Author: علیم ملک

  • ایل پی جی کی قیمت اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

    اوگرا کی جانب سے فروری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2996 روپے 88 پیسے کا کر دیا گیا۔

    فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی

    ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی

    اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق سکھر میں چینی 145 اور خضدار میں فی کلو چینی 155 روپے تک میں دستیاب ہے تاہم ملک میں چینی کی اوسط قیمت 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک ہے۔

    اس سے قبل ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کئے، جس میں بتایا کہ مسلسل نویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں چینی 4 روپے93 پیسے مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے کیلے5 روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    برائلر مرغی 4 روپے اورباسمتی چاول 1 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگے جبکہ ڈھائی کلو گھی کا ٹن 3 روپے 88 پیسے،بیف 2 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی اور 26 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں جبکہ ٹماٹر13روپے42پیسے، پیاز 13روپے 43 پیسے فی کلو ، آلو 6 روپے 8پیسےفی کلو، انڈے 13 روپے 20 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

    دال چنا 13 روپے 18پیسے دال مسورچار روپے فی کلو سستی ہوئی اور آٹے کابیس کلو کا تھیلا 17 روپے 11 پیسے سستا ہوا۔

  • بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    مہنگی بجلی پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے تاہم اس کی قیمت میں کمی کا امکان ہے کل درخواست کی سماعت ہو گی۔

    مہنگی بجلی سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر ہے کہ اس کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ تاہم یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ماہ کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہو گی۔

    مذکورہ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا تاہم گزشتہ ماہ فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    درخواست میں گزشتہ ماہ دسمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 22.80 فیصد رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 10.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد رہی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.31 فیصد، ایل این جی سے 20.70 اور نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر

    سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ، سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پرایک اور بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہے، بجلی کمپنیوں نے صارفین کے سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    بجلی کمپنیز  نے اضافے کے لئے نیپرا میں درخواستیں دائر کردیں، گھریلو، کمرشل انڈسٹریل زرعی صارفین کیلئے سیکیورٹی ڈیپازٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

    پیسکو،میپکو، گیپکو اور لیسکو،فیسکو،حیسکو،کیسکو اور ٹیسکو نے درخواستیں دائر کیں ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کٹیگریز کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے اور موجودہ سیکرٹری ڈیپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ناکافی ہیں۔

    بجلی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے ایک ماہ اور ڈھائی سے تین ماہ کی سیکیورٹی ڈیپازٹ میں اضافہ مانگا ہے، گیپکو میں نادہندگان کے ذمہ 2 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات ہیں تاہم نیپرا اتھارٹی معاملے پر 11فروری کو سماعت کرے گا۔

  • چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ،  فی کلو کتنے کی ہوگئی؟

    چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی کلو کتنے کی ہوگئی؟

    اسلام آباد: ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 4 روپے 14 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی، جس کے بعد  قیمت اوسط 145 روپے 50 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ، مسلسل آٹھویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتےمیں چینی کی قیمت4 روپے 14 پیسے فی کلومزید بڑھ گئی، جس کے بعد چینی کی قیمت اوسط 145 روپے 50 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

    حالیہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 0.77 فیصد کم ہوئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    لہسن 4 روپے 14 پیسے،کیلے 3 روپے 37 پیسےفی درجن مہنگے، باسمتی چاول 95 پیسے، دال مونگ ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جبکہ لکڑی، بیف اورچائےکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتے 12اشیا سستی 25کی قیمتوں میں استحکام رہا، ٹماٹر 40 روپے83پیسے،انڈے 29 روپے 56پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

    پیاز 11روپے 83 پیسے،آلو 6 روپے 32 پیسے فی کلو سستے جبکہ دال چنا، برائلر مرغی، دال ماش اور آٹےکا تھیلا بھی سستا ہوا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    اسلام آباد : حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنادی، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں
    گے۔

    وزیرمملکت خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں ، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت، مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کیساتھ کوآرڈی نیشن حکمت عملی تیار کی جائے گی ، کمیٹی کیلئے وزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، آپریشنزبند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پر چیز نہیں کرسکے گا۔

  • ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز کیوں رہیں؟

    ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز کیوں رہیں؟

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں بڑی رکاوٹ بن گئیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صرف ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز رہیں، جب کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات بڑھ کر ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2019۔20 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں، جب کہ مالی سال 2020۔21 اور 2021۔22 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر تھیں، مالی سال 2022۔23 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالرز تھیں۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2019۔20 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 2020۔21 میں پاکستان کی درآمدات 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز ہوئیں، اور مالی سال 2022۔23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالرز تھیں۔

    دوسری طرف یورپی ممالک کو پاکستان سے برآمدات میں 3.8 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کے لیے ویلیو ایڈڈ صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

  • چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی

    چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور 7 ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

    حکومتی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور کے شہری سب سےمہنگی چینی خرید رہے ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، کراچی، پشاور بنوں اور کوئٹہ میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

    ملتان، لاہور، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی جب کہ خضدار میں چینی ایک روپے فی کلوتک مہنگی ہوئی۔

    راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کراچی اور پشاور میں چینی 150 روپےمیں دستیاب ہے جب کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد میں چینی 145 روپے فی کلوتک دستیاب ہے۔

    کوئٹہ میں چینی کی قیمت144، خضدار میں 141، بنوں میں 140 روپے فی کلو ہے۔ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں چینی 135 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا

    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا

    اسلام آباد: پاکستان میں حکومت نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے، اور 4 کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھے جائیں گے، مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عمل درآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو 5 سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

    کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پی سی آر ای ٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انضمام کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

    پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجٹلائز کیا جائے گا، اور ذرائع کے مطابق پاکستان حلال اتھارٹی کے تھرڈ پارٹی جائزے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے، پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی جائزہ لیا جائے گا۔

    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اسٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔

  • بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    اسلام آباد : بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی، دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

    مزید پڑھیں : آئی پی پیز معاہدے، بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

    نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیزکے ساتھ بات چیت کی گئی، آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی۔

    آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کےاضافی منافع کی مدمیں35ارب کی کٹوتی کی جائے گی، معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4کھرب روپے کا فائدہ ہوگا۔