Author: انجم وہاب

  • حکومت سندھ کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    حکومت سندھ کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    سکھر (17 اگست 2025): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تاریخی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔

    متاثرین کے لیے 4000 راشن بیگز کے 10 ٹرک اور پانی صاف کرنے لیے 100 فلٹریشن پلانٹس کے چار ٹرکس پشاور کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔امدادی سامان میں 4000 خاندانوں کے لیے 15 دن کا راشن موجود ہے۔

    اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-army-relief-activities-continue-kp-flood-affected-areas/

  • ’’نئے صوبے بنے تو ایف پی سی سی آئی حمایت کرے گی‘‘ (ویڈیو رپورٹ)

    ’’نئے صوبے بنے تو ایف پی سی سی آئی حمایت کرے گی‘‘ (ویڈیو رپورٹ)

    کراچی (17 اگست 2025): یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ کر دیا ہے، اور کہا کہ اگر نئے صوبے بنے تو ایف پی سی سی آئی حمایت کرے گی۔

    فیڈریشن ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ آزادی کے وقت 32 ملین آبادی تھی اور 4 صوبے تھے، آج 24 کروڑ آبادی ہے، اب بھی 4 ہی صوبے ہیں، حکومت نئے صوبے بنائے تو ایف پی سی سی آئی حمایت کرے گی۔

    پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی برآمد کر کے 300 ارب کا منافع کمایا، ایک چشم کشا ویڈیو رپورٹ

    ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک میں اربوں ڈالر کی معدنیات ہیں، اور ہر ڈویژن میں معاشی پوٹینشل ہے، لیکن کوئی بھی ایڈمسنٹریٹو افسر معاشی ترقی نہیں دے سکتا، اس کے لیے مقامی طور پر اونر شپ دینی ہوگی۔ انھوں نے کہا حکومت اس پر فیصلہ کرے کہ وہ کیا طریقہ اختیار کر سکتی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ نئے صوبے بنا کر معاشی ترقی ہو سکتی ہے، تو ایف پی سی سی اس کی حمایت کرے گی۔

    ایس ایم تنویر نے کہا کہ بھارت سے لڑنے کے لیے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا، اور اس کے لیے ایشین ٹائیگر بننا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جلد اس سلسلے میں اسلام آباد اکنامک کانفرنس کر رہے ہیں جس میں عوامی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی (17 اگست 2025) لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود مسافروں نے بتایا کہ تیز فتار مسافر ٹرین لودھراں جنکشن پر مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی۔

    حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد نیچے دبے ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں امدادی کارکنان نے اسپتال منتقل کیا۔

    بوگیوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں مسافروں کو نکالنے کیلیے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہے اس حوالے سے ہلاکتوں کا بھی قومی امکان ہے، طبی امداد کیلیے اسپتال لائے گئے زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

    عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت مزید نیچے گرگئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا پاکستان مین فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے پر آگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہو گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 335 ڈالر پر آگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی(13 اگست 2025): مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوگئی، فی تولہ فی اونس 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالرز کمی سے 3354 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

  • پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کی جانب بڑا قدم

    پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کی جانب بڑا قدم

    کراچی : پاکستان نے  جاپانی بلاک چین ٹیکنالوجی کمپنی سورامیتسو کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاپان کی بلاک چین ٹیکنالوجی کمپنی سورامیتسو کے ساتھ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    نکی ایشیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت پاکستانی روپے کی ڈیجیٹل پائلٹ سورامیتسو کے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم پر چلائی جائے گی، جسے جاپان کی وزارت تجارت و صنعت کے گلوبل ساؤتھ فیوچر-اورینٹڈ کو-کری ایشن پروجیکٹ سے فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی نظام کا فیصلہ کتنا فائدہ مند ہوگا؟

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مقصد ملک میں نقدی کے انتظام اور تقسیم پر آنے والے زیادہ اخراجات کو کم کرنا ہے۔ سورامیتسو، جس نے کمبوڈیا کی بایکونگ ڈیجیٹل کرنسی تیار کی تھی، کا کہنا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے 25 کروڑ افراد اور 400 ارب ڈالر کی معیشت کے لیے یہ منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا ہے۔

    ٹوکیو میں قائم یہ کمپنی آف لائن ڈیجیٹل کرنسی کی صلاحیت بھی تیار کر رہی ہے، جو انٹرنیٹ کے بغیر اسمارٹ فون پر لین دین کی سہولت فراہم کرے گی جسے دیگر ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ماڈل سمجھا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے بتایا تھا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ پروجیکٹ کے لیے تیاریاں کر رہا ہے اور ورچوئل اثاثوں کے لیے قوانین کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

  • 14 اگست کو گیس بند ہوگی؟ اہم اعلان

    14 اگست کو گیس بند ہوگی؟ اہم اعلان

    کراچی (13 اگست 2025): سوئی سدرن نے 14 اگست کو گیس بندش کا اعلان واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے اعلان کیا ہے کہ چودہ اگست کو گیس بند نہیں کی جائے گی، اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں گیس کی بندش نہیں ہوگی۔

    ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ یوم آزادی کی تعطیل پر صارفین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ کراچی واٹر بورڈ کی لائنوں کی بحالی کا پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ گیس معطلی سے متعلق منگل کو جاری بیان منسوخ تصور کیا جائے۔

    کراچی کی خبریں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان سوئی سدرن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹر بورڈ کی درخواست پر ہارون آباد سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن منتقل ہوگی، جس کی وجہ سے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس بند رہے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ شیرشاہ، سائٹ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروویل، باوانی چالی، پٹھان کالونی، پرانا گولیمار، ریکسر کالونی، حسن اولیا، مسلم آباد کے علاقوں میں گیس بند رہے گی۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی، ماڑی پور، ٹکری ولیج، مسلم کالونی میں بھی گیس بند رہنی تھی۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 976 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اختتام پر مارکیٹ 75 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

    دن بھر مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 242 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    مارکیٹ میں 69 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 44 ارب 57 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

    مارکیٹ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 47 ہزار 976 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار 894 پوائنٹس رہی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 42 پیسے کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • سندھ حکومت کا عوام کو کے الیکٹرک سے کم نرخ پر بجلی فراہم کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا عوام کو کے الیکٹرک سے کم نرخ پر بجلی فراہم کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کا نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جو بجلی بنائیں گے وہ ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ اب ہم خود طے کرسکیں گے، ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور اس کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیا، رواں ماہ ہی نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا، ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، کوشش ہے سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

    یہ پڑھیں: وزیر توانائی نے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو بڑی خبر دے دی

    وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروالیا ہے، کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کرسکیں گے، ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے، کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں، وفاق کے تین ڈائریکٹر ہیں، وفاق سے کہا ہے ایک نمائندہ وفاق اور باقی دو سندھ سے ہوں۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس سے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی نہ خریدیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    کراچی (12 اگست 2025): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اور پہلی بار ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

    مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، اور مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 209 میں کمی ہوئی۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


    یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو انڈیکس 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے مضبوط نتائج اور پاور سیکٹر میں اصلاحات نے اسٹاک مارکیٹ کی اس تیزی کو فروغ دیا ہے، اور بینکنگ اور دیگر شعبوں میں استحکام اور لیکویڈٹی کی دستیابی پر سرمایہ کاری بڑھی ہے۔