Author: علیم ملک

  • بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے کا بوجھ، پیٹرولیم مصنوعات 148 روپے 85 پیسے مہنگی

    بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے کا بوجھ، پیٹرولیم مصنوعات 148 روپے 85 پیسے مہنگی

    اسلام آباد: پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال کے دوران بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات 148 روپے 85 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کی گئی ہیں، جب کہ ایک سال میں بجلی 11 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    ایک سال کے دوران گیس کے نرخوں میں 112 فی صد تک اضافہ کیا گیا، اور گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

    اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر بھی ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا، 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج بھی عائد کیا گیا، اور صارفین نے سہ ماہی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ سے برداشت کیا۔

    پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال عوام پر بھاری رہا

    ایک سال کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 122 روپے 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 148 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 54 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا، اور لائٹ ڈیزل آئل 64 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

  • مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پھر توسیع

    مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پھر توسیع

    حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ مردم شماری کی حتمی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی۔

    ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی حتمی تاریخ پندرہ اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔

    پنجاب میں مردم شماری کا 99 فیصد جب کہ سندھ میں 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔ بلوچستان میں مردم شماری کا 82 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں 100 فیصد کام مکمل ہو گیا۔ اسلام آباد میں مردم شماری کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملک کے 25 اضلاع میں تاحال مردم شماری مکمل نہ ہوسکی۔ 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہے۔ ملک میں 39.65 ملین میں سے 38.54 ملین گھرانوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • موسم خریف کے لیے پانی کی کتنی قلت ہوگی؟ ارسا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    موسم خریف کے لیے پانی کی کتنی قلت ہوگی؟ ارسا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ خریف کے سیزن کے لیے پانی کی قلت کا تخمینہ 27 فی صد تک لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسم خریف کے لیے پانی کی دستیابی کے جائزے کے لیے ارسا ایڈوئزری کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو منعقد ہوا، جس میں خریف کے لیے پانی کی قلت کا تخمینہ 27 فیصد لگایا گیا۔

    ارسا کا کہنا تھا کہ صوبوں کو پانی کی فراہمی کے دوران نقصانات 13.96 ملین ایکڑ فٹ رہیں گے، اور موسم خریف میں صوبوں کو آب پاشی کے لیے 70 ملین ایکڑ فٹ تک پانی دستیاب ہوگا۔

    ارسا کے مطابق خریف میں 7.26 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں جائے گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو 3.67 ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا، جب کہ پنجاب اور سندھ کو 59.07 ملین ایکڑ فٹ تک پانی دستیاب ہوگا۔

    ارسا کے مطابق پنجاب اور سندھ کو اوائل خریف میں 27 فی صد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا، اور خریف کے آخر میں سندھ اور پنجاب کو 10 فی صد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پانی کے ضیاع اور نقصانات کے معاملے پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کی ایک اور ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دے دی، کابینہ نے "ویز” ایئر ابوظہبی کو پاکستان اور ابوظہبی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کی ایک اور ائیر لائن کو نامزد کرنے کا مطالبہ مان لیا اور پروازوں کی اجازت دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ یو اے ای کی درخواست اور موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، کابینہ نے "ویز” ایئر ابوظہبی کو پاکستان اور ابوظہبی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے، اتحاد، ایمریٹس، ایئر عریبیا، ایئر عریبیا ابودہبی یو اے ای کی نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے بتایا تھا کہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اے380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی، دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں

  • یو اے ای کا پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    یو اے ای کا پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    کراچی : متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن ائیر سیال کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ائیر سیال کو یو اے ای کے لئے آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    حکومتی مطالبے پر یو اے ای نے ایئر سیال کو نامزد کرنے کی پاکستانی تجویز کو تسلیم نہیں کیا تاہم حکومت ائیر سیال کو نامزد کرنے کیلئے دوبارہ درخواست کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، سرین ائیر اور ایئر بلو پاکستان کی یو اے ای کیلئے نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں۔

    خیال رہے حال ہی میں نجی ائیر لائن ائیر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا ہے ، 29 مارچ کو ائیر سیال کی افتتاحی پروازلاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوئی تھی۔

    اس موقع پر چیئرمین فضل جیلانی نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک آپریشن کے بعدبین الاقوامی پروازوں کاآغاز اِئیرسیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گی، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں، جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

  • ایل پی جی قریباً 50 روپے کلو سستی

    ایل پی جی قریباً 50 روپے کلو سستی

    مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی اڑتالیس روپے اٹھہتر پیسے فی کلو سستی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے اور ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 2ہزار 702 رویے 19پیسے میں دستیاب ہوگا۔

    مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3277 روپے 73 پیسے کا تھا ،اپریل کے لئے کمرشل سلنڈر 2ہزار 214 روپے سستا کردیا گیا ہے اور اب کمرشل سلنڈر 10 ہزار 397 روپے میں دستیاب ہوگا ۔

  • 3 جنوری کو ملک میں بلیک آؤٹ کیوں ہوا؟ انکوائری رپورٹ  سامنے آگئی

    3 جنوری کو ملک میں بلیک آؤٹ کیوں ہوا؟ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے این ٹی ڈی سی، حبکو ٹو پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی کے الیکڑک کو رواں سال جنوری میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بلیک آؤٹ کی انکوائری رپورٹ جاری کردی، جس میں این ٹی ڈی سی، جنکو ٹو پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی کے الیکڑک بلیک آؤٹ کی ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے جنوب میں ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداور بڑھائی گئی، شمال میں واقع پن بجلی پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی کی گئی ، بجلی کی ترسیلی لائنوں کی استعداد سے زیادہ فراہمی سے سسٹم غیر متوازن ہوا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ ساوتھ میں فریکوئنسی زیادہ اور جنوب میں کم تھی ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ رن بیک موڈ میِں جانے سے کے ٹو کے تھری پلانٹس ٹرپ کر گئے ، کے 2 کے 3 ٹرپ کرنے سے 1940 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ لکی،اینگرو، شنگھائی الیکڑک اور تھر کول میں کیسکیڈنگ ہوئی، ساوتھ زون کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ساوتھ ریجن میں بلیک آؤٹ ہوگیا ، سسٹم میں 3834 میگاواٹ بجلی شامل کرنے کے باوجود نارتھ ریجن ٹرپ کرگیا اور این پی سی سی میں سکاڈاسسٹم نہ ہونے سے پاور پلانٹس کی بحالی میں تاخیر ہوئی۔

    انکوائری کمیٹی نے بجلی کی ترسیل کے لئے ایچ وی ڈی سی سسٹم کو مضبوط کرنے اور این ٹی ڈی سی سٹاف کی ترسیلی نظام کو سمجھنے کے لئے ٹریننگ کی سفارش کی۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ ڈیموں سے پانی کے اخراج کی مقدار کے تعین کے لئے ایس او پی قائم کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی والی ڈیوائسز کی تنصیب کی جائیں۔

    انکوائری کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاور سسٹم کی سیکورٹی کے لئے سکاڈا سسٹم بہت ضروری ہے۔

  • کراچی والوں  کے لئے بجلی مزید مہنگی ہوگئی

    کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہوگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کیلئےبجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن پر نہیں ہوگا اور اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

    نیپراحکام کا کہنا تھا کہ فروری میں کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، وسائل سے ملنے والی بجلی کی قیمت9.05روپے فی یونٹ رہی۔

    یاد رہے کراچی کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ریلیف

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ریلیف

    کراچی : نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، جس میں بجلی6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپراحکام نے کہا کہ فروری میں پانی اور درآمدی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے پن بجلی پیداوار کم رہی۔

    سماعت میں تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پراتھارٹی نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کےایشوزسے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ تھرکول سے ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے سے مہنگے پلانٹس چلانا پڑے، ٹرانسمیشن لائن مکمل نہ ہونے کی کیا وجہ ہے تفصیلات فراہم کریں۔

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے3دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین نیب نے کہا کیا ہم نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ پہلے آگ لگے پھر بجھائیں گے، کیا این ٹی ڈی سی کی مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے۔

    این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ تھر سے گوادر کے لئے 583 کلومیٹر لائن کی منصوبہ بندی کی ہے، جس پر ،چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ
    صنعتی پیکج سے سرگرمیاں بڑھنے سے بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا تھا ، نیلم جہلم پن منصوبے پر متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کیا ہے، ہمیں بتایا گیا ہےجولائی میں یہ پاور پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

  • وفاقی حکومت  کی  کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    وفاقی حکومت کی کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور صارفین کے لئے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا ، بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔

    ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک اور گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقراررکھنے کے لئے کیا گیا ہے اور اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں یکم مارچ 2023 سے 30 جون 2023 تک بجلی کے صارفین پر اضافی سرچارج (PHL) کے طور پر PKR 3.82/- فی یونٹ لگایا گیا ہے۔ 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے زرعی اور غیر TOU رہائشی صارفین سے فی یونٹ PKR 0.43 کی رقم وصول کی جائے گی۔ جبکہ دیگر صارفین کے زمرے فی یونٹ PKR 3.82 چارج کیے جائیں گے۔