے شہری ڈاکوؤں کے لیے آسان ہدف بن گئے۔

    کراچی کے علاقے گارڈن میں بھی صبح کے وقت وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں، پیر کے روز بھی شہری کو بازار کے اندر موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    واقعہ عثمان آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شہری کسی کام سے نکلا تھا کہ اس کے تعاقب میں آنے والے ڈاکو اس سے بزور اسلحہ نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گلی میں واقع مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار شہری داخل ہوتا ہے اور ابھی دکان کے باہر گاڑی کھڑی کررہا ہوتا ہے کہ اس کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو آجاتے ہیں۔

    تعاقب میں آنے والے دونوں ڈاکوؤں نے شلوار قمیض اور سر پر پی کیپ پہن رکھی ہے اور منہ کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

    فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ ایک مسلح ڈاکو اتر کر شہری سے اس کی بائیک کی چابی لیتا ہے اور اسے سائیڈ میں کرکے گاڑی لے کر دونوں ڈاکو رفوچکر ہوجاتے ہیں شہری ان کے پیچھے بھاگتا ہے لیکن یہ بے سود ہوتا ہے۔

    پولیس نے شہری سے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
    متاثرہ شہری کے مطابق اس نے چند روز قبل ہی نئی موٹرسائیکل خریدی تھی۔

  • کم عمر لڑکوں کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کم عمر لڑکوں کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں لوٹ مار عروج پر ہے، ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر لڑکوں نے ایک پکوان سینٹر پر کئی افراد کو لوٹ لیا، کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز اور لٹیروں کے طوفان سے شہریوں کو بچانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کر سکے۔

    سامنے آنے والی فوٹیج میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 5 مسلح ملزمان کو دھڑلے کے ساتھ لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واردات 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے انجام دی، ابتدا میں دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ نکال کر دکان میں لوٹ مار کرنے لگے، ذرا دیر بعد ایک اور موٹر سائیکل پر پیلی ٹی شرٹ میں ملبوس پانچواں لٹیرا بھی پستول نکال کر آ گیا۔

    واردات میں شامل لٹیروں کو پکوان سینٹر کی دکان میں موجود عملے اور دیگر افراد سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لٹیروں نے بلاخوف و خطر واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق لٹیروں نے پکوان سینٹر پر موجود عملے سے ان کے موبائل فون اور نقدی چھینی، فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہ لٹیروں کا یہ گروپ لڑکوں پر مشتمل ہے۔

    واردات کے دوران لڑکوں نے مختلف ڈیزائن اور رنگ کے فیس ماسک پہنے ہوئے تھے، شام کے وقت ہونے والی واردات کی فوٹیج میں لوگوں کو بھی آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مختلف فیس ماسک پہنے لٹیرے

    فوٹیج میں جہاں کم عمر لٹیروں کا جرم کے وقت اطمینان حیران کن ہے وہاں، یہ صورت حال کراچی پولیس کے منہ پر ایک زناٹے دار تمانچہ بھی ہے، جن کے ہوتے ہوئے روزانہ شہری لٹ رہے ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیجز کو بھی اپنے لیے پریشانی کا باعث نہیں سمجھ رہے۔

  • ویڈیو: لٹیروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

    ویڈیو: لٹیروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں‌ لٹیروں نے بڑی واردات کر لی، بینک سے نکلنے والے شہری سے 5 لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھین لی، واقعے سے قبل کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پوری طرح سے متحرک ہے، گزشتہ روز منظور کالونی ماما باربی کیو کے سامنے ایک شہری کو لوٹ لیا گیا، ایس ایچ او بلوچ کالونی سے جب واقعے سے متعلق استفسار کیا گیا تو انھوں نے عجیب جواب دیتے ہوئے کہا کام سے گیا ہوا تھا، واقعے کے حوالے سے علم نہیں ہے۔

    منظور کالونی میں ہونے والی واردات میں ملوث 4 لٹیروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیروں نے شہری کا پیچھا کیا تھا اور پھر اس سے پانچ لاکھ سے زائد رقم چھین لی۔

    رپورٹ کے مطابق شہری 6 نمبر والے بینک سے رقم لے کر نکلا تھا، اس کے پاس 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی، لٹیروں نے اس کا پیچھا کیا اور اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، ایک شہری نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس واردات میں ملوث لٹیروں کی نشان دہی کر دی۔

    فوٹیجز کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے یہ واردات کی، لٹیروں نے تقریباً 3 بجکر 30 منٹ کے قریب شہری سے رقم لوٹی تھی، اور یہ واقعہ گزشتہ روز بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

    ایس ایچ او بلوچ کالونی سے استفسار کیا گیا تو انھوں نے واردات کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ‘ کام سے گیا ہوا تھا’، واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف محکمہ پولیس کے افسران عجیب طرح سے لا علمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل  کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی واردات کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطانق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل ملزمان شہری کو لوٹنے کیلئے رکے تو ایک گاڑی میں موجود شہری نےملزمان کوتیزی سے ٹکر ماری۔

    جس کے فوری بعد آنے والے صحافی اطہرمتین نے بھی ملزمان کو ٹکر مار کر گرایا اور جسے اطہر متین نے گاڑی ریورس کی،اس دوران ملزمان نے کھڑے ہوکر فائرنگ کردی۔

    اس سے قبل واقعے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی،جس میں ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

    سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا، ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ کسی گاڑی نے آکر ٹکر ماری تو انہوں نے اٹھ کر گولیاں چلا دیں، اس دوران اطہر متین کو سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • صحافی اطہر متین  قتل کیس : پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    صحافی اطہر متین قتل کیس : پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی: پولیس نے صحافی اطہر متین قتل کیس میں ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کا سراغ لگا لیا، موٹر سائیکل بلوچستان سے خرید گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہر متین بہیمانہ قتل کیس میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کا پتہ لگالیا، تفتیشی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل بلوچستان کے علاقے خضدار سے خرید گئی۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل 2020 میں خریدی گئی جو محمد جہانگیر کے نام پر ہے، موٹرسائیکل 125سی سی ہے مگر دستاویز میں 70سی سی سامنے آئی۔

    حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے چیچز میں ردو بدل کی گئی ہے، جس شخص کی موٹر سائیکل چھینی گئی اس کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے صحافی اطہرمتین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں ملزمان کو باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا تھا۔

    سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا اور ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا ہے جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے سینیئر صحافی اطہر متین کو قتل کردیا تھا، ملزمان میں نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر گولیاں برسادیں۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل کا واقعہ کیسے پیش آیا ؟  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    صحافی اطہر متین کے قتل کا واقعہ کیسے پیش آیا ؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : صحافی اطہرمتین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں ملزمان کو باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی میں ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا ہے جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی ہے۔

    صحافی اطہرمتین کےقتل واقعے کی دوسری سی سی ٹی وی میں ملزمان کوواردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلئے گاڑی ملزمان کی موٹر سائیکل کو ماری ، جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گرے اور گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے 30بور کے2 خول ملےہیں ، صحافی اطہرمتین کو 3 گولیاں ماری گئیں ، جائےوقوعہ پرکرائم سین یونٹ کی ٹیم طلب کرلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑکرگھر جارہے تھے۔

  • ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    کراچی : ورثا نے صحافی اطہرمتین کے پوسٹمارٹم سے انکارکردیا ‌ہے ، اطہرمتین کوایک ہی گولی سینے پر لگی، جو موت کا باعث بنی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عباسی شہیداسپتال میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے، ورثا نے اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کلہنا تھا کہ اطہرمتین کوایک ہی گولی سینےپرلگی جس سےموت ہوئی، ورثا نے تحریری طور پر پوسٹمارٹم سے انکار کیا ، جس کے بعد میت ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکرگھر واپس جارہے تھے کہ فائیواسٹار پردو ڈاکو شہری کو لوٹ دیکھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلیے اپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں سے ٹکرادی، ملزمان گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں۔

    عینی شاہد کےمطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی بائیک چھوڑکر سامنے سے آنے والےشہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    اطہر متین کو فوری طور پر سیفی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

  • موٹر سائیکل چور نے شرمناک حرکت کر ڈالی، ویڈیو دیکھیں

    موٹر سائیکل چور نے شرمناک حرکت کر ڈالی، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: موٹر سائیکل چوری کے واقعات سے بری طرح متاثر شہر قائد میں ایک لفٹر نے موٹر سائیکل چرانے کے لیے شرمناک حرکت کر ڈالی، واردات کے لیے اس نے بچے کا سہارا لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے خصوصی احکامات کے باوجود شہر میں وارداتوں کی کمی نہیں آئی ہے۔

    تازہ واقعے میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 4 میں ایک گھر کے باہر سے چور نے موٹر سائیکل چرائی، لیکن واردات کے لیے اس نے کم عمر بچے کا سہارا لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بارہ تیرہ سال کا پینٹ شرٹ میں ملبوس لڑکا واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

    دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوؤں کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    اے آر وائی نیوز کو موصول واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شلوار قمیض میں ملبوس چور کو سکون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے بچے، جو امکانی طور پر اس کا بیٹا ہو سکتا ہے، کو چند قدم کے فاصلے پر ایک کار کے پیچھے بٹھا رکھا تھا۔

    موٹر سائیکل لفٹر نے واردات کے دوران پہلے گھر کے سامنے آس پاس کا جائزہ لیا، گھر کے اندر سے آوازیں سننے کی کوشش کی، اور پھر اطمینان سے آگے بیٹھ کر موٹر سائیکل کو اَن لاک کر دیا۔

    بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی، ویڈیو وائرل (حساس دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    فوٹیج کے مطابق چور موٹر سائیکل کو ان لاک کرنے کے بعد کار کے پیچھے گیا اور بچے کو بلایا، واپس موٹر سائیکل کی طرف آتے ہوئے چور نے ایک بازو سے منہ چھپانے کی بھی کوشش کی، ادھر ادھر دیکھا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا، ایک بڑا شاپنگ بیگ کندھے سے لٹکائے بچہ بھی پیچھے بیٹھ گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروا دیا ہے، ممکنہ طور پر ملزم نے بچے کو اس لیے ساتھ رکھا تاکہ کوئی اس پر شک نہ کرے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

  • دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوؤں کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوؤں کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا گھناؤنا جرم کرنے والے ڈاکوؤں کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں وہ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کر رہے ہیں، یہ دونوں ڈاکو گزشتہ روز پولیس اہل کاروں کی گولیاں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوؤں کی بلال کالونی میں کی جانے والی واردات کی فوٹیج موصول ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق سرجانی میں دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان عادی مجرم تھے، اور یہ گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

    دونوں ڈاکوؤں کی شناخت بھی ہو گئی ہے، ایک کی شناخت پیر بخش ولد نتھو خان اور دوسرے کی محمد جاوید ولد شریف محمد کے ناموں سے ہوئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے 13 فروری 2022 کو تھانہ بلال کالونی کے علاقے میں ایک شہری فیصل سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی، اور فرار ہو گئے تھے، اس واردات کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پولیس مقابلہ تھانہ سرجانی کے علاقے بھینس کالونی سیکٹر 14 اور 15 کے قریب ہوا تھا، دو افراد کچے کے راستے سے جا رہے تھے کہ مشتبہ جان کر پولیس اہل کاروں نے انھیں روکا، جس پر انھوں نے فائرنگ شروع کر دی اور پہاڑی کی جانب فرار ہو گئے، تاہم اہل کاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک موقع ہی پر جب کہ دوسرا بعد میں مر گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 2 غیر قانونی پستول، مع گولیوں، چلے ہوئے خول، چھینا گیا موبائل فون اور 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی، یہ وہی موٹر سائیکل تھی جو انھوں نے بلال کالونی میں چھینی تھی، جس کی ایف آئی ار تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے، موٹر سائیکل شہری فیصل سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق ڈکیت عادی جرائم پیشہ تھے، اور ایک ڈاکو پیر بخش سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔