Author: انجم وہاب

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ معمولی اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ معمولی اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سال کے دوسرے روز سونے کی فی اونس قیمت 1517 ڈالر کھلی تو ٹریڈنگ کے دوران ریٹ میں چار ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت چار ڈالر اضافے کے بعد 1521 فی اونس پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بڑھتے بھاؤ کو روکا نہ جاسکا۔

    مزید پڑھیں: سال کے پہلے روز گولڈ مارکیٹ سے بڑی خوش خبری

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 86 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج 2 جنوری کے ریٹ

    فی تولہ : -/ 88،200روپے

    دس گرام : -/ 75،617روپے

    حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 88 ہزار 200 اور دس گرام 75 ہزار 617 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

  • سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی ایسوسی ایشن کو فلنگ اسٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی، جس کے تحت کراچی اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کل یعنی جمعرات کی شب 10 بجے سے آئندہ 8 گھنٹے یعنی جمعے کی صبح 6 بجے تک صارفین کو سی این جی فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سی این جی ایسوسی ایشنز نے از خود اسٹیشنز کھول دیے

    سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر کے تمام اسٹیشن بروز جمعرات بتاریخ 2 جنوری رات دس بجے سے تین جنوری کی صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دی’۔ اعلامیے کے مطابق جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری 8 بجے سے آئندہ 12 گھنٹے تک تمام اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ تھا ’گزشتہ سال دسمبر کےمقابلے میں 12 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی، دسمبر 2018 میں ایس این جی پی ایل نےگھریلوصارفین کو831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی ، دسمبر کے15 دنوں میں 30فیصد زائد گیس فراہمی کی گئی جبکہ گھریلو صارفین کو اس وقت47 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے‘‘۔

    انہوں نے خوش خبری سنائی تھی کہ ملک میں ریکارڈ توڑ سردی گیس کے دباؤمیں کمی کا باعث بنی البتہ ٹھنڈ کا زور  ایک ہفتےمیں ٹوٹ جائے گا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوگی اور رواں سال فروری میں مکمل طور پر سپلائی بحال کردی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کب بحال ہوگی ؟عمر ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

    یاد رہے کہ سندھ اور کراچی میں ایس ایس جی سی حکام نے تمام فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روک رکھی ہے جبکہ انہیں اسٹیشنز بند کرنے کی ہدایت بھی کی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

  • سال کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    سال کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے محمد ارشد کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 75703 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 1522 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا جبکہ سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87900 روپے ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے اور فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ہفتے کے روز جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی۔

  • رنچھوڑ لائن واقعہ: آباد نے ایس بی سی اے کو ذمہ دار قرار دے دیا

    رنچھوڑ لائن واقعہ: آباد نے ایس بی سی اے کو ذمہ دار قرار دے دیا

    کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے رنچھوڑ لائن میں عمارت گرنے کے واقعے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلڈرز کی تنظیم آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم رنچھوڑ لائن میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت گرنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

    آباد نے الزام لگایا ہے کہ ایس بی سی اے کی ناک کے نیچے طویل عرصے سے شہر میں غیر قانونی اور غیر معیاری کنسٹرکشن جاری ہے، جو شہر میں کسی بھی بڑے سانحے کی وجہ بن سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں غیر قانونی اور ناقص مٹیریل والی عمارتوں کی دھڑا دھڑ تعمیرات کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے، اس سلسلے میں آباد نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو باقاعدہ خطوط ارسال کر کے اس جانب توجہ دلائی ہے-

    یہ بھی پڑھیں:  رنچھوڑ لائن میں گرنے والی عمارت کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا

    انھوں نے خبردار کیا کہ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی کھلے عام تعمیرات کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں شہر کے 10 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا سکتی ہیں۔ ہمارے بھیجے گئے خطوط کے باوجود متعلقہ اداروں اور ذمہ داروں نے تاحال اس ضمن میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائد کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ مخدوش اور ایک طرف جھکنے والی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، خوش قسمتی سے عمارت سے تمام افراد کو نکال لیا گیا تھا۔ مخدوش عمارت کا ایک حصہ بیٹھنے کے باعث اس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے چند گھنٹے بعد ہی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    عمارت کے منظور شدہ نقشے کے مطابق پلاٹ پر گراؤنڈ پلس ون کی منظوری دی گئی تھی، پلاٹ پر گراؤنڈ پلس 6 بنا دیا گیا تھا، بلڈر نے متعلقہ عدالت سے حکم امتناع لیا ہوا تھا۔

  • نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    کراچی: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020 کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی۔

    چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل ہی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث طرف پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔

    ادھر ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفیین کو گیس پہنچانا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک عوام کے لیے بند ہوں گے، اسٹیٹ بینک

    یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک عوام کے لیے بند ہوں گے، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری بروز بدھ ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر تمام بینکس کی برانچز بند رہیں گی، یعنی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

    یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینکس بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔ اسی طرح یکم رمضان ، مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینکس بند رہتے ہیں۔

  • ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

    ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا جبکہ سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 155.03 سے کم ہوکر 154.93 روپے پر بند ہوا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87900 روپے ہوگئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 75360 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 39 پوائنٹس اضافے سے 40887 پر بند ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے اور فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ہفتے کے روز جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 387 روپے کمی کے بعد 75188 روپے ہوگئی تھی، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.50 ڈالر اضافے کے بعد 1511.50 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔

  • وادیٔ نلتر کے برف زار میں لڑکیوں کے اسکی مقابلوں نے سب کو حیران کر دیا

    وادیٔ نلتر کے برف زار میں لڑکیوں کے اسکی مقابلوں نے سب کو حیران کر دیا

    گلگت بلتستان: پاکستان ایئر فورس اِسکی ریزورٹ، نلتر میں سعدیہ خان اِسکی کپ اختتام تک پہنچ گیا ہے، وادیٔ نلتر کے برف زار میں لڑکیوں کے اسکی مقابلوں نے سب کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان اسکیئر مرحومہ سعدیہ خان اِسکی کپ نلتر میں خواتین کی سلالم کیٹیگری میں عمائمہ ولی نے پہلی جب کہ جیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں خوشین صاحبہ نے پہلی جب کہ حمیمہ ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    لڑکیوں کے انڈر 12 سیکنڈ اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے میں مشال حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، لڑکیوں کی انڈر 16 کیٹیگری مقابلوں میں منہال عزیز پہلے نمبر پر رہیں، جب کہ ماسٹر کیٹیگری کی خوشین صاحبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے مقابلہ جیتا۔

    چلڈرن اِسکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14 سلالم کیٹیگری میں مشال حسین پہلے جب کہ مریم اقبال دوسرے نمبر پر رہیں۔

    لڑکوں کی انڈر 16 کیٹیگری مقابلوں میں سیف اللہ پہلے نمبر پر جب کہ زبیر علی دوسرے نمبر پر رہے، لڑکوں کی انڈر 14 کیٹیگری مقابلوں میں زمان علی پہلی پوزیشن کے حق دار رہے جب کہ ظاہر اللہ دوسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔ اسکیٹنگ بوائز کیٹیگری I میں محمد اقبال پہلے نمبر پر آئے، لڑکوں کی انڈر 12 کیٹیگری مقابلوں میں مبشر پہلے نمبر پر رہے۔ ماسٹر کیٹیگری میں ضیا الرحمٰن پہلے نمبر پر رہے۔

    یہ مقابلے پی اے ایف اِسکی ریزورٹ، نلتر میں 3 دن جاری رہے، پاکستان کی مختلف اِسکی ایسوسی ایشنز کے اسکیئرز نے سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اِسکی سے دل چسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کے لیے آئی تھی۔

    اس ایونٹ کو ایک نوجوان اسکیئر سعدیہ خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو 24 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئی تھی۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوگئی، جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 387 روپے کمی کے بعد 75188 روپے ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.50 ڈالر اضافے کے بعد 1511.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی

    واضح رہے کہ دو روزقبل آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 857 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین 87ہزار900 روپے فی تولہ کے ساتھ ہوئی۔

    اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی اضافے کے بعد 75 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1070 اور 917 روپے پر پہنچ گئی۔

  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیکس دینے والوں کے لیے خوش خبری

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیکس دینے والوں کے لیے خوش خبری

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دینے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے اے ڈی سی اور او ٹی سی کے ذریعے حکومتی ٹیکس کی ادائیگی پر فیس ختم کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان نے یکم جنوری 2020 سے آلٹرنیٹو ڈلیوری چینلز (ADC) اور اوور دی کاؤنٹر (OTC) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس وقت ٹیکس گزاروں کو اے ڈی سیز کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی پر ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے فی ٹزانزیکشن 10 سے 50 روپے تک اور او ٹی سی کے ذریعے ادائیگی پر فی ٹرانزیکشن 50 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ یکم جنوری 2020 سے یہ فیس ٹیکس گزاروں کی بہ جائے اسٹیٹ بینک برداشت کرے گا، یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے سبب ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کی طرف آنے کا امکان ہے۔

    ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی آن لائن ادائیگی کا طریقہ کار مارچ 2018 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔ ٹیکس گزار اپنے گھر یا دفتر سے انٹرنیٹ، موبائل بینکاری سہولتیں استعمال کرتے ہوئے 14000 سے زائد اے ٹی ایمز کے ذریعے یا ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی 15000 سے زائد برانچز کے ذریعے ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔

    اس طریقۂ کار سے اب تک 346 ارب روپے اکٹھے کیے گئے ہیں، امکان ہے کہ اے ڈی سی، او ٹی سی کے ذریعے وصولی سے متعلق آگہی بڑھنے سے وصولی میں اضافہ ہو جائے گا۔