Author: علیم ملک

  • نیپرا نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا

    نیپرا نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا

    کرے کوئی بھرے کوئی نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی چوری کے نقصانات بل دینے والے صارفین سے لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام سے زیادتی کی انتہا کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا ہے اور کے الیکٹرک کو باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین سے 50 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    کے الیکٹرک نے 23-2017 کی مدت کے دوران 76 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے کے ای کی واجب الادا رقوم کی جزوی ادائیگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال دیا ہے۔

    کمپنی کو مالی سال 2017 سے 2023 کے ملٹی ٹیرف کی منظوری دی گئی۔ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور کے الیکٹرک کلیمز کی ادائیگی کرے گی۔ کے الیکٹرککو رائٹ آف کلیمز کی ادائیگیوں کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے یہ وہ نقصانات ہیں جو اس کو بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی یا بجلی چوری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کے ای نے اپنی نا اہلی دور کرنےکے بجائے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا ہے۔

     

    دوسری جانب نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ عوامی سماعتوں اور طویل مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے اور اس کیس میں تمام متعلقہ فریقین کو اپنی رائے پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد کنٹرول پیریڈ سے متعلق زیادہ تر زیر التوا معاملات اختتام کو پہنچ چکے۔

    نیپرا اس سے قبل عدم ریکوری کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے اور وفاقی حکومت نے نیپرا کا یہ فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے۔

    واضح رے کہ کے الیکٹرک کے۔ الیکٹرک (KE) ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں کے ای ایس سی (KESC) کے طور پر عمل میں آیا۔ 2005ء میں اس کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی کمپنی ہے، جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

    کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص کے ای ایس پاور کے پاس ہیں، جو مختلف سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم پر مشتمل ہے۔ اس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ)، اور انفرااسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپیٹل فنڈ (IGCF) شامل ہیں۔ حکومتِ پاکستان بھی کمپنی میں 24.36 فیصد حصص کی مالک ہے

  • نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی

    نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی

    نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کرے۔

    نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور ریکوری میں بہتری لائے، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر بلاجواز لوڈشیڈنگ پر جرمانے عائد کیے، کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے، ان کا این ٹی ڈی سی کے سسٹم پر انحصار بڑھ گیا ہے۔

    کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے، کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔

  • پاکستانی سوشل میڈیا صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں، ایڈوائزری جاری

    پاکستانی سوشل میڈیا صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں، ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 کروڑ سے زائد سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہوئے ہیں۔

    عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں، صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات انفوسٹیلر میلویئر سے چوری کی گئی ہیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں، ڈیٹا لیک سے ان کی شناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، نیز سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر


    ایڈوائزری کے مطابق چوری کے بعد صارفین کی معلومات عام ویب سائٹس پر عوامی طور پر دستیاب رہیں، میلویئر کے ذریعے حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں، اور کریڈنشل اسٹفنگ کے ذریعے خودکار حملے شروع ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے صارفین اپنے اکاؤنٹس دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں۔

    پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے، نیشنل سرٹ نے کہا ہے کہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں، اداروں سے بھی متاثرہ صارفین کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


    پاکستان ویب خطرات کے حوالے سے محفوظ ترین ممالک کی لسٹ میں شامل


    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں، ادارے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔

    ایڈوائزری کے مطابق اس مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات، صارف آگاہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

  • الرٹ: گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ

    الرٹ: گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ

    گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ ہے جس کے لیے صارفین کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز گوگل کروم اور موزیال کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا سے اہم معلومات چراسکتے ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز صارفین کی معلومات اور اسٹور کیا ہوا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔ ہینکنگ سے ڈیسک ٹاپس، موبائل ڈیوائسز میں استعمال کرنے والے صارفین متاثرہوسکتے ہیں۔

    نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ہیکنگ سے بچاو کے لئے سفارشات دے دی ہیں۔

    صارفین کو گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے جدید ورژن انسٹال کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور صارفین کو غیرتصدیق شدہ ویب سائٹس تک رسائی محدود کرنے کی  بھی سفارش کی گئی ہے۔

  • کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ :  نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا

    کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ : نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا

    اسلام آباد : نیپرا نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا جواب مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

    جس میں نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک کے پاس پانچ ارب روپے کا فرنس آئل کا سٹاک موجود ہے، نفرنس آئل کے پلانٹس چل نہیں رہے تو فرنس آئل کا سٹاک کیوں کیا ہوا ہے۔

    جس پر کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ پلانٹس آپریشن کے لئے فرنس آئل کی ضرورت پڑسکتی ہے، اگر کوئی پلانٹ بند ہوجائے تو فرنس آئل والے چلانے پڑسکتے ہیں۔

    کراچی کے عوام گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے ، نمائندہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بتایا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے ، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کو ئی راستہ نکالیں۔

    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی 19 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ 

    کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکڑک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے ، کے ای کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں۔

    رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے ای کے ساتھ ہیں، کے ای سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتاہے زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں اور بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

    کے ای نے ڈیفالٹرزسے وصولیاں کرنے نقصانات میں کمی لانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردئِے ، سی ای او مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو دوبجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہاہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔

    نیپرا نے سی ای او کے الیکڑک کا جواب مسترد کردیا اور مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے۔

  • صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

    صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    درخواست گزار کے مطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔


    صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی


    سی پی پی اے نے کہا بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے جب کہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، اپریل میں پانی سے 21.94 فی صد، مقامی کوئلے سے 14.51 فی صد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

  • عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    حکومت نے عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی وصولیوں کی یقین دہانی کروادی ہے۔

    دستاویز کےمطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی تخمینہ ایک ہزار تین سو گیارہ ارب لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال میں ایک ہزار ایک سو سترہ ارب روپے ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی۔

    یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ! صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں خریدنے پر مجبور

    آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

    واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

  • سرکاری پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل، 3 میں سے صرف ایک کی بولی لگی

    سرکاری پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل، 3 میں سے صرف ایک کی بولی لگی

    سرکاری پیداواری یونٹس کے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور تین پاور پلانٹس میں سے صرف ایک کی بولی لگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری پیداواری یونٹس کے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔ نیلامی میں تین پاور پلانٹس کو رکھا گیا تھا، تاہم صرف ایک سرکاری پلانٹ کی بولی لگی۔

    پاور ڈویژن حکام کے مطابق آج مجموعی طور پر 2362 میگا واٹ کے تین پاور پلانٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ان میں سے صرف 800 میگاواٹ والے جامشورو پاورپلانٹ کے لیے خریدار کمپنی سامنے آئی۔

    صدیق اینڈ سنز کمپنی نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کی خریداری کیلیے بولی لگائی۔ حکومت نے جامشورو پاور پلانٹ کی ریزرو پرائس 9 ارب 97 کروڑ مقرر کی تھی۔

    پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ جنکو ٹو کے 6 پاور پلانٹس کی نیلامی کا عمل مؤخر کردیا گیا ہے اور اب یہ نیلامی 30 مئی کو دوبارہ شروع کی جائے گی۔

    اس نیلامی میں جنکو تھری کیلیے کوئی بھی بولی دہندہ نیلامی میں شامل نہ ہوا۔ اس میں مظفر گڑھ اور فیصل آباد پاور اسٹیشن شامل ہیں اور دونوں پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 1482 میگاواٹ ہے۔ حکومت نے جنکو تھری پاور پلانٹس کی ریزرو پرائس 26 ارب 62 کروڑ مقرر کی تھی۔

    پاور ڈویژن کے مطابق پرانے پلانٹس کی بولی کا انتظام کیا تھا جس کا پہلا فیز مکمل ہوگیا تھا۔ پہلے فیز میں 9 ارب کی بولیاں موصول ہوئیں۔ نیسپاک نے بولی کے عمل میں معاونت کی جب کہ مظفر گڑھ اور فیصل آباد کیلیے کوئی بولی نہیں آئی۔

  • پٹرول، ڈیزل کتنا سستا ہونا چاہیے تھا، عوام کو کتنے ریلیف سے محروم کیا گیا؟

    پٹرول، ڈیزل کتنا سستا ہونا چاہیے تھا، عوام کو کتنے ریلیف سے محروم کیا گیا؟

    حکومت کی جانب سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو کتنے ریلیف سے محروم رکھا گیا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    حکومت نے اس بار شہریوں کو پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کتنے ریلیف سے محروم کیا گیا۔ اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر ایک روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی بنتی تھی لیکن قیمت برقرار رکھی گئی۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 09 پیسے فی لیٹر کمی ہونی چاہیے تھی، لیکن صرف 2 روپے کمی کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی ایڈجسٹمنٹ پٹرول کی قیمت کم کرنے میں رکاوٹ بن گئی۔ جب کہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ اور فریٹ مارجن میں اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید سستا نہ کیا جاسکا۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 25 پیسے فی لیٹر بڑھ کر ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 9 پیسے تھی۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پی ایس ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 84 پیسے فی لیٹر بڑھ کر اب 85 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ صرف ایک پیسہ تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جبکہ ایکسٹرا مارجن میں 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی۔ تاہم پٹرول پر فریٹ مارجن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی، ڈسٹری بیوشن اور ڈیلرز مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-prices-government-announced/

  • آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا  نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی

    آئندہ مالی سال بجلی صارفین کو 140ارب سے 400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے، آئندہ مالی سال پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ ہے۔

    رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔