Author: علیم ملک

  • مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی

    مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی

    مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی یہ اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرا دی اور بجلی فی یونٹ 34 پیسے مہنگی کردی۔ یہ اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اس سے بجلی کے صارفین پر دو ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا اور بجلی صارفین کو یہ ادائیگی مئی کے بلوں میں کرنا ہوگی۔

  • شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں

    شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں

    اسلام آباد: شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر ملز مالکان نے قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ حکومتی اپلیٹ کمیٹی میں چیلنج کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ وہ فی کلو 115 سے 120 میں پڑنے والی چینی 100 روپے سے کم میں نہیں بیچ سکتے، ان کا کہنا ہے کہ اپلیٹ کمیٹی نے اپیل مسترد کی تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

    شوگر ملز مالکان کے مطابق حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے، یاد رہے کہ حکومت نے 20 اپریل کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جب کہ چینی کی ایکس مل قیمت 95 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی۔

    حکومت نے چینی کی مقررہ قیمتوں کے خلاف اپیل کے لیے اپلیٹ کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری پاور ڈویژن پر مشتمل ہے۔

  • عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر روک دیا گیا

    عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر روک دیا گیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ہیں تاہم ان کی گاڑی کو عدالت کے مرکزی دروازے کے باہر روک لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ہیں تاہم ان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور گاڑی کو عدالت کے مرکزی دروازے کے باہر روک لیا گیا ہے۔

    سابق وزیراعظم کی گاڑی کو پولیس نے روکا ہے اور اس کا موقف ہے کہ عدالت نے گاڑی کے داخلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے ہائیکورٹ سے گاڑی کے داخلے کی اجازت ملے گی تب ہی اندر جانے دیں گے۔

    اس موقع پر پولیس افسران اور بھاری نفری کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود ہیں جب کہ عمران خان کی گاڑی کے ہمراہ ان کا ذاتی سیکیورٹی اسکواڈ اور پی ٹی آئی رہنما بھی موجود ہیں۔

  • مردم شماری پر تحفظات، ادارہ شماریات نے پارلیمانی جماعتوں کو بریفنگ کے لیے بلا لیا

    مردم شماری پر تحفظات، ادارہ شماریات نے پارلیمانی جماعتوں کو بریفنگ کے لیے بلا لیا

    اسلام آباد: مردم شماری پر تحفظات کے باعث ادارہ شماریات نے پارلیمانی جماعتوں کو بریفنگ کے لیے بلا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساتویں قومی مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی ادارہ شماریات نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اور بی این پی کے وفاقی وزرا کو بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن، جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی بریفنگ میں شریک ہوں گے۔

    چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی بریفنگ میں مدعو کیا گیا ہے، وفاقی وزرا نوید قمر، اسرار ترین، شاہ زین بگٹی اور خالد مگسی کو بھی مردم شماری سے متعلق بریفنگ میں بلایا گیا ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے حکام پارلیمانی جماعتوں کو ساتویں مردم شماری پر صورت حال سے آگاہ کریں گے، ممبر سپورٹ سروسز سرور گوندل نے پارلیمانی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دیے۔

    وفاقی ادارہ شماریات میں بریفنگ آج تین بجے ہوگی، زوم لنک پر بھی شرکا بریفنگ میں شامل ہو سکیں گے۔

  • روس سے سستے تیل کی درآمد سے متعلق اہم پیش رفت

    روس سے سستے تیل کی درآمد سے متعلق اہم پیش رفت

    پاکستان کی روس سے سستے تیل کی درآمد کے معاملہ پر اہم پیشرفت، پاکستان کی جانب سے آرڈر کئے گئے پہلے روسی خام تیل کا ٹیسٹ کارگو چوبیس مئی تک پاکستان پہنچے گا۔

    پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل کا پہلا ٹیسٹ کارگو24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور روس سے درآمد کیاجانے والاخام تیل پاکستان کو سستا پڑےگا۔

    ذرائع کے مطابق روسی تیل عالمی مارکیٹ سے کس قدر سستا پاکستان کو ملے گایہ طے ہونا ابھی باقی ہے روس کے تیل کی درآمد کے حوالے سے کمرشل ڈیل پاکستان سٹیٹ آئل کررہاہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سستے تیل کی مد میں روس سے پہلا ٹیسٹ کارگو چند روز قبل آرڈر کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ضرورت کا 25 سے 30 فیصد تیل روس سے خریدنے کا منصوبہ ہے جبکہ روسی تیل پاکستان کو عالمی مارکیٹ کی نسبت کم قیمت میں ملنے کا امکان ہے۔

  • بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا ہے، اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فی صد، کوئلے سے 15.26 فی صد، فرنس آئل سے 0.46 فی صد، مقامی گیس سے 12.66 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فی صد، جب کہ جوہری ایندھن سے 22.90 فی صد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کر چکی ہے، کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو ہوگی۔

  • ڈیجیٹل مردم شماری کیلیے فیلڈ آپریشن کل سے پھر شروع ہوگا

    ڈیجیٹل مردم شماری کیلیے فیلڈ آپریشن کل سے پھر شروع ہوگا

    ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشن کل سے دوبارہ شروع ہوگا عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث کام 5 دن کے لیے روک دیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشن جو عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث 5 دن کے لیے روک دیا گیا تھا کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اب تک 23 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار افراد کا شمار کیا جا چکا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی ملک کے 19 اضلاع میں مردم شماری کا کام تاحل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی مردم شماری کا کام باقی ہے۔

    واضح رہے کہ اب تک کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • سینیٹر طلحہٰ محمود کو وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض

    سینیٹر طلحہٰ محمود کو وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض

    وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے جب کہ کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    سینیٹر طلحہٰ محمود کے پاس وفاقی وزیر سیفران کا عہدہ پہلے سے موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

  • کس صوبے میں کتنے فیصد مردم شماری ہوئی؟

    کس صوبے میں کتنے فیصد مردم شماری ہوئی؟

    حکومت مردم شماری بروقت مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا۔ پنجاب میں مردم شماری کا 99 فیصد سندھ میں 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 82 فیصد، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں سو فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں مردم شماری کا 90 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نامکمل 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مردم شماری کی حتمی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے. مردم شماری کی تاریخ میں 20 اپریل رکھی گئی ہے۔

  • عمران خان حکومت کیخلاف ووٹ دینے والے ہر ایم این اے کو کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری

    عمران خان حکومت کیخلاف ووٹ دینے والے ہر ایم این اے کو کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری

    اسلام آباد: اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی سے فنڈز جاری کرتے ہوئے 50 ارب روپے خرچ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی فنڈز جاری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اب تک اس اسکیم کے تحت ارکان قومی اسمبلی پر 50 ارب روپےخرچ ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 اور 23 کی پارلیمنٹیرین اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے مختص کیے گئے  ہیں، پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد میں  ووٹ  دینے والے  ایم این ایز کو بھی فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں،  ہر ایم این اےکیلئے تقریباً 50 کروڑ روپے کے فنڈز اسکیموں  کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں مالی سال 2022-23 میں پارلیمنٹیرینز اسکیموں کیلئے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص تھے، تاہم اب اس بجٹ کو بڑھاکر 87 ارب روپے اور بعد میں90  ارب روپے کردیا گیا۔