Author: انجم وہاب

  • سیمنٹ کی فروخت اگست میں کتنی رہی؟

    سیمنٹ کی فروخت اگست میں کتنی رہی؟

    سیمنٹ کی فروخت میں نمو کا رجحان اگست 2025 میں جولائی کے مقابلے میں کم ہوگیا۔

     آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025میں سیمنٹ کی فروخت 3.097ملین ٹن رہی جو اگست 2024کے مقابلے میں 10.33فیصد زائد رہی جو اگست 2024 میں 2.807 ملین ٹن رہی تھی۔

    سیمنٹ کی ایکسپورٹ اگست2025 میں 22.13فیصد اضافے سے 7لاکھ 49ہزار 723ٹن رہی جو اگست 2024میں 6لاکھ 13ہزار 875ٹن رہی تھی۔ جولائی 2025میں سیمنٹ کی فروخت کی صورتحال قدرے بہتر رہی تھی جس میں مقامی کھپت جولائی 2024کے مقابلے میں 18.61فیصد اور برآمدات 84فیصد زائد رہی تھیں۔ اگست 2025میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.846ملین ٹن رہیں جو گزشتہ اگست 2024کی 3.421ملین ٹن کی فروخت سے 12.45فیصد زائد رہیں۔

    اگست 2025 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 2.795 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اگست 2024 کی 2.585 ملین ٹن کے مقابلے میں 8.10 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 1.05 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اگست 2024 کی 0.835 ملین ٹن کے مقابلے میں 25.93 فیصد زیادہ ہے۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے اگست 2025 میں مقامی مارکیٹ میں 2.586 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اگست 2024 کی 2.380 ملین ٹن کے مقابلے میں 8.64 فیصد زیادہ ہے۔

    جنوبی سیمنٹ فیکٹریوں نے اسی عرصے میں 510,758 ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جو اگست 2024 کی 426,289 ٹن کے مقابلے میں 19.81 فیصد زیادہ ہے۔شمالی علاقوں سے برآمدات میں معمولی اضافہ 1.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو اگست 2024 کے 204,901 ٹن سے بڑھ کر اگست 2025 میں 208,669 ٹن تک پہنچ گئیں۔

    جنوبی علاقوں سے برآمدات میں نمایاں اضافہ 32.30 فیصد رہا اور یہ اگست 2024 کی 408,956 ٹن سے بڑھ کر اگست 2025 میں 541,054 ٹن تک پہنچ گئیں۔

    یہ پڑھیں: سیمنٹ سیکٹر سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ

    رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مجموعی سیمنٹ کی فروخت (مقامی و برآمدات) 7.847 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 6.492 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.88 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے میں مقامی فروخت 6.090 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے 5.331 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.25 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدات بھی 51.29 فیصد بڑھیں اور ان کا حجم 1.161 ملین ٹن سے بڑھ کر 1.757 ملین ٹن ہو گیا۔

    شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جولائی تا اگست 2025 کے دوران 5.004 ملین ٹن سیمنٹ مقامی طور پر فروخت کی جو گزشتہ سال کے 4.535 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.36 فیصد زیادہ ہے۔ شمالی علاقوں سے برآمدات میں 44.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے 303,921 ٹن کے مقابلے میں بڑھ کر 440,654 ٹن تک پہنچ گئیں۔

    مجموعی طور پر شمالی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 12.53 فیصد بڑھ کر 5.445 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 4.839 ملین ٹن تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جولائی تا اگست 2025 میں 1.086 ملین ٹن سیمنٹ مقامی طور پر فروخت کی جو گزشتہ سال کے 0.796 ملین ٹن کے مقابلے میں 36.46 فیصد زیادہ ہے۔

    جنوبی علاقوں سے برآمدات میں بھی 53.53 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا اور ان کا حجم گزشتہ سال کے 0.857 ملین ٹن سے بڑھ کر 1.316 ملین ٹن ہو گیا۔ مجموعی طور پر جنوبی علاقوں کے پلانٹس کی فروخت 45.31 فیصد بڑھ کر 2.402 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.653 ملین ٹن تھی۔پاکستان سیمنٹ مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے جس سے عوام براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیمنٹ پر ٹیکس کم کیے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کی لاگت کم ہو سکے۔

  • کراچی : سمندر میں لانچ کے ذریعے ایران سے پاکستان ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش  ناکام

    کراچی : سمندر میں لانچ کے ذریعے ایران سے پاکستان ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: سمندر میں لانچ کے ذریعے ایران سے پاکستان ڈیزل اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 18271 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا، جس کی مالیت تقریباً 49 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز سید محمد رضا نقوی نے بتایا سمندر میں لانچ کے ذریعے ایران سے پاکستان ڈیزل اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم نے بحیرہ عرب میں ارماڑہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ’’الخُولہ‘‘ نامی لانچ کو روکا اور تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ڈیزل برآمد کیا۔

    کارروائی کے دوران لانچ سے 18271 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً 49 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لانچ کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ضبط شدہ ڈیزل اور لانچ کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    کسٹمز حکام نے اسمگلرز کو گرفتار کرتے ہوئے ڈیزل اور لانچ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

    پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

    کراچی : ملک میں سونے کی قیمت مزید بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھ کر 3411ڈالر پر پہنچ گیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت اضافے کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح دس گرام سونا 772 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 399 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی حالات کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی : فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بحران کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فلور ملز مالکان نے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 95 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت 89 روپے تک جا پہنچی۔

    انتظامیہ نے فائن آٹے کی سرکاری قیمت 78 روپے اور ڈھائی نمبر آٹے کی 66 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 110 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

    چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی فی کلو قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو شہر میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

    پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

    پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ یوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے ک قیمت 3 ہزار 515 روپے اضافے سے تین لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 41 ڈالر اضافے سے 3371 ڈالر فی اونس رہی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد مندی کا شکار

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد مندی کا شکار

    پاکستان اسٹاک ایکسینج میں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، 100 انڈیکس میں 1355 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 235 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوران کاروبار انڈیکس 151,249پوائنٹسکی بلند سطح پر بھی ٹریڈ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی کم سطح 148,272 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 591 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    آج مارکیٹ میں 55 ارب روپے مالیت کے 1ارب حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 323 میں کمی ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ پچاس ہزار کا ہندسہ عبور کرکے بند ہوا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 820 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس 151،261 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، آج 40 ارب روپے مالیت کے 66 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

    مارکیٹ میں مجموعی طور پر 486 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 240کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 215 میں کمی ہوئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 149، 770 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 2 پیسے کا ہوگیا.

    جمعے کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

    کاروبار اور سرمایہ کار ان تبدیلیوں کو قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ تجارتی توازن، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث 10 گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کا ہوگیا۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے سے 3350 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    بلوچستان میں گیس کا بڑا جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔