Author: علیم ملک

  • شراکت داروں کی جانب سے  کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کا انکشاف

    شراکت داروں کی جانب سے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کا انکشاف

    اسلام آباد : کےالیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی سماعت میں نیپرا حکام نے انکشاف کیا کہ شراکت داروں نے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کے بجلی کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کا 20 سالہ لائسنس ختم ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا اب عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا‌۔

    حکام نے انکشاف کیا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر آرا طلب کی گئی تھیں، زیادہ ترشراکت داروں کی آرا کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کیخلاف آئی ہیں۔

    کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہیں، کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، 60 ہزار اسمارٹ میٹرز انسٹال کئے ہیں۔

    دوران سماعت کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کےالیکٹرک کے مہنگے پلانٹس بند کئے جائیں، راچی بڑاشہر ہے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیا جائے، بن قاسم پاور پلانٹ کی سرمایہ کاری مہنگی سرمایہ کاری ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کہتی ہےکے الیکٹرک مہنگی بجلی بناتی ہے، اس لئےکےالیکٹرک کوسبسڈی دی جاتی ہے، دیگر بجلی کمپنیوں کی نسبت کے الیکٹرک کے نقصانات زیادہ ہیں۔

    کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نیپرا بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کرےکیونکہ انڈسٹری بند ہورہی ہے۔

    کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ،نیپرا اتھارٹی لائسنس کی تجدید کے حوالے سے بعد میں فیصلہ جاری کرے گا۔

  • موبائل فونز کی درآمد میں  بڑا اضافہ ریکارڈ

    موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ موبائل فونز کی درآمد میں بڑااضافہ  ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات کے اعداد و شمارجاری کردئیے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے، ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبردرآمدات کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60کروڑ 68لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات 34 کروڑ 56لاکھ ڈالرز رہا تھیں۔

    جولائِی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ73 ہزارڈالرزکا موبائل کا سازوسامان منگوایاگیا۔

  • ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

    ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

    اسلام آباد : ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف حکومتی سطح پر 26 لاکھ 52 ہزار 623 شکایات درج کرائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے،ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کےخلاف حکومتی سطح پر 26لاکھ 52 ہزار623شکایات درج کرائی گئیں۔

    صارفین نے بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات 23-2022 کے دوران درج کرائیں ، کسٹمرکمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کےتحت25لاکھ 79ہزار 874 شکایات درج ہوئیں۔

    لیسکو کےخلاف سب سے زیادہ8 لاکھ72ہزار497 شکایات درج ہوئیں جبکہ صارفین نے گیپکو کے خلاف 3لاکھ15ہزار 532 شکایات درج کرائیں۔

    فیسکوکےخلاف3 لاکھ16ہزار166شکایات اور حیسکوکےخلاف77ہزار380 ٹیسکوکےخلاف5شکایات درج کرائی گئیں۔

    ایک سال میں فیڈرل کمپلینٹ سیل میں71ہزار975شکایات درج ہوئیں ، فیڈرل کمپلینٹ سیل میں سب سےزیادہ میپکو کےخلاف شکایات درج ہوئیں۔

  • ملکی برآمدات 100ارب ڈالرز تک لے جانے کا پلان تیار

    ملکی برآمدات 100ارب ڈالرز تک لے جانے کا پلان تیار

    ملکی برآمدات کو 100ارب ڈالرز تک پہنچانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ برآمدات کے فروغ کے لیے چین پر فوکس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمدات کو 100ارب ڈالرز تک پہنچانے کے لیے وزارت تجارت کی حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔
    چین کی مارکیٹس میں پاکستان مصنوعات کی رسائی بڑھانے کی تجاویز ہے۔

    اس سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کا وفد وزیر تجارت کی سربراہی میں چین کا دورہ کرے گا۔ چینی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے پلان پر بات ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرے گا۔ چینی منڈیوں میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی تجویز ہے۔

    وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالرز تک پہنچائی جائیں گی۔

  • بجلی صارفین پر  ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر چالیس ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی تین روپے تریپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    اضافہ اکتوبر دو ہزار تئیس کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا انتیس نومبر کو سماعت کرے گا۔

    پورے اضافے سے سیلز ٹیکس سمیت بجلی صارفین پر تقریباً چالیس ارب کا بوجھ آئے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • کراچی کے  شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں  کی  کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    اسلام آباد: کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی اور نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں ،صنعتکاروں،کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے کے الیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔

    کے الیکٹرک کے صارفین نے اپنی تجاویز نیپرا کو جمع کرادیں ، جس میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

    ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز نے بھی کےالیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سےکے الیکٹرک کی نااہلی ،خراب کارکردگی برداشت کررہےہیں، زیادہ بہتر اورمعروف ڈسکوز کو کراچی میں کام کرنےکی اجازت دی جائے۔

    آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک سےزائدکمپنیوں کوبجلی کالائسنس دیاجائے، ایک سے زائد کمپنیاں ہونے سے صارفین کےپاس بہترآپشنز ہوں گے۔

    لانڈھی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ کےالیکٹرک کی درخواست کانیپراباریک بینی سےجائزہ لے۔

    ڈیلیورکراچی فورم کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کی اکثریت نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر نے کہا کہ کراچی میں مقابلے کی اجازت سے سروس بہترہوگی۔

    خیال رہے کے الیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نےکےالیکٹرک کےلائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

  • غیرمنصفانہ اور مہنگی بجلی پر نیپرا کا کےالیکٹرک سے جواب طلب

    غیرمنصفانہ اور مہنگی بجلی پر نیپرا کا کےالیکٹرک سے جواب طلب

    کے الیکٹرک نے بجلی کی تقسیم اور فراہمی کیلئے لائسنس کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق سوالات کھڑے کر دئیے۔ نیپرا نے پوچھا کہ بجلی تقسیم و فراہمی کے قواعد کے معیار کے مطابق کےالیکٹرک کی کیا کارکردگی ہے؟

    نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی کے لوڈ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

    سوال کیا گیا کہ بجلی کی بڑھتی طلب پورا کرنے کیلئے کےالیکٹرک کا کیا پلان ہے؟ صارفین کوسہولتوں کی فراہمی پرکے الیکٹرک اپنے سسٹم میں کیا جدت لائی؟ سروس ڈلیوری بہتربنانے کے حوالے سے کے الیکٹرک کا مستقبل کا پلان کیا ہے؟

    لوڈشیڈنگ میں کمی، بجلی بلاتعطل فراہمی کیلئے کےالیکٹرک سے حکمت عملی بھی طلب کی گئی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، غیرمنصفانہ بلنگ، مہنگی بجلی پر شکایات ملی ہیں بتایا جائے کےالیکٹرک نے ان مسائل کے حل کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں؟ کیا کے الیکٹرک نے نجکاری متعین کردہ اہداف حاصل کئے ہیں؟ کے الیکٹرک کے صارفین کے پروٹیکشن کے حوالے کیا سائبر سکیورٹی اقدامات ہیں ؟

    کے الیکٹرک مستقبل میں وفاق سے کتنی بجلی لے گی؟ اس متعلق بھی نیپرا نے تفصیلات مانگ لیں۔

  • کوٹے سے 47 فیصد کم بجلی، عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ

    کوٹے سے 47 فیصد کم بجلی، عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ

    بجلی کمپنیز کے جولائی تا ستمبر مقررہ کوٹے سے 47.28 فیصد تک کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوٹے سے کم بجلی لینے سے شہریوں پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

    دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر آئیسکو نے اپنے کوٹے سے 2.04 فیصد کم بجلی لی جب کہ لیسکو نے 7.87 اور گیپکو نے 7.86 فیصد کم بجلی وصول کی۔

    فیسکو نے جولائی تا ستمبر کوٹے سے 14.65 فیصد کم بجلی وصول کی۔ میپکو نے13.71اور پیسکو نے 1.07 فیصد کم بجلی استعمال کی۔

    حیسکو نے 18.60 اور کیسکو نے 5.57 فیصد کوٹے سے کم بجلی لی جب کہ سیپکو نےجولائی تاستمبرمقررہ کوٹے سے5.69 فیصدکم بجلی لی۔

    اس عرصے میں ٹیسکو نے کوٹے سے 47.28 فیصد کم بجلی لی۔

  • شہری ڈیزل پر تقریبا 3 روپے فی لیٹر کے مزید ریلیف سے محروم

    شہری ڈیزل پر تقریبا 3 روپے فی لیٹر کے مزید ریلیف سے محروم

    اسلام آباد: شہری ڈیزل پر تقریبا 3 روپے فی لیٹر کے مزید ریلیف سے محروم ہو گئے، ڈالرز کی ایڈجسٹمنٹ ڈیزل پر مزید ریلیف میں رکاوٹ بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، تاہم ڈالرز کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو ملنے والے ریلیف میں کمی آ گئی ہے۔

    فی لیٹر ڈیزل پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 85 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اور فی لیٹر ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 22 پیسے عائد کیا گیا ہے۔

    ڈیزل کے فی لیٹر پر ایکسٹرا مارجن میں مزید 14 پیسے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کے فی لیٹر پر ایکسٹر مارجن 25 پیسے سے بڑھ کر 39 پیسے ہو گیا ہے۔

    ڈیزل کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن 7.87 روپے الگ سے عائد ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن 8.64 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 16 سے 30 نومبر تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

  • ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت

    ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی میں ایم او یو طے پایا ہے، جس کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔

    اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں اسٹریٹجک تعلقات، تکنیکی صلاحیتوں، اور انفارمیشن شیئرنگ بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

    ماڑی پٹرولیم کے مطابق دونوں کمپنیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں منتخب بلاکس میں مل کر کام کریں گی، اور دونوں ہی منتخب کردہ ممالک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ اسٹڈیز کرائیں گی۔