Author: علی حسن

  • پی ایس ایل 6، ٹکٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

    پی ایس ایل 6، ٹکٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز گراؤنڈ میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے برعکس ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق فی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا، فیملی ٹکٹ کے لیے ویب سائٹ پر الگ آپشن ہوگا، کم عمر بچوں کے ٹکٹ کے لیے ب فارم نمبر رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے، روزانہ کی بنیاد پر 7500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    ذرائع کے مطابق انکلوژر میں سیٹ کی نمبرنگ کے مطابق ٹکٹ دیے جائیں گے، فیملی کے لیے دو انکلوژر مختص کیے جارہے ہیں، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے اسٹالز لگائیں جائیں گے۔

    پی ایس ایل میچز کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

  • پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچز میدان میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں بک می ڈاٹ پی نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے7500شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہورمیں ہونےوالےمیچزکیلئے5500شائقین کواجازت ملےگی۔

    بک می ڈاٹ پی کے نامی ‏اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سےمعاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ٹکٹوں سے متعلق اہم فیصلے

    پہلے مرحلے میں افتتاحی ‏تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں ‏لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔

    پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

  • کراچی کنگز کا پی آئی اے سے مسلسل دوسرے سال معاہدہ

    کراچی کنگز کا پی آئی اے سے مسلسل دوسرے سال معاہدہ

    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے چیمپئن ٹیم کراچی کنگز کی مسلسل دوسرے سال آفیشل ایئرلائن پارٹنر بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی لاگونا سٹی کے ہیڈ آفس میں ہونے والی تقریب میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی اعزازی جرسی ایئر مارشل ارشد ملک کو پیش کی۔

    پی آئی اے کے بوئنگ 777 جہازوں پر کراچی کنگز کا لوگو سجے گا، آسمانوں پر ایئربس 320 اور اے ٹی آر جہاز بھی کراچی کنگز کی برانڈنگ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوگا، کراچی کنگز کا پہلا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا۔

    کراچی ایونٹ کے پہلے ہاف میں 20 میچز کی میزبانی کرے گا جس کے بعد لیگ لاہور شفٹ ہوگی جس میں 22 مارچ کو پلے آف اور فائنل سمیت آخری 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے برُی خبر، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا اہم اعلان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے برُی خبر، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا اہم اعلان

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

     کولن منرو نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنا میرے لئے بڑی مایوسی کی بات ہے، کیونکہ اسلام آبادیونائیٹڈ نے یہ جانتے ہوئے مجھے اپنی اسکواڈ میں برقرار رکھا کہ بگ بیش سیزن کے بعد میں نیوزی لینڈ چلا جاؤں گا لیکن میں وہاں کوئی قرنطین نہیں بک کراسکتا۔

    نیوزی لینڈ بلے باز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اختتام اگلے ماہ کی 23 تاریخ تک ہوجانا تھا، اور میں اپنے ملک مئی کے وسط تک جاسکتا تھا، یہ دو ہفتے میری لئے نہایت مشکل رہتے، مگر جس طرح دنیا کا نظام چل رہا ہے، ہمیں بھی اس طرح چلنا ہوگا، اور یہی "امید کی کرن ” ہے، اپنا قیمتی وقت گھر اور فیملی سے ساتھ گزاریں اور جو کچھ بھی حالات ہو، اس کے لئے تیار رہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلیے پی سی بی کی کوششیں تیز

    یاد رہے کہ عالمی وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے نیوزی لینڈ حکومت نے پالیسی اپنائی ہے کہ نیوزی واپس آنے والے ملکی و غیر ملکی پہلے اپنا قرنطینہ سسٹم بک کرائیں، اس میں تاخیر ہونے کے باعث منرو مئی کے وسط میں انتظار کرنا پڑتا، اسی لئے انہوں نے پی ایس ایل کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا۔

     واضح رہے کہ کولن منرو نے پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 35.42 کی اوسط سے 248 رنز اسکور کئے تھے، جہاں ان کا اسٹرائیک ریٹ 147.61 تھا۔

  • کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

    کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران مکا لگنے سے باکسر محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

    ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی جارہی تھی۔

    34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ تھے اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ان کے حریف ولی خان ترین بھی پشین سے ہی تعلق رکھتے ہیں، محمد اسلم نے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر کی موت کا کسی نے مقدمہ درج نہیں کروایا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مرحوم باکسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور میت کو پشین روانہ کردیا گیا ہے۔

  • ٹیسٹ سیریز: بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا

    ٹیسٹ سیریز: بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پلاننگ کرلی۔ انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے اکثر کھلاڑی سینئر ہیں اسی حساب سے ہم نے تیاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے بہت سے کھلاڑی بھارت میں کھِیلے ہوئے ہیں، فرد واحد کے بجائے پوری ٹیم کے لیے پلان بنایا ہے تاکہ میچ میں تمام کھلاڑی پرفارم کریں، ایشین وکٹوں سے جنوبی افریقی کھلاڑی واقف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی جتنا سیکھیں گے اتنا بہتر ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹرز پہلے ہی دباو کا سامنا کرتے رہتے ہیں، شائقین کرکٹ کو ہم اسٹیڈیم میں مس کرتے ہیں۔

    مستقبل کی پروا نہیں، توجہ صرف سیریز پر مرکوز ہے، ہیڈ کوچ قومی ٹیم

    کپتان کا کہنا تھا کہ کوویڈ19 کی وجہ سے شائقین گھرمیں رہ کر سپورٹ کررہے ہیں، کوچ کے بغیر ٹیم بنائی نہیں جاسکتی ہے، جو پاکستان ٹیم کے لیے بہترین فیصلہ ہوتا ہے وہی کرتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا مزہ آیا ہے۔

    بابراعظم نے مزید کہا کہ بیٹسمین اور اسپنر نے کافی خوش کیا ہے، ڈریسنگ رومز شیئر کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ میرے ہاتھ میں ہے۔

  • قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا فائنل کووڈ ٹیسٹ، نتیجہ کیا رہا ؟

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا فائنل کووڈ ٹیسٹ، نتیجہ کیا رہا ؟

    کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ اور ٹیم آفیشلز کا فائنل کووڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ چودہ سال بعد چھبیس جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی، تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ اور آفیشلز کافائنل کووڈ19ٹیسٹ لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف حتمی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے کھلاڑی ہوٹل میں ہی قیام کرینگے۔

    دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے، بائیو سیکیور ببل کے تحت جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں نیب پریکٹس کررہی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے باعث سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریفک پولیس نے اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں کو ہر ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، حسن اسکوائر،کارساز، نیوٹاؤن اور راشدمنہاس رو ڈسےاسٹیڈیم جانے والی سڑکیں مکمل بند ہیں، نیوٹاون سے ٹریفک کو جیل چورنگی کی جانب موڑا جارہا ہے جبکہ کارساز سے ٹریفک ڈرگ روڈ اور نیپا سے نیوٹاؤن کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

  • لیگ اسپنر پروٹیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم

    لیگ اسپنر پروٹیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم

    کراچی: قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ مانتا ہوں کے ٹیسٹ میچز میں پانچ سے دس وکٹیں نہیں لے پارہا ہوں، میرا زیادہ یہی کردار رہا ہے کہ فاسٹ بولرز کی مدد کروں، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کے لئے پرعزم ہوں۔

    لیگ اسپنر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تین دن سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں، سابق کھلاڑیوں نے کچھ کارآمد ٹپس دی ہیں، ٹیسٹ میچز کیلئے مخصوص ٹاسک کے مطابق پریکٹس جاری ہے۔

    ویڈیو کانفرنس میں یاسر شاہ نے کہا کہ خوشی یہی ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلے گی۔

    دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے، بائیو سیکیور ببل کے تحت جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں نیب پریکٹس کررہی ہے۔

    جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے لئے حتمی سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹیسٹ26 جنوری سےشیڈول ہے۔

    ٹریفک کی صورت حال

    نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے باعث سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریفک پولیس نے  اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں کو ہر ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، حسن اسکوائر،کارساز، نیوٹاؤن اور راشدمنہاس رو ڈسےاسٹیڈیم جانے والی سڑکیں مکمل بند ہیں، نیوٹاون سے ٹریفک کو جیل چورنگی کی جانب موڑا جارہا ہے جبکہ کارساز سے ٹریفک ڈرگ روڈ اور نیپا سے نیوٹاؤن کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

  • قومی ٹیم کے ایک اور بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، پی سی بی سے معذرت

    قومی ٹیم کے ایک اور بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، پی سی بی سے معذرت

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ عمران فرحت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہیں اور پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کیلئے اب دستیاب نہیں ہوں گا، میں نے عمر گل کیساتھ ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان دنوں ڈومیسٹک کیریئر کا  آخری سیزن کھیل رہا ہوں، اس کے بعد صرف نمائشی اور دوستانہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گا‘۔

    عمران فرحت کا کہنا تھا کہ ’ریٹائرمنٹ کے بعد لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرلوں گا، فی الحال کسی دوسرے ملک شفٹ ہونے کا ارادہ نہیں ہے، پاکستان سے کرکٹ شروع کی اور کوچنگ بھی یہیں کروں گا‘۔

    واضح رہے کہ عمران فرحت 26 جنوری کو خیبرپختونخواہ کے خلاف اپنے ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے جس کے بعد اُن کا طویل ترین سفر اختتام کو پہنچ جائے گا۔ عمران فرحت پاکستان کپ میں بلوچستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    عمران فرحت کے کیریئر پر ایک نظر

    انہوں نے انٹریشنل کرکٹ میں 40 میچز کھیلے جن میں 2ہزار400 رنز اسکور کیے، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور اوپنر عمران فرحت نے 58 میچز کھیلے جن میں 1719 رنز بنائے، اسی طرح ٹی ٹوینٹی میچز میں وہ صرف 76 رنز اسکور کر پائے۔

    فرسٹ کلاس کیریئر

    عمران فرحت نے 230 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، اس دوران انہوں نے 15 ہزار 790 رنز اسکور کیے، 220 لسٹ اے کے میچز میں انہوں نے 7 ہزار 401 رنز بنائے جبکہ ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی میں وہ 1636 رنز بنا سکے ہیں۔

  • فارمنس پر "ہیرو” اور خراب کارکردگی پر "زیرو” والا رویہ بدلنا ہوگا، اظہر علی

    فارمنس پر "ہیرو” اور خراب کارکردگی پر "زیرو” والا رویہ بدلنا ہوگا، اظہر علی

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا شکوہ ہے کہ ایک پر فارمنس پر ہیرو اور خراب کارکردگی پر زیرو بنا دیا جاتا ہے، ہمیں اس کلچر کو بدلنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو دن سے پریکٹس کررہے ہیں، ابھی تین سے چار پریکٹس سیشن باقی ہیں جسکا فائدہ اٹھانا ہے، ہوم کنڈیشنز پر میزبان ٹیم کو فائدہ ضرور ملتا ہے۔

    اظہر علی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں بلے بازوں کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سیریز میں بھی بیٹسمینوں نے فائٹ کی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کسی نہ کسی کھلاڑی نے سنچری بنائی، کھلاڑی کیساتھ اچھا اور برا وقت ساتھ چلتا رہتا ہے، کبھی کبھار بیٹسمینوں کیلئے رنز بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ سے مجھے کافی حوصلہ بڑھا ہے، اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، جس شاٹ پر مجھے مسئلہ ہوتا ہے اپنے کوچز سے ٹپس لیتا ہوں، یونس خان ، محمد یوسف دونوں ہمارے ساتھ تجربات شیئر کرتے ہیں۔
    سابق ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں صرف یہی سوچ رکھنی چاہیئے کہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق رول ادا کرتا ہوں، مینجمنٹ مجھے جس پوزیشن پر کھیلنے کا کہیں گے اس کیلئے تیار ہوں، حالانکہ پہلے خود بھی کہتا تھا کہ ایک پوزیشن ہونی چاہیئے۔

    اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے پاس اسپنرز اور فاسٹ بولر کی اچھی لائن اپ ہے، اگر اسپن ٹریک بنتا ہے تو اے گیم ہمیں کھیلنا پڑے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹسمینوں کو اتنے رنز کرناہونگے کہ بولرز دفاع کرسکیں۔