Author: علی حسن

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز، آپشنز سامنے آگئے

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز، آپشنز سامنے آگئے

    کراچی: پی ایس ایل 6 کے ری شیڈول پلان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے ساڑھے 3 ‏گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس ایل کی قدرومنزلت کو برقرار رکھتے ‏ہوئے ایونٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ‏

    اجلاس کے دوران3 ونڈوز پر نظرثانی کی گئی، پی ایس ایل 6 مئی، جون یا پھر ستمبر میں کرایا ‏جاسکتا ہے۔ری شیڈول میچز کیلئےکراچی، لاہور یا روالپنڈی میں سے ایک میزبان شہر ہو گا۔

    فرنچائز ٹیموں کیلئے آؤٹ سورس بائیو سیکیور بنایاجاسکتاہے جب کہ تمام فرنچائز ٹیموں کیلئے پورا ‏ہوٹل بک کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر میچز کرانے پر کوئی بات نہیں ہوئی اور تمام آپشنز کی رپورٹ ‏چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائے گی۔ حتمی فیصلے ہونےکے بعد تمام فرنچائزز کو ون پیج پر ‏لایا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے بعد پی ایس ایل6 کو ری شیڈول کرنےپر اہم پیش رفت ہوگی۔

  • پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کے ری فنڈ کا عمل شروع

    پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کے ری فنڈ کا عمل شروع

    پی ایس ایل سکس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد تماشائیوں کے لیے ٹکٹ کی ری ‏فنڈ کا عمل شروع ہوگیا۔

    ٹکٹیں فروخت کرنے والی بک میں ڈاٹ کام کے سی ای او فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ ری فنڈ کا ‏طریقہ کار بھی آن لائن ہی ہوگا۔

    شائقین کرکٹ کو گھر بیٹھے ہی ری فنڈ مل سکے گا۔ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے اکاونٹ میں ‏رقم موصول ہوگی۔

    بینک کے ری فنڈ پروسیس میں ایک ہفتے لگ سکتا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر کراچی اور لاہور لیگ ‏کے ٹکٹ ری فنڈ کریئےجائں گے۔

    سی ای او فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ شائقین ری فنڈ کے حوالے سے بلکل پریشان نہ ہوں انہیں ‏سہولت کے ساتھ رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

    کرونا کیسز کے بڑھتے وار نے پاکستان کی سب سے مشہور لیگ پی ایس ایل کو گہن لگادیا جس ‏کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کو ملتوی کردیا گیا ہے

    پی ایس ایل انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا، ‏ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور حکام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں ‏کئے گئے، پی ایس ایل کھلاڑی اور حکام جس ہوٹل میں ٹھہرائے گئے تھے وہاں شادی کی تقریبات ‏چلتی رہیں۔

  • پی سی بی کی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

    پی سی بی کی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے ‏کی پیش کش کر دی۔

    پی سی بی نےپی ایس ایل کےتمام شرکاکی صحت اور حفاظت کےپیش نظرفیصلہ کیا ہے۔ پی سی ‏بی کی جانب سے ویکسین جمعرات کولگائی جائےگی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس اختیار ہو گا ‏کہ کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

    پی سی بی گزشتہ کچھ عرصے سےحکومت کےعہدیداران سے رابطے میں تھا۔ عہدیداران کوقومی ‏ٹیم کی عالمی مصروفیات اور پی ایس ایل کی اہمیت سےآگاہ کیا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت ‏کوبہت سنجیدگی سےلیتاہے اپنی ڈیوٹی آف کیئرپالیسی کےتحت ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ‏ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ ویکسین لیگ کےبائیوسیکیورببل میں موجود افرادکولگانےکی پیشکش کی ہے، ‏کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئےکورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا، ویکسین حکومتی پروٹوکولز ‏کے مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز سےلگائی جائے گی۔

  • "حفیظ کو خریدنے والی بات بے بنیاد ہے”

    "حفیظ کو خریدنے والی بات بے بنیاد ہے”

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

    پی سی بی حکام کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں، ان کی پرفارمنس پر انہیں کنٹریکٹ دے رہے تھے، فیصلہ یہی تھا کہ انہیں ریوارڈ دینا چاہیے، مگر انہوں نے خود ہی جون تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

    وسیم خان نے بتایا کہ حفیظ کو خریدنے والی بات بے بنیاد ہے، محمد حفیظ کی پرفارمنس قابل تعریف ثابت ہورہی ہے، حفیظ کو سینٹرل کنڑیکٹ کی سی گٹیگری میں ڈالنے کا دفاع کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسی طرز سے کنٹریکٹ دیئے جاتے ہیں۔

    سی ای او وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک میں پی ایس ایل میچ نشر کیاجاناخوش آئند ہے، پی ایس ایل میں ہر لحاظ سے بہتری لائی جارہی ہے، یہ کرکٹ کا ایک بڑا پراڈکٹ بن چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

    ایک سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں جو ٹاس جیتے وہی میچ بھی لے جائے، کراچی میں اوس کا فیکٹر موجود ہے، یہ کراچی کا نہیں، ڈیو فیکٹر کا مسئلہ دنیا بھر کی کرکٹ میں ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پچیس فروری کو سینٹرل کنڑیکٹ کی اے کلاس سے سی کلاس میں تنزلی پر محمد حفیظ نے کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا تھا، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سی کیٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انھوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی، ہمیں ان کے فیصلے پرمایوسی ضرور ہوئی مگراس کا احترام کرتے ہیں،حفیظ نئے سیزن کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

     

  • ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

    ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہےکہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایشیاکپ کا انعقاد رواں سال بھی ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلاجائے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کے باعث لگتا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ نہیں ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر موجود ہے، جس کے باعث یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈکپ ہوگا، ورلڈکپ وینیوز سےمتعلق اکتیس مارچ تک حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

    احسان مانی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ پر پی سی بی کے اجلاس میں تفصیلی بات کی گئی، آئی سی سی سےکہا ہے کہ صحافیوں کو ویزاملےتاکہ اچھی طرح ایونٹ کور کرسکیں۔

  • باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کراچی کی ڈاکٹر تابندہ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

    باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آؤٹ کرنے والے باکسر محمد وسیم ‏رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح 26 فروری جمعہ کو ہوا جبکہ ‏ولیمے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
    محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ ‏دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

    محمد وسیم ہفتے کو دلہن بیاہ کر لائیں گے۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار ‏کردہ شیروانی پہنیں گے۔

    کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔ پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ ‏تمسیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

    ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔

    گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ‏ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کا میچ گوادر میں؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کا میچ گوادر میں؟

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد2 فرنچائز کا میچ بھی سوچ رکھا ہے۔

    دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ، گوادر اسٹیڈیم میں ‏سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ ہوا۔

    میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، کرکٹ میچ میں معاون ‏خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے ‏پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا۔

    تاریخی میچ کے ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں ‏کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا ‏جارہا ہے۔

    میچ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم بہترین مقام پربنا ‏ہے، پی سی بی اس اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ میری کوشش ہےیہاں فرسٹ کلاس میچزشروع کرواسکوں، فلڈلائٹس لگائیں ‏گےتاکہ ڈےاینڈنائٹ میچ ہوسکیں، پی ایس ایل کےبعد2فرنچائزکامیچ بھی سوچ رکھاہے۔

  • گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے سحر میں غیر ملکی بھی مبتلا

    گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے سحر میں غیر ملکی بھی مبتلا

    گوادر: گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے سحر میں غیر ملکی بھی مبتلا ہوگئے، برطانوی ہائی کمشنر نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

    دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ہے، گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے پہلے دوستانہ میچ کا جاری ہے۔

    میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے،کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔

    تاریخی نمائشی میچ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر بھی شریک ہیں، جہاں انہیں گوادر کے اسٹیڈیم نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم بے حد خوبصورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ شاید انگلینڈ بھی کبھی یہاں کھیلنے آجائے۔

    تاریخی میچ کے ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ٹوئٹر پر "کرکٹ ایٹ گوادر” شوبز شارک” اور ٹرینڈ جاری ہے۔

    میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں، معاون خصوصی مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ہر سال گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہوگا۔

  • کولن انگرام ” کراچی کنگز” کا دوبارہ حصہ بننے پر بے حد خوش

    کولن انگرام ” کراچی کنگز” کا دوبارہ حصہ بننے پر بے حد خوش

    کراچی: جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام ایک بار پھر "چیمپئن کراچی کنگز” کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کولن انگرام نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر کچھ سال پہلے شروع کیا تھا، اور کراچی کنگز کا حصہ بنا، ایک بار پھر کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کرنے پر کافی خوش ہوں، اور جلد از جلد نئے کھلاڑیوں کیساتھ ہم آہنگ ہونا چاہتا ہوں۔

    کراچی کنگز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس ہمارے لیے ایک زبردست ثابت ہوگا، کیونکہ کراچی کنگز نے گزشتہ ایڈیشن کی ٹرافی جیتی ہوئی ہے، جس کے باعث کراچی کنگز ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔کولن انگرام نے بتایا کہ کراچی سے مجھے کافی محبت ملی، یہاں آنے کے کافی پیغام موصول ہوتے رہتے تھے، امید ہے کہ نئے سیزن میں اچھی اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کا دل خوش کروں۔

    ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کرکٹ گھرانے سے ہے، میں نے اپنے والد کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹ شروع کی، والد کی غیر موجودگی میں والدہ مجھے پریکٹس کراتی تھی۔

    ہرشل گبز کی بطور کوچ کراچی کنگز پر کولن انگرام کا کہنا تھا کہ ہرشل گبز کی کوچنگ کے حوالے سے سن چکا ہوں، گبز کی کرکٹ سوچ کراچی کنگز کو ایک مختلف ٹیم بنادے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کمنٹری کے نامور ستارے بھی پی ایس ایل سیزن6 کا حصہ بن گئے

    خصوصی گفتگو میں کولن انگرام کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیجانب سے سنچری بنانا یادگار لمحہ تھا، کیرئیر کی پانچویں اور کراچی کنگز کیلئے دوسری سنچری بنانا مقصد ہے،خواہش کہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے جیت میں کردار ادا کروں۔

    کولن انگرام کا کہنا تھا کہ کچھ شائقین کا اسٹیڈیم آنا بھی اہمیت کا حامل ہے، بیس سے تیس فیصد شائقین کرکٹ کی آواز جوش بڑھا دیگی، ساتھ ہی شائقین کرکٹ کو یقین پیغام دونگا کہ کرونا کے پیش نظر وہ ایس او پیز کا خیال کریں، شائقین کم تعداد میں ہونگے، لیکن میچز دیکھنے کا مزہ ضرور آئیگا۔

  • پی ایس ایل 6، ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار

    پی ایس ایل 6، ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کے باعث پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، شیڈول کے مطابق آج شام سے ٹکٹ کی فروخت ہونا تھی، ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہونے پر شائقین پریشان ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق این سی او سی اور پی سی بی کے مابین ایس او پیز پر معاملات طے نہیں پاسکے، فیملی انکلوژر پر ایس او پیز معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت کی تیاریاں مکمل ہیں صرف این سی او سی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق این سی او سی کو خط لکھا ہے جس میں فیملیز کے لیے کورونا پروٹوکولز سے متعلق این سی او سی سے رائے طلب کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے خط میں کہا کہ کیا ایک فیملی کے لیے سماجی فاصلے ضروری ہیں؟ کتنی عمر تک کے بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی؟

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے الگ انکلوژرز مخصوص ہوں گے، فیملیز پروٹوکولز کی وجہ سے ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار ہے، این سی او سی سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔