Author: علی حسن

  • پرل بیلٹ فائٹ: عامر خان نے بھارتی باکسر کا چیلنج قبول کرلیا

    پرل بیلٹ فائٹ: عامر خان نے بھارتی باکسر کا چیلنج قبول کرلیا

    کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے جدہ میں فائٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں باکسر عامر خان اور بل ڈو سانج نے پریس کانفرنس کی جس میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ بھارتی باکسر نے مجھے چیلنج دیا کہ سرحد پر کیوں لڑتے ہیں آئیں رنگ میں مقابلہ کرتے ہیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بارڈر کی جنگ میں کئی معصوم لوگ جان گنوا چکے ہیں، دونوں ممالک کے باکسر جدہ میں مدِ مقابل آکر پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، میرے لیے یہ مقابلہ آسان نہیں ثابت ہوگا مگر پوری کوشش کروں گا کہ پہلے پاکستان اور پھر انگلینڈ کا جھنڈا بلند کروں۔

    مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کا امریکی حریف ٹیرنس کرافورڈ سے مقابلہ

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ بھارت میں پریس کانفرس کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے مجھ سے ملاقات کی اور بہت زیادہ خوش آئند ہے، میں انجری سے صحت یاب ہوچکا اور جلد ٹریننگ کا آغاز کروں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی باکسر نیرج گویات نے مجھے پرل بیلٹ کے لیے فائٹ کرنے کا چیلنج دیا، انہوں نے خود کہا کہ بارڈر پر کیوں لڑتے ہیں رنگ میں آمنے سامنے آجائیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن نیرج گویات کی فائٹ 12 جولائی کو جدہ میں ہوگی۔

    عامر خان کے پروموٹر بل ڈوسانج کا کہنا تھا کہ یہ ایشیا کی ایک بڑی فائٹ ثابت ہونے جارہی ہے، جو ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کے لیے لڑی جائے گی، عامر خان اولمپیئن اور دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن ہیں، یہ مسلم باکسر کے لحاظ سے تاریخ ساز مقابلہ رہے گا کیونکہ لیجنڈری باکسر محمد علی کو بھی جدہ میں لڑنے کا کبھی موقع نہیں ملا۔

    یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان رنگ میں اترنے کے لیے تیار

    ڈوسانج کا کہنا تھا کہ عامر خان اور نیرج گویات کا مقابلہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، عامر خان  جدہ ٹائیگرز اور بھارتی باکسر جدہ شارکس کی نمائندگی کریں گے۔

  • نیشنل اسنوکرچیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز کی عمدہ کارکردگی، سینئرز حیران

    نیشنل اسنوکرچیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز کی عمدہ کارکردگی، سینئرز حیران

    کراچی : نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز نے سینئر کیوئسٹ کو ٹف ٹائم دے کر سینئرز کو حیران کردیا، تیرہ سالہ حمزہ الیاس، محمد مدثر اور احسان رمضان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں سینئر کیوئسٹ کو لٹل ماسٹرز نے ٹف ٹائم دے دیا ۔ حمزہ الیاس سے لے کر احسن رمضان تک سبھی نے یہ ثابت کردیا کہ انہیں آسان حریف سمجھنا بڑی غلطی ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز نے اپنی دھاک بٹھا دی،کہنے کو چھوٹے ہیں لیکن آسان حریف نہیں۔ یہ بات سینئرز کی سمجھ میں بھی آگئی، تیرہ سالہ حمزہ الیاس قومی جونیئر چیمپیئن ہیں، پہلی انٹری میں ہی انھوں نے سینئرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

    محمد مدثر نے برطانیہ کے اسٹیفن ہنڈری کی آن لائن ویڈیوز سے اسنوکر کھیلنا سیکھا ہے،۔ احسان رمضان بھی چیمپیئن شپ میں ترنوالہ ثابت نہیں ہورہے ہیں۔

    چھوٹی عمر میں بڑے کارناموں کے خواب سجائے یہ لٹل ماسٹرز ایشیا سے لے کر بین الاقوامی سطح تک پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے شجر کاری ضروری ہے، وسیم اکرم

    ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے شجر کاری ضروری ہے، وسیم اکرم

    کراچی: کرکٹ لیجنڈ اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور سرفراز احمد نے کراچی کے علاقے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے۔

    اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں بلین ٹری سونامی کا اعلان کیا ہوا ہے، اسی کے تحت ہم شجر کاری کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے شجر کاری بے حد ضروری ہے، اس کے بغیر مستقبل میں ہمارا سانس لینا محال ہوگا۔

    تقریب میں سانحہ کرائسٹ چرج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پرقومی ایئر لائن کے سی ای او کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراج تحسین دیتے ہوئے شجرکاری مہم ان سے منسوب کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دس روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ بلین ٹری منصوبہ نرسریوں سے جنگلات کا رخ اختیار کرتا جار ہا ہے اور اس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کی مدد شامل ہے۔ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم دس ارب درخت بھی لگا سکیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں درختوں کے کل رقبے میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف بڑی کامیابی ہے‘‘۔

    خیال رہے کہ کے پی میں بلین ٹری منصوبے نے دنیا بھر میں پاکستان کے لیے عزت کمائی، عالمی اقتصادی فورم، عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این اور ورلڈ وائلڈ لائف سمیت کئی عالمی اداروں نے منصوبے کی تعریف کی ہے۔

  • قومی ویمن کرکٹرز کی وطن واپسی، تاریخی کارنامہ لیکن حیران کن استقبال

    قومی ویمن کرکٹرز کی وطن واپسی، تاریخی کارنامہ لیکن حیران کن استقبال

    کراچی : ون ڈے سیریز میں سولہ سال بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا آغاز ہوگیا، کراچی ایئر پورٹ پر کوئی آفیشل ان کے استقبال کو نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی دبئی سے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، کائنات امتیاز، اومامہ سہیل اور ایمن انور ٹیم مینجر عبدالرقیب کے ساتھ دبئی سے واپس کراچی پہنچ گئیں۔

    ایئر پورٹ پر پی سی بی حکام یا کوئی نامور شخصیات میں سے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے موجود نہیں تھا، کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود خان نے کہا کہ ٹیم کی محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ ساز کامیابی سمیٹی، پہلے میچ میں پلان پر صحیح سے عمل نہ کرسکے جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اگلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی ان فارم بیٹرز کو ٹارگٹ بنایا اور کامیاب رہے۔

    جویریہ ودود کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں وکٹ اسپنرز کیلئے نہیں بلکہ سیمرز کے لیے ساز گار تھی، ایسی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ جنوبی افریقہ میں کام آئے گا، دورہ جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے اور ایک ماہ کے دوران ہم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری مکمل کرلیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کی سپر اسٹار نہیں ہوں میرا کام صرف ٹیم کے لیے اچھے نتائج دینا ہے، گزارش ہے کہ مینز ٹیم کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں1-2 سے زیر کیا، پاکستان وومن ٹیم نے سولہ سال کے عرصے میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

  • فجیرہ : تائی کوانڈو چئمپین شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ تمغے حاصل کیے

    فجیرہ : تائی کوانڈو چئمپین شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ تمغے حاصل کیے

    فجیرہ : اماراتی ریاست فجیرہ میں ساتویں تائی کوانڈو چئمپین شپ کا رنگا رنگ اختتام ہوگیا. پاکستان کے دستے کی شاندار پرفارمنس دو سونے دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ میں ساتویں تائی کوانڈؤ چئمپین شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، پاکستان کے دستے نے شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

    چیمپئین شپ میں سوات سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ کھلاڑی عائشہ عزیز نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا، دبئی میں رہائش پذیر سنان نے ڈیڑھ سال بعد پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل چئمپئن شپ میں شرکت کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سنان اس سے پہلے تاشقند میں بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں نے بھی میڈلز لئے، شمالی وزیرستان کے محمد دانش نے چیمپئین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

    پہلی بار انٹرنیشل چمئین شپ میں شرکت کرنے والے عارف الله نے سلور میڈل جیتا،کراچی سے تعلق رکھنے والے تیمور نے بھی سلور سینے پر سجایا۔

    واضح رہے کہ تائی کوانڈو چئمپین شپ میں40ممالک سے 1200اییتھلیٹس نے حصہ لیا جبکہ پاکستان سے21ایتھلیٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

  • ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میرے ملک کا دورہ کیا، پاکستان کو سپورٹ کرتی رہوں گی، شانیرا اکرم

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میرے ملک کا دورہ کیا، پاکستان کو سپورٹ کرتی رہوں گی، شانیرا اکرم

    کراچی: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کا میچ دیکھا اور انٹرنیشنل میچز کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نماندے سے گفتگو کرتے ہوئے شانیرا اکرم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میرے ملک کا دورہ کیا، جب ایک ملک کی ٹیم آسکتی ہے تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میری ذاتی خواہش ہے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم بھی پاکستان آئے اور میچز کھیلے، ٹی 20 کی سابق چیمپئن ٹیم کا ہمارے ملک آنا کرکٹ کی جیت ہے، میں ہر پلیٹ فارم پر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کروں گی۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے فتح اپنے مداحوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں فیلڈنگ اور باؤلنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، ٹیم میں اتحاد ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اسٹیڈیم آکر میچ دیکھا اور ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو ایک نیا جذبہ ملا، ہم گراؤنڈ میں کوشش کرتے ہیں مگر نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

    ثنا میر کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ کوسمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا، خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی، ہماری فتح میں سب سے اہم بات پاکستان کی جیت ہوتی ہے، کرکٹ ایسا کھیل ہےجو رلا تا زیادہ خوشی کا احساس کم دیتا ہے’۔

    ایک سوال کے جواب میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ ’خوشی ہے پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ میچ کھیلے، جب تک کرکٹ کوانجوائے کررہی ہوں کھیلتی  رہوں گی، آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گی‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نےجوبہادری دکھائی وہ قابل تعریف ہے، مہمان کپتان ہمارے درمیان گھل مل گئیں اور یہی کھیلوں کی خوبصورت بات ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاندار کامیابی دکھانے والی قومی کھلاڑی ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ’شروع سے آفریدی کو فالو کرتی ہوں، آنے والی لڑکیوں کو ابھی سے عالمی کرکٹ کا معیار نظر آرہا ہے، ایک کھلاڑی کو اپنے انداز سے کھیلنا ہی اچھا لگتا ہے’۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

    پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے، فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ آڑے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کا معاملہ برقرار ہے، کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے جب کہ ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز پاکستان ٹیم کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

    تا حال کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور ارجنٹائن 2 میچز 2 اور 3 فروری کو کھیلیں گے، جب کہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم 9 اور 11 فروری کو میچز کھیلے گی۔

    نیوزی لینڈ کے دورے میں شیڈول کے مطابق 15 اور 17 فروری کو مقابلے ہوں گے۔

    لیکن ادھر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، سرد موسم میں کھلاڑیوں کے لیے رہائش گاہ بھی تبدیل نہیں ہو سکی، قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں زمین پر بچھے گدوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فنڈز کی کمی، قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ سے دست برداری پر غور

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل قومی ہاکی ٹیم نے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پروفیشنل ہاکی لیگ سے دست برداری پر غور شروع کر دیا تھا، پرو لیگ میں عدم شرکت کی وجہ سے قومی ٹیم پر پابندی اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پرفیشنل لیگ میں شرکت نہیں کی تو اس پر دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے، پاکستان اولمپکس میں شرکت سے بھی محروم ہو جائے گا۔

  • حب ریلی کراس 2019: ویمن کیٹگری میں ٹشنا پٹیل کو اپ سیٹ شکست

    حب ریلی کراس 2019: ویمن کیٹگری میں ٹشنا پٹیل کو اپ سیٹ شکست

    حب: حب ریلی کراس 2019 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ویمن کیٹگری میں ٹشنا پٹیل کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق حب کے دشوار گزار راستوں پر حب ریلی کراس 2019 کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین و مرد ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں، ویمن کیٹگری میں ٹشنا پٹیل اعزاز کا دفاع کرنے سے محروم رہیں انہیں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سلمیٰ نے شکست دی۔

    خواتین کیٹگری کی نئی چیمپئن سلمیٰ مروت خان بن گئی ہیں، انہوں نے فاصلہ 9 منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا، دفاعی چیمپئن ٹشنا پٹیل صرف 31 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پری پیئرڈ کیٹگری آصف امام کے نام رہی، آصف امام نے مقررہ فاصلہ 8 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا، عامر مگسی کا 8 منٹ 23 سیکنڈ کا ٹائم ٹریک آف دی ڈے ثابت ہوا۔

    مزید پڑھیں: حب جیپ ریلی، رونی پٹیل اور منصور حلیم کامیاب

    اسٹاک اے کیٹگری میں منصور علیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، منصور علیم نے 10 کلو میٹر کا فاصلہ 8 منٹ 27 سیکنڈ میں طے کیا، اسٹاک بی کیٹگری میں رونی پٹیل اول رہے، انہوں نے 9 منٹ 13 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    اسٹاک سی کیٹگری میں ببرک بلوچ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ببرک بلوچ نے 10 منٹ 4 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال حب ریلی کا اہتمام اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ 5ویں حب جیپ ریلی میں رونی پٹیل، منصور علیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ نوجوانوں کے ساتھ خواتین نے ریس بھی حصہ لیا تھا۔

  • لیژر لیگز کا شمالی علاقوں ہنزہ، گلگت اور گیزر میں آغاز ہو گیا

    لیژر لیگز کا شمالی علاقوں ہنزہ، گلگت اور گیزر میں آغاز ہو گیا

    گلگت: پاکستان کے شمالی علاقوں ہنزہ، گلگت اور گیزر میں لیژر لیگز نے بہ یک وقت ہفتہ وار لیگز کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خوب صورت شمالی علاقوں میں لیژر لیگز کا آغاز ہو گیا ہے، ہنزہ، گلگت اور گیزر میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو آئی ایس ایف اے ورلڈ کپ میں بھی کھیلنے کا سنہری موقع حاصل ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مقامی کھلاڑی برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں میں لیژر لیگز کے مقابلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

    لیژر لیگز نے نادرن ایریاز کے کھلاڑیوں کو نہ صرف فٹ بال کی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے بلکہ کھلاڑیوں کے لیے لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کھیلنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے۔

    نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو آئی ایس ایف اے ورلڈ کپ میں بھی کھیلنے کا سنہری موقع حاصل ہوگا، جو اکتوبر 2019 میں یونان میں کھیلا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوابی: آٹھویں واٹر کراس جیپ ریس میں خواتین ڈرائیورز نے سب کو حیران کر دیا

    خیال رہے کہ شمالی علاقوں کے کھلاڑیوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن ٹرنک والا فیملی نے لیژر لیگز کے ذریعے برف پوش علاقوں سے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی دھارے میں شامل کرنے کے کام یاب اقدامات کر دیے ہیں۔

    ہنزہ، گلگت اور گیزر میں 8,8 ٹیموں کی لیگز کا انعقاد کیا جائے گا، لیگز میں ہر ٹیم اپنے گروپ میں 14,14 میچز کھیلے گی جو ہفتہ وار ہوں گے، مقابلے ساڑھے تین ماہ جاری رہیں گے۔

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھت نصب کرنے کا کام شروع

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھت نصب کرنے کا کام شروع

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم جو کہ گزشتہ سال بحالی کے مرحلے سےگزرا تھا اب اسکے دوسرے فیز میں انکلوژر کی چھت لگانے کے لیے غیر ملکی انجینئرز کی ٹیم نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

    بتایا جارہاہے کہ ملائیشیا کی ملٹی میڈیا انجینئرنگ نامی کمپنی کے انجینئرز اس کام کو دو مرحلوں میں طے کریں گے، پہلے مرحلے میں جاوید میانداد انکلوژر سے لے کر نسیم الغنی انکلوژر تک کی چھت نصب کی جائے گی۔

    نصب کی جانے والی چھت کی تھری ڈی ڈرائینگ

    دوسرے مرحلے میں حنیف محمد انکلوژر سے لے کر اقبال قاسم انکلوژر تک کی چھت کی تنصیب کی جائے گی۔

    غیر ملکی انجینئرز کی ٹیم چار لاکھ اسکوائر میٹر ٹیفلون فیبرک کی چھت کی تنصیب کا کام ایک سے دو روز میں شروع کرے گی ، غیرملکی انجینئرنگ ٹیم کو میڈیا کوریج سے دور رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پانچ میچز سات سے سترہ مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے، شہر قائد اس میگا ایونٹ کے فائنل کی بھی میزبانی کرے گا۔

    گزشتہ سال پی ایس ایل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کئی طویل مدتی منصوبے مکمل کیے گئے تھے، جن میں انکلوژرزکی تزئین و آرائش، لفٹ کی تنصیب، سیوریج سسٹم کی بحالی، نشستوں کی مرمت اور تبدیلی شامل ہیں۔