Author: افضل خان

  • کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار  ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اور زخمی گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتارہوا، ہلاک ملزم اوراس کا ساتھی 18سالہ نوجوان عرفات کے قتل میں ملوث نکلے۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ملزمان نے 9 اپریل کوسخی حسن چورنگی پر شہری کو موٹر سائیکل چھیننے پرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا، عرفات کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانےمیں درج ہے۔

    ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد فون کا ریکارڈ چیک کیا تو فون نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چھینا ہوا معلوم ہوا جبکہ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل عزیز آباد کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

    ایس ایس پی نے کہا ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان کےنام سےہوئی جبکہ مقابلے میں ملزم شاہد زخمی حالت میں اور ملزم مجاہدکوگرفتار کیاگیا۔

    ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،گینگ کےدیگرملزمان کیساتھ ملکروارداتیں کرتےہیں ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیاہے اور ان کاتعلق علی پوررحیم یارخان پنجاب سے ہے۔

  • کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق 2 نوجوان سپرد خاک

    کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق 2 نوجوان سپرد خاک

    کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق دو نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، جوان سال نور محمد اور زاہدآپس میں کزنز اور بچپن کے دوست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پولٹن مارکیٹ نیو چارلی کے قریب دندناتے ہیوی ٹریفک نے دو نوجوانوں کو زندگی سے محروم کردیا۔

    لیاری کے نور محمد اور زاہد آپس میں کزن اور بچپن کے دوست تھے، دونوں کی نماز جنازہ مولوی عثمان پارک لیاری میں ادا کی گئی۔

    دونوں دوستوں سے ملنے برتن گلی گئے تھے تاہم پولیس نے گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نشے میں تھا۔

    نور محمد اور زاہد کی افسوسناک موت پر غمزدہ ان کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص اوقات کے علاوٴہ شہر کے بیچوں بیچ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔

    خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں سال ٹریفک حادثات کے دوران جان بحق افراد کی تعداد 266 سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • امریکی ماہرین نے کورنگی کریک پر لگی آگ کے مقام کا معائنہ کیا

    امریکی ماہرین نے کورنگی کریک پر لگی آگ کے مقام کا معائنہ کیا

    کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں آگ لگنے اور گیس کے اخراج کے معاملے میں چیف سیکریٹری کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ امریکی کمپنی کی خدمات وزارت پیٹرولیم نے حاصل کی ہیں، پاکستان پیٹرولیم اور یو ای پی ایل کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ دورہ کیا، ڈرلنگ، کمپلیشن، سیفٹی پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے سائٹ کا جائزہ لیا، معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کمی نہ آنے کا مشاہدہ کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق گیس کے حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا ہے، اور وہاں سے گرم پانی کا اخراج جاری ہے، ماہرین اس بات پر مشاورت کر رہے ہیں کہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔


    مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے


    ترجمان نے بتایا کہ نئی ویل کھودنے اور گیس کے منبع تک پہنچنے کا فیصلہ ماہرین کی رپورٹ پر ہوگا، فی الوقت گیس کی مقدار جاننے اور درجہ حرارت کے لیے جدید آلات منگوائے جا رہے ہیں، نیز سندھ حکومت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اداروں سے رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ لگنے کے اطراف گڑھے کا سائز 150 فٹ ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے میتھین گیس کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور مزید منرل ٹیسٹ کے لیے اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے مقام سے لیے گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی تھی۔ ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار پائی گئی ہے، جب کہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 10: کراچی میں میچز کیلیے سکیورٹی اور ٹریفک پلان

    پی ایس ایل 10: کراچی میں میچز کیلیے سکیورٹی اور ٹریفک پلان

    کراچی: شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز کیلیے سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے کھلی رہیں گی، شائقین کرکٹ کیلیے گراؤنڈ سے متصل چائنہ گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ نیشنل کوچنگ سینٹر میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

    وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر ہوگی جو گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی۔ شائقین اسٹیڈیم میں داخلے کیلیے مرکزی گیٹ کے ساتھ ساتھ گیٹ نمبر 4، 5، 12، 13 اور 14 استعمال کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

    اسٹیڈیم اور اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال اور گراؤنڈ کے احاطے میں سی این جی سلنڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔

    تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے، داخلے کیلیے اصل قومی شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کا ہونا لازمی ہے، آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

    اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم کھانے پینے کی اشیا اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔

    میطز کے دوران 6700 سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور عابدہ پروین نے آواز کا جادو جگایا۔ افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں فلائنگ مین نے دھماکے دار انٹری دی اور ٹرافی اسٹیج تک پہنچائی۔

    لیجنڈری گلوکار عابدہ پروین نے صوفیانیہ کلام گا کر سماں باندھ دیا، ینگ اسٹنرز نے بھی تماشائیوں کا جوش بڑھایا، علی ظفر نے بھی ’الے‘ اور ’لاڑشا پخاور‘ گنگنایا۔

  • گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضحر صحت گٹکے ماوے کی بڑی کھیپ حب چوکی بلوچستان سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    پولیس نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ حب ریور روڈ ٹپال کٹ کے پاس گٹکا ماوا سے لوڈ سوزوکی پکڑی گئی، سوزوکی سے 60 عدد بورے وزنی 1135 کلو مضحر صحت گٹکا ماوا برآمدہوا۔

    فیضان علی کا کہنا تھا کہ گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث طائف اللہ اور ارشاد نامی ملزمان گرفتار کرلئے گئے جبکہ ثاقب نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • لیاری گینگ وار عبدالصمد گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    لیاری گینگ وار عبدالصمد گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وار عبدالصمد گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پاک کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عبدالصمد گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے، ملزم محمد عامر سے منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم عامر عبدالصمد گروپ میں شامل ہو کر بھتہ وصولی، منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں بھتہ نہ دینے پر عبدالصمد نے فائرنگ کے واقعات کرائے تھے، ملزم عامر عبد الصمد کیلئے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم  محمد عامر گرفتاری سے بچنےکیلئے روپوش تھا، گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی میں ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

     کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں لنگڑا ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی شیٹ 24 کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی، ملزمان ایک لاکھ 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو لنگڑا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں 2 ملزمان کو شہری سے لوٹ مارتے کرتے دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر حاملہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    گزشتہ رات 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فقیرا گوٹھ میں راہگیر میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی، لیکن مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سال کی صائمہ زخمی ہو گئیں، جو بعد میں دم توڑ گئیں۔

    خاتون کے شوہر عرفان نے اپنے بیان میں کہا ’’مقتولہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لے کر جا رہا تھا، ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کرنے لگے، ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا اور اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے۔‘‘

    غم زدہ عرفان نے بتایا ’’اہلیہ صائمہ نے پرس چھیننے والے ڈاکو کو دھکا دیا، تو وہ گر گیا، جس پر اس نے صائمہ پر فائرنگ کر دی۔‘‘ عرفان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں نے 3 بچوں کی ماں کو قتل کیا ہے، ان کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے۔

     یاد رہے کہ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں 4 سالہ بچی ڈوب گئی

    پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں 4 سالہ بچی ڈوب گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے جمالی گوٹھ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں ایک 4 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی گوٹھ سے 4 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش مل گئی ہے، ننھی یاسمین جمعہ کی دوپہر سے لاپتا تھی، بچی جمالی گوٹھ گلی نمبر 9 کی رہائشی تھی۔

    علاقے کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کرتے رہے، لیکن وہ نہیں مل سکی تھی، آج فراہمی آب کے لیے جمع پانی کے جوہڑ سے بچی کی لاش ملی ہے۔

    والدین نے پولیس کے رویے سے اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے، پولیس کے رویے سے پہلے ہی مایوس ہیں۔


    دہلی کالونی میں دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے کی ویڈیو، خواتین اڑ کر دور جا گریں


    ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم نے کہا ہے کہ جس جگہ سے بچی کی لاش ملی وہ ایک پرائیوٹ سوسائٹی ہے، جہاں پانی کی لائن ٹوٹ جانے کے باعث جوہڑ بن گیا تھا، اگر کسی کی بھی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    دوسری طرف بچی کی لاش ملنے کے معاملے پر سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ پولیس نے اظہار لاعلمی کیا ہے، تاحال پولیس ضابطے کی ابتدائی کارروائی کے لیے بھی ورثا کے پاس نہیں پہنچ پائی۔

  • کورنگی کریک میں گیس ذخیرے میں آگ، ماہرین نے ٹیسٹ کے لیے پانی اور کیچڑ کے نمونے لے لیے

    کورنگی کریک میں گیس ذخیرے میں آگ، ماہرین نے ٹیسٹ کے لیے پانی اور کیچڑ کے نمونے لے لیے

    کراچی: کورنگی کریک میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ گیس کے کسی محدود ذخیرے میں لگی ہے، جس کے بارے میں جاننے کے لیے ماہرین نے ٹیسٹ کے لیے پانی اور کیچڑ کے نمونے لے لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں کے ماہرین کی ٹیم نے آج بھی کورنگی کریک میں آگ بھڑکنے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور مزید لیب ٹیسٹ کروانے کے لیے مختلف مقامات سے نمونے لے لیے گئے۔

    آگ والی جگہ سے پانی اور کیچڑ کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، اطراف کی زمین کے مختلف حصوں سے بھی نمونے لیے گئے ہیں، لیے گئے ان نمونے سے سوائل ٹیسٹ کروایا جائے گا، اور اس سے قدرتی گیس کے محدود ذخیرے کا حجم معلوم ہو سکے گا۔

    ادھر کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آگ خود ہی کچھ دنوں میں بجھ جائے گی، آگ بجھانے کی صورت میں نکلنے والی گیس اطراف کے علاقوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔


    پلاسٹک، خطرناک فضلہ دریاؤں، لینڈ فلز، ہوا کو بری طرح متاثر کررہا ہے، وزیراعظم


    آگ بورنگ کے دوران لگی

    واضح رہے کہ کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی بورنگ کے دوران آگ بھڑکی تھی، آئل گیس ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر گیس کے زیر زمین ذخیرے میں لگی ہوگی، یہ کم گہرائی میں موجود گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔

    کریک کنٹونمنٹ نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جس جگہ آگ لگی وہاں 1200 فٹ سے زائد بورنگ یا ڈرلنگ کی گئی ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہے، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی سدرن گیس یا کسی دوسرے ادارے کی گیس لائن موجود نہیں ہے۔

    کمشنر کراچی کے مطابق نجی پلاٹ پر بورنگ کے دوران رات سوا 2 بجے کے قریب آگ لگی، آگ لگنے کی جگہ کے اطراف آبادی موجود نہیں ہے، ڈی سی کورنگی، ایس ایس جی سی اور پی پی ایل کے نمائندے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    پاکستان آئل ریفائنری

    پاکستان آئل ریفائنری کے نمائندے نے کہا ہے کہ ابھی ذخیرے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ کتنا بڑا ہے، پانی کے سیمپل لے لیے گئے ہیں، ٹیسٹ کے بعد صورت حال واضح ہو جائے گی، اس علاقے میں پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں، بورنگ کے دوران گیس کا اخراج ہو جاتا ہے، اور عموماً ایک سے 2 ہفتوں میں ایسی آگ خود بجھ جاتی ہے۔

    نمائندہ پاکستان آئل ریفائنری کا کہنا ہے کہ آگ کو مانیٹر کیا جائے گا اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، نمائندے نے آگ کے مقام پر کنکریٹ بلاک لگانے کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔

  • کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی بے قابو

    کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی بے قابو

    کراچی : کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی، آگ کی شدت کےباعث پانی اور فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک آئل ریفائنری کے قریب کھدائی کے دوران لگی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود 10 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں اور واٹرٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    چیف فائرافسرمحمد ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ رات1 بجے لگی تھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، جہاں آگ لگی وہاں بورنگ کرائی جارہی تھی کئی فٹ کھدائی کی گئی، ممکنہ طور پر گیس پائپ کو نقصان پہنچا یا زمین میں گیس کے ذخائر پر آگ لگی ہو۔

    ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر پہلے گیس کا بہت شور تھا بعد میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، گیس کے ذخائر پر کام کرنے والے ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، ماہرین کی ٹیم کا جائزہ لینے کے بعد آگ بجھانے کی واضح حکمت عملی ترتیب دے سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : کورنگی کریک : گیس پائپ لائن میں خوفناک آتشزدگی

    چیف فائر افسر نے کہا کہ 10 گاڑیاں کام کررہی ہیں،ریت ،مٹی کی مدد سے بھی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں اور فوم کا استعمال بھی کیا گیا لیکن آگ کی شدت برقرارہے، آگ کی شدت کے باعث پانی،فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے باعث پھینکا گیا پانی واپس آرہا ہے، کوشش کر رہے ہیں ریت کی مدد سے آگ کو بجھایا جائے، جس کے لئے کرین اور ڈمپر بھی جائے وقوعہ طلب کرلیےگئےہیں، ڈمپر میں ریت بھر کر آگ پر ڈالی جائے گی۔

    آگ لگنے کی وجوہات اورآگ کی نوعیت جاننے کیلئے ماہرین کی ٹیم کا جائے وقوعہ پر اجلاس ہوا، ماہرین نے جائے وقوعہ پر ٹیسٹ کرانے کیلئے پانی کے نمونے لیے، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا کہ کس چیزمیں آگ لگی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ زمین سےنکلنےوالی قدرتی گیس ہے تاہم ایس ایس جی سی وضاحت دے چکی کہ ان کی تنصیبات یا گیس کی لائن موجود نہیں۔

    کمشنر کراچی حسن نقوی کا بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جائے وقوعہ پر گیس کا کوئی ذخیرہ ہے، رات سے جس طرز کی آگ تھی تاحال وہی صورتحال ہے، جائے وقوعہ پر کس چیز کیلئے بورنگ کی جارہی تھی ، معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور متعلقہ ادارے کے پاس موجود اجازت نامےکی تصدیق کرارہے ہیں۔