Author: علی حسن

  • دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

    دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

     آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ اور بولنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، ایک چرف شاہین آفریدی نے تیز باولنگ کی تو دوسری طرف ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کر کے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

     عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز ہر اعتبار سے شاندار تھی، اس مرتبہ بھی پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے۔

    آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے، ان کی بولنگ کی رفتار 150 اور کبھی تو 160 تک ہوتی ہے، بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

     عثمان خواجہ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اسکیپر کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں لیکن بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، صائم ایوب، امام الحق، ابرار احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

  • بابراعظم کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں: آسٹریلوی اسپنر

    بابراعظم کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں: آسٹریلوی اسپنر

    آسٹریلوی اسپنر  ٹوڈ مرفی نے کہا ہے کہ بابراعظم کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    پرائم منسٹر الیون کے اسپنر ٹوڈ مرفی نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے پہلے جاری بیان میں کہا ہے کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے ان کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    آسٹریلوی اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین باولرز اور بیٹرز آسٹریلیا آرہے ہیں، سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بیان سے میں اتفاق نہیں کرتا، کوئی بھی ٹیم اپنا کمزور باولنگ اٹیک آسٹریلیا نہیں بھیجتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باولنگ لائن اپ میں نوجوان فاسٹ اور اسپن باولرز ہیں، پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا، اس سیریز میں نیتھن لائن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے مابین میچ 6 دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلیا سیریز میں بابر بمقابلہ اسمتھ توجہ کا مرکز ہوگا: سرفراز احمد

    آسٹریلیا سیریز میں بابر بمقابلہ اسمتھ توجہ کا مرکز ہوگا: سرفراز احمد

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں دو جوڑیاں فینز کی توجہ کا مرکز ہوں گی، ایک بابر بمقابلہ اسمتھ اور دوسری اسٹارک بمقابلہ شاہین۔

    سرفراز احمد نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین اس سیریز میں مداحوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    انھوں نے کہا بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

    سرفراز احمد نے کہا شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک بہترین باؤلرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں، شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا، اس مرتبہ بھی فینز شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: پرتھ میں ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل

    وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، میں نے دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے، یہاں سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستان کرکٹ فینز ہمیشہ پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی فینز بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: پرتھ میں ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: پرتھ میں ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل

    پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے لیے پرتھ میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا کام مکمل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے پرتھ کے اسٹیڈیم میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    ان 5 ڈراپ ان پچز پر بھی واکا گراؤنڈ والی گھاس اور مٹی کا استعمال کیا گیا ہے، ایک ڈراپ ان پچ کا وزن 25 ٹن کے قریب ہے اور اس کی تنصیب میں دو دن لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جب کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر کو میلبورن اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

  • اعظم خان پر عائد جرمانہ، پی سی بی کا اہم قدم

    اعظم خان پر عائد جرمانہ، پی سی بی کا اہم قدم

    کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیٹر اعظم خان پر عائد کردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔

    کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران  پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

    اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی  اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ یشنل ٹی20 کپ کے دوران کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان فلسطین کا لوگو اپنے بلے پر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی تھی جس پر پی سی بی جرمانہ عائد کیا تھا۔

    بورڈ کی جانب سے کرکٹر پر جرمانہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر فینز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی تھی جبکہ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  • آئی جی سندھ نے کرکٹر عامر یامین کے ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا

    آئی جی سندھ نے کرکٹر عامر یامین کے ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا

    کراچی: آئی جی سندھ رفعت راجہ نے رشوت ستانی سے متعلق کرکٹر عامر یامین کے ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سکرنڈ پولیس کی حدود میں انٹرنیشنل کرکٹرز سے رشوت ستانی کے معاملے پر آئی جی سندھ رفعت راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ملتان جانے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں عامر یامین اور صہیب مقصود کو پولیس نے گھیر لیا تھا اور ان سے 8 ہزار روپے رشوت لے کر ہی چھوڑا۔

    صہیب مقصود، عامر یامین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ رفعت راجہ نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    عامر یامین نے لکھا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان سے کہا تھا کہ ’’8 ہزار روپے دو گے تبھی جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو۔‘‘ جب کرکٹرز نے انھیں بتایا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں، تو پولیس والے نہ مانے اور کہا ’’اگر پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور دوبارہ پولیس روکے گی۔‘‘

  • صہیب مقصود، عامر یامین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    صہیب مقصود، عامر یامین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی: سندھ پولیس کے اہل کاروں نے انٹرنیشنل کرکٹرز سے بھی وصولی کر ڈالی، صہیب مقصود اور عامر یامین رشوت خور اہل کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ملتان جانے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پولیس نے گھیر لیا، عامر یامین اور صہیب مقصود کو سکرنڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روکا گیا۔

    دونوں کرکٹرز نے واقعے سے متعلق ٹوئٹس میں بتایا، عامر یامین نے لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تبھی جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو، ہم نے بتایا بھی کہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں لیکن پولیس والے نہ مانے اور کہا کہ اگر پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور دوبارہ پولیس روکے گی۔

    صہیب مقصود نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد پولیس نے ہمیں جانے دیا، سندھ پولیس میں کرپشن بھری ہوئی ہے، دیگر صوبوں میں ہمارے ساتھ ایسا کبھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے، کھلاڑیوں کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ رات دیر گئے ہوا۔

  • زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولر بننے کا جنون پیدا ہوا، انہیں میں بچپن سے دیکھتا ہوا آرہا ہوں، میرے بولنگ کرانے کا اسٹائل نیچرل ہے اور اسی اسٹائل کو نکھارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ایسا وقت بھی دیکھا جب جوتے خریدنے کیلئے پیسے بھی نہیں تھے، ایک بار نائٹ میچ میں، میں نے چپل پہن کر بولنگ کرائی، بعد میں جب پیسہ آیا تو راستے ہموار ہوتے چلے گئے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ کہا سخت محنت کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی، مستقبل میں موقع ملا تو بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ڈیتھ آوور میں آؤٹ کروں گا۔

    زمان خان نے اے آر وائی سے ڈربی شائر میں کھینے کا تجربہ بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وہاں پہلی دفعہ کھیلا کاؤنٹی کرکٹ میں 25 وکٹیں لیں، وہاں غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

  • کیا شاہین آفریدی انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ سیزن ٹو کھیل سکیں گے؟

    کیا شاہین آفریدی انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ سیزن ٹو کھیل سکیں گے؟

    انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ سیزن ٹو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ نہ کھیلنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کھیلنے سے روکا جائے گا، اور کھلاڑی صرف پاکستان سپر لیگ تک محدود رہیں گے۔

    فاسٹ بولر کاشف علی نے بابر اور رضوان کو پریشان کردیا

    شیڈول کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے بعد شاہین آفریدی نے ڈیزرٹ وائپرز کو جوائن کرنا ہے، ان کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سالہ معاہدہ ہوا ہے، اور تین سیزنوں تک شاہین شاہ آفریدی کنٹریکٹ سائن کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی ایل ٹی 20 لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال 19 جنوری سے یو اے ای میں ہوگا۔

  • ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، شعیب ملک

    ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، شعیب ملک

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے تاہم اگر موقع تو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر توجہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے چنانچہ اس بارے میں بعد میں سوچوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہ ہوں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہوگا وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بالکل! مجھ سے بات کی جائے تو میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسی طرح جسمانی طور پر فٹ ہوں جیسے اپنی جوانی کی کرکٹ میں تھا، مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں ضرور اس پر غور کروں گا۔