Author: احمر کھوکھر

  • ملک بھر کی پولیس کے لیے خوشخبری

    ملک بھر کی پولیس کے لیے خوشخبری

    لاہور: پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ نے پہلی نیشنل پولیس گیمز 2018 میں منعقد کرنے کا مراسلہ تمام صوبوں کے افسران کو ارسال کردیا جس کے مطابق مقابلوں کا انعقاد مارچ میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی پولیس کے تمام محکموں کے لئے بڑی خوش خبری یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ نے پہلی نیشل پولیس گیمز کا انعقاد 2018 میں کئے جانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلہ پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل طارق مسعودکی جانب سے تمام صوبوں کے اعلی پولیس افسران کو ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کا انعقاد مارچ کے آخر میں لاہور میں کیا جائے گا۔

    مراسلے کے مطابق نیشنل گیمز میں فورسز کی ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد اہلکاروں کا حصولہ بلند کرنا اور اُن کی فٹنس ہے۔

    مراسلے کے مطابق مقابلوں میں پاکستان بھر سے پولیس کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اہلکار و افسران حصہ لے سکیں گے، اہلکاروں و افسران کرکٹ، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، تیراکی، فٹ بال سمیت اٹھائیس کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

    نیشنل گیمز میں حصہ لینے کی خواہش مند ٹیموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کی تعداد اور معلومات 25 فروری تک ارسال کردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم حماد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے، ملزم نے عمیر نامی شخص سے استعمال شدہ موبائل خریدا اور اُس کا ڈیٹا ریکور کیا جس کے بعد لڑکی کی قابلِ اعتراض ویڈیو حاصل کیں اور اُسے بلیک میل کرنا شروع کیا۔

    ملزم کے مطابق اُس نے جو موبائل خریدا اُس میں متعدد لڑکیوں کے نمبرز موجود تھے جن میں سے اُس نے مذکورہ لڑکی کا نمبر نکالا اور اُسے فون پر اپنی خواہش منوانے کا کہتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ اگر اُس نے انکار کیا تو وہ تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کردے گا۔

    لاہور کی رہائشی لڑکی نے اپنے والد محمد طارق کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایف آئی اے میں ملزم کے خلاف درخواست دائر کی، متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مزنگ میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

    سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

    دبئی : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو گزشتہ رات انٹروپول کی مدد سے دبئی میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جعلی مقابلوں کے مشہور سب انسپکٹر کو ضروری کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان لایا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا.

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا.

    پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کے لیے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہور: پنجاب پولیس اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نکلی

    لاہور: پنجاب پولیس اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نکلی

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اے ٹی ایم فراڈ کے ذریعے لوگوں کی رقم لوٹنے میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار ہی ملوث نکلے، حراست کے دوران نوجوان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی طرز کےاے ٹی ایم بینک فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    لاہور کے علاقے نواں کوٹ سبزہ زار میں 31 جنوری کو پولیس نے نجی تقریب میں چھاپہ مار کر متعدد مرد اور خواتین کو گرفتار کیا اور اُن کے پاس سے برآمد ہونے والے لاکھوں روپے کیش، موبائل فونز، شناختی کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز اپنے قبضے میں لیے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنے والا چینی باشندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    حراست میں لیے جانے والے ملزمان نے عدالت سے اپنی ضمانت کروائی اور مذکورہ چیزوں کی واپسی کے لیے تھانے سے رجوع کیا تو پولیس نے سپرداری کروانے کا مشورہ دیا، 2 روز بعد جب ملزمان اپنی چیزیں واپس لینے تھانے پہنچے تو ڈیوٹی پر تعینات افسر نے 2 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

    درخواست گزار کے مطابق جیسے ہی موبائل فونز آن کیےتو بنک سے میسیج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 28 ہزار روپے نکل چکے ہیں، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ سرگودھا اور خوشاب کے اے ٹی ایم سے ڈیڑھ لاکھ روپے دوسرے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار روپے کیش نکلوایا گیا۔

    متاثرہ شخص نے جب بینک سے رابطہ کیا تو مقررہ برانچز کی سی سی ٹی وی سامنے آئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اے ٹی ایم میں داخل ہوکر کیش نکال رہا ہے اور اُس نے اس دوران اپنا منہ چھپایا ہوا تھا۔

    متاثرہ شہری کی درخواست پر سی سی پی او لاہور امین وینس نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اس دوران پولیس اہلکاروں نے اعتراف کیا کہ ملزمان کے اے ٹی ایم کارڈ تحویل میں تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لیے، 600اکاؤنٹس خالی

    ایس پی عمرفاروق کا کہنا تھا  کہ بنکوں سے ریکارڈ منگوا کر فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔

    شہریوں نے اس واقعے پر کئی سوالات کھڑے کردیے، اُن کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے اے ٹی ایم پن کوڈ کیسے ہیک کیے گئے؟ کیا پولیس نے ہیکرز کا کوئی گینگ بنا رکھا ہے؟۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پنجاب: 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

    پنجاب: 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع نشتر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معصوم کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، زینب قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کے سنسنی خیز انکشافات کے باوجود صوبائی حکومت نے بچیوں کے تحفظ کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 18 سالہ ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب کی زینب قتل کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

    ایف آئی آر متن کے مطابق 5 سالہ بچی مدرسے سے واپس گھر آرہی تھی کہ اُسے شہزاد نامی شخص اغوا کر کے زیر تعمیر مکان میں زیادتی کی غرض سے لے جارہا تھا کہ اسی دوران بچی نے شور کردیا۔

    مذکورہ بچی کا شور سُن کر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی اور انہوں نے فوری طور پر قریبی تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    دوسری جانب قصور میں بھی بچیوں کے اغوا کے واقعات تھم نہ سکے، کچھ دیر قبل رکن پورہ کے علاقے میں نامعلوم شخص نے پستول دکھا کر خاتون سے بچی کو چھیننے کی کوشش کی مگر دونوں کے شور مچانے پر وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

     

  • زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا: سفاک ملزم کا لرزہ خیزاعترافی بیان

    زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا: سفاک ملزم کا لرزہ خیزاعترافی بیان

    لاہور: زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی نے اپنے اعترافی بیان میں‌ کہا ہے کہ زینب کو اس کے والدین سے ملوانے کا کہہ کرساتھ لے گیا تھا، وہ باربار پوچھتی رہی ہم کہاں جارہےہیں.

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کا اعترافی بیان اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، جس میں‌ وہ تفتیشی افسران کے سوالات کے جواب دے رہا ہے. اپنے اعترافی بیان میں‌ ملزم نے کہا کہ زینب کو بہانہ بنا کراپنے ساتھ لے گیا تھا۔

    تفتیشی افسران نے سوال کیا کہ کسی نے ایک دفعہ بھی نہیں‌ پوچھا کہ کہاں‌ جارہے ہو؟ جواب میں ملزم نے کہا کہ زینب باربارپوچھتی رہی کہاں جار ہے ہیں۔ جواب میں زینب سے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں.

    سفاک قاتل نے اپنے اعترافی بیان میں‌ کہا کہ زینب کواس کے والدین سے ملوانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے گیا تھا، راستےمیں دکان پر کچھ لوگ نظرآئے، تو واپس آگیا، زینب کو کہا کہ اندھیرا ہے، دوسرے راستے سے چلتے ہیں، پھر زینب کودوسرے راستےسے لے کر گیا.

    واضح رہے کہ آج ننھی زینب کے سفاک قاتل عمران علی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا. پولیس نے عدالت سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عمران کوچودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز دو ہفتوں‌ کے انتطار کے بعد زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا، ملزم عمران زینب کے محلہ دار تھا، پولیس نے مرکزی ملزم کو پہلے شبہ میں حراست میں لیا تھا، لیکن زینب کے رشتے داروں نے اسے چھڑوا لیا، ملزم رہائی کے بعد غائب ہوگیا تھا، تاہم ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ایف آئی اے کی بلڈنگ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ماں اور 2 بیٹیاں گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کی بلڈنگ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ماں اور 2 بیٹیاں گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کی بلڈنگ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والی خاتون اور اُس کی دو بیٹیاں قانون کی گرفت میں آگئیں جبکہ چوتھے ملزم عثمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ ایف آئی اے لاہور کی بلڈنگ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والی خاتون اور اس کی 2 بیٹیوں کا سراغ لگا کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا جن کی شناخت ماں فردوس ریحانہ اور بیٹیاں سندس ، عائشہ کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ فردوس ریحانہ نے میاں علی اصغر اور بلال خان نامی شہری سے رنجش رکھتے ہوئے دونوں کو سخت جرم میں پھسانے کی سازش کے تحت اپنی بیٹیوں کے ساتھ مل کے سنگین دھمکیاں دیں۔

    دوران تفتیش  ملزمہ عائشہ نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی عثمان کی معاونت سے میاں علی کے نام کا فیس بک پہ جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اُس سے بلڈنگ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے  ایف آئی اے کی بلڈنگ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دیتے تھے جس پر سائبر ونگ نے آئی پی ایڈرس اور موبائل ڈیٹا کا سراغ لگایا۔

    سائبر ونگ نے آئی پی ایڈریس کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور  تین خواتین سمیت کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کی گرفتار کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جس میں جلد کامیابی حاصل ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: سردی سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی آگ نے بازار کو لپیٹ میں لے لیا

    لاہور: سردی سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی آگ نے بازار کو لپیٹ میں لے لیا

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے امرسندھو میں سردی سے بچنے لگائی جانے والی آگ نے لنڈا بازار کو لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی احمر کھوکھر کے مطابق لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے نشے کے عادی افراد نے  بڑھتی ہوئی سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

    آگ کے بلند ہوتے شعلوں نے چنگی امرسندھو کے لنڈا بازار کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

    مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر بمشکل قابو پایا گیا۔

    دکاندار اپنی آنکھوں سے لاکھوں روپے کا مال جلتا دیکھتے رہے تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد جب صورتحال کا جائزہ لیا گیا تو 2 دکانیں مکمل جبکہ بقیہ دکانوں میں رکھا ہوا 8 سے 10 لاکھ روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

    آگ لگنے کی صورت میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا جبکہ نشے کے افراد عادی بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد

    لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد

    لاہور: وارڈن گردی کا ایک اور واقع رونما ہو گیا، مال روڈ ڈیوٹی پہ معمور ٹریفک وارڈنز نے بزرگ شہری حسن محمد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ ڈی ایس پی ٹریفک آفس تھری کے قریب وارڈنز نے موٹرسائیکل کے کاغزات تاخیر سے دکھانے پر شہری حسن محمد کے بیٹے پہ تشدد شروع کر دیا اور مار مار کر درگت بنا دی ۔

    بزرگ شہری حسن محمد جب اپنے بیٹے کو بچانے آگے ہوا تو ٹریفک وارڈنز نے سفید داڑھی اور بزرگی کا بھی خیال نہ کیا اور بری طرح بزرگ شہری کو مارنا شروع کر دیا، بزرگ شہری حسن محمد پنجاب یونیورسٹی میں سرکاری ملازمت کرتا ہے ۔

    اس موقع پر ڈولفن فورس کے اہکار پہنچے لیکن لڑائی کی گتھی سلجھانے کے بجائے بزرگ شہری کو دھکے مارنے لگے، شہری پر تشدد کے واقع کا نوٹس تاحال سٹی پولیس کے افسران نے نہیں لیا۔

    واضح رہے کے لاہور میں وارڈن گردی کے ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں بزرگ شہریوں کے ساتھ ایسا بھیانک برتاﺅنہیں کیا جاتا۔

  • غیرت کے نام پربیوی کو سانپ سے ڈسواکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    غیرت کے نام پربیوی کو سانپ سے ڈسواکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    لاہور: غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرکے موت کو حادثاتی رنگ دینے والے چالباز شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے چونگ میں غیرت کے نام پرانوکھے قتل کاواقع پیش آیا شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ بعد میں لاش کو سانپ سے ڈسوا کر معاملے کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ چالاک ملزم کو ذہین تفتیشی افسر نے موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔

    ملزم عابد علی نے آٹھ ماہ قبل نورین سے پسند کی دوسری شادی کی۔ واضح رہے کے مقتولہ طلاق یافتہ تھی اورملزم عابد علی بھی چار بچوں کا باپ تھا۔

    post-1

    پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو نیند کی گولیاں کھلا کر بیہوش کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں مقتول کی لاش کو سانپ سے ڈسوا کر قتل کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لیا تو شواہد کے مطابق پولیس نے موقع پرہی ہوشیار ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دو روز قبل بیوی کو قتل کرنے کے ارادے سے 1500روپے کا سانپ خریدا تھا۔

    post-2

    ملزم عابد علینے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ اس نے بدچلنی کی شبہ میں اپنی بیوی کو نشہ آور گولیاں کھلا ئیں اور اس کا گلا دباکر قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے ملزم عابد علی کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔