Author: علیم ملک

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کے نرخ کم ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے اس پر لیوی میں اضافہ کر دیا۔

    حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے بڑھا کر شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی کی شرح 7 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 77 روپے 1 پیسے مقرر کر دی۔

    مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھا کر شرح 18 روپے 95 پیسے کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل پر اس کی شرح میں 7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے 15 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے

    ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا کر شرح 78 روپے 2 پیسے کر دی گئی۔

    گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی جس کا اطلاق 16 اپریل 2025 سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 30 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے پندرہ دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی جائیں گی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد صارفین تک ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

  • الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بڑا قدم، چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ تک زبردست کمی

    الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بڑا قدم، چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ تک زبردست کمی

    اسلام آباد: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

    نیپرا فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے، بنیادی ٹیرف 45.55 روپے سے کم کر کے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

    گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

    حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔


    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ


    دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق 16 اپریل 2025 سے ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 30 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

    تاہم، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے، پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، پیٹرول پر لیوی 70 روپے تھی، جو اب 78 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

    ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ڈیزل پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

  • گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا امکان

    گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوبگاس پاور پلانٹس نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر 16 اپریل کو سماعت ہوگی۔

    علاوہ ازیں 2 آئی پی پیز جو 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگے تھے انہوں نے بھی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

    بگاس کے پاور پلانٹس میں چنیوٹ پاور، المعیز انڈسٹری ودیگر شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن پاور کمپنی کی جانب سے بھی نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدے کی منظوری دی تھی۔

    دوران سماعت بگاس پاور پلانٹس ان کے ورکنگ کیپٹل کمپوننٹ کو 50 فیصد کم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، فاؤنڈیشن پاور کے 0.90 انشورنس کیپ پر نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں!

    ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں!

    اسلام آباد : ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لیئے تیار ہوجائیں، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا گیا، سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اسطا 735روپے59پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی۔

    سوئی کی گیس نے اوسط قیمت میں207روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

    گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کردیں ، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی۔

    گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، سوئی ناردرن کا 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹفال وصول کرنے کی درخواست کی۔

    سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی ، کمپنی نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کردی۔

    سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی اور 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹفال کی وصولی کی درخواست دی۔

    سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری

    کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومت درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

    بجلی کی قیمت مین کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔

    فیصلے کے مطابق  بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی، کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ وفاق نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا  نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔

    گزشتہ ماہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ  ہوا تھا، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری

    لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : کراچی کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ، کراچی الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

    نیپرا اتھارٹی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گی ، درخواست کی منظوری پر صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپےکا ریلیف ملے گا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا تھا۔

    انھوں نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کمی سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کو تحریک ملے گی اور اسے عید کی خوشی میں قوم کے لیے ایک تحفہ قرار دیا۔

    وزیر اعظم نے بجلی کی چوری سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا، جو سالانہ 600 ارب روپے بنتی ہے۔

  • 2025 کے پہلے 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب کا اضافہ

    2025 کے پہلے 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب کا اضافہ

    اسلام آباد: 2025 کے پہلے 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب کا اضافہ ہوگیا، سرکلر ڈیٹ 2 ہزار ارب سے زائد ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے دستاویز جاری کردیے گئے، پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ فروری 2025 تک 2 ہزار 531 ارب روپے پر پہنچ گیا، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 384 ارب روپے تھا۔

    بجلی کمپنیوں کی نااہلی ، پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ

    دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 60 ارب روپے بڑھا، جنوری 2025 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2 ہزار 444 ارب روپے ہوگیا تھا۔

    جنوری کے مقابلے فروری میں پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ مزید 87 ارب روپے بڑھا، دسمبر کے مقابلے فروری 2025 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب روپے اضافہ ہوا۔

    دستاویز میں سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جون 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/ecc-approves-circular-debt-settlement-plan/

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف

    اسلام آباد : چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔

    نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔

    سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں کا تخمینہ ہے، عوام کو پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تحت تین ماہ کے لیے بجلی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پانچ آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالےمعاہدوں کا بارہ ارب کا ریلیف ملا ہے جبکہ بتیس آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدے ہوچکے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ گردشی قرضے میں کمی کے لیے آئِی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔

    چئیرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس سے پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا ، ابھی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں آئی ہیں جس سے مزید کمی کا امکان ہے، عوام کو تیسری سہ ماہی ایڈجسٹ٘منٹ کا فوری ریلیف فراہم کیاجائے گا۔

    حکام نے کہا کہ اس سال کی سبسڈی کا حجم دو سوچھیاسٹھ ارب روپے ہوجائے گا۔ حکومتی منصوبہ بندی سے موسم گرما میں عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ دو ہزار چار سو ارب روپے تک ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے.

  • فی یونٹ کتنے روپے کمی اور نیا ٹیرف کیا ہے؟ اہم تفصیلات جانیے

    فی یونٹ کتنے روپے کمی اور نیا ٹیرف کیا ہے؟ اہم تفصیلات جانیے

    وزیراعظم کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف 4روپے 78پیسےفی یونٹ برقرار رہے گا۔

    51سے 100 یونٹ  لائف لائن صارفین کا ٹیرف 9 روپے37 پیسےفی یونٹ برقرار رہےگا۔

    ماہانہ ایک سے 100یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 6 روپے 14 پیسے کی کمی ہو گی۔ ماہانہ ایک سے 100یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف کمی کے بعد 8روپے52 پیسے ہو جائے گا۔

    ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے ٹیرف میں 6روپے 14پیسے کمی کی جائے گی جس کے بعد ان صارفین کا ٹیرف 11 روپے 51پیسے ہو جائے گا۔

    300یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7روپے 24 پیسے کمی سے 34 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔ گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 7روپے 24 پیسے کمی سے48 روپے 46 پیسے ہو جائےگا۔

    کمرشل صارفین کا ٹیرف 8روپے 58 پیسےکمی سے 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو جائےگا۔

    زرعی صارفین کا ٹیرف 7روپے 18پیسےکمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو جائےگا۔ صنعتی صارفین کاٹیرف 7روپے 69 پیسےکمی سے 40 روپے 51پیسے فی یونٹ ہو جائےگا۔

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط ٹیرف 7روپے 41 پیسے کمی سے 37روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔

  • کِن صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹ بجلی مل رہی ہے؟

    کِن صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹ بجلی مل رہی ہے؟

    وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹریف میں کمی کو عوام سے کیے گئے وعدے کی جانب قدم قرار دیا ہے۔

    اپنے بیان نے میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں تاریخی کمی عوام سے کیے وعدہ وفا کرنے کی جانب  قدم ہے گھریلو صارفین کیلئے7.41،صنعتوں کیلئے بجلی7.69 روپے کی کمی کر دی۔

    اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن اب بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پرکام کر رہا ہے عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی، بجلی کےتقسیم کار سسٹم میں مزیدبہتری لانےکیلئےدن رات کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ صارفین کو بجلی پیداواری قیمت کا بھی 70فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے ان 2کروڑ صارفین کو 11.50روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے، عنقریب صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کےساتھ چلنا شروع ہو گا۔

    قیمتوں میں کمی

    شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ روپے کمی کا اعلان کردیا اور کہا تمام صارفین کو کو 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسے تھی، آج گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 45 روپے5 پیسے پر ہے۔

    وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59 پیسے فی یونٹ روپے کمی کا اعلان کیا۔

    ان مزید کہنا تھا کہ سال میں 600ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے، بجلی کی چوری کو روکنا ہمارا اگلا ہدف ہے، 600ارب روپے کی بجلی کی چوری کو مکمل طورپر بند کرنا ہے۔