اسلام آباد: امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،جس سے آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، فروری میں منی بجٹ میں سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے سے 45 سے 55 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ لگژری آئٹمز میں 500 ڈالرمالیت سے زائد کے امپورٹڈ موبائل فون شامل ہیں ، امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے امپورٹڈمیک اپ سامان ، امپورٹڈ لپ اسٹک، مسکارے، فیس پاؤڈر ، بالوں کیلئےامپورٹڈ اسٹیٹنر، رولر، ڈرائرز سمیت بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائرز اور ایکس ٹینشنز ، امپورٹڈ ہیئرریموونگ کریم، بلیچ کریم اور ہیئر وٹامنز پرسیلزٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔
پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک ، امپورٹڈ برانڈڈشوز ، خواتین کیلئےامپورٹڈ برانڈکے پرس ، مپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔
اس کے علاوہ ا مردوں کیلئےامپورٹڈ شیونگ کریم ،شیونگ جیل ،امپورٹڈ سن گلاسز اور پرفیومز، امپورٹڈ پرائیوٹ اسلحہ ، امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز،آئی پوڈ ،اسپیکرز ، امپورٹڈ ٹریولنگ بیگ ،سوٹ کیس پر سیلز ٹیکس 25فیصد پر ہی رہے گا۔
امپورٹڈ لگژری برتنوں ، امپورٹڈ دروازوں ،کھڑکیوں ،امپورٹڈ باتھ فٹنگر ، امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان، امپورٹڈ فانوس ،فینسی لائٹس، امپورٹڈ فرنیچرز ،لکڑی کے شو پیس ، امپورٹڈ کارپٹس اور غالیچے ، امپورٹڈ اسپرنگ میٹرس اورتکیے پربھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔
امپورٹڈ منرل واٹر، انرجی ڈرنکس ،امپورٹڈ جوسز ، امپورٹڈ ہیٹر اور بلورز ، موسیقی کے امپورٹڈآلات پر بھی سیلز ٹیکس 25 پر برقرار رہے گا۔
امپورٹڈ بسکٹ، کیک اور بیکری آئٹمز، امپورٹڈ چاکلیٹ، امپورٹڈ ٹافیاں ،کینڈی، امپورٹڈ جیلی اور مانیونز، ڈبےمیں بندامپورٹڈ مچھلی ،مشرومز، امپورٹڈ ڈرائی پاپڑ، کارن فلیکس اور پاستہ پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔
دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ بچوں امپورٹڈ ڈبےمیں بند دودھ پرسیلزٹیکس 12 سے بڑھاکر 18 فیصد فیصد کرنے کا امکان ہے۔
روزمرہ استعمال کی اشیا پر سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ، چائے، چینی، جام اور جیلی ، صابن، سرف، برتن دھونےکےلیکورڈپ ، ٹوتھ پیسٹ،ٹوتھ برش ،ماؤتھ فریشنر پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔
ڈبےمیں بندمصالحہ جات،گوشت گلانے کے پاؤڈر سمیت چائے کی پتی اور ڈبے میں بند سبز قہوہ پر سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رہے گا۔