Author: علیم ملک

  • پاکستان سے 212  اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی عائد

    پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، جن میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر وغیرہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت پاکستان سے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایس آر او جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    جن اشیاء پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں کپڑے کی سترہ اقسام شامل ہیں جوافغانستان نہیں لے جاسکتے جبکہ ہرطرح کے ٹائرز اور تین قسم کی چائے پتی پر بھی پابندی ہوگی۔

    ہرطرح کی کاسمیٹکس اورٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پربھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسراور مکسر بلینڈر سمیت دیگراشیاء بھی افغانستان نہیں لے جاسکیں گے۔

    پورٹس پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالے اشیاء پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

    اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

    ذرائع کے مطابق ملازمین کو رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔ اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کیلئے تقریباً 62 کروڑ روپے جاری کیےجائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز 10 ارب روپے کے مختص فنڈز میں سےجاری کیےجائیں گے۔ پاکستان اسٹیل ملز میں اس وقت تقریباً 3ہزار 100 ملازمین کام کر رہے ہیں جب کہ اسٹیل ملز کے5 ہزار 679 ملازمین کو برخاست کیا جا چکا ہے۔

    اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اجلاس میں ای سی سی نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر غور کیا۔

    بعد ازاں اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے، ملازمین کیلئے10ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے۔

  • ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    نیپرا کی جانب سے بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر بجملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاریلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، بجلی اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ہوگا۔

    بجلی صارفین پر تقریباً 160 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے چھ ماہ میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی جبکہ صارفین سے رواں ماہ سے وصولیاں شروع ہوں گی۔

    نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 میں وصولیاں کی جائیں گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کرسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کا ایم او یو طے پاگیا ، وزیر آئی ٹی اور سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈآئی ٹی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

    ایم او یو کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کرسکیں گی اور پاکستانی کمپنیاں سعودی شہریوں کوآئی ٹی کےشعبےمیں تربیت فراہم کریں گی۔

    اس حوالے سے وزیرآئی ٹی عمرسیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی کمپنیاں اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام شروع کریں گی، سعودی عرب کے تعاون سے چِپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

    عمرسیف کا کہنا تھا کہ الیکڑک وہیکلزلیتھیم بیٹرِیوں کی پیداوارکےلیےتعاون کوفروغ دیا جائے گا، دونوں ممالک زرعی اور کان کنی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

  • شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

    شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

    اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ پٹرول پر مزید ریلیف میں رکاوٹ بن گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول پر کوئی بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا۔

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 11 روپے 92 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی ہے، ایڈجسٹمنٹ نہ ہوتی تو پٹرول 8 کی بجائے 19 روپے 92 پیسے تک سستا ہو سکتا تھا۔

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اکتوبر سے پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 24 پیسے مزید بڑھ گیا ہے، ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے باعث 16 ستمبر کو بھی پٹرول زیادہ مہنگا کیا گیا تھا۔

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

    پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 15 ستمبر کو صفر تھی، فی لیٹر پٹرول پر 10 روپے 68 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 16 ستمبر کو کیا گیا ہے۔

  • حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

    اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے بعد حکومت نے فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بڑھا دیا ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن 80 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا، جس سے ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق پٹرول پر فریٹ مارجن 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، جس سے پٹرول پر فریٹ مارجن 5.53 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    او ایم سی اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 88 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز مارجن وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھا کر 7.08 روپے کر دیا گیا ہے۔

    یکم اکتوبر سے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں

    دستاویز کے مطابق ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھا کر 7.82 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، حکومت پٹرول پر 80 روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز مارجن وصول کر رہی ہے، پٹرول پر پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔

    پٹرول تیل کمپنیوں کا مارجن 6.47 سے 6.94 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، پٹرول پر ڈیلرز مارجن 7.41 سے 7.82 روپے فی لیٹر کیا گیا، پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

  • یکم اکتوبر سے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں

    یکم اکتوبر سے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں

    اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی 5 روپے اضافے کا امکان ہے، ڈیزل لیوی بڑھانے سے فی لیٹر لیوی 50 سے 55 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافے کی تجویز ہے، تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے گا، جب کہ ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

    نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے، جس سے پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

    پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

  • توانائی شعبے میں بڑی تبدیلی، اہم تعیناتیاں

    توانائی شعبے میں بڑی تبدیلی، اہم تعیناتیاں

    نگران وفاقی حکومت نے توانائی شعبے میں بڑی تبدیلی کر دی۔ تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی سے افسران کی خدمات ڈسکوز کے سپرد کر دی گئی۔

    گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات 60 دن کے لئے واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد کیے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسران کی ڈسکوز میں تعنیاتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق سے اویس ارشاد بھٹی کی خدمات آئیسکو کو سپرد کردیں گئیں۔ پنجاب حکومت سے رافعہ قیوم کی خدمات فیسکو کے سپرد کی گئیں۔

    پنجاب حکومت سے محمد مرتضیٰ کی خدمات میپکو اور پنجاب حکومت سے ماہم مشتاق کی خدمات گیپکو کو سپرد کردی گئیں۔ پنجاب حکومت سے سارہ لونی کی خدمات لیسکو کے سپرد کی گئیں۔

    سندھ حکومت سے محمد شہزاد احمد کو حیسکو میں تعینات کر دیا گیا۔ سندھ حکومت سے محمد احمر علی کی خدمات سیپکو کے سپرد کردی گئیں۔

    بلوچستان حکومت سے حمود الرحمان کی خدمات کیسکو کے سپرد اور خیبرپختونخوا حکومت سے محمد ہاشم عظیم کو پیسکو میں تعنیات کر دیا گیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت سے محمد وقاص مسعود چودھری کو ٹیسکو میں لگا دیا گیا ہے۔

  • کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

    کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

    کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی۔

    اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نیپرا کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی۔

    وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ کراچی کے صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    300 یونٹ والے صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلیے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

    5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

  • حکومت کا حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرآئی ٹی عمرسیف کی زیرصدارت وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے شرکت کی۔

    اجلاس میں حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کرنے کی کا فیصلہ کرلیا گیا اور حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لائیو موبائل ایپ کے ذریعے تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈٹواینڈپیپرلیس کرناچاہتےہیں، سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت،مالیاتی نظام کیلئےکمپوٹرائزڈنظام تشکیل دیں گے ، نجی حج گروپ کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدفعال بنایا جائےگا۔

    وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کےتعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن سےمتعلق موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنےکی ضرورت ہے، چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی اس ضمن میں معاونت فراہم کرے۔

    وزیرآئی ٹی نے حج آپریشن کے سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے،خامیاں دورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی ایکسپرٹ ٹیم وزارت حج میں تعینات کی جائے گی اور عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئےموبائل ایپلی کیشن،ویب پورٹل کی تیاری کی جائے۔

    ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ مناسک حج سےمتعلق سہولیات،شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا،عازمین اورحجاج کرام حج سہولیات سےمتعلق فیڈ بیک دے سکیں گے اور ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اورشکایات کو ختم کیا جاسکے گا۔