Author: علیم ملک

  • نگراں  حکومت کا آئی پی پیز سے معاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان

    نگراں حکومت کا آئی پی پیز سے معاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے آئی پی پیز سےمعاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےپاورکااجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان کیا ہے۔

    نگراں وزیر توانائی محمدعلی نے قائمہ کمیٹی پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پربات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز میں زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے، اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پرنظر ثانی پرنہیں جاناچاہیے۔

    محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی کے موجودہ ٹیرف میں صنعت کیلئے مسائل ہیں ، پاکستان میں صنعت کیلئے بجلی کے ریٹس 16 سینٹس تک ہیں، دیگر ممالک میں یہ ریٹس 9 سینٹس تک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کررہےہیں، ریٹس میں60 فیصد تک کیپیسٹی پےمنٹ ہے، بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کریں گے،نرخوں میں ٹیکس اسٹرکچر ٹھیک کرنا ہے۔

    نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں میں نجی شعبے سے لوگ لائیں گے اور اگلے ایک ماہ تک بجلی ٹیرف پر کام مکمل کرلیں گے۔

  • مقامی تیل کا استعمال، اوگرا نے تیل کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے

    مقامی تیل کا استعمال، اوگرا نے تیل کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے

    اسلام آباد: تیل کمپنیوں کا مقامی پٹرول اور ڈیزل استعمال نہ کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر اوگرا نے تیل کمپنیوں کو مقامی تیل استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اٹک ریفائنری سے مطلوبہ مقدار میں تیل نہ اٹھائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ تیل کم مقدار میں اٹھائے جانے سے اٹک ریفائنری کی بندش کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

    ذرائع اٹک ریفائنری نے کہا ہے کہ اوگرا نے ایک خط لکھا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اٹک ریفائنری سے مطلوبہ مقدار میں پٹرول اور ڈیزل اٹھائیں، اور مقامی ریفائنریوں سے پٹرول اور ڈیزل اٹھا کر ذخیرے کو برقرار رکھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل اٹک آئل ریفائنری 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر چکا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ریفائنری مکمل طور پر بند کرنا پڑ جائے گی، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

    ذرائع اٹک ریفائنری نے بتایا کہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے نگراں وزیر توانائی اور اوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ پلانٹس بند ہونے سے مقامی پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کم ہو کر 60 فی صد پر آ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تیل کمپنیاں مقامی تیل کی بجائے درآمدی تیل استعمال کر رہی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی ریجن، اور خیبر پختونخواہ میں درآمدی تیل استعمال کیا جا رہا، جب کہ مقامی تیل استعمال نہ کرنا پٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے، اور درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے۔

  • پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

    اسلام اباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سو آٹھ ارب روپے میں خریدی لی۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے۔

    ٹیلی نار گروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نارگروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے، ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50 کروڑ ناویجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے جبکہ اس رقم ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات شامل ہیں۔

    پی ٹی سی ایل نے جولائی 2022 سے ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کےلئے اسٹریٹجک ریویو شروع کیا تھا، ٹیلی نار پاکستان نے گزشتہ 18 سال میں 4 کروڑ 50 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی سی ایل کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سو آٹھ ارب روپے میں خریدی ہے، ٹیلی نور پاکستان کے تقریبا پنتالیس ملین کسٹمرز اور ایک سو بارہ ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔

    ٹیلی نار خریدنے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑا موبائل آپریٹربن جائے گا۔۔

    Remarks: ناروے کی کمپنی ٹیلی نار نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نارپاکستان خرید لی، کمپنی اعلامیہ پی ٹی سی ایل ٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے، کمپنی اعلامیہ ٹیلی نار پاکستان کے 45 ملین کسٹمرز ہیں اور ریونیو 112 روپے سالانہ ہے، کمپنی اعلامیہ پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑا موبائل اپریٹربن جائے گا، کمپنی اعلا

  • لاکھوں بجلی صارفین کو زائد بل بھیجنے کا اعتراف

    لاکھوں بجلی صارفین کو زائد بل بھیجنے کا اعتراف

    پاورڈویژن نے لاکھوں بجلی صارفین کی زائد بلنگ کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کا زائد بلنگ، خراب میٹرز، صارفین کے سلیب تبدیل ہونےکا اعتراف کیا ہے۔ پاور ڈویژن نےنیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ پر ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں 45 لاکھ سے زائدبجلی صارفین کو 31دن سے زائد کے بل بھیجے گئے ان میں 40 لاکھ صارفین کو 32 سے 34 دن کے بل بھجوائے گئے۔

    پاور ڈویژن نے 3لاکھ 81 ہزار 510 خراب میٹرز سے زائد بلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جولائی میں45 لاکھ 43 ہزار717 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجےگئے۔

    جولائی میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 46 ہزار 468 صارفین متاثر ہوئے۔ جولائی میں 1 لاکھ 98 ہزار 166صارفین پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹد میں چلے گئے۔ جولائی میں11 ہزار276 لائف لائن سے نان لائف لائن میں چلے گئے۔

    اگست میں55لاکھ 74 ہزار 275 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے۔ اگست میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 25 ہزار 562 صارفین متاثر ہوئے۔ اگست میں ایک لاکھ 13 ہزار 879 صارفین سے پروٹکیڈ سے نان پرویکٹڈ میں چلے گئے۔ اگست میں 6ہزار 217 صارفین سےلائف لائن سےنان لائف لائن میں چلے گئے۔

    پاور ڈویژن نےنیپرا ٹیم کے طریقہ کار کو غلطاور غیر مؤثر قرار دے دیا۔ نیپرا رپورٹ میں کوالٹی کنٹرول اور ڈیٹا پروسیسنگ کی غلطیاں ہیں۔ سیمپلنگ کرتے وقت نیپرا ٹیم نے جانبداری کا مظاہرہ کیا بجلی کمپنیوں کی آپریشنل مشکلات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔

  • صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی : سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی،  گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    جس میں سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافہ مانگ لیا ہے، سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

    کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696روپے39پیسے مقرر کرنے اور گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔

    کمپنی نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے۔

    اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر18دسمبر کو کراچی میں نجی ہوٹل میں سماعت کرے گا۔

  • اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ

    اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگے درآمدی فیول کے بڑھتے استعمال کے اثرات سامنے آنے لگے، اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے۔

    ذرائع اٹک پٹرولیم نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کرنے پر ریفائنری مکمل بند کردیں گے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ نےنگران وزیرتوانائی اوراوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پلانٹس بندہونے سے مقامی پیٹرول،ڈیزل کی پیداوار کم ہوکر 60 فیصد پر آگئی، تیل کمپنیاں مقامی تیل کے بجائے درآمدی تیل استعمال کررہی ہیں ، اسلام آباد،راولپنڈی ،کےپی میں درآمدی تیل استعمال کیاجارہاہے۔

    اٹک پٹرولیم نے مزید کہا کہ مقامی تیل استعمال نہ کرنا پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

  • یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: گندم کی بوائی کے بعد یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق یوریا کے 50 کلو بوری کی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی، حالیہ ہفتے کوئٹہ میں یوریا بیگ کی قیمت 449 روپے تک بڑھی ہے۔

    دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 100 روپے تک مزید مہنگی ہوئی، اسی دوران سکھر میں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک مزید اضافہ ہوا۔

    حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں یوریا کے 50 کلو بوری 347 روپے تک مزید مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت مزید 133 روپے تک بڑھی ہے۔

  • سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

    سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 سے بجلی کے پیداواری لائسنس کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انرجی سیکورٹی پلان کے تحت سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 سے بجلی کے پیداواری لائسنس کی درخواست دائر کردی گئی، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی درخواست پر نیپرا نے شراکت داروں سے آراء مانگ لیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی فائیو پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی فائیو پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 1117 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے سستی اور پائیدار بجلی حاصل ہوگی ، زیر تکمیل منصوبہ سات سے آٹھ سال میں مکمل ہوگا۔

  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش : پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش : پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لئے گئے، کنواں سے8.51 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو اہم کامیابی مل گئی، ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ درس کنواں سے8.51 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا، درس ویسٹ کنواں نمبر 2کی 2081میٹر کھدائی کی گئی۔

    نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا

  • یوریا کی درآمد: وفاق اور صوبے 25 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے

    یوریا کی درآمد: وفاق اور صوبے 25 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے

    اسلام آباد: اتحادی حکومت میں 2 لاکھ ٹن یوریا کی درآمد پر وفاق اور صوبے نادہندہ نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاق اور صوبے یوریا درآمد کی مد میں سود سمیت 25 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے ہیں۔

    وفاق اور صوبوں پر سود سمیت واجبات کی ورکنگ 31 دسمبر 2023 تک کی گئی ہے، وفاق نے 12 ارب 55 کروڑ اور صوبوں نے بھی 12 ارب 55 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

    پنجاب پر سود سمیت واجبات بڑھ کر 8 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے ہو جائیں گے، سندھ سود سمیت 3 ارب 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، خیبر پختونخواہ 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نادہندہ اور بلوچستان حکومت نے 29 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

    ٹی سی پی نے حکومتی ہدایت پر 2 لاکھ ٹن یوریا ستمبر، اکتوبر 2022 میں درآمد کی تھی، جس کی لاگت سود سمیت 31 ارب 40 کروڑ روپے بنتی ہے، این ایف ایم ایل نے اپنے حصے کے 6 ارب 26 کروڑ روپے ٹی سی پی کو ادا کر دیے تھے۔