Author: علی حسن

  • اسلام آباد میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

    اسلام آباد میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

    اسلام آباد :  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی، چیمپئن شپ کا افتتاح  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔

    اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، نائب صدر ملک ثمین، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصوراحمد، شاہد اسلام، ڈائریکٹر راجہ ذوالفقار، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن کے مطابق گذشتہ روز مردوں کے کھیلے گئے میچز میں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 41-9گول سے، پاکستان ایئر فورس نے بلوچستان کو 34-11گول سے، سندھ نے فاٹا کو 22-18گول سے ہرا دیا۔

    خواتین کے کھیلے گئے مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ کو31-10گول سے، پاکستان واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 29-3گول سے، پنجاب نے اسلام آباد کو11-3 گول سے اور گلگت نے بلوچستان کو11-0 گول سے ہرا دیا۔

    مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔

    خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق اولمپیئن منصور کے دل کی کارکردگی 20 فیصد رہ گئی ہے: میڈیکل رپورٹ

    سابق اولمپیئن منصور کے دل کی کارکردگی 20 فیصد رہ گئی ہے: میڈیکل رپورٹ

    کراچی: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کراچی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد رہ گئی ہے۔

    تفصیالت کے مطابق این آئی سی وی ڈی کی جانب سے 22 مارچ کو مرتب کی گئی ان کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے دل کے ذریعے خون پمپ کرنے کا عمل محض 15 سے 20 فیصد رہ گیا ہے ‘ جو کہ خطرے کی حد میں شامل ہے۔ رپورٹ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے چیئرمین پروفیسر سید زاہد جمال اور پروفیسر طارق اشرف نے مرتب کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ماہرین متفق ہیں کہ سابق اولپمئین کو فی الفور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔

    سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل منصور احمد کا سال 2016 جون میں امراضِ قلب کا آپریشن ہوا تھا اور ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا۔ اس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔علاوہ ازیں وہ ماضی میں ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔

    پاکستانی کرکٹ کے معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی بھی زیر علاج سابق اولمپئن کی مدد کے لیے سامنے آئے تھے ۔ بوم بوم نے اعلان کیا تھا کہ ان کے علاج کا تمام خرچہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اٹھائے گی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو تاحال سابق اولمپئین کی میڈیکل سمری موصول نہیں ہوئی ہے جس کے سبب اس معاملے میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی سمری موصول ہوگی اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    کراچی: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث جناح اسپتال کراچی میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    منصور احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل منصور احمد کا سال 2016 جون میں امراضِ قلب کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔

    ہالینڈ کےلیجنڈکھلاڑی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کےہمراہ پاکستان آنےکےلیےپرجوش

    علاوہ ازیں وہ ماضی میں ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:‌ ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    کراچی:‌ ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    کراچی: ہاکی لینجڈز اور ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی لینجنڈز کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے مثبت نتائج دنیا تسلیم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی واپسی، عالمی ریسلرز اور فٹبالرز کی آمد کے بعد اب دنیائے ہاکی کے نامور کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

    قومی کھیل کو ایک بار پھر متحرک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور بین الاقوامی لیجنڈز کھلاڑیوں کی آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ 19 جنوری کو کراچی میں واقع عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    غیر ملکی لیجنڈز  نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’ہمارا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ ہاکی کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنا ہے‘۔


    ہالینڈ کےلیجنڈکھلاڑی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کےہمراہ پاکستان آنےکےلیےپرجوش 


    اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو نمبر ون بننے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے، آسٹریلوی اولمپیئن گرانٹ شوبرٹ نے پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔‘

    ہسپانوی لیجنڈ کھلاڑی یوان اسکارا کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے پاکستان آنا بہت اعزاز کی بات ہے،  کھیلوں پر اچھا برا وقت آتا رہتا ہے تاہم وقت پر اگر تبدیلیاں کی جائیں تو کسی بھی کھیل کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا جاسکتا ہے‘۔

    آسٹریلوی کھلاڑی گرانٹ شوبرٹ کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کریں‘۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم شدید مشکلات سے دوچار، عالمی ٹائٹل چھن جانے کا خطرہ

    پاکستانی باکسر محمد وسیم شدید مشکلات سے دوچار، عالمی ٹائٹل چھن جانے کا خطرہ

    کراچی: پاکستانی باکسر کے کورین پروموٹر نے مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد محمد وسیم شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ عالمی باکسر کے اعزاز سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم پاکستانی پرچم تلے 8 عالمی مقابلے کرچکے ہیں جن میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تاہم وہ اب وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

    محمد وسیم کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کوریا کے ایک شخص نے باکسنگ کی دنیا میں مزید آگے لے جانے کے لیے اُن کا ہاتھ پکڑا تاہم اب اُس شخص نے مزید مدد کرنے سے صاف معذرت کرلی۔

    کورین پروموٹر کی جانب سے انکار کے بعد محمد وسیم نے جو عالمی فہرست میں جگہ حاصل کی وہ چھن جانے کا خدشہ ہے، اگر انہوں نے جلد کوئی بڑا مقابلہ نہ کیا تو اُن سے سلور فلائی ویٹ کا بیلٹ چھن جانے کا بھی خطرہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد وسیم کا پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور

    پروموٹر اینڈی کم کا کہنا ہے کہ ’جتنے پیسے تھے وہ سب خرچ کرچکا اور اب وسیم کی جگہ دوسرے باکسر کی مدد کررہا ہوں جس کے بعد پاکستانی باکسر کے لیے عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں حصہ لینا ناممکن ہوچکا‘۔

    اُن کا کہنا ہے کہ ’محمد وسیم بہترین باکسر ہے اس لیے اُس کا ساتھ دیتا آیا، پاکستان کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ وہ اپنے باکسر کی مزید مدد کریں وگرنہ تمام صورتحال وسیم کے خلاف جارہی ہے‘۔

    اسے بھی پڑھیں: نوجوان باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں، آرمی چیف

    اینڈی کم کا کہنا تھا کہ ’حکومتِ پاکستان کی جانب سے جو فنڈز دیے گئے وہ سب خرچ ہوچکے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی مگر انہیں ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے امریکا  میں منعقد ہونے والے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ: امپائرکا غلط فیصلہ، پاکستان چیمپیئن بننے سے محروم

    ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ: امپائرکا غلط فیصلہ، پاکستان چیمپیئن بننے سے محروم

    کراچی : ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کراچی ائیر پورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، کپتان نے بتایا کہ امپائر کے غلط فیصلے نے بھارت کو چیمپیئن بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں سلوار میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس آگئی، کراچی ایئرپورٹ پر رنر اپ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان محمد اختر نے بتایا کہ امپائر کے غلط فیصلے نے بھارت کو چیمپیئن بنا دیا۔

    کپتان نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال ٹیم نے کوالالمپور میں ہونے والی ایشین چیمپیئن شپ میں چھ میں سے پانچ میچز جیتے اور فائنل میں مقابلہ بھارت سے ہوا۔

    بدقسمتی سے کھیل کے آخری لمحات میں امپائر نے غلط فیصلہ دے کر پاکستان کو چیمپیئن بننے سے محروم کردیا، اگلے ایڈیشن میں بھارت سے حساب برابر کردیا جائے گا۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈ ریشن کے صدر مدثرآرائیں نے بتایا کہ فتح کے قریب پہنچ کر امپائر کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو چیمپیئن بننے سے محروم کردیا۔

    امپائر کے غلط اقدام کیخلاف ایشین نیٹ بال کے جنرل باڈی اجلاس میں شکایت جمع کرائی جائیگی۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ثابت قدم ہے، کھلاڑی کی کھوج کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل ہوگیا، بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج اختتام کو پہنچی، حیدرآباد سے شروع ہونے والا سفر اندرون سندھ سے ہوتا ہوا کراچی میں ختم ہوگیا۔ اندرون سندھ چودہ روز میں سات شہروں کے بعد شہر قائد سے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑی کی کھوج مکمل ہوگئی۔

    فائنل فیز کا فائنل راؤنڈ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، اس دوران دو روز میں بہتر سے بہترین کھلاڑی کی کھوج برقرار رہی۔

    اندرون سندھ سے شارٹ لسٹ ہونے والے بیس بہترین کرکٹرز نے بھی شہر قائد میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، فائنل راؤنڈ میں کوچز نے کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے۔

    کھلاڑی کی کھوج کی اختتامی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شارٹ لسٹ کرکٹرز کو کراچی کنگز کی اعزازی ٹی شرٹس بھی پیش کی گئیں۔

    ٹیم کراچی کنگز کے اہم رکن شکیل سجاد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم ایسے شہروں سے کھلاڑی کھوج کرلائے ہیں جہاں کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم پلیٹ فارم کراچی کنگز نے فراہم کردیا ہے، اب کرکٹ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں بلکہ ابھر کر سامنے آئے گا، ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کرکٹرز پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی شان بنیں گے۔

    واضح رہے کہ برائٹو پینٹس کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

  • کراچی کنگز، کھلاڑی کی کھوج، اندرون سندھ ٹرائلزکا مرحلہ مکمل

    کراچی کنگز، کھلاڑی کی کھوج، اندرون سندھ ٹرائلزکا مرحلہ مکمل

    دادو : برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے سلسلے میں اندرون سندھ ہونے والے ٹرائلز اختتام پذیرہوگئے، دادو میں باصلاحیت کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ٹرائلز کا آخری مرحلہ کراچی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑی کی کھوج کے اندرون سندھ ہونے والے تمام مراحل اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ،  سکھر، لاڑکانہ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے ساتویں اور آخری مرحلے کے ایک روزہ ٹرائلز دادو میں ہوئے جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، بیٹنگ اور بولنگ میں نوجوان کرکٹرز نے سلیکٹرز کو بہت متاثر کیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کو طویل القامت باصلاحیت فاسٹ باؤلر مل گیا


    دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی نوجوان کرکٹرز کا جنون عروج پر تھا، ساتویں مرحلے میں دادو سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا، دادو کے بعد کھلاڑی کی کھوج کے تین روزہ حتمی ٹرائلز10سے13دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، لاڑکانہ سے بہترین کرکٹرزکا انتخاب

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، لاڑکانہ سے بہترین کرکٹرزکا انتخاب

    لاڑکانہ: کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے چھٹے مرحلے میں لاڑکانہ سے سلیکٹرز نے متعدد باصلاحیت کرکٹر شارٹ لسٹ کرلیے، اگلا مرحلہ دادو میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ اور سکھر کے بعد برائٹو پینٹس کراچی کنگز کے سلیکٹرز باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے لاڑکانہ پہنچے۔

     برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے کے ٹرائلز لاڑکانہ میں منعقد ہوئے، دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی نوجوان کرکٹرز کا جنون عروج پر تھا۔

    نوجوان کرکٹر کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے ٹرائل کو خوب سراہا۔

    کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے میں لاڑکانہ سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرنے پر وہ کراچی کنگز کے شکر گزار ہیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب


    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے ساتویں مرحلے کے ٹرائل جمعے کو دادو میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں10سے13دسمبر تک منعقد ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سکھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سکھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

    سکھر : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا، کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے، اگلا مرحلہ لاڑکانہ میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، میر پور خاص، عمر کوٹ اور نواب شاہ کے بعد برائٹو پینٹس کراچی کنگز کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے سکھر پہنچی۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

    کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر پہنچنے لگا، سکھر میں بھی نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد نے کراچی کنگز کے ٹرائلز میں انٹری دی۔ بیٹنگ ا ور بولنگ میں کھلاڑیوں نے خوب ٹیلنٹ دکھایا۔

    کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔ سکھرمیں بھی بہترین کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے کے ٹرائلز بدھ کو لاڑکانہ میں ہوں گے جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں10سے13دسمبر تک منعقد ہوں گے۔