Author: علی حسن

  • پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا سے ایک سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں زوم میٹنگ پر گفتگو کی ہے۔

    نک ہوکلے نے کہا کہ وہ دونوں ٹیموں کی باہمی اور سہ فریقی سیریز پر معاونت کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں، مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نساؤ اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش تھا، اس لیے انھیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہوگی۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرا دی

    نک ہوکلے نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ دونوں بورڈز کو مل کر کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے، دونوں ٹیموں کی میزبانی کرنے پر ہمیں بہت اچھا لگے گا۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں۔

  • ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلیے خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلیے خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    انترنیشنل کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے سلسلے میں پاکستان ویمن ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

    کراچی میں منعقد ہونے والے اس 4 روزہ کیمپ میں 29 ویمن کرکٹرز شریک ہوں گی، اس دوران 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں ہے اس گروپ میں بھارت نیپال اور یو اے ای کی ٹیم بھی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 19جولائی کو بھارت کیخلاف کھیلے گی جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کر دیا گیا، کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

  • کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹیریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن اسٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کے خلاف ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

    ایونٹ کے سیمی فائنلز 18 اگست جب کہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

    میلبرن: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کہا ہے کہ اس میں ہر چیز مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے جس کے اثرات پرفارمنس پر پڑتے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے میلبرن میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، لیکن میں جب باہر سے دیکھتا ہوں تو پاکستان کرکٹ میں ہر چیز تبدیل ہوتی رہتی ہے، سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوتی رہتی ہے، اسٹاف تبدیل ہوتا ہے اور پلیئرز بہت تبدیل ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا یہ ایک مشکل صورت حال ہوتی ہے، کیوں کہ ٹیم کے لیے استحکام بہت ضروری ہوتا ہے، جب استحکام نہیں ہوتا تو پلیئرز کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اور میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی استحکام نہیں دیکھا۔

    عثمان خواجہ نے مزید کہا کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انھیں کرنی چاہیے، پاکستان میں تھوڑی توقعات زیادہ ہوتی ہیں، کھیل ٹف ہوتا ہے، اور جیتنا ایک ٹیم نے ہوتا ہے۔

    قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    آسٹریلوی کرکٹر نے کہا اگر آپ ورلڈ کپ نہیں جیتتے اور دوسرے نمبر پر آتے ہیں تو یہ ایسے ہی ہے جیسے سپر ایٹ مرحلہ کھیلا ہو۔

  • پاکستان نے 65 سال میں پہلی مرتبہ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل بھارت سے چھین لیا

    پاکستان نے 65 سال میں پہلی مرتبہ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل بھارت سے چھین لیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا بدلہ مالدیپ میں پاکستانی تن ساز نے لے لیا۔

    مالدیپ میں ہونے والی ’ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ‘ میں 65 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ٹائٹل روایتی حریف بھارت سے چھین لیا ہے۔

    اوور آل کیٹیگری میں پاکستانی تن ساز شاہ نواز خان نے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا اعزاز حاصل کر لیا، جب کہ فائنل ٹائٹل فائٹ کے فیورٹ اور تجربہ کار بھارتی تن ساز نیتن چندیلا ہار گئے۔ پچھلے کئی سالوں سے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا یہ ٹائٹل بھارت کے پاس تھا۔

    90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ نواز خان نے پہلے گولڈ میڈل جیتا تھا، مینز اسپورٹس فزیک میں پاکستان کے بلال احمد نے بھی گولڈ میڈل سینے پر سجایا، ایتھلیٹک فزیک میں بھی پاکستان کے محمد راحیل گولڈ میڈل لے اڑے، جب کہ اوپن باڈی بلڈنگ 65 کلو گرام میں عمرالعیس نے برونز میڈل جیتا۔

  • پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک آسٹریلیا میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ خرید لیے

    پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک آسٹریلیا میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ خرید لیے

    آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے پاک آسٹریلیا میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ خریدلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر بھی پاکستان آسٹریلیا  کا میچ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کیے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کے خلاف چار نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیے، انہوں نے فین زون کے ٹکٹ بک کیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقات کی۔

    پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان فین زون بنانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

     پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، امید ہے پاکستان فینز زون بھریں ہوں گے۔

  • مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی

    مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی

    پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کئی ریکارڈز شامل کرا دیے وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کا نام سنچری کلب میں درج ہے۔

    بھارت سے لے کر یورپ تک کئی نامور ایتھلیٹس کو ریکارڈز سے محروم کرنے اور صرف 2 روز کے اندر 20 ریکارڈز تونے کا کارنہ انجام دینے والے مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے ایک منٹ میں 119 پینسل توڑنے کا ریکارڈ بنایا، اس سے قبل امریکا کے اشریتہ فرمان نے اس سے قبل ایک میں 58 پینسلیں توڑ رکھی تھیں۔

    ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں 77 یار اسٹکس بھی اپنے سر پر مار کر توڑ ڈالیں۔ اس کے علاوہ 3  منٹ میں 882 کہنی کے وار کر کے بھی بھارتی مارشل آرٹسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل بھارت کے چنے شرما نے 3 منٹ میں 82 کہنی کے وار کیے تھے۔

    انہوں نے مٹھی میں انڈا پکڑ کر 290 اخروٹ توڑنے کا حیران کن کارنامہ بھی انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے کرامن نووک کے پاس تھا۔

    راشد نسیم کے مجموعی طور پر 100 سے زائد ریکارڈز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکے ہیں۔ مزید ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی گئی ہیں۔ ان کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان مارشل آرٹس کے ریکارڈز کی تعداد 121 ہو جائے گی۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، رواں سال بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی

    بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، رواں سال بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی

    پاکستان رواں سال بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کو پاکستان کو رواں سال بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا بہترین کامبی نیشن بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

    بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال 18 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت سمیت 7 ٹیمیں شرکت کریں گے۔

    پاکستان میگا ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ اس کے لیے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ منفرد طرز کی کرکٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کیلیے مثبت جواب ملا ہے اور کھلاڑیوں کو ہے یقین کہ پاکستان کی ٹیم ہوم گراونڈ پر ورلڈ چیمپیئن بننے گی۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے متعلق اہم فیصلہ

    پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے متعلق اہم فیصلہ

    پاکستان رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گا سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اسٹیڈیم میں پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے اور مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان کے مطابق نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔

    میچ کے ہر وینیو پر ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زونز بنایا جائے گا اور اس کے قریب نماز کی جگہ اور حلال کھانوں کی دستیابی کا انتظام کیا جائے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان فینز زون کے ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ دسمبر اور جنوری میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی فینز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ چند روز قبل آسٹریلیا نے رواں سال ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں جاری

    پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں جاری

    پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے تیاروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پاکستان میں آئندہ سال جنوری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹ کنسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

    اینڈ ایٹ کنسن نے چیف کیوریٹر آغاز زاہد اور دیگر گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغا زاہد نے انہیں پچز سے متعلق بریفنگ دی۔

    آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نے پچز کا معائنہ کیا اور گراؤنڈ اسٹاف کو اس حوالے سے مفید ٹپس بھی دیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ آئی سی کا تین رکنی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی، پنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔