Author: علیم ملک

  • ‘روس سے سستے تیل کا  پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا’

    ‘روس سے سستے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا’

    اسلام آباد : وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، وہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے اپنی بندرگاہ تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق روس سے سستے تیل کی درآمد کے معاملے پر وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو اومان بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، روس سے پہلے جہاز میں ایک لاکھ ٹن تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اومان سے چھوٹے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل اپنی بندرگاہ تک لایاجائے کونکہ ہماری بندگارہ پچاس ہزار ٹن سے زیادہ لنگرانداز ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم سیکٹر کی گرین فیلڈ ریفائننگ پالیسی متعارف کرائی ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان کی توانائی کی فی کس کھپت کم ترین ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملکی پٹرول اور ڈیزل کی سالانہ طلب 20 ملین ٹن ہےاور مقامی سطح پر تیل کی پیداوار دس سے گیارہ ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ ملک میں فرنس آئل کی کھپت بہت محدود ہوگئی ہے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں عالمی سال ڈیپ کنورژن ریفائنری کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، تین چار لاکھ بیرل کی ریفائنری کی ضرورت ہے کیونکہ سال 2032 میں پٹرول ڈیزل کی ضرورت 33، 34 ملین ٹن ہوجائے گی ، اگر اقدامات نہ کئے گئے تو 22 ملین ٹن تیل درآمد کرنا پڑے گا۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 60،70 فیصد کنسورشیم کے لئے تیار ہیں ، انرجی سیکورٹی کے لئے ملک میں کروڈ آئل سٹوریج بہت ضروری ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے سے بھی زائد مہنگی کردی گئی، نیپرا نے اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.25 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

    حالیہ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 46 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

  • کراچی والوں سے مئی، جون اور جولائی کے بجلی بلوں میں  اضافی وصولیاں کی جائیں گی

    کراچی والوں سے مئی، جون اور جولائی کے بجلی بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی

    اسلام آباد : کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافی وصولیاں مئی، جون اور جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈیڑھ سال پرانی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کیلئے بجلی ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے گذشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ یعنی اکتوبر تا دسمبر دو ہزار اکیس کی مد میں اضافے کی منظوری دی۔

    اضافی وصولیاں تین ماہ میں کی جائیں گی، نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں مئی، جون اور جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

    وفاقی حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔

  • بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ملک بھر میں بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگا گیا ہے، درخواست پر31 مئی کو سماعت ہوگی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ 49 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی۔

    اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 8 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر تھی تاہم اپریل میں پانی سے 18.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 18.17 فیصد، فرنس آئل سے 2.22 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.88 ،درآمدی ایل این جی سے 24.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 19.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • کراچی والے بجلی کے   بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    کراچی والے بجلی کے بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : کراچی میں بجلی 5 روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی ، اضافہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےتحت 48 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی ہے ، منظوری سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی درخواست کی۔

    نیپرا اتھارٹی 31 مئی کو کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

  • بجٹ سے قبل اہم فیصلہ، سیکرٹری خزانہ تبدیل

    بجٹ سے قبل اہم فیصلہ، سیکرٹری خزانہ تبدیل

    وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

    امداد اللہ بوسال اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔

    ذرائع کے مطابق نئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کا شمار وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی اور بااعتماد افسران میں ہوتا ہے امداد اللہ بوسال پنجاب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔

    واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کے لیے حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں بجٹ سے قبل وزارتوں کی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔

  • کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پولیس لائنز سے روانگی کے دوران کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 متعدد قوائد کے ساتھ نافذ ہے اسی دوران جب سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کا وقت قریب آیا تو کارکنان کی بڑی تعداد سرینگر ہائی وے  پہنچ گئی۔

    عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

    اس دوران سرینگر ہائی وے کے دونوں اطراف ٹریفک روک دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی اس جگہ موجود تھی، پولیس نے کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی  پکڑ دھکڑ شروع کردی ان پر ڈنڈے برساتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق سرینگر ہائی وے سے اب تک پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی عام شہری کو بھی کارکنان سمجھ کے پولیس نے گرفتار  کرلیا۔

  • وزارت خارجہ بیرون ملک مشنز کو ادائیگیوں کیلیے فنڈز کی قلت کا شکار

    وزارت خارجہ بیرون ملک مشنز کو ادائیگیوں کیلیے فنڈز کی قلت کا شکار

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل بے قدری کے اثرات، وزارت خارجہ بیرون ملک مشنز کو ادائیگیوں کے لئے فنڈز کی قلت کا شکار ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا موقف ہے کہ بیرون ملک مشنز کے لئے بجٹ کا 91 فیصد غیر ملکی کرنسیوں میں ادا کیا جاتا ہے روپے کی بے قدری کے باعث فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مشنز کے لئے دس ارب روپے سے زائد کی ضرورت ہے جب کہ مین سیکرٹریٹ اور دیگر اداروں کے لئے 53 کروڑ 60 لاکھ کی ضرورت ہے۔

    وزارت خزانہ کی بیرون ملک مشنز کےلئے وزارت خارجہ کو 8 ارب 40 کروڑ روپے فراہمی کی تجویز ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اور دیگر اداروں میں اخراجات کے لئے 53 کروڑ 60 لاکھ فراہمی کی تجویز ہے۔

    اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے وزارت خارجہ کو 8 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

  • کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 سال بعد آخر کار ختم ہونے والی ہے

    کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 سال بعد آخر کار ختم ہونے والی ہے

    اسلام آباد: کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 سال بعد آخر کار ختم ہونے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی بیس سالہ مدت ختم ہونے والی ہے، جس پر کمپنی نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کر لیا ہے۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں مزید 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔

    نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ لائسنس میں مزید 20 سال 20 جولائی 2043 تک توسیع کی جائے، کے الیکٹرک نے کہا کہ وہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔

    درخواست موصول ہونے کے بعد نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے اس پر 14 روز میں رائے طلب کر لی ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائِی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پاکستان میں مہنگائِی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اسلام آباد : مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح 48.35 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ، ایک ہفتے کے دوران شرح میں 1٫05 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائِی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح 48.35 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1٫05 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتےمیں 30 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران چکن 35 روپے 74 پیسے، آلو 3 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگے جبکہ نیڈو دودھ کا 390 گرام پیکٹ 26 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ دال چنا 4 روپے 82 پیسے، دال مسور 5 روپے 11 پیسے فی کلو مہنگی جبکہ حالیہ ہفتے انڈے 4 روپے89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 26 روپے 61 پیسے آٹے کا 20کلو تھیلا 24 روپے 61 پیسے مزید مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ کیلے ، تازہ دودھ، دہی چاول سمیت دیگر اشیاء بھِی مہنگی ہوئیں۔

    اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیتموں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں ، پیاز 12 روپے 81 پیسے لہسن 12 روپے 56 پیسے فی کلو ، ٹماٹر، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اور خوردنی گھی سستا ہوا۔