Author: علیم ملک

  • نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے

    نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے

    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی جس کے بعد نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منثری کے بعد کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک کیساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔

    اس کے علاقہ کابینہ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی طے کردئیے گئے، ٹی او آرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کے لئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی، کمیٹی کو کمرشل ٹرانزیکشنز پر فوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا تاہم کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے ہی لینا ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت، صنعت وپیداوار شامل ہیں جبکہ مواصلات، پاور اینڈ پیٹرولیم، قانون کے وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہونگے۔

  • نگران حکومت فری یونٹس کے معاملے پر عوام سے ہاتھ کرگئی

    نگران حکومت فری یونٹس کے معاملے پر عوام سے ہاتھ کرگئی

    اسلام آباد : نگران حکومت افسران کے فری یونٹس ختم کرنے کے بجائے متبادل انتظامات کا جائزہ لینے لگی جبکہ واپڈا،وزارت آبی وسائل اور نیپرا نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو بجلی کے فری یونٹس کی فراہمی کے معاملے پر نگران حکومت عوام سےہاتھ کرگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فری یونٹس کے خاتمے کےبجائے متبادل انتظامات کاجائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں واپڈا،وزارت آبی وسائل نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

    وزارت آبی وسائل نے مؤقف میں کہا کہ فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کےبجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دےدی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ ئ بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنےکی تجویز دی جبکہ پاورڈویژن نے ملازمین کو فری یونٹس کےبجائے اس کے برابر رقم دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کےبرابررقم دی جائے۔

    پاور ڈویژن نے مانیٹائزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی، 1 لاکھ 89 ہزار171ریٹائرڈ،حاضرسروس ملازمین کوفری یونٹس دیئے جا رہےہیں ، ریٹائرڈ،حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ3کروڑ47 لاکھ58 ہزار 825فری یونٹس ملتےہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کے گریڈ 17 کے ملازمین کو 450 سے 650 یونٹس تک فری ، گریڈ 18 کے ملازمین کو 600 سے 700یونٹس تک فری ، گریڈ 19 کے ملازمین کو 850 سے 1000 یونٹس فری، گریڈ20کےملازمین کو1100یونٹس اور گریڈ21کے ملازمین کو1300یونٹس فری فراہم کی جارہی ہے۔

  • پیٹرول آج کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بڑی آگئی

    پیٹرول آج کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بڑی آگئی

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم ستمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی۔

    اوگرا ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا ، ورکنگ کے بغیر قیمتوں کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ابھی تک سمری نہیں بھیجی ، گزشتہ2 ہفتےمیں ڈالر 12روپے 94 پیسے مہنگا ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے ہوگا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • کوئلہ موجود ہونے کے باوجود سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف

    کوئلہ موجود ہونے کے باوجود سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف

    ملک میں کوئلہ موجود ہونے کے باوجود سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ملک میں کوئلہ موجود ہونے کے باوجود سستی بجلی نہیں بنائی گئی۔

    ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ عالمی سطح پر اب کوئلے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں ہمارے پاس پہلے سے خریدا ہوا کوئلہ پڑا ہوا ہے کیا ہم اس لئے بجلی نہیں بنا رہے کہ ہمارے پاس مہنگا کوئلہ پڑا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ 2017 سے ایک تکنیکی مسئلہ چلا آرہا جس کے باعث ہم مہنگے پاور پلانٹس چلا رہے ہیں اس مسئلے کے باعث ہم ہر ماہ مہنگے پلانٹس چلاتے ہیں۔

    ممبر نیپرا مقصود انوار سے سوال اٹھایا کہ کیا این ٹی ڈی سی نے وزارت کو لکھا ہے کہ اس وجہ سے مہنگے پلانٹس چلانے پڑرہے ہیں؟ جس پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ پانچ سال میں بجلی کے 137 ٹاور گرے ہیں دنیا کے کسی ملک میں ایسا ایک بھی واقعہ نہیں ہوتا۔

  • غلط اعداد و شمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا: چیئرمین نیپرا

    غلط اعداد و شمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا: چیئرمین نیپرا

    اسلام آباد: جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران ملک میں کوئلے کی موجودگی کے باوجود بھی گرمیوں میں سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کوئلہ موجود ہونے کے باوجود بھی گرمیوں میں سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، تکنیکی مسائل کے باعث گزشتہ پانچ سال سے مہنگے پاور پلانٹس چلائے جانے پر نیپرا نے سخت برہمی کا اظہار کی اور جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی۔

    سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ کول پاور پلانٹس کے پاس کوئلہ پڑا ہوا ہے مگر اس سے مہنگی بجلی پیدا ہوگی، ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ عالمی سطح پر اب کوئلے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، ہمارے پاس پہلے سے خریدا ہوا کوئلہ پڑا ہوا ہے اور ہم اس لیے بجلی نہیں بنا رہے کہ ہمارے پاس پڑا ہوا کوئلہ مہنگا ہے، اس سے اگر بجلی بنائیں گے تو مہنگی پڑے گی۔

    ممبر نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ 2017 سے ملک میں ٹرانسیمشن لائنوں کا ایک مسئلہ چلا آ رہا ہے جس کے باعث ہر ماہ مہنگے پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کیا این ٹی ڈی سی نے اپنی وزارت کو لکھا ہے کہ اس وجہ سے مہنگے پلانٹس چلانے پڑ رہے ہیں؟

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ پانچ سال میں بجلی کے 137 ٹاور گرے ہیں، دنیا کے کسی ملک میں ایسا ایک بھی واقعہ نہیں ہوتا، سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ یہاں پر درست اعداد و شمار لے کر آئیں، جو تکنیکی مسائل ہیں ان کو اتھارٹی الگ سے دیکھے گی، اور تکنیکی مسائل کا بوجھ عوام پر نہیں ڈلنے دیں گے۔

  • عوام کا احتجاج کام نہ آیا ، ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

    عوام کا احتجاج کام نہ آیا ، ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج جاری ہے ، ایک طرف عوام پہلے ہی بجلی کے بل ادا کرنے کر پارہی دوسری جانب بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

    نپیرا سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مانگ رکھا ہے، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

  • صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے  کے لیے  تجاویز سامنے آگئیں

    صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے لیے تجاویز سامنے آگئیں

    اسلام آباد : پاور ڈویژن کی بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز سامنے آگئیں تاہم بجلی بلوں میں کمی کی کوئی تجویز شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تجاویز تیار کرلیں ، پاور ڈویژن تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گا‌۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ایک سلیب کا فائدہ دینےکی تجویز دی ہے ، سلیب کا فائدہ دینے سے بجلی کی کھپت پر زیادہ کے بجائے کم ٹیرف لگے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ٹیکسز میں بھی ریلیف دینے کی بھی تجویز ہے، ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ سے رائے لینے کی تجویزدی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ صارفین کو زیادہ اقساط میں بل ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز تیار کی گئی جبکہ بجلی کے بھاری بلز کا کچھ حصہ موسم سرما میں ادائیگی کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں کمی کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز تیار نہیں کی گئی۔

    خیال رہے گزشتہ روز بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے اجلاس بے نتیجہ رہا تھا ، بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے لیے نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت تیسرا اجلاس آج ہوگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو بھی بلایا گیا ہے۔

  • بجلی کمپنیوں کی جانب کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف

    بجلی کمپنیوں کی جانب کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف

    اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے موسم گرما کے تین ماہ میں اپنے کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف سامنے آیا ، کوٹے سے کم بجلی لینے سے گرمیوں میں صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

    کمپنیوں کی جانب سے کم بجلی لینے سے صارفین پر 122 ارب روپے کا بوجھ پڑا، اپریل مئی جون میں بجلی کمپنیوں نے اپنے کوٹے سے 41 فیصد تک کم بجلی لی۔

    دستاویزمیں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں بجلی کمپنیوں کا کوٹا 37 ارب 34 کروڑ 50لاکھ یونٹ تھا، بجلی کمپنیوں نے 32 ارب 66 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کم بجلی لی، 3 ماہ میں بجلی کمپنیوں نے کوٹے سے 4ارب 98 کروڑ 40 لاکھ یونٹس کم بجلی لی۔

    اپریل میں 8 ارب 97 کروڑ یونٹس کوٹے کے مقابلے میں10 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی لی جبکہ مئی میں بجلی کمپنیوں کا کوٹہ 12 ارب 95کروڑ 70 لاکھ یونٹس مقرر تھا تو بجلی کمپنیوں نے کوٹے کے برعکس 11 ارب 12 کروڑ90 لاکھ یونٹس بجلی لی۔

    جون میں بجلی کمپنیوں نے12 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی لی، جون میں بجلی کمپنیوں کا کوٹہ 14 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ یونٹس مقرر تھا۔

    ٹیسکو نے 3 ماہ میں اپنے مقررہ کوٹے سے 41 فیصد کم بجلی استعمال کی جبکہ آئیسکو نے کوٹے سے 14 فیصدلیسکو نے 10 فیصد ، گیپکو نے 14 فیصد،فیسکو نے کوٹے 10 فیصد ، میپکو نے 12 فیصد پیسکو نے کوٹے سے 16 فیصد کم بجلی لی۔

    دستاویز کے مطابق 3ماہ میں حیسکو نے اپنے کوٹے سے 19 فیصد اور کیسکو نے 13 فیصد سیپکو نے کوٹے سے 15 فیصد کم بجلی لی۔

  • ایشیاکپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری

    ایشیاکپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی، فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، ایشیا کپ کے 4 میچز  پاکستان میں شیڈول ہیں جس میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

  • نگران حکومت کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کا سیلاب نہ رک سکا

    نگران حکومت کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کا سیلاب نہ رک سکا

    اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ 0.5 فیصد کا مزید اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح پچیس اعشاریہ تین چارفیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کا سیلاب نہ رک سکا ، ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا مزید اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات نے جاری پورٹ میں بتایا کہ سالانہ بنیادپر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں پیاز ،انڈے،دالیں ، چینی ، دودھ ، دہی سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پیاز 23.56 فیصد، دال مسور 3.66 فیصد،چینی 3.43 فیصد ، لہسن9.17فیصد ،انڈے2.13فیصد، دال ماش 1.52فیصد مہنگی ہوئی۔

    ایک ہفتے میں 12اشیاکی قیمتوں کمی ،ٹماٹر 22.16 فیصد ، چکن 5.44 فیصدسستی ہوئی۔