Author: علی حسن

  • چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کے لیے شاہینز اسکواڈز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کے لیے شاہینز اسکواڈز کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے جو 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچوں میں حصہ لیں گے۔

    14 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ کم منیجر کے طور پر کام کریں گے۔

     نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اعجاز احمد جونیئر کوچ کم منیجر ہوں گے۔

    اسی دن (17 فروری) کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ کم منیجر ہوں گے

    شاہینز اسکواڈز۔

    بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور –

    شاداب خان (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا۔

    بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی۔

     محمد ہریرہ (کپتان)، عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان

    بمقابلہ بنگلہ دیش، آئی سی سی اکیڈمی دبئی۔

     محمد حارث (کپتان)، عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسٰی، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر۔

    شاہینز کے میچوں کا شیڈول:

    14 فروری – بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔  ( دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے) ۔

    17 فروری – بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (دوپہر دو  بجے سے رات ساڑھے نو بجے )

    17 فروری – بمقابلہ بنگلہ دیش، آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی ( دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے )

    دیگر وارم اپ میچ:

    16 فروری – نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (دوپہر  دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے ) ۔

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح آج ہوگا ، عوام کا داخلہ فری

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح آج ہوگا ، عوام کا داخلہ فری

    کراچی : نیشنل سٹیڈیم کراچی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی ، جس میں  نامورگلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے تاہم عوام کا داخلہ فری ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہوگیا، نوتعمیر اسٹیڈیم کا افتتاح آج صدرمملکت کریں گے۔۔

    اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج شام ہوگی، جس میں نو تعمیر اسٹیڈیم کا افتتاح صدرمملکت کریں گے۔

    اس موقع پر عوام کا داخلہ فری ہے، تقریب میں نامور گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔

    نئی پویلین عمارت کے ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں، شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیارکی سہولتوں کا اضافہ کیا ہے ساتھ ہی نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی ہے۔

    شائقین کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کردیے گئے ییں جبکہ ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے بھی قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا لیکن اللہ تعالٰی نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا ۔

    خیال رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم ٹرائی سیریز کے دو میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ یگاایونٹ کاآغازبھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی سےہی ہوگا، جس میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں انیس فروری کوٹکرائیں گی۔

  • فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ہارون خان کا کارنامہ

    فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ہارون خان کا کارنامہ

    فجیرہ: ہارون خان نے فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

    پاکستان کے تائیکوانڈو اسٹار ہارون خان نے 9 فروری 2025 کو فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ (جی-2 کیٹیگری) یو اے ای میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

    ہارون نے 3 مسلسل کامیابیاں حاصل کیں، لیکن سیمی فائنل میں ایران کے حسین پور علیرضا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہارون نے کویت کے الکلی ایف اور ایران کے خواجوی راستین کے خلاف شان دار فتح حاصل کی۔

    تائیکوانڈو ہارون خان

    ابتدائی مقابلوں میں ہارون خان نے اپنی حکمت عملی اور طاقت ور ککس کا مظاہرہ کیا، تاہم سیمی فائنل میں ایران کے کھلاڑی حسین پور علیرضا نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔

    مقابلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہارون خان نے اپنے اس اعزاز پر فخر کا اظہار کیا، انھوں نے کہا ’’پاکستان کے لیے اس سطح پر میڈل جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں مزید محنت کروں گا تاکہ آئندہ مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کر سکوں۔‘‘

    ہارون خان کی اس کامیابی کو ملک بھر میں کھیلوں کے شائقین نے سراہا ہے، اور اسے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔

  • حب آٹو کراس ریلی کا زخمی مارشل دانش دم توڑ گیا، دل دہلا دینے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    حب آٹو کراس ریلی کا زخمی مارشل دانش دم توڑ گیا، دل دہلا دینے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: حب ریلی آٹو کراس ریس کے دوران ایک حادثے میں زخمی ہونے والا 22 سالہ مارشل دانش دم توڑ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حب ریلی آٹو کراس کے دوران ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ڈرائیور طارق خان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کی زد میں آتے ہوئے سائیڈ لائن پر کھڑا رضاکار مارشل دانش شدید زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی مارشل کو فوری طور ہر سول اسپتال ٹرانا سینٹر منتقل کیا گیا، زخمی رضاکار کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی تھی، جس کے باعث وہ ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئے۔

    حب ریلی

     

    حب ریلی

    بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد طارق خان کی گاڑی چار سے پانچ قلا بازیاں کھا کر کھائی میں جا گری تھی، اور اس حادثے میں ڈرائیور طارق خان محفوظ رہے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑھائی کے سرے پر کھڑے اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین محمد عدنان گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

    زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہونے والے مارشل دانش کی موت کے سانحے پر انتظامیہ نے فوری طور پر ریلی ملتوی کر دی ہے، اور ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا گیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟

    چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے جس کا بیشتر کام ہوچکا ہے اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کے لیے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی میڈیا میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے مشن امپوسیبل کو کنسٹرکشن ورکرز اور ٹیم نے ممکن بنا ڈالا۔

    گراؤنڈ کی جانب گرل لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ فلڈ لائٹس کے لیے نئے فریم لگائے جا رہے ہیں۔ 2 انکلوژر پر ڈیجیٹل اسکرین نصب کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل اسکرین اس انداز سے نصب کی جائیگی تاکہ شائقین کو مشکلات نہ آئیں۔

    نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منیجر ارشد خان نے بتایا کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے جب کہ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئر لگائی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ چائنا گراونڈ سے ایک خاص برج اسٹیڈیم سے منسلک کیا جائیگا۔

    ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر جواد قاضی نے بتایا کہ جدید طرز کی عمارت کے فلورز کی فنشنگ جاری ہے، پولز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں اور لائٹس لگانے کا 91 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ ماہ دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-india-objects-to-pakistans-logo-on-jersey/

  • مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

    مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

    پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو متعارف کرانے والے اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ان کی اہلیہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، ان کی اہلیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ نے کہا کہ اشرف طائی کو شوگر بھی ہے، گردے کا بھی مسئلہ ہے،کسی حکومتی شخصیت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروا رہے ہیں۔

    ثمینہ شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، کراچی کے مخیر حضرات، صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اشرف طائی کے علاج معالجے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔

  • ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

    ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

    کوالالمپور: ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پرعزم اور بلند حوصلہ قومی ٹیم کومل خان کی قیادت میں‌ملائیشیا پہنچ گئی.

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگا کر ٹیم کا استقبال کیا، آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف 7 روز باقی ہیں۔

    انڈر 19 قومی ویمن ٹیم کی کپتان کومل خان نے کہا کہ ٹیم پوری تیاری کے ساتھ آئی ہے اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

    ہیڈ کوچ محسن کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پلیئرز پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جس میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

    پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

  • صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر بلے باز صائم ایوب کو فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب جو گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیپ ٹاؤن میں موجود صائم ایوب سے ٹیلفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کو جنوبی افریقہ سے ہی پہلی دستیاب فلائیٹ کے ذریعہ لندن بھیجا جائے گا اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ان کے ہمراہ لندن جائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ طے کر لی گئی ہے اور وہ نوجوان بیٹر کا تفصیلی چیک اپ کر کے علاج کریں گے جب کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معاملے کے سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب نوجوان اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ ان کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ پی سی بی ان کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا اور دنیا کے بہترین اسپتال سے ان کا علاج کرائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ صائم ایوب آئندہ ماہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ جانے کے باعث شدید انجری کا شکار اور 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔ اس انجری کے بعد ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    صائم ایوب نے حال ہی میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص پروٹیز کو ان کے ہی دیس میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں نوجوان بیٹر کی بیک ٹو بیک سنچریوں کا اہم کردار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayub-injury-champions-trophy-2025/

  • کروڑوں روپے فنڈز لینے والی فیڈریشن ہم سے الگ کیسے ہو سکتی ہیں؟ ڈی جی پی ایس بی

    کروڑوں روپے فنڈز لینے والی فیڈریشن ہم سے الگ کیسے ہو سکتی ہیں؟ ڈی جی پی ایس بی

    کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو فیڈریشن پی ایس بی سے کروڑوں روپے فنڈز لیتی ہے، وہ ہم سے الگ کیسے ہو سکتی ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ نے آج کراچی میں پی ایس بی کراچی ڈویژن کا تفصیلی معائنہ کیا، اور جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کچھ ایسوسی ایشنز بورڈ سے الحاق توڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، تو یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے ایک فیڈریشن کو 11 کروڑ روپے دیے ہیں، وہ کیسے دھمکی دے سکتی ہے کہ وہ پی ایس بی سے علیحدہ ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا جس سیکریٹری کا ہماری ویب سائٹ پر نام نہیں ہے ہم اس کو ہاکی کا سیکریٹری نہیں مانتے، ہاکی کے اندر بہت زیادہ گروپنگ ہے۔

    ڈوپنگ کے حوالے سے ڈی جی نے کہا کہ واڈا کے کہنے پر 150 ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے ہیں، پی او اے کے الیکشن پر تحفظات تھے وہ ہم نے آئی او سی کو بتایا، جس بندے کو ڈوپنگ پر پابندی لگائی گئی ہے وہ کیسے ووٹر لسٹ کا حصہ ہو سکتا ہے۔

    ایتھلیٹس کے انعام کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایتھلیٹ کے لیے اسپورٹس بورڈ سب سے پہلے ہے، ایک کمیٹی بنائی ہے جو فاتح ایتھلیٹس کے انعام کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، جو انفرادی طور پر جاتے ہیں ان کی بھی اسکروٹنی ہوا کرے گی۔

    پی ایس بی کراچی ڈویژن کے حوالے سے یاسر پیرزادہ نے کہا کہ یہ جگہ 24 ایکڑ پر محیط ہے اور بہت سی سہولیات یہاں فراہم کی جا سکتی ہیں، اور ایک اچھا ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے، اس لیے یہاں بہت سے تعمیراتی کام شروع کر دیے ہیں، جو بھی یہاں اکیڈمی چلانا چاہتے ہیں تو ہمیں پروپوزل بھیج سکتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ایڈمن بلاک، ہوسٹل، جمنازیم اور سوئمنگ پول کے لیے بجٹ الاٹ کیا جا چکا ہے، نجی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں یہاں آ کر سرمایہ کاری کریں، ایسا ماڈل بنا سکتے ہیں کہ نجی کمپنی چیزوں کو مینٹین کریں گے، اور تمام سینٹرز میں یہی فارمولا بنانے جا رہے ہیں۔

  • 2024: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستانی راشد نسیم کا راج رہا

    2024: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستانی راشد نسیم کا راج رہا

    مارشل آرٹسٹ راشد ندیم جو سینکڑوں ریکارڈ بنا چکے ہیں سال 2024 میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان ہی کا راج رہا۔

    پاکستان کیلیے عالمی سطح پر ریکارڈز بنانے والے ماسٹر راشد نسیم کیلیے سال 2024 کامیاب ترین رہا۔ اس سال انہوں نے نہ صرف بھارت کو کئی ریکارڈز سے محروم کیا جب کہ جرمن، برطانوی اور امریکی ایتھلیٹس سے بھی ٹائٹل چھین لیے۔

    شہر قائد سے تعلق رکھنے والے ماسٹر راشد نسیم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کئی کٹیگری میں اپنا نام اندراج کرا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی شوز میں بھی لائیو ڈیمو کرکے سب کو حیران کر چکے ہیں۔

    انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم کے کچھ اہم ریکارڈز پر نظر ڈالتے ہیں۔

    1۔ ہاتھ سے انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 289 اخروٹ توڑ کر جرمنی سے ریکارڈ چھینا

    2۔ صرف ایک منٹ میں سر سے 43 ناریل کو توڑنے کا کارنامہ انجام دیا

    3۔ پنچ کی مدد سے ایک منٹ میں 120 چوپ اسٹک توڑے

    4۔ سر کی مدد ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹک کو توڑا

    5۔ نن چکو کے ساتھ 100 کلے ٹارگٹ کو توڑتے ہوئے پاکستان کا نام روشن اور سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔