Author: علیم ملک

  • وزیر توانائی نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی

    وزیر توانائی نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی

    وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے وزرائے اعلیٰ مریم نواز کے بعد مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور کو بھی خط لکھا ہے جس میں بجلی کے بقایاجات کے لیے مدد مانگی گئی ہے۔

    خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت ادارے 59 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ حیسکو نے 21 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں جبکہ سیپکو نے 38 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے ادارے 8 ارب 88 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، پیسکو نے 6 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

    خط کے متن کے مطابق ٹیسکو نے 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

  • بلوچستان کے محکمے اربوں روپے کے بجلی بلوں کے نادہندہ

    بلوچستان کے محکمے اربوں روپے کے بجلی بلوں کے نادہندہ

    بلوچستان کے محکمے بجلی بلوں کی مد میں 39 ارب 60 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی بلوں کے واجبات کا نوٹس لیتے ہوئے بقایاجات کی ریکوری کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خط لکھ دیا۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے بقایات کی واپسی کے لیے مدد مانگ لی۔

    صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں 146 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ وزیر پاور اویس لغاری نے واجبات کی وصولی کے لئے صوبائی حکومتوں کو خطوط ارسال کردئیے۔

    اویس لغاری چاروں وزرائے اعلی سے واجبات کی ادائیگی کے لئے تعاون مانگا ہے۔

  • ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

    ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

  • اہم خبر! دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    اہم خبر! دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    اسلام آباد : دسمبرمیں کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف ملےگا ، دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے فی یونٹ کتنے اضافی روپے وصول کرے گی؟

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہے، جس کے باعث دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین کو اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا جبکہ ملک کے باقی صارفین کوریلیف ملے گا۔

    دسمبر میں کے ای صارفین جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.03روپے فی یونٹ دیں گے جبکہ رواں ماہ کے ای صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسے فی یونٹ الگ ادا کریں گے۔

    دسمبرمیں کے ای صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا اور کراچی کے سوا باقی صارفین کو دسمبر میں اکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ کا 1.14 روپے ریلیف ملے گا۔

    دسمبر میں ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین کیلئے 18 پیسے فی یونٹ کمی بھی ہوگی جبکہ نومبرمیں صارفین کیلئے جون2024کی ایڈجسٹمنٹ 3.17روپے فی یونٹ تھی۔

    اکتوبرمیں کے ای صارفین کے لیے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2.59 روپےفی یونٹ اور ستمبرمیں صارفین کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    اسلام آباد: آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی درجہ بندی میں پاکستان کا دنیا میں 198 واں نمبر ہے۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے، جب کہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔

    یو اے ای موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر ہے، موبائل انٹرنیٹ میں سنگاپور کا دوسرا نمبر، براڈ بینڈ اسپیڈ میں قطر کا دوسرا نمبر ہے، موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ہانگ کانگ تیسرے، چلی چوتھے نمبر پر ہے۔

    ’وی پی این رجسٹرد کروایا لیکن اب لاگ ان نہیں ہورہا‘

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کے لیے ناگزیر ہے، جو جانوروں کی لامتناہی ویڈیوز اور آن لائن خریداری سے لے کر گہری علمی تحقیق اور دور دراز کے کام تک ہر چیز کو ممکن بناتا ہے۔

    آج کا انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں، اس کی مدد سے ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ویڈیو میٹنگز کے ذریعے حقیقی وقت میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کر پاتے ہیں۔

    تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (297.62)، سنگاپور، ہانگ کانگ، چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئی لینڈ، اور اسرائیل۔

    تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (398.51)، قطر، کویت، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے، سعودی عرب، بلغاریہ، لگزمبرگ۔

  • پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستانی فری لانسرز کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی سہولت فراہم کردی۔

    پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فری لانسروں وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ فری لانسر کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    مصنوعی ذہانت اور انسانوں کا روزگار

    وی پی این کی بندش پر حکومتی نمائندے برہم

  • بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی منظوری دی ہے۔

    ڈسکوز کے تمام صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ سی پی پی اے جی نے ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے درخواست پر 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی تھی۔

     گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کریا تھا جبکہ یہ اضافہ رواں مالی سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مدمیں کیا گیا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی جب کہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

    لائف لائن صارفین پر اضافےکااطلاق نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

  • سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نقصانات میں کمی کا منفرد حل نکال لیا

    سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نقصانات میں کمی کا منفرد حل نکال لیا

    اسلام آباد : سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نقصانات میں کمی کا منفرد حل نکال لیا، کمپنیوں نے مقررہ کوٹے سے کم بجلی لی۔

    مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈسکوز نے اپنے مقررہ کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف کیا، جولائی تا ستمبرکسی بجلی کمپنی نے مقررہ کوٹے کے مطابق بجلی نہیں لی۔

    بجلی کمپنیوں نے نیشنل گرڈ سے اپنے مقررہ کوٹے سے 19 فیصد تک کم بجلی لی ، جولائی تا ستمبر کیسکو نے کوٹے سے 19 فیصد کم ، میپکو نے 15.76فیصد اور فیسکو نے 14.48 فیصد کم بجلی لی۔

    پیسکو نے رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مقررہ کوٹے سے 14.47 فیصد، لیسکو نے 8.41 فیصد اور ٹیسکو نے 7.37 فیصد، گیپکو نے 6.14 فیصد اور سیپکو نے 5.62 فیصد کم بجلی حاصل کی۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیاں کوٹے سے کم بجلی لے کر لوڈشیڈنگ بھی کرتی ہیں، سولرائزیشن اور بجلی کی قیمت بڑھنا بھی بجلی کے کم استعمال کی وجوہات ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، جس سے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کیں ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور پیٹرول 2 بار مہنگا کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، جس کے باعث شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    جولائی تا ستمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

    گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر ہے۔

    مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔

  • وی پی این رجسٹریشن ،  صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

    وی پی این رجسٹریشن ، صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ صارفین کے لئے اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے، ذرائع پی ٹی اے نے بتایا کہ اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں تاہم و رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررکھا ہے۔

    رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے ملک میں سائبر سیکورٹی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے۔

    پی ٹی اے نے وی پی اینز رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے، تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

    یاد رہے چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا، جس میں وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

    خط میں کہنا تھا کہ فری لانسرز،شہریوں نےبغیر ہچکچاہٹ رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا، ایسوسی ایشن ممبران کووی پی اینز استعمال کامحفوظ راستہ اپنانےکی ترغیب دے رہی ہے۔

    وی پی این رجسٹریشن کےعمل سےمتعلق شہریوں کو آگاہی دینےکی ضرورت ہے ، سروس پروائیڈرزآئی ٹی انڈسٹری کیساتھ ملکر وی پی این رجسٹریشن کاعمل مزید آسان کرسکتےہیں، پہلے سےشکوک و شبہات میں صارفین کااعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع حکومت کےمقاصدکےحصول میں مددگار ثابت ہوگی۔