Author: علیم ملک

  • نیشنل بینک شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام

    نیشنل بینک شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام

    اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے شوگر ملز کے قرضوں کے حوالے سے ایک آڈٹ رپورٹ 23-2024 جاری کی ہے جس میں قرضوں کی عدم واپسی کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے 2022 میں شوگر ملز کو 15 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد قرضے دیے، اور قرضے کی اصل رقم پر سود 8 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے، لیکن نیشنل بینک نے 23 ارب 35 کروڑ روپے کی رقم نقصان میں ڈال دی۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک نے اسٹیٹ بینک کی مروجہ پالیسیوں کو مد نظر نہیں رکھا، نان ریکوری بینک کی سنگین غفلت اور ناقص فنانشل مینجمنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

    ادھر نیشنل بینک نے آڈٹ رپورٹ میں مؤقف ظاہر کیا ہے کہ نادہندہ شوگر ملز سے ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • ملک میں اے ٹی ایم، ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردعمل

    ملک میں اے ٹی ایم، ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردعمل

    پاکستان میں اے ٹی ایم سروس اور ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی افواہوں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ردعمل آگیا۔

    پاکستان میں اے ٹی ایم کی ممکنہ بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی جعلی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کو غیر فعال یا بند نہیں کیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

    جاری بیان میں پی ٹی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔

  • کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

    درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

    نیپرا نے گزشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے نوٹیفکیشن بی جاری کیا تھا۔

    مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی جبکہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 یسے مہنگی کی گئی۔

    واضح رہے کہ مئی، جون ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اکتوبر، نومبر 2024 کے بلز میں وصول ہوگا۔

  • کےالیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی

    کےالیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی

    مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے شہریوں کو پھر زودار جھٹکا لگ گیا۔ کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

    کےالیکٹرک صارفین کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 59 پیسے مہنگی کی گئی ہے جب کہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    صارفین سے وصولیاں اکتوبر اور نومبر کےبلوں میں ہوں گی۔ نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

  • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 7 پیسے مقرر ہوگئی ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ دو روز قبل ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

     پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 31 اگست تک برقرار رہیں گی۔

     

  • نیا پلان تیار! 16اگست سے کن افراد کی موبائل سمز بند کی جائیں گی؟

    نیا پلان تیار! 16اگست سے کن افراد کی موبائل سمز بند کی جائیں گی؟

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا موبائل سمز بند کرنے کا نیا پلان سامنے آگیا، کن افراد کی سمز بند کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مراحل میں سمز کو بند کیا جائےگا، پہلے فیز میں جعلی اورمنسوخ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

    دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا جبکہ تیسرے فیز میں انتقال کرنے والے افراد کےنام پر رجسٹرڈسمزکو بند کیا جائےگا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہوناشروع ہوگئے ہیں ، سمز کو مرحلہ وار بند کرنےکاعمل 16اگست سےشروع ہوگا۔

  • بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟

    بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟

    اسلام آباد : بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا دھچکہ لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹھ کمپنیوں کے نقصانات 2022۔23 میں مقررہ حد سے زائد ہونےپرنقصان ہوا۔

    نیپرا نے بجلی کمپنیوں کےلیے 8.84 سے 20.16 فیصد تک نقصانات کی حد مقرر کی تھی ، پیسکو نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

    سیپکو نے19 ارب 17 کروڑ، لیسکو نے 14 ارب 954 کروڑ روپے کا نقصان کیا، فیسکو نے6 ارب 29 کروڑ ،میپکو نے 3 ارب 80 کروڑروپے جبکہ گیپکو نے ایک سال میں 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق اوولوڈ ٹرانسمشن لائنیں اور لمبے فیڈرز زیادہ نقصانات کی وجہ ہیں، نیپرا کی جانب سے نقصان کے اہداف غیرحقیقت پسندانہ قراردیئے گئے ہیں۔

  • بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرا دی گئی۔ مہنگے بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

    بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اب اگست کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

    یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک بھر میں بجلی بلوں پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے جب کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری واضح کر چکے ہیں کہ حکومت بجلی سستی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

  • ایف بی آر کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) کے نئے چیئرمین کا نام سامنے آگیا ، چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئےچیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، تعیناتی کے سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئےبھجوادی گئی ہے، گریڈ 21 کےراشدلنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔

    یاد رہے موجودہ چیئرمین امجد زبیرٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

  • ملازمین کے لئے اہم خبر !  مختلف ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    ملازمین کے لئے اہم خبر ! مختلف ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کو ہدایات جاری کیں۔

    کمیٹی نے ماتحت اداروں کو رائٹ سائزنگ سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کیا جائے۔

    ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی نیشنل آئی ٹی بورڈکی بڑےپیمانے پرتنظیم نوکی ہدایت کی ہے۔

    نیشنل آئی ٹی بورڈ کی نجی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی بیرون ماڈل کے ذریعے کارگردگی بہتر بنائی جائے اور پاکستان سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈکی آمدن 1ارب تک بڑھائی جائے۔

    دستاویز کے مطابق پی ایس ای بی کو مالی طور پر خود مختار کرکے وفاقی حکومت پر انحصار کم کیا جائے اور ورچوئل یونیورسٹی، یونیورسل سروس فنڈ اور ای سی سی کی خدمات جاری رکھیں ساتھ نجی شعبے کواپنےساتھ شامل کیاجائے۔