Author: علی حسن

  • گنیز ریکارڈ ہولڈر پاکستانی خاندان کے سربراہ 73 سالہ بزرگ نے دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    گنیز ریکارڈ ہولڈر پاکستانی خاندان کے سربراہ 73 سالہ بزرگ نے دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستان کے معمر ترین 73 سالہ ویلڈر نسیم الدین نے پنچ کی مدد سے 163 اخروٹ توڑ کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا اور دوسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نسیم الدین کو ایک منٹ میں 150 اخروٹ توڑنے تھے جبکہ نسیم الدین نے ٹیبل پر موجود تمام اخروٹ صرف 50 سیکنڈ میں ہی توڑ ڈالے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ان کا یہ ریکارڈ منظور کر کے ریکارڈ بُک میں درج کر لیا گیا ہے اور اس کی آفیشل ای میل بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    نسیم الدین پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہیں۔ وہ لوہے کے دروازے اور کھڑکیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی ایک ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں اور اس میں انہوں نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ 73 سالہ نسیم الدین عالمی ریکارڈ ہولڈر خاندان کے سربراہ ہیں۔

    ان کا بیٹا راشد نسیم اب تک 125 عالمی ریکارڈ پاکستان کےنام کر چکے جبکہ ان کی بہو اور راشد نسیم کی اہلیہ بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرا چکی ہیں۔

    نسیم الدین کے پوتے محمد ابراہیم نے 6 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، جب کہ ان کی پوتی بھی اب تک 4 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کو دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا شوق ہوا، پھر پوتے اور پوتی نے ریکارڈ بنایا تو جذبہ اور بھی جوان ہوگیا۔ بھرپور محنت کی اور اپنا ریکارڈ پاک فوج کے نام کرتا ہوں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

    نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میرا جذبہ اس عمر میں بھی جوان ہے اور ملک و قوم کو جب بھی ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/2024-pakistani-rashid-naseem-reigns-supreme-in-the-guinness-book-of-world-records/

  • پاکستان سے ایک اور کھیل میں بھارت بھاگ نکلا

    پاکستان سے ایک اور کھیل میں بھارت بھاگ نکلا

    بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، مودی سرکاری کے زیراثر شعبہ کھیل نے ایک اور اوینٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

    بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی۔ چیمپئن شپ رواں سال 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

    انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

    چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمنستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

    ایران، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھی آنے والے دنوں میں اپنے داخلے کا اعلان متوقع ہے۔

    ایک امید افزا پیشرفت میں، روسی والی بال ٹیم نے بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے جون میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

  • ’’والد مزدوری کرتے ہیں، خواہش ہے انھیں آرام کی زندگی فراہم کر سکوں‘‘

    ’’والد مزدوری کرتے ہیں، خواہش ہے انھیں آرام کی زندگی فراہم کر سکوں‘‘

    کراچی: کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر فواد علی اپنے مزدور والد کو آرام کی زندگی فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی فواد علی کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر سوات سے ہے، جن کی سلیکشن 2023 میں سوات ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران ہوئی تھی۔

    فواد علی سوات کراچی کنگز

    فواد علی کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کرکٹ کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، اس لیے انھوں نے صرف ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلی تھی، لیکن پھر سلیکشن کے بعد جب انھیں کراچی بلایا گیا، تو یہاں ان کی صلاحیتوں کو نکھارا گیا۔


    کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا


    سوات کے فواد علی نے 12 اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ڈیبیو کیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیبیو میچ میں انھوں نے کوئی گھبراہٹ محسوس نہیں کی، اور کپتان ڈیوڈ وارنر اور حسن علی ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

    فواد علی سوات کراچی کنگز

    بولنگ آل راؤنڈر فواد علی نے کہا ’’کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز ہے، میرا تعلق سوات سے ہے اور میرے والد مزدوری کرتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ اپنے والدین کو آرام کی زندگی فراہم کر سکوں، اور پوری کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لیے اچھا پرفارم کروں۔‘‘

  • ’مجھ سے انگریزی کی ڈیمانڈ ہے تو کرکٹ چھوڑ کر پروفیسر بن جاؤں‘

    ’مجھ سے انگریزی کی ڈیمانڈ ہے تو کرکٹ چھوڑ کر پروفیسر بن جاؤں‘

    قومی ٹیم اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شائقین سے درخواست کر دی۔

    کراچی کنگز سے ہفتے ہوئے ہونے والے مقابلے سے قبل پریس کانفرسن کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شائقین سے صرف درخواست کی جاسکتی ہے کہ یہ پی ایس ایل ہے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اور پاکستان برینڈ میں فرق رکھیں پاکستان سپرلیگ ایسا پلیٹ فارم جس میں سب اکھٹا ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شائقین کا غصہ بھی جائز ہے کیونکہ ہم عالمی سطح پر اچھا پرفارم نہ کر سکے ہماری ٹیم بہت محنت کرتی ہے، ہم پروفیشنل لیول پر شاید غلطیاں کر دیتے ہیں یقین ہے کہ پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی کرکٹ بدلی دکھائی دے گی۔

    رضوان نے کہا کہ کراچی کنگز کی بیٹنگ بہت اچھی ہے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کراچی کنگز کیساتھ ہے پلئینگ الیون صورتحال کے مطابق کھیلے وہی کامیاب رہتی ہے فی الحال کراچی کنگز کیخلاف کوئی پلاننگ نہیں کی ہے، پچ کو دیکھ کر حتمی پلاننگ کریں گے ہمارے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ پر کوئی مزاق بنائے مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ مجھے انگریزی زبان نہیں آتی ہے میری ڈیمانڈ انگریزی بولنا نہیں بلکہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے افسوس ہے کہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکا ہوںاگر مجھ سے ڈیمانڈ صرف انگریزی کی ہے تو کرکٹ چھوڑ کر کہیں پروفیسر بن جاوں۔

  • اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری

    اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری

    کراچی : اے آر وائی بی گلوبل  نے ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ سے اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے، جس کے تحت جدید ترین ادائیگی کے نظام کو استعمال کیا جاسکے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کراچی کی رپورٹ کے مطابق شراکت داری کے اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ اور جدید ترین ادائیگی کا حل فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کو نئی شکل دینے کیلئے چیئرمین اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک حاجی محمد اقبال، ون لنک کے سی ای او نجیب آگرا والہ اور بی ایم ایل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرحان بیگ نے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میک گلوبل حیدر رضوی بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کے فروغ میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔

    اے آر وائی پے کے ذریعے جدید ترین ادائیگی کے نظام کو استعمال کیا جاسکے گا۔ ون لنک کے ساتھ یہ انقلابی شراکت داری مکمل اسپیکٹرم کے ذریعے ڈیجیٹل بینکنگ کی اعلیٰ خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجیب آگرا والا، فرحان بیگ اور حیدر رضوی نے اس الائنس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک، بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ اور جدید ترین ادائیگی کا حل ہے۔

  • کرکٹرز حلوہ پوری، نہاری کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟

    کرکٹرز حلوہ پوری، نہاری کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟

    سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔

    وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کورنگی ٹاؤن میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔

    سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پربھی کام کرنا چاہیے، چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر پوری قوم مایوس ہے، پڑوسی ملک چیمپئنز ٹرافی جیت گیا، قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا۔

    سندھ کے وزیر کھیل نے کہا کہ ہمیں قومی کرکٹ ٹیم پر کافی محنت کرنےکی ضرورت ہے، کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اب مجھے ہی کرکٹ کے لئے کچھ کرنا پڑیگا، اپنے کھلاڑیوں کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پیغام ہے کہ فٹنس ہے تو سب کچھ ہے، یہاں پر کچھ ایسے بھی بالرز ہے جس کو میں پانچ چھ چھکے مار سکتا ہوں اور کچھ ایسے بھی بیٹس مین ہیں جن کو میں بھی آرام سے آؤٹ کرسکتا ہوں۔

    وزیر کھیل سندھ نے کہا کہ کسی زمانہ میں کورنگی میں چائنہ کٹنگ اور لینڈ گریبنگ عروج پر تھی، اب کورنگی میں کھیلوں کے ایونٹ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔

    سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ضلع کورنگی میں آئندہ سال کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کرائے گی، کورنگی کے کرکٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگا کر دیں گے تاکہ نوجوان رات کو بھی کرکٹ کھیل سکیں۔

    وزیر کھیل سندھ نے کورنگی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ اکیڈمی اور جم کلب بنانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کورنگی میں کرکٹ اکیڈمی اور جم کلب بنائے گی۔

  • ویڈیو: پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

    ویڈیو: پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

    سمندر سےخزانہ نکال لیا گیا، کرکٹ دیوانےجھوم اٹھے، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ٹین کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

    چمچماتی ٹرافی پیشہ ورغوطہ خور نے بحیرہ عرب کی گہرائی سےخزانے کی طرح نکالی اور اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کر دی۔

    ایک حیرت انگیز شاہکار Luminara کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے جس میں مشینی طریقے سے پیچیدہ پتھروں کی ترتیب کی گئی ہے۔ 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے جو باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔

    لومینارا نام روشنی کی علامت ہے جو لاطینی لفظ ‘luminare’ سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ‘ٹارچ’ اور ‘lumens’ کا مطلب ہے ‘روشنی۔

    ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں میں کی گئی جہاں ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے ایک خزانہ برآمد کیاہو اور یہ ٹرافی کراچی میں موجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ یہ بیانیہ لیگ کی گہرائی، ارتقاء اور غیر متزلزل جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ‘Luminara’ کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے۔ جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا ہے۔

    افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل میں پاکستان کے لیے بڑا اعزاز

    تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل میں پاکستان کے لیے بڑا اعزاز

    کراچی: پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل میں پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کے محمد عزیز خان ایف آئی پی انٹرنیشنل برونز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پاکستان سے پیڈل کے کھلاڑی محمد عزیز خان ایف آئی پی انٹرنیشنل ایونٹ میں باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس بات کا اعلان گزشتہ روز پاکستان پیڈل فیڈریشن (پی پی ایف) کے صدر محمد متین نے کیا۔

    ایف آئی پی انٹرنیشنل برونز ٹورنامنٹ 2025 ہانگ کانگ میں 10 سے 16 مارچ تک کھیلا جائے گا، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن (ایف آئی پی) نے باضابطہ طور پر شرکا کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے، جس میں بیلجیم سے محمد عزیز خان کے ساتھی سیبسٹین گارسیا اورٹیگا کے ساتھ شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پی پی ایف کے صدر کے مطابق عزیز خان اس وقت ہانگ کانگ میں ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں اپنی پریکٹس میں مصروف ہیں، وہ ایک غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں سخت تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    محمد عزیز خان کا بین الاقوامی سطح پر سفر پاکستان پیڈل فیڈریشن کی جانب سے نیشنل پیڈل لائسنس کے اجرا کے ذریعے ممکن ہوا، جس کے بعد انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کی جانب سے بین الاقوامی لائسنس کی منظوری سے عالمی مقابلوں میں ان کی شرکت کی راہ ہموار ہوئی۔

    محمد متین نے کہا کہ پی پی ایف گراس روٹ سطح سے لے کر بین الاقوامی میدان تک پیڈل کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف ہے، پاکستانی پیڈل ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین پیڈل چیمپئن شپ 2025 میں بھی بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو روواں سال اکتوبر میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔

  • ’لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ  ہمارے خلاف ہی ہو گا‘

    ’لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہو گا‘

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ  ہمارے خلاف ہی ہو گا۔

    سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل سے متعلق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار انداز سے ہدف حاصل کیا اور  فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے ہمیں فائنل سے پہلے تیاری کا اچھا وقت مل گیا۔

    کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو کافی انجوائے کرتے ہیں کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ  ہمارے خلاف ہی ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے اسی لیے تھوڑی تھکن ضرور تھی اب کراچی میں اچھا ریسٹ مل گیا ہے، راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

  • کنگ شنگ بولنا کم کریں، بابر کی مداحوں سے اپیل

    کنگ شنگ بولنا کم کریں، بابر کی مداحوں سے اپیل

    قومی ٹیم کے مایہ ناز پلیئر بابراعظم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں۔

    جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کےساتھ جاتا ہوں لیکن بدقسمتی سےفنش نہیں کر پارہا۔

    بابراعظم نے کہا کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا میں کوشش کرتا ہوں جو میری بیسٹ پرفارمنس ہو وہ دوں جب آپ اننگز بلڈ کرتے ہیں تو کنڈیشنز کا آئیڈیا ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلےجو اچھی اننگ کھیلی ہیں انہیں سوچتا ہوں خود اس زون سے نکلوں گا جتنا بھی اچھا پرفارم کیا وہ ماضی تھا میرے لئے آنے والا ہر میچ چیلنجنگ اور نیا ہے مجھے ماضی بھولنا اور آگے دیکھنا ہے، مجھےحال پرفوکس کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں آنےوالے دن کی مثبت پلاننگ کروں، سامنےوالی ٹیم بھی پلان کر کےآتی ہے جب بھی کوئی میچ جیتتے ہیں تو اعتماد آتا ہے یہی چیزیں ہیلپ کرتی ہیں ہم اپنی اچھی بری چیزوں کو ڈسکس کرتے ہیں۔