Author: انجم وہاب

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 1475 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں زیادہ ہوئیں۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں 100 رپے جبکہ 10 گرام کے ریٹ میں 86 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں بتاریخ 12 دسمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت بالترتیب 84ہزار 500 اور 72 ہزار 445 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اور دس گرام کے بھاؤ میں 86 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان سے بچا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے ڈیوٹی وصول کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے وصول کر لیے، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عرفان جاوید کا کہنا ہے کہ یہ رقم ڈیوٹی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ سیم لیس پائپ کی امپورٹ پر او جی ڈی سی ایل سے ریونیو ریکور کیا گیا ہے، درآمد شدہ پائپ کی مالیت 80 کروڑ روپے بنتی تھی، او جی ڈی سی ایل نے ڈیوٹی سے غلط استثنٰی طلب کیا تھا، غلطی کا تعین نہ ہوتا تو قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کسٹمز کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد

    یاد رہے کہ چار دن قبل محکمہ کسٹمز نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور فیصل آباد میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد کی تھیں۔ کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی سے براستہ دوحہ بنکاک جانے والے ارسلان انور نامی پاکستانی مسافر کے سامان سے آدھا کلو ہیروئن بر آمد کی تھی جس کی مالیت 55 لاکھ روپے تھی۔

    دوسری کارروائی میں کسٹم پریوینٹو نے فیصل آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد کی تھیں، کلکٹر کسٹم محمد سلیم کے مطابق چھاپا فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار گودام پر مارا گیا جہاں اسمگل شدہ ایل ای ڈیز چھپائی گئی تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز مختلف سائز اور برانڈز کی تھیں۔

  • حکومت نے 137 ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کردئیے، اسٹیٹ بینک

    حکومت نے 137 ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کردئیے، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 137 ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیلامی میں 3، 5 اور 10 سال کے بانڈ فروخت کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق تین سال کے 55 ارب مالیت کے بانڈ 11.75 کٹ آف ایلڈ پر فروخت کیے گئے ہیں، 5 سال کے 47 ارب مالیت کے بانڈ 11.19 فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت ہوئے ہیں۔

    اسی طرح 10 سال کے 35 ارب مالیت کے بانڈ 10.99 کٹ آف ایلڈ پر فروخت کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق تین سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسز پوائنٹس ہوئی ہے، 5 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 25 اور 10 سال کی 35 بیسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو 19 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نومبر میں مرکزی بینک نے 4 بینکوں پر جرمانہ عائد کیا ہے، جرمانہ اسٹیٹ بینک کے قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مرکزی بینک جولائی 2019 سے جرمانے کی تفصیلات شائع کرتا ہے، جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کے جرمانے کیے جاچکے ہیں۔

  • 5 ماہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے

    5 ماہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے

    کراچی : اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 5 ماہ میں 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں  گئیں، گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9 ارب 28 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات بڑھ گئیں، پہلے پانچ ماہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9 ارب 28 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

      نومبر 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 82 کروڑ ڈالر رہی ، جواکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.05فیصد کم جبکہ نومبر 2018ء کے مقابلے  میں9.35 فیصد زیادہ ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمارکےمطابق نومبرمیں ترسیلات زرکاحجم ایک ارب اکیاسی کروڑڈالررہا، جو گزشتہ سال نومبرمیں ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالرتھا، رواں مال سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر کا حجم نو ارب تیئس کروڑ ڈالر رہا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا نومبرمیں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سےموصول ہوئیں، دوسرے نمبر پر یو اے ای اور تیسرے نمبر پر امریکہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مال سال ترسیلات زرکاحجم بائیس ارب ڈالرسےزائد ہو جائے گا۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے


    دوسری جانب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز کے اجراء سے ملکی زرمبادلہ ذخائرآٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول

    گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی ، 1.3 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں۔

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

  • عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد 84500 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں سونا غیر معمولی طور پر سستا ہوگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 03ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50روپے کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد84500روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت40روپے کمی کے بعد72445روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت3ڈالر اضافے کے بعد1463ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
    چئیرمین محمد ارشد کے مطابق ہفتہ کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1463 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

    علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20پیسے کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 ماہ بعد 154روپے70 پیسے پر بند ہوا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے تربت اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل وحرکت کا تعاقب کیا۔ موبائل گشت کو دیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک اور کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ، 1175 پیکٹ انڈین گٹکا،120 پیکٹ نسوار، 136 بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تارکین وطن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد / کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم (آمدن) ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کردی۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی گئی جس کے تحت اب انکم ٹیکس گوشوارے16دسمبر2019تک جمع کرائےجاسکتے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے کی آخری تاریخ 30نومبر2019 مقرر کی گئی تھی۔

    اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست، 31 اگست، 31 اکتوبر، 30 نومبر مقرر کی تھی البتہ تاریخ میں اب ایک بار پھر توسیع کردی۔

    مزید پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    یاد رہے کہ گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت فراہم کی جس کے مثبت اثرات نظر آئے۔

    حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مسلسل مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 15 لاکھ تھی۔ ایف بی آر کے مطابق وہ لوگ غیر منقولہ جائیداد یا 1000 سی سی کی گاڑی رکھنے ہیں وہ بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں گے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد ریٹ 1476 فی ڈالر تک پہنچ گئے۔

    بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اچھے اثرات نظر نہ آئے اور قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 20 نومبر بروز جمعے کو 200 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 86 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی علاوہ ازیں دس گرام کی قیمت 172 روپے اضافے کے ساتھ 73ہزار 903 تک پہنچی۔

    مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فروخت 1040 روپے فی تولہ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں 86ہزار اور 73ہزار 731 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔ ایک روز قبل یعنی 19 نومبر کو بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1467 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

  • نیول چیف  ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا

    لندن :نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا ، میڈل فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی کی جانب سے خصوصی عشائیہ میں دیا گیا، نیول چیف کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، نیول چیف کا شاندار استقبال کیاگیا، نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امیرالبحر کو فرسٹ سی لارڈ نے برطانوی جہاز پر خصوصی عشائیہ دیا، جس میں امیرالبحر کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل کی تفویض کیا گیا جبکہ انھوں نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اورنیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کو آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف کی برٹش تھنک ٹینک آمد پر حاضرین سےغیررسمی بات چیت کی، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

    اس سے قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورے کیا تھا ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

  • سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے 38 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز سرمایہ کاروں نے پُراعتماد انداز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ ابتدا سے ہی تیز رہی۔

    کاروباری ہفتےکےپہلے روز بھی اسٹاک ایکس چینج میں 825 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس اڑتیس ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرکے  7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد انڈیکس سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ 38ہزار 411 پوائٹس پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر ٹریڈنگ کے دوران چھالیس کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں کاروباری حجم میں 26 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے بھی انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔