Author: علی حسن

  • امریکا کا بڑا فیصلہ، کئی ممالک خطرناک قرار

    امریکا کا بڑا فیصلہ، کئی ممالک خطرناک قرار

    امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت سولہ ممالک کے لیے کورونا کے باعث سیاحت پر پابندی لگادی ہے اور انہیں خطرناک ممالک قرار دیا ہے۔

    کورونا کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاؤ نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیے ہیں اور ممالک دوبارہ مختلف نوعیت کی پابندیوں کی طرف جارہے ہیں۔

    امریکا نے بھی کورونا کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ کے باعث 16 ممالک کو خطرناک ملک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

    جن ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاؤ، آئل آٖف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

    ان ممالک کے حوالے سے امریکی مرکز برائے تحفظ انسداد امراض نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہیں خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے لیے سیاحت کی پابندی لگائی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

    کراچی: پی ایس ایل سیزن 7 سے قبل اسٹار آل راؤنڈر کو پریشانیوں نے گھیرے میں لے لیا ہے، جس کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے، انجری کے باعث شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، انجری کی نوعیت سے متعلق اسٹار آل راؤنڈر کے ڈاکٹرز سے مشورے جاری ہیں۔

    دوسری جانب شاہد آفریدی کی اہلیہ کی بہن (سالی ) کا انتقال ہوگیا ہے،  پے در پے مسائل کے باعث شاہد آفریدی نے بائیو سیکیورببل سے نکل کر گھر منتقل ہونےپر غور شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ کل کراچی اسٹیڈیم میں سجنے جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگی جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہفتے کو شیڈول ہے۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

    شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

  • پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کراچی: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشی کی خبر ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کے اعلان کے بعد بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ پر یہ ٹکٹ خریدے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 ،زیادہ سے زیادہ 3000 روپے رکھی گئی ہے۔Imageخریدار آن لائن ٹکٹ خریدنے کےلیےشناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا استعمال کرے گا، جس کے فوری بعد موبائل نمبر پر ویب سائٹ کی جانب سے ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، خریدار ٹوکن نمبر ایزی پیسہ یا جاز کیش کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کرسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: پی ایس ایل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِغور

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم کووڈ کی صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جاسکتاہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس یل سیزن 7 کی افتتاحی تقریب 27جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جہاں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹکراو 29جنوری کو ہوگا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 30جنوری کو مدمقابل ہونگے۔

  • اسکولز کرکٹ لیگ کا اعلان

    اسکولز کرکٹ لیگ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ اسکولز کرکٹ لیگ کا آغاز فروری میں ہوگا۔ لیگ ‏کے پہلے مرحلے میں کُل 239 میچز کھیلے جائیں گے جو صوبے کے 30 مختلف اضلاع میں منعقد ‏ہوں گے۔ جہاں 240 ٹیموں کے مجموعی طور پر 3850 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    پہلے مرحلے کے اختتام پر لیگ کی 30 بہتریں ٹیموں کے مابین 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ جہاں ‏ٹاپ کرنے والی چھ ٹیمیں سندھ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

    اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو سندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

    یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ ‏حکومت کے نمائندگان نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس ندیم خان، ‏جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء،، چیئرمین سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن عمران حسین اور چیف ‏سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سمیت دیگر احکام نے شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق سندھ اسکولز کرکٹ لیگ پر مجموعی طور پر 27 ملین روپے خرچ ‏ہوں گے۔ یہ تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں شراکت دار سندھ کے 17 مختلف کرکٹ گراؤنڈز کی ‏مشترکہ دیکھ بھال کریں گے۔ اس ضمن میں 57 ملین روپے پی سی بی اور 91 ملین روپے سندھ ‏حکومت خرچ کرے گی۔یہ گراؤنڈز کراچی، حیدر آباد، بدین، جامشورو، لاڑکانہ، میرپورخاص، ‏سانگھڑ، شہید محترمہ بے نظیرآباد اور شکار پور میں ہیں۔ان گراؤنڈز میں یہ رقم نیٹس، ہائی برڈ ‏پچز، پچ رولر اور ڈریسنگ روم کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

  • عابد علی دوربارہ ایکشن میں‌ نظر آسکیں‌ گے یا نہیں؟‌ ڈاکٹر کی اہم بریفنگ

    عابد علی دوربارہ ایکشن میں‌ نظر آسکیں‌ گے یا نہیں؟‌ ڈاکٹر کی اہم بریفنگ

    کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے دل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے عابد علی کی گراؤنڈ واپسی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے گراؤنڈ سے دور رہنے اور آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اب عابد علی کے طبیب ڈاکٹر حمید اللہ نے عابد علی کی صحت سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ عابد علی کو شروع میں مستقل آرام کرنا ہوگا، تین سے چھ ماہ بعد اُن کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر حمید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی مستقبل میں کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے کچھ معلوم ہوسکے گا۔

    مزید پڑھیں: عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا

    یہ بھی پڑھیں: عابد علی کے کیرئیر سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ

    اسے بھی پڑھیں: عابد علی کی دل کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف، ایسی حالت میں کرکٹ کھیلنا ‘معجزہ’ قرار

    یاد رہے کہ ایک روز قبل قائد اعظم ٹرافی میچ کےدوران عابد علی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں داکٹرز نے اُن کے ٹیسٹ کیے تو دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز نے اس تمام صورت حال کے بعد فوری آپریشن کرنے کا اعلان کیا اور کل ایک جبکہ آج آپریشن کر کے دونوں بند رگوں کی جگہ اسٹنٹ لگا دیے۔ ماہرین نے دو رگیں بند ہونے کے باوجود تندرست رہنے اور مستقل کرکٹ کھیلنے کو معجزہ بھی قرار دیا تھا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی کے دل میں گزشتہ روز بھی اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، ان کی حالت ‏تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عابد علی 2 ماہ ‏مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

  • ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کورونا وائرس کب اور کیسے لگا؟ اہم انکشاف

    ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کورونا وائرس کب اور کیسے لگا؟ اہم انکشاف

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی ‏کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی کھلاڑیوں کو دبئی میں کویڈ19 وائرس لگا کچھ کھلاڑی مختلف لیگز ‏کھیل کر آرہے تھے۔

    پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر سی او او نے کہا کہ گزشتہ ہفتے حالات کافی ٹف ‏رہے پھر معاملات میں مزید تبدیلی آتی رہی اس دوران کئی ٹیسٹ پاکستان ٹیم کے ہوتے رہے ‏ویسٹ انڈیز بورڈ کیساتھ رابطہ کرنے میں وقت کے فرق کی وجہ سے مشکل رہا۔

    سی او او کے مطابق ویسٹ انڈیز کا کہنا تھا کہ کویڈ19 کی وجہ سے ٹیم اسٹرینتھ کمزور پڑگئی ‏ہے کیسز کی وجہ سے دیگر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے تھے کھلاڑی یہی چاہتے تھے کہ کرسمَس ‏کی چھٹیاں اہلخانہ کے ساتھ گزاریں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ ہوئے تھے ویسٹ انڈیز 9 دسمبر ‏کو آنے سے قبل کویڈ19 ٹیسٹ دے چکی تھے پاکستان آنے کے بعد بھی دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہوئی ‏تھی سیریز کیلئے مارکیٹنگ میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھے۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ اب ون ڈے سیریز جون 2022 میں ری شیڈول کررہے ہیں کویڈ کے حالات ‏میں رہنا ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ری شیڈول 3 ون ڈے میچز کی ‏سیریز پر بات کررہے ہیں۔

    سی او او کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قریب تر ہے جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان آنا ہے جب کہ ‏نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز بھی اگلے سال شیڈول ہونے جارہی ہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ ‏دورہ سے قبل معاملات کو حتمی شکل دیں گے سیکورٹی آفیشلز یقیناً مطمئن ہوکر واپس گئی ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    کراچی: پاکستانی ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر کے ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ میں گول کیپر مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا لیکن دونوں کے ویزے تاحال نہ لگ سکے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیرہاکی ٹیم کےگول کیپر کو متبادل کےطورپر طلب کیاگیا ہے، تاہم انہیں بھی ویزہ مسائل کا سامنا ہے، 13 دسمبر تک قومی ٹیم میں کوئی گول کیپر نہ پہنچ پایا تو پہلے سے مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

    ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی، روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

  • کراچی کے بزرگ ویلڈر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی کے بزرگ ویلڈر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی کے ستر سالہ بزرگ ویلڈر نسیم الدین نے انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ستر سالہ بزرگ ویلڈر نسیم الدین نے مٹھی میں سیب رکھ کر توڑنے کے عالمی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ پر پوری دنیا میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا، ستر سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

    نسیم الدین نے ایک منٹ میں 13 کے مقابلے میں اٹھارہ سیب توڑ ڈالے۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کا ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے ای میل بھی جاری کردی۔

    بزرگ شہری نسیم الدین کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے پر خوشی ہے، یقین نہیں آرہا کہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    سیم الدین کا ریکارڈ بنانے کے بعد بتایا کہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کامیابی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لئے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ نسیم الدین کراچی میں ویلڈنگ کرتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔

  • کراچی، دورانِ میچ نوجوان کھلاڑی کا انتقال، ساتھی افسردہ

    کراچی، دورانِ میچ نوجوان کھلاڑی کا انتقال، ساتھی افسردہ

    کراچی: کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، رضوان کے اچانک انتقال پر اُس کے ساتھی بہت افسردہ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں بانٹوا کلب اور کمبائنڈ کلب کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    میچ کے دوران مقامی کلب کے نوجوان رضوان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    اسپتال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد  ڈاکٹرز نے اُس کے انتقال کی تصدیق کی۔ ساتھی کھلاڑیو نے خدشہ ظاہر کیاکہ’رضوان کو جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا، جب اُسے اسپتال لے کر پہنچے اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی‘۔

    مزید پڑھیں: کراچی: نائٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

    دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بھی نوجوان کھلاڑی کی موت کی وجہ جان لیوا ہارٹ اٹیک کو قرار دیا۔

    یا رہے کہ اس سے قبل پانچ مئی کو شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد گھر کے قریب نائٹ میچ کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئے تھے۔

    حمزہ کو اُس کے اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی تھی۔  نوجوان کے چچا اپنے اطمینان کے لیے اُسے دوسرے نجی اسپتال لے کر پہنچے ، وہاں بھی ڈاکٹرز نے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

    اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔ اے آر وائی ویب سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم نوجوان کے چچا شکیل احمد نے بتایا کہ ’مذکورہ واقعہ یکم مئی کی رات پیش آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ مکمل صحت مند تھا مگر عارضہ قلب کی ہماری فیملی ہسٹری ہے‘۔

  • ویسٹ انڈیز نے ہوم گراؤنڈ پر قومی ویمنز ٹیم کو کلیئن سویپ کردیا

    ویسٹ انڈیز نے ہوم گراؤنڈ پر قومی ویمنز ٹیم کو کلیئن سویپ کردیا

    کراچی: ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سویپ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

    تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز اسکور کیے، پاکستان کی مبینہ علی 58 اور عالیہ ریاض چوالیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔

    ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔

    ویسٹ انڈیز نے 225 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر نے سنچری اور چیڈین نیشن نے نصف سنچری بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے 2میچز میں بھی پاکستان کو مہمان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔